۸ اکتوبر ۱۹۰۲ء (صبح کی سیر)

ملفوظات (جلد 3)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

اس نے ایک اور تمثیل انہیں سنائی کہ آسمان کی بادشاہت اُس خمیر کی طرح ہے جسے کسی عورت نے
لے کر تین پیمانہ آٹے میں ملا دیا اور ہوتے ہوتے سب خمیر ہو گیا ۔
فرمایا ۔ اگر یہ صحیح ہے تو یہ پیشگوئی ہے۔ عورت سے مراد دنیا ہے اور مسیح سے لے کر اس وقت تک
تین ہی پیمانے ہوتے ہیں ۔ یعنی خود مسیح ، آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اور اس وقت یہ سلسلہ ۔ ہم نے
جو تعلیم لکھی ہے اور کشتی نوح میں چھپی ہے۔ اس کو پڑھ کر صاف معلوم ہوتا ہے کہ تین پیمانوں کو ایک
کیا گیا ہے۔ عورت سے مراد دنیا ہے ۔ گو دنیا نے طبعاً تقاضا کیا کہ یہ سلسلے اس طرح پر قائم ہوں ۔
ہم نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیم کو پیش کر کے مسیح کی تعلیم کے زوائد کو نکال دیا ہے۔ براہین
کے الہامات میں مجھے اور مسیح ابن مریم کو ایک ہی جو ہر کے دوٹکڑے کہا گیا ہے۔
اس کے بعد نماز عشاء کا در بارختم ہوا۔ کے
۸ اکتوبر ۱۹۰۲ء (صبح کی سیر )
یا جوج ماجوج کے تذکرہ پر فرمایا کہ
مِنْ كُلِّ حَدَبٍ يَنْسِلُونَ (الانبیاء : (۹۷) کے بعد وہ خدا سے جنگ کریں گے۔ اب گویا یہ خدا
سے جنگ ہے۔ یہ استعارہ ہے کہ جب اقبال یہاں تک پہنچ جاوے کہ کوئی سلطنت ان کے مقابل نہ
ٹھہرے تو پھر خدا سے جنگ کرنی چاہیں گے۔
خدا سے جنگ یہی ہے کہ نہ ان میں تضرع اور زاری ہے اور نہ دعا کی حقیقت پر نظر ہو بلکہ اسباب
اور تدابیر پر پورا بھروسہ ہوا اور قضا و قدر کا مقابلہ کیا جاوے۔ ڈوئی کے سامنے جو ہمارا مقدمہ تھا۔ اس
میں بھی خدا نے یہی فرمایا کہ ہم گویا اُتر کر لڑے اِنا تَجَالَدْنَا فَانْقَطَعَ الْعَدُوُّ وَأَسْبَابُهُ ۔ اور
اس میں دونوں دشمن نا کام اور نا مراد رہے۔
جب قضا و قدر ائل ہو تو پھر جو کوئی اس کا مقابلہ کرتا ہے تو گویا خدا سے لڑائی کرتا ہے۔ یورپ کی
الحکم جلد ۶ نمبر ۳۷ مؤرخہ ۱۷ اکتوبر ۱۹۰۲ء صفحه ۱۱، ۱۲

سلطنتوں اور خاص کر ہماری سلطنت کا بہت بڑا اقبال ہے۔ حدیث سے یہی معلوم ہوتا ہے کہ ہر سلطنت
میں طاعون جاوے گی ۔ ان کو خدا کے تصرف پر یقین نہیں ۔ پہلے بادشاہوں کا یہی حال تھا کہ جب کوئی
آفت رعایا پر آتی تو خود ان میں تضرع کی حالت پیدا ہوتی اور وہ دعائیں کرتے اور کراتے اور صدقات
سے کام لیتے ۔ مگر آج کل تدابیر اور اسباب ہی پر سارا بھروسہ ہے۔ دعاؤں کو لغو اور بیہودہ شئے سمجھا گیا ہے۔
اور اصل تو یہ ہے کہ قضا و قدر کا سارا سلسلہ تو سچے خدا پر ایمان لانا تھا۔ جب حضرت عیسی علیہ السلام
کو خدامان لیا۔ پھر اس سلسلہ پر کیوں ایمان لاتے۔
فرمایا۔
افیون کی مضرت جو لوگ افیون کھاتے ہیں وہ کہتے ہیں کہ ہمیں موافق آگئی ہے۔ وہ موافق
نہیں آتی۔ دراصل وہ اپنا کام کرتی رہتی ہے اور قومی کو نابود کر دیتی ہے۔
اللہ تعالیٰ نے جو ہمیں بشارت دی ہے یہ سچ ہے اور یہ إِنِّي أَحَافِظُ كُلَّ مَنْ فِي الدَّارِ ایک نشان ہے اس کی طرف سے۔ اللہ تعالی کسی علاج
سے منع نہیں کرتا بلکہ شہد اور مشک وغیرہ کا خود ذکر کرتا ہے۔ اس لیے اگر ٹیکا ضروری ہوتا تو سب سے
پہلے ہم کو حکم ہوتا ۔ خود گورنمنٹ کو بھی اس پر پورا وثوق نہیں ہے۔ یہ الہام جواني أَحَافِظُ كُلَّ مَنْ فِي
الدار ہے اس میں ڈرایا بھی ہے جبکہ اس نے فرمایا ہے إِلَّا الَّذِينَ عَلَوْا بِاسْتِكْبَارِ جو لوگ فسق کی
پروا نہیں کرتے وہ اللہ تعالیٰ کی اس ذمہ داری سے الگ ہیں اور جن لوگوں کی زندگی کا درجہ ختم ہو گیا
ہے وہ بھی الگ ہیں ۔ اور سب سے آخر یہ بات ہے کہ نسبتاً جو اُن میں ہیں وہ محفوظ رہیں گے۔
قرآن شریف میں بھی آیا ہے کہ اللہ تعالیٰ مومنوں اور کافروں میں ایک فرق رکھ دیتا ہے اور ان میں
فاروق ہو جاتا ہے اللہ تعالیٰ ہر شے پر قادر ہے۔
اس زندگی میں کیا مزہ ہے جو حشائش پر ہاتھ مارتا ہے۔ وہی زندگی بہشتی زندگی اور قابلِ قدر زندگی
ہے جس میں اللہ تعالیٰ سے تمسک ہو ورنہ حشائش پر ہاتھ مارنے والوں کی زندگی کی تو ایسی مثال ہے
جیسے بلی کے بچہ کے پیچھے کتا ہوا اور وہ چوہے کے بل پر ہاتھ مارتا پھرے۔

جناب ڈاکٹر خلیفہ رشید الدین صاحب نے ذکر کیا کہ ایک کیا انسان ابتدا میں وحشی تھا مخص نے ان سے اس امر پر گفتگو کی کہ انسان پہلے
وحشی تھا اور وہ پھر ترقی کرتے کرتے تہذیب کے درجہ پر پہنچا ہے۔
فرمایا کہ جب ہم انسان کو مہذب دیکھتے ہیں تو کیوں اس کی جڑ تہذیب نہ بتائیں۔ قرآن شریف
سے تو یہی معلوم ہوتا ہے کہ لَقَدْ خَلَقْنَا الْإِنْسَانَ فِي أَحْسَنِ تَقْوِيمٍ - ثُمَّ رَدَدْنَهُ أَسْفَلَ
سفِلِينَ (التین: ۶۵) اس سے صاف معلوم ہوتا ہے کہ پیچھے وحشی بن گئے۔ میں کہتا ہوں کہ کیا خدا تعالیٰ کو
پہلا عمدہ نمونہ دکھانا چاہیے تھا یا خراب اور آولُ اللنِ دُرد کا مصداق خدا نے برا بنایا تھا اور پھر
گھس گھس کر خود عمدہ بن گیا یہ خدا تعالیٰ کی شان میں گستاخی اور توہین ہے۔
اس کی تو وہی مثال ہے جو مثنوی میں ایک بہرہ کی حکایت لکھی ہے کہ
مثنوی سے ایک مثال وہ کسی بیا کی عیادت کوگیا اور خودی تجویز کرلیا کہ پہلے مرا پوچھوں
گا۔ وہ کہے گا اچھا ہے۔ میں کہوں گا الحمد للہ ۔ اور پھر میں پوچھوں گا کہ آپ کیا کھاتے ہیں تو وہ چونکہ
بیمار ہے یہی کہے گا کہ مونگ کی دال کھاتا ہوں ۔ میں کہوں گا بہت اچھا ہے اور پھر پوچھوں گا طبیب
کون ہے ۔ وہ کہے گا کہ فلاں ہے۔ میں کہوں گا خوب ہے۔ دستِ شفا ہے۔ لیکن جب وہاں گئے تو
( مریض سے ) آپ کا مزاج کیسا ہے؟
بہرہ ۔
مریض ۔ مر رہا ہوں ۔
بہرہ۔
الحمد لله
( مریض سے ) آپ کی غذا کیا ہے؟
بہرہ۔
مریض خون جگر ۔
بہرہ ۔
بہت اچھی غذا ہے۔
بہرہ۔
( مریض سے ) طبیب کون ہے؟
مریض ملک الموت ۔

بہرہ ۔ طبیب اچھا ہے۔ دستِ شفا ہے۔
ان لوگوں کی بھی کچھ ایسی حالت ہے۔
جب
کشتی نوح قرآن شریف سے پہ لگتا ہے کہ ب نوح کا بیا طوفان میں فرق ہونے لگا تو نوح ے پتہ
نے کہا کہ تو آجا تو جا تو اُس نے کہا کہ مجھے تیرے پاس آنے کی کوئی ضرورت نہیں ۔
میں پہاڑ پر چڑھ جاؤں گا۔ گویا وہ نادان اپنے اسباب اور تدابیر سے بچنا چاہتا تھا۔ مگر خدا تعالیٰ نے فرمایا
کہ آج تجھے خدا سے کوئی بچانے والا نہیں ۔ اسی طرح پر میرے الہام میں بھی یہی ہے کہ وَاصْنَعِ
الْفُلْكَ بِأَعْيُنِنَا وَ وَحْيِنَا وَلَا تُخَاطِبُنِي فِي الَّذِينَ ظَلَمُوا إِنَّهُمْ مُغْرَقُونَ اور اس مسجد مبارک کے
لیے فرما یا مَنْ دَخَلَهُ كَانَ آمِنًا یہ دلالت کرتے ہیں کہ ایک طوفانِ عظیم آنے والا ہے اور اس میں
وہی لوگ بچیں گے جو میری کشتی میں سوار ہوں گے۔ اور اب اني أحافظ ۔۔۔ الخ الہام بھی اس کا مؤید
ہے اور وہ طاعون کا طوفان ہے اور براہین میں اس کی طرف اشارہ کر کے صاف فرمایا آتی آمرُ اللهِ
فَلَا تَسْتَعْجِلُونِ اس وقت جو اس میں سوار ہوتے ہیں اور اپنی تبدیلی کرتے ہیں وہ بچ جائیں گے ۔
فرمایا۔
طاعون زمانہ کی رسم کے موافق اب لوگ طاعون کو کہتے ہیں کہ یہ معمولی بات ہے۔ یہ ایک قسم کا
عام ارتداد ہے جو پھیل رہا ہے۔ جو لوگ ڈاکٹر ہوتے ہیں وہ نیم دہر یہ ہوتے ہیں ۔ وہ اپنے علاج اور
اسباب پر اس قدر تو کل اور تکیہ کیے ہوئے ہوتے ہیں کہ خدا سے ان کو کوئی تعلق نہیں رہتا۔
پنجاب میں طاعون کا حملہ بہت بڑھ کر ہے۔ بمبئی کراچی کا کوئی اوسط اس کے ساتھ مقابلہ نہیں
کھاتا۔ اور یہ بہت بڑھی ہوئی تعداد موت کی ہے۔
پنجاب پر طاعون کا حملہ کیوں ہو رہا ہے؟ ہمارے نزدیک اس کی یہ وجہ ہے کہ خدا نے یہاں
سلسلہ قائم کیا ہے تو اول المکد بین یہی لوگ ہوئے ہیں اور انہوں نے ہی کفر کے
ہیں۔ بعض آدمیوں نے کہا کہ یہ طاعون گو یا ہماری شامت اعمال کا نتیجہ ہے۔ یہ آواز کوئی نئی آواز
نہیں ۔ حضرت موسیٰ علیہ السلام کو بھی کہا گیا تھا يَطَّيَّرُوا بِمُوسی (الاعراف: ۱۳۲) مگر مجھے یہ تعجب

ہے کہ یہ لوگ طاعون کو ہماری شامت اعمال کا نتیجہ بتاتے ہیں۔ لیکن مبتلا خود ہوتے ہیں حالانکہ اگر
ہماری شامت اعمال تھی تو چاہیے تھا کہ طاعون کی خبر تم کو دی جاتی ۔ مگر یہ کیا ہوا کہ خبر بھی ہم کو دی گئی اور
موتیں تم میں ہوتی ہیں۔ برخلاف اس کے ہماری حفاظت کا وعدہ کیا جاتا اور اسے ایک نشان ٹھہرایا جاتا
ہے۔ کچھ تو خدا سے ڈرو۔
خدا تعالیٰ کے نزدیک نذیر وہ ہوتا ہے جو خدا اس
خدا کے نذیر کے لیے زور آور حملے کے لیے تائیدی نشان جن میں اس کے مخالفوں
کے لیے خوف ہو او پر سے نازل کرتا ہے۔ لکھا ہے کہ خدا اُسے قبول کرے گا اور بڑے زور آور حملوں
سے اس کی سچائی ظاہر کر دے گا ۔ خدا تعالیٰ کی پہلی کتابوں سے معلوم ہوتا ہے کہ زور آور حملے طاعون
کے ہیں۔ جن سے ہر راہ بند کی جاتی ہے اور منہ سے اقرار کرنا پڑتا ہے يَا مَسِيحَ الْخَلْقِ عَدُوَانَا۔
ندوہ کے متعلق ذکر تھا۔ فرمایا۔
ندوه
اصل یہ ہے کہ متقی کے لیے تو بولنے کی جگہ نہیں ہے۔ ہم نے جو کچھ لکھا ہے وہ اس لیے لکھا
ہے کہ وَاللهُ مُخْرِجٌ مَا كُنتُمْ تَكْتُمُونَ (البقرة: (۷۳) یہ لوگ جو امرتسر میں آئے ہیں ان کی بھی جھوٹی
تہذیب نہ رہے بلکہ اس کی حقیقت کھل جاوے۔ یا د رکھو مداہنہ سے حق نہیں پھیلتا بلکہ رہی سہی برکت
بھی جاتی رہتی ہے۔ اگر کوئی شخص ڈر کر کہ یہ علماء کی جماعت ہے ان کے ساتھ ہو جاوے۔ ہم کو اُس
کی پروا نہیں ۔ جن لوگوں کے لیے سعادت مقدر ہے ان کا حرج نہیں۔ خدا تعالیٰ ان کا آپ محافظ ہے
اور یہ ہمیشہ ہوتا آیا ہے کہ بعض خبیث فطرت مرتد ہو جاتے ہیں ۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے
وقت میں بھی اور مسیح کے وقت میں بھی مرتد ہوئے۔
یہ
احمق نہیں جانتے کہ ہماری طرف سے بات ہوتی تو یہ شوکت کب رہتی ۔ طاعون ہی کے ذریعہ
سے دس ہزار کے قریب لوگ اس سلسلہ میں داخل ہو چکے ہیں ۔ اگر یہ سلسلہ خدا کی طرف سے نہ ہوتا تو
وہ خود اس سلسلہ کو ہلاک کر دیتا ۔ آخری حیلے ان لوگوں کے رشتوں ناطوں اور جنازوں کے متعلق ہوتے
ہیں ۔ مکہ والوں نے بھی کیے تھے۔ مگر جیسے وہاں پہلے ہی سے فیصلہ ہو چکا تھا کہ ان سے الگ ہیں ویسے

ہی یہاں بھی۔ جہاں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے خلاف مشورہ کیا گیا تھا اس کا نام دارالندوہ تھا۔ وہ
بھی آخری حیلہ تھا اور یہ بھی آخری حیلہ ہے۔
امرتسر مکہ کی طرح ہو رہا ہے۔ گندے اشتہار وہاں ہی سے شائع ہوتے ہیں ۔ ابوجہل کے
اخوان و انصار وہاں موجود ہیں اور دار الندوہ کی کمی تھی وہ بھی آگیا۔
( بوقت عصر )
کشمکش کی زندگی عصر کی نماز سے فارغ ہو کر جب حضرت اقدس اندر تشریف لے گئے تو لالہ شرمپت رائے اور لالہ ملا وائل جو قادیان کے آریوں میں پرانے آریہ
ہیں اور حضرت اقدس کی اکثر پیشگوئیوں کے گواہ ہیں۔ اپنے اکثر احباب کو لے کر حضرت اقدس کی
ملاقات کو آگئے ۔ آپ نے ان میں سے ایک شخص معمر سفید ریش کو مخاطب کر کے فرمایا ۔
دنیا کی کشمکش کی زندگی میں لذت نہیں۔ اگر خدا تعالیٰ کسی کو بیٹھے بٹھائے گزارہ دیدے تو کچھ
ضرورت نہیں کہ انسان اہلِ حکومت کے پاس جاوے۔ ان لوگوں کے پاس جانا یہ بھی ایک قسم کا
دوزخ ہے۔ ان لوگوں کی حالت خارش کی طرح ہے کہ جو ایک مرض ہے اور کھجلانے والوں کو اس میں
ایک لذت ملتی ہے۔ لیکن وہ شخص احمق ہی ہوگا جو اس لذت کو پسند کرے۔ اسی طرح حکام کے
دروازوں پر جانا ایسا ہی ہے۔ گوشہ نشینی کی زندگی ایک قسم کی بہشتی زندگی ہے۔ کسی نے کہا ہے۔
بهشت آنجا که آزاری نباشد
کسے را با کسے کارے نباشد
بچپن میں جو بچوں کو مدرسہ میں بٹھاتے ہیں۔ اس کی کشمکش ساری عمر یاد رہتی ہے۔ اُستاد کی
حکومت کے نیچے ایک قسم کی تلخی معلوم ہوتی ہے۔ ہمیں اس وقت تک بھی یاد ہے کہ چھٹی کے دن کے
بعد یعنی ہفتہ کو جو مدرسہ کا جانا ہوتا تھا تو سخت ناگوار گذرا کرتا تھا اور تو کچھ یاد نہیں رہا مگر یہ در دضرور یاد
ہے کہ مدرسہ جانا ایک درد محسوس ہوا کرتا تھا کیونکہ مرضی کے خلاف بھی ایک درد ہی ہوا کرتا ہے۔ اور جو
لوگ حکام کے دروازوں پر جاتے ہیں جیسے ذیلدار وغیرہ یا اور اسی قسم کے لوگ یہ عجیب عجیب قسم کے

ابتلا میں پھنس جاتے ہیں۔ بعض کو رشوت لینے کی عادت ہو جاتی ہے۔ وہ آدمی بڑا ہی خوش نصیب ہے
اور اس کو خدا کا شکر کرنا چاہیے جو کسی حکومت کے نیچے نہیں اور جسے فکر نہیں ہے کہ رات کو یا دن کو کوئی
آواز آئے گی ۔ بعض لوگ اسیسر ہونے میں اپنی عزت سمجھتے ہیں مگر میں نے دیکھا ہے کہ وہ بڑے
پابند ہوتے ہیں۔ ایک بار ایک اسیسر کو جو اپنے وقت پر نہیں آیا تھا سزا ہوئی۔ اس نے کہا کہ میں شادی
پر یا کہیں اور گیا ہوا تھا۔ حاکم نے اُسے کہا کہ کیا تم کو معلوم نہ تھا کہ میں اسیسر ہوں اور سزا دے دی ۔
آخر چیف کورٹ نے اس کو بری کر دیا۔ غرض اس قسم کے مصائب اور مشکلات ہوتی ہیں اور پھر ان
بیچاروں کی حالت ” تا تریاق از عراق آورده شود کی مصداق ہو جاتی ہے خواہ اپیل میں بری ہو
جاویں۔ مگر وہ بے عزتی اور مصائب کا ایک بار تو منہ دیکھ لیتے ہیں۔ کیا اچھا کہا ہے سعدی نے
کس نیاید بخانه درویش
که خراج بوم و باغ گذار
جس قدر انسان کشمکش سے بچا ہوا ہو اس قدر اس کی مرادیں پوری ہوتی ہیں۔ کشمکش والے کے سینہ
میں آگ ہوتی ہے اور وہ مصیبت میں پڑا ہوا ہوتا ہے۔ اس دنیا کی زندگی میں یہی آرام ہے کہ کشمکش
سے نجات ہو۔ کہتے ہیں کہ ایک شخص گھوڑے پر سوار چلا جاتا تھا۔ راستہ میں ایک فقیر بیٹھا تھا جس
نے بمشکل اپنا ستر ہی ڈھانکا ہوا تھا۔ اُس نے اُس سے پوچھا کہ سائیں جی کیا حال ہے؟ فقیر نے
اسے جواب دیا کہ جس کی ساری مرادیں پوری ہو گئی ہوں اس کا حال کیسا ہوتا ہے؟ اُسے تعجب ہوا
کہ تمہاری ساری مرادیں کس طرح حاصل ہو گئیں ہیں ۔ فقیر نے کہا جب ساری مرادیں ترک کر ب ساری مراد
دیں تو گویا سب حاصل ہو گئیں ۔ حاصل کلام یہ ہے کہ جب یہ سب حاصل کرنا چاہتا ہے تو تکلیف ہی
ہوتی ہے۔ لیکن جب قناعت کر کے سب کو چھوڑ دے تو گویا سب کچھ ملنا ہوتا ہے۔ نجات اور مکتی یہی
ہے کہ لذت ہو دکھ نہ ہو ۔ دُکھ والی زندگی تو نہ اس جہان کی اچھی ہوتی ہے اور نہ اُس جہان کی۔ جو
لوگ محنت کرتے ہیں اور اپنے دلوں کو صاف کرتے ہیں وہ گویا اپنی کھال آپ اتارتے ہیں ۔ اس
لیے کہ یہ زندگی تو بہر حال ختم ہو جائے گی۔ کیونکہ یہ برف کے ٹکڑہ کی طرح ہے خواہ اس کو کیسے ہی

صندوقوں اور کپڑوں میں لپیٹ کر رکھو لیکن وہ پگھلتی ہی جاتی ہے۔ اسی طرح پر خواہ زندگی کے قائم
رکھنے کی کچھ بھی تدبیریں کی جاویں لیکن یہ سچی بات ہے کہ وہ ختم ہوتی جاتی ہیں اور روز بروز کچھ نہ کچھ
فرق آتا ہی جاتا ہے۔ دنیا میں ڈاکٹر بھی ہیں طبیب بھی ہیں مگر کسی نے عمر کا نسخہ نہیں لکھا۔ جب لوگ
بڑھے ہو جاتے ہیں ۔ پھر ان کے خوش کرنے کو بعض لوگ آجاتے ہیں اور کہہ دیتے ہیں کہ ابھی
تمہاری عمر کیا ہے؟ ساٹھ برس کی بھی کوئی عمر ہوتی ہے۔ اس قسم کی باتیں کرتے ہیں۔ رحمت علی ایک
مذکوری تھا۔ اس کا بیٹا فقیر علی منصف ہو گیا تھا اور لوگ اس وجہ سے اس کی عزت بھی کیا کرتے تھے۔
ڈپٹی قائم علی نے ایک دفعہ اس سے پوچھا کہ تمہاری کیا عمر ہے؟ اس نے کہا کہ ۵۵ سال کی ہوگی
حالانکہ وہ ۶۵ سال کا تھا۔ قائم علی نے اس کو کہا کہ کیا ہوا ابھی تو بچے ہو ۔ خود بھی وہ یہی عمر بتا یا کرتا
تھا۔ میں نے کہا کہ ۵۵ کا سال بڑا مشکل ہے یہ ختم ہونے میں نہیں آتا ۔ غرض انسان عمر کا خواہشمند
ہو کر نفس کے دھوکوں میں پھنسا رہتا ہے۔ دنیا میں عمریں دیکھتے ہیں کہ ۶۰ کے بعد تو قوی بالکل گداز
ہونے لگتے ہیں ۔ بڑا ہی خوش قسمت ہوتا ہے جو ۸۰ یا ۸۲ تک عمر پائے اور قومی بھی کسی حد تک اچھے
رہیں ۔ ورنہ اکثر نیم سودائی سے ہو جاتے ہیں۔ اُسے نہ تو پھر مشورہ میں داخل کرتے ہیں اور نہ اس
میں عقل اور دماغ کی کچھ روشنی باقی رہتی ہے۔ بعض وقت ایسی عمر کے بڑھوں پر عورتیں بھی ظلم کرتی
ہیں کہ کبھی کبھی روٹی دینی بھی بھول جاتی ہیں۔ اصل بات یہ ہے کہ در جوانی کار دو جہانی کن۔ اور
مشکل یہ ہے کہ انسان جوانی میں مست رہتا ہے اور مرنا یاد نہیں رہتا ، بُرے برے کام اختیار کرتا ہے
اور آخر میں جب سمجھتا ہے تو پھر کچھ کر ہی نہیں سکتا۔ غرض اس جوانی کی عمر کو غنیمت سمجھنا چاہیے۔
ه
نشان زندگانی تا بسی سال
چو چہل آمد فرو ریزد پر و بال
انحطاط عمر کا ۴۰ سال سے شروع ہو جاتا ہے ۔ ۳۰ یا ۳۵ برس تک جس قدر قد ہونا ہوتا ہے
وہ پورا ہو جاتا ہے اور بعد اس کے بڑھے ہو کر پھولنا شروع ہو جاتا ہے اور پھولنے کا نتیجہ فالج
ہو جاتا ہے۔

شرمیت اس وقت جانے لگا۔
فرمایا۔ بیٹھو! ان کے ساتھ جانا یہ شرط وفا نہیں۔
پھر حضرت اقدس نے اسی سلسلہ سابقہ میں فرمایا کہ
جلد سوم
جس قدر ارادے آپ نے اپنی عمر میں کیے ہیں اُن میں سے بعض پورے ہوئے ہوں گے
مگر اب سوچ کر دیکھو کہ وہ ایک بلبلہ کی طرح تھے جو فوراً معدوم ہو جاتے ہیں اور ہاتھ پلے کچھ نہیں
پڑتا۔ گذشتہ آرام سے کوئی فائدہ نہیں اس کے تصور سے دکھ بڑھتا ہے۔ اس سے عقل مند کے لیے یہ بات
نکلتی ہے کہ انسان ابن الوقت ہو، رہی زندگی انسان کی جو اس کے پاس موجود ہے۔ جو گذر گیا وہ وقت
مر گیا۔ اس کے تصورات بے فائدہ ہیں ۔ دیکھو! جب ماں کی گود میں ہوتا ہے اس وقت کیا خوش ہوتا
ہے سب اُٹھائے ہوئے پھرتے ہیں۔ وہ زمانہ ایسا ہوتا ہے کہ گویا بہشت ہے۔ اور اب یاد کر کے
دیکھو کہ وہ زمانہ کہاں؟ سعدی کہتا ہے وہ
من آنگه سر تا جور داشتم
که بر فرق ظل پدر داشتم
اگر
بر وجودم نشسته مگس
پہ پریشاں شد خاطرے چند کس
یہ زمانے پھر کہاں مل سکتے ہیں ۔ لکھا ہے کہ ایک بادشاہ چلا جاتا تھا۔ چند چھوٹے لڑکوں کو دیکھ کر
رو پڑا کہ جب سے اس صحبت کو چھوڑ دکھ پایا ہے۔ پیرانہ سالی کا زمانہ برا ہے۔اس وقت عزیز بھی چاہتے
ہیں کہ مر جاوے اور مرنے سے پہلے قومی مر جاتے ہیں ۔ دانت گر جاتے ہیں۔ آنکھیں جاتی رہتی ہیں۔
اور خواہ کچھ ہی ہو آخر پتھر کا پتلا ہو جاتا ہے کل تک بگڑ جاتی ہے۔ اور بعض ایسی بیماریوں میں مبتلا ہو جاتے
ہیں کہ آخر خود کشی کر لیتے ہیں۔ بعض اوقات جن دکھوں سے بھاگنا چاہتا ہے یکدفعہ ان میں مبتلا ہو جاتا
ہے اور اگر اولا دٹھیک نہ ہو تو اور بھی دکھ اُٹھاتا ہے۔ اس وقت سمجھتا ہے کہ غلطی کی اور عمر یونہی گزر گئی ۔ مگر
دوہرہ آگے کے دن پاچھے گئے اور ہر خدا
خدا سے
کیو نہ
ہو نہ بیت
اب پچھتائے کیا ہوت ہے جب چڑیا چُگ گئیں کھیت

آج 10 میں سے 10 باقی