۷ اکتوبر ۱۹۰۲ء (بوقت عصر)

ملفوظات (جلد 3)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

۷ اکتوبر ۱۹۰۲ء (بوقت عصر)
جلد سوم
مولوی کرم الدین صاحب بھیں نے سائیں مہر مولوی کرم الدین کی دھمکی کا جواب علی شاہ گولڑوی کے پردہ دری والے مضمون کو
پڑھ کر اور سن کر ایک خط لکھا۔ جس میں انہوں نے دھمکی دی تھی کہ اب جو کچھ مجھ سے ہو سکے گا میں
کروں گا ۔
فرمایا ۔ اُن کو لکھ دو کہ تمہاری دھمکی تم پر ہی پڑے گی ۔ جو دوسرے مولویوں پر پڑا ہے وہی تم پر
پڑے گا۔ ہماری باتیں آسمانی ہیں ۔ ہم منصوبہ نہیں سوچتے ۔ یہ نامردی ہے کہ تم نے نام تک نہیں لکھا۔
در بار شام )
حضرت اقدس علیہ الصلوۃ والسلام کی طبیعت بعارضہ زکام ناساز مختلف مسائل پر گفتگو تھی۔ بعد ادائے نماز مغرب جب آپ اجلاس فرما ہوئے تو
ڈاکٹر خلیفہ رشید الدین صاحب طبی مشورہ عرض کرتے رہے ۔ پھر مولانا مولوی محمد علی صاحب نے منشی
مظہر علی صاحب کا خط سنایا جو میگزین کو پڑھ کر اس سلسلہ کی طرف متوجہ ہوئے ہیں ۔ انہوں نے اپنے
مزید اطمینان کے لیے چاہا تھا کہ ایک مقدمہ متدابرہ کے انجام کے متعلق حضرت اقدس جواب دیں۔
آپ نے سنتِ انبیاء کے موافق جو اقتراحی معجزات مانگنے والوں کو جواب دینا چاہیے جواب دیا اور فرمایا کہ
خدا تعالیٰ نشان نمائی میں اپنی شرائط رکھتا ہے۔
اس کے بعد مولانا مولوی سید محمد احسن صاحب فاضل امروہی نے اپنا ایک لطیف مضمون
سنایا ۔ پھر ٹیکہ طاعون پر مختلف باتیں ہوتی رہیں ۔ اور طاعون کے ذکر آنے پر آپ نے اپنی ؟ اپنی پیشگوئی
کو دہرایا کہ
براہین میں اس کی خبر دی گئی ہے آتی آمُرُ اللهِ فَلَا تَسْتَعْجِلُونِ اور پھر نذیر نام رکھا اور یہ کہا کہ
زور آور حملوں سے اس کی سچائی ظاہر کر دے گا اور پھر فرمایا کہ یہی زور آور حملے ہیں ۔ انسان جب کوئی

بیمار ہی نہیں ہوتا تو غافل ہوتا ہے لیکن جب زلزلہ کی طرح ہلایا جاتا ہے پھر تبدیلی کرنی چاہتا ہے جیسے
فرعون کا حال ہوا۔
دوزخ
ه
حدیث آتش دوزخ که گفت واعظ شیخ
حدیث آتش روزگار هجران است
خدا تعالیٰ سے جب انسان جدائی لے کر جاتا ہے تو اس کے تمثلات دوزخ ہوتے ہیں ۔ خدا تعالیٰ
کے کلام میں کذب نہیں ہے مَنْ يَأْتِ رَبَّهُ مُجْرِمًا (طه: ۷۵) سچ فرمایا ہے۔ جب انسان عذاب
اور درد میں مبتلا ہے اگر چہ وہ زندہ ہے لیکن مردوں سے بھی بدتر ہے۔ وہ زندگی جو مرنے کے بعد
انسان کو ملتی ہے وہ صلاح اور تقوی کے بدوں نہیں مل سکتی ۔ جس کو تپ چڑھی ہوئی ہے اسے کیوں کر زندہ
کہہ سکتے ہیں ۔ سخت تپ میں کچھ معلوم نہیں ہوتا کہ رات ہے یا دن ہے۔
شدھی اور شودر
مولانا مولوی نورالدین صاحب حکیم الامت نے عرض کیا کہ روڑ کی میں بعض
مسلمان آریہ ہو گئے ہیں۔ میں نے اُن سے پوچھا کہ تمہیں کوئی نفع پہنچا۔
اور اب شدھ ہو کر تم کس ورن میں ہوئے ۔ اُس نے کہا کہ شودر ہوں ۔ پھر دوسرے آریہ سے پوچھا کہ
آپ کون ہیں ۔ اس نے بھی کہا کہ میں شودر ہوں۔ میں نے کہا کہ کیا آپ اپنی لڑکی ان کو دے سکتے
ہیں ۔ خاموش ہی ہو گیا۔
مسٹر پکٹ کے متعلق ایک نوٹ فری تھنکر سے سنا یا گیا کہ لوگوں نے اس پر حملہ کیا۔ سنایا
پکٹ اور ڈوئی پولیس نے بچادیا اور پھر مسٹر ڈوئی کا اخبار سنایا گیا۔ اس نے ایک فقرہ لکھا ہے
کہ مسیح نے دو ہزار سوروں کو شیطان میں ڈال دیا تو گویا سور کے لیے موزوں جگہ شیطان ہے اور پھر سور
کے لئے بہترین جگہ تمہارا پیٹ ہے۔ تو اس سے نتیجہ نکلا کہ شیطان کے لیے بہترین جگہ تمہارا پیٹ ہے۔
انجیل میں ایک خمیر کی مثال ہے ۔ جس کو ناظرین کی دلچسپی کے لئے ہم انجیل کی ایک تمثیل نہیں میں سے نقل کرتے ہیں انجیل متی کے ۱۳٫۳۳ سے نقل کرتے ہیں۔ یہ مثال ڈوئی نے بیان کی
ہے اور اس پر حجۃ اللہ نے مختصر سی تقریر کی۔ وہ ذیل میں درج ہو گی ۔ وہ مثال انجیل میں یوں لکھی ہے۔

آج 10 میں سے 10 باقی