۱۰ اکتوبر ۱۹۰۲ء (یوم جمعہ)

ملفوظات (جلد 3)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

عقل مند وہی ہے جو خدا کی طرف توجہ کرے، خدا کو ایک سمجھے اس کے ساتھ کوئی نہیں۔ ہم نے
آزما کر دیکھا ہے نہ کوئی دیوی نہ دیوتا کوئی کام نہیں آتا۔ اگر یہ صرف خدا کی طرف نہیں جھکتا تو کوئی
اس پر رحم نہیں کرتا ۔ اگر کوئی آفت آجاوے تو کوئی نہیں پوچھتا ۔ انسان پر ہزاروں بلائیں آتی ہیں
پس یا درکھو کہ ایک پروردگار کے سوا کوئی نہیں ، وہی ہے جو ماں کے دل میں بھی محبت ڈالتا ہے ۔ اگر
اس کے دل کو ایسا پیدا نہ کرتا تو وہ بھی پرورش نہ کر سکتی ۔ اس لیے اس کے ساتھ کسی کو شریک نہ کرو۔ لے
۱۰ اکتوبر ۱۹۰۲ء (يوم جمعه)
فرمایا۔
تحفتہ الندوة ندوہ میں لوگ اتمام حجت کی غرض سے ہم نے بھیجے ہیں۔ ور نہ کچھ بہتری کی امید
ہرگز نہیں ۔ کیونکہ ان کے اغراض عوام سے وابستہ ہیں ۔ یہاں تو ان کو تحفۃ الندوۃ دے کر بھیجا ہے۔
لمیه
و
اگر خدا نے چاہا تو نزول امسیح دلّی میں بھیجیں گے۔ والسلام
۱۱ اکتوبر ۱۹۰۲ء (یوم شنبه)
ایک صاحب نو وارد کو جن کا نام مولوی حامد حسین صاحب تھا جلدی میں رائے قائم نہ کریں مخاطب کر کے فرمایا۔
بہتر ہے کہ آپ پانچ سات دن یہاں قیام کریں اتنا عزم اور جلد واپس چلا جانا ٹھیک نہیں ۔
دنیاوی کاموں میں لوگ کتنی تحقیقات اور چھان بین کرتے ہیں ۔ حقیقت میں جو شخص جلدی رائے قائم
کر لیتا ہے وہ دوسروں کو بھی ابتلا میں ڈالتا ہے۔ پس خلاف واقعہ رائے ظاہر کرنا خون کرنے کے
برابر ہے۔ بہت باتیں ایسی ہوتی ہیں کہ جوں جوں انسان ان پر زیادہ غور کرتا ہے، اسی قدر نتیجه عمدہ نظر
الحکم جلد ۶ نمبر ۳۷ مورخه ۱۷ اکتوبر ۱۹۰۲ء صفحه ۱۲ تا ۱۵

آتا جاتا ہے۔
جلد سوم
انسان کو سچائی تک پہنچنے کے واسطے دو باتوں کی ضرورت ہے۔ اول خدا داد عقل اور فہم ہو۔
دوم خدا داد سمجھ اور سعادت ہو ۔ جن لوگوں کو مناسبت نہیں ہوتی ان کے دلوں میں کراہت اور
اعتراض ہی پیدا ہوتے جاتے ہیں ۔ اور یہی وجہ ہے کہ گذشتہ لوگوں میں سے اکثر لوگوں نے
راستبازوں کا انکار کیا ۔
آپ دور دراز سے آئے ہیں اور آپ کو آتے ہی ایک روک بھی پیدا ہو گئی۔ اور ہم نے تو ایک ہی
روک کا ذکر سنا ہے۔ مخالفانہ گفتگو کے بجز احقاق حق نہیں ہوتا۔ بہت لوگ منافقانہ طور پر ہاں میں ہاں
ملا لیتے ہیں۔ پس ایسے لوگ کچھ فائدہ نہیں اُٹھاتے۔ تم خوب جی کھول کر اعتراض کرو۔ ہم پورے طور
پر جواب دینے کو تیار ہیں ۔
مولوی حامد حسین صاحب کی طرف سے سوال ہوا کہ تمام
سچے مذہب کی شناخت اہل مذاہب اپنے مذہب کو صیح خیال کر رہے ہیں۔ ہم فیصلہ
کس طور کریں؟
بات یہ ہے کہ آجکل بلکہ ہمیشہ سے سچے مذہب کی شناخت کے لئے ضروری ہے
اتیں اس میں موجود ہوں۔ اول یہ کہ اس کی تعلیم پاک ہو۔ اور تعلیم ہر انسان کی عقل اور کانشنس کا
کوئی اعتراض نہ ہو کیونکہ ناممکن ہے کہ خدا کے امور نا پاک ہوں۔ دوم اس کے ساتھ تائیدات سماویہ
کا سلسلہ ایسا وابستہ ہو کہ جس کے ساتھ انسان خدا کو پہچان سکے اور اس کی تمام صفات کا مشاہدہ کرے
تا کہ گناہ سے بچ سکے ۔ گو انسان سچے مذہب میں ہی داخل ہو پر اگر اس کے ساتھ کشتی نہیں تو وہ ایسے
چشمہ کی مثل ہے کہ جو ایسی جگہ واقع ہے جس کے ارد گرد پہاڑ یا دیوار یا ایسا خارستان ہے کہ وہاں ہم کسی
طرح پہنچ نہیں سکتے ۔ پس ایسا چشمہ ہمارے لئے فضول ہے۔ غرض ضروری شرط یہ ہے کہ اس قدر
اسباب موجود ہوں جن سے پکی طرح پر معرفتِ الہی پیدا ہو جائے ۔ یہ بات بھی بدیہی ہے کہ انسان کو
زیادہ مصیبت اس بات کی ہے کہ طرح طرح کے مصائب شدائد کسل وغیرہ کیڑے ایسے لگے ہوئے

ہیں کہ اس کو کھاتے اور خدا سے روکتے ہیں ۔ اور انہیں کی وجہ سے انسان اور خدا کے درمیان ایک بعد
پڑا ہوا ہے۔
پس اس مذہب میں ایسے وسائل ہوں جو اس کو روز بروز کھینچتے جاویں اور کامل یقین پیدا کرا کر
خدا سے ملاویں۔
دنیا تو یہی سمجھتی ہے کہ کیا ہم خدا کے منکر ہیں۔ لیکن اس کے اعمال کہتے ہیں کہ ضرور وہ منکر ہے۔
میں نے اس بات کا ذکر اکثر کتابوں میں بھی کیا ہے۔ دیکھو! اگر ایک سوراخ میں سانپ ہو تو کیا ایک
شخص اس بات کو جان کر کہ اس سوراخ کے قریب جاوے گا یا اس میں ہاتھ ڈالے گا ؟ ایک بن میں
بہت درندے رہتے ہیں کیا باوجود علم کے اس بن میں کوئی جاوے گا ؟ ایک زہر یلے کھانے کو علم پا کر
کھاوے گا ؟ پس معلوم ہوا کہ یہ امر یقین کے لوازم میں سے ہے کہ جس چیز کو وہ مہلک سمجھتا ہے،اس
کے قریب نہ جاوے۔ پس ایسا کیوں ہوتا ہے کہ ایک موقع پر حقوق انسانی کو چھینتا ہے، تلف کرتا ہے،
رشوت لیتا ہے، چوری کرتا ہے، بد معاشی کرتا ہے، نہ غصہ اعتدال پر ہے وغیرہ وغیرہ۔ پھر پیرانہ سالی
اس کو ان گناہوں سے چھڑاتی ہے، پر جب تک جسمانی قوی اس کے ساتھ ہیں ہر ایک قسم کی بدکاریاں
کرتا ہے پس معلوم ہوتا ہے کہ اس کا خدا پر ایمان نہیں ۔
ہر ایک شخص اپنے نفس سے گواہی لے سکتا ہے کہ جیسا اس کا حق ہے اعتدال پر چلنے کا، ویسا وہ
نہیں چلتا۔ پس بڑا مقصود یہ ہے کہ یہ جو بے اعتدالیاں انسان سے ظہور میں آتی ہیں ۔ ان پر غور کرے
کہ ان کا کیا سبب ہے تو آخر معلوم ہوگا کہ جیسا خدا سے ڈرنا چاہیے وہ پورا پورا نہیں ہے۔
بعض دفعہ احسان سے اور بعض دفعہ خوف سے گناہ کم ہو جاتے ہیں ۔ جیسے نسبتاً شریر لوگ ایام
امراض طاعون و ہیضہ میں نمازیں شروع کر دیتے ہیں ۔ پس ضروری ہے کہ جہاں دو باتیں پائی
جاویں، تعلیم پاک اور رفتہ رفتہ خدا تک پہنچ جانا وہی سچا مذہب ہے۔ اور یہ دونوں ذریعے ایسے ہیں
کہ سوائے اسلام کے کہیں نہیں ملیں گے۔ جس خدا کو اسلام پیش کرتا ہے اس صفائی سے اور کسی
مذہب نے پیش نہیں کیا۔ ایک طرف تو اسلام کی تعلیم اعلیٰ ہے دوسری طرف ایک شخص دس دن بھی

تبدیلی کرے تو اس پر انوار و برکات نازل ہونے شروع ہو جاتے ہیں ۔ آجکل اسلام کے بہت
فرقے ہو گئے ہیں ۔ گویا گھر گھر ایک فرقہ بنا ہوا ہے۔ اس سے تشویش ہو گئی ہے۔ ایک طرف شیعہ
ہیں کہ حسین کو مثل لات کے بنا رکھا ہے تو ایک شخص کہہ دے گا کہ کہاں جاؤں شیعہ حسین پرست
بنے ہوئے ہیں۔ خوارج علی کو گالیاں دیتے ہیں ۔ درمیان میں اہلِ سنت ہیں اگر چہ بظاہر ان کا
اعتدال نظر آتا تھا مگر اب انہوں نے ایسے قابل شرم اعتقاد بنارکھے ہیں کہ وہ شرک تک پہنچ گئے
ہیں ۔ مثلاً مسیح کو خالق بنا رکھا ہے۔ احیائے موتی کرنے والا مانا ہوا ہے۔ پس پاک مذہب وہی ہے
جو قرآن کا معیار اپنے ہاتھ میں رکھتا ہے۔ اگر چہ انسان بظا ہر گھبراتا ہے کہ اس پاک مذہب کو میں
کس طرح پاؤں ۔ مگر یاد رکھو کہ جو بندہ یا بندہ صبر اور تقولٰی ہاتھ سے نہ دے ورنہ خدا تعالیٰ غنی
ہے۔ اس کو کسی کی کیا پروا ہے پس انسان خدا کے سامنے خاکسار بنے تو اس پر لطف اور احسان کرتا
اور اس کی آنکھیں کھول دیتا ہے۔ تو بہ ، دعا ، استغفار کرے اور کبھی نہ گھبراوے ہر ایک شخص بیمار
ہے اور کبھی صحت نہیں پا سکتا جب تک خدا کو نہ دیکھ لے۔ پس ہر وقت اداس اور دل برداشتہ رہے
اور تمام تعلقات کو توڑ کر خدا سے تعلق پیدا کرے ورنہ اس وقت تک جب تک کہ خدا سے نہیں ملا
یہ گندہ اور نجس ہے ۔
خدا تعالیٰ نے فرمایا ہے مَنْ كَانَ فِي هَذِهِ اعْلَى فَهُوَ فِي الْآخِرَةِ أعلى الآية (بنی اسراءیل : ۷۳)
خدا پر یقین بڑی دولت ہے۔ پس اندھا وہی ہے جس کو اس دنیا میں خدا پر پورا یقین حاصل نہیں
ہوا۔ پس جب اس کا حسن، جمال ، جلال اس پر ظاہر ہو گا تو خدا کی تجلی ہوگی۔ اور پھر یہ دیکھ کر ممکن نہیں
کہ گناہ کی طرف انسان رجوع کر سکے۔ پس گناہ بھی تبھی کرتا ہے جب اس کو خدا پر شک پڑ جاتا ہے۔
پس جو شخص نفس کا خیر خواہ ہے اس کو تو خدا پر یقین ہونا چاہیے۔ مسیح کے زمانہ میں تو گناہ کی کمی تھی مگر کفارہ
نے دنیا کو گناہ سے پر کر دیا۔
انسان اپنی کوشش سے کچھ نہیں کر سکتا۔ حدیث میں آیا ہے کہ تم سب اندھے ہو مگر جس کو خدا آنکھیں
دے۔ تم سب بہرے ہو مگر جس کو خدا کان دے وغیرہ وغیرہ۔ پس جب انسان کو خدا ہدایت دینے لگتا

ہے تو اس کے دل میں ایک واعظ پیدا کر دیتا ہے۔ پس جب تک دل کا واعظ نہ ہو تسلی نہیں ہو سکتی۔ پس
دینی امور میں جب تک تقوی نہ ہو روح القدس سے تائید نہیں ملے گی ۔ وہ شخص ضرور ٹھوکر کھا کر گرے گا۔
اس دین کی جڑ تقوی اور نیک بختی ہے اور یہ مکن نہیں جب تک خدا پر یقین نہ ہو۔ اور یقین سوائے
خدا کے اور سے ملتا نہیں اسی ۔ ملتا نہیں اسی لیے فرمایا وَ الَّذِينَ جَاهَدُوا فِينَا لَنَهْدِيَنَّهُمْ سُبُلَنَا (العنكبوت : ٧٠)
پس انسان دنیا کو چھوڑ کر اپنی زندگی پر نظر ڈالے اور اپنی حالت پر رحم کرے کہ میں نے دنیا میں کیا بنایا
سوچے اور ظاہری الفاظ کی پیروی نہ کرے۔ اور دعا میں مشغول رہے تو امید ہے کہ خدا اس کو اپنی راہ
دکھا دے گا۔ نیک دل لے کر خدا کے سامنے کھڑا ہو اور رو رو کر دعائیں مانگے ۔ تضرع اور عاجزی
کرے تب ہدایت پاوے گا۔
ایک فرقہ وہ بھی ہے جو ہماری باتوں کو قبول نہیں کرتا۔ اس سے ہماری بحث نہیں ۔ اُن کی سرشت
میں انکار ہے۔ وہ موت کے بعد اس کا نتیجہ دیکھ لیں گے۔
سعادت مند کو تو سمجھانے کی ضرورت نہیں۔ پتھر پر لوہا مارنے سے آگ اس لئے نکلتی ہے کہ آگ
پتھر میں موجود ہے اور وہ صرف ضرب کا محتاج تھا ، مگر جس کے اندر موجود نہیں اس میں سے کیا نکلے گا۔
ہر ایک نیکی تب قبول ہوتی ہے جب کہ اس کے اندر تقوی ہو ور نہ قبول نہیں ہوتی ۔ زندگی تو برف
کے ٹکڑے کی مثال رکھتی ہے۔ ہزاروں پر دوں میں رکھو پگلتی جاوے گی۔
اصل میں مخالف کی بات کا امتحان مخالف سے پوچھ کر ہوتا ہے۔ میں نے تو اپنا مسلک بیان کر دیا
ہے۔ میرے پاس بہت عیسائی آیا کرتے تھے ، اب نہیں آتے ۔ میں تو ہمیشہ ان کو یہی کہتا ہوں کہ زندہ
مذہب ثابت کرو۔ مردہ تو ہمیں اُٹھانا پڑے گا اور زندہ ہم کو اُٹھاوے گا، کچھ جواب نہیں دے سکتے ۔
یورپ امریکہ میں ۱۶ ہزار اشتہار رجسٹری کرا کر بھیجا کوئی جواب نہیں آیا۔
ہمارا خدا زندہ ہے۔ ہماری آواز سنتا ہے۔ ہمیں جواب دیتا ہے۔ پس ہم صلیب پر چڑھے
ہوئے خدا کو کیوں مانیں۔ یہ لوگ شریر ہوتے ہیں اور ان کے پاس باتیں ہی باتیں ہوتی ہیں۔ میں
۱۵ برس کا تھا جب سے ان کے اور میرے درمیان مباحثات شروع ہیں۔ ان کے پاس صرف اعتراض

ہی اعتراض ہیں۔ اور ہمیشہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر اعتراض کرتے ہیں اور جاہلوں اور بدنصیبوں
کو ان اعتراضات سے شک پڑ جاتے ہیں۔ دوسری طرف سے یہ لوگ اس کو طمع دنیاوی دے کر ابتلا
میں ڈال کر مرتد کر لیتے ہیں۔ میں نے سنا ہے کہ ۲۹ لاکھ آدمی کو انہوں نے ہند میں مرتد کیا ہے پس
اسلام کا سخت دشمن یہی مذہب ہے۔
آر یہ لوگ ہیں مگر ان کے ساتھ تو زمینی سلطنت بھی یا ور نہیں وہ کیا مقابلہ کر سکتے ہیں ۔ ایک اخبار
نے اپنی تحقیقات لکھی ہے ات لکھی ہے کہ آریہ مذہب کے ہونے سے ہندو بہت مسلمان ہو رہے ہیں۔ مرتے بھی
بہت ہیں اور مذہب بھی بہت چھوڑتے جاتے ہیں ۔ پس یہ مذہب تو کچھ چیز نہیں۔
طاعون کو دیکھا ہے کہ پہلے ہنود میں آتی ہے۔ بمبئی ، سیالکوٹ ، جالندھر وغیرہ میں، پہلے ہنود سے
شروع ہوئی اور جب مسلمانوں میں گئی تو بھی ہنود کو شامل کر لیا۔
نو وارد صاحب نے وجودی فرقہ کی نسبت سوال کیا۔ وحدت الوجود اور وحدت الشہود فرمایا۔ میرے نزدیک یہ بات بھی تدبر کرنے کے
لائق ہے یعنی وجود اور شہود ۔ میرا مذہب تو یہ ہے کہ وہاں قدم رکھنا غلطی اور جرات ہے جہاں انسان
قدم رکھنے کا مستحق نہیں ۔
وجودی فلسفی رنگ کا دعویٰ کرتا اور کہتا ہے کہ جس طرح ڈاکٹر مُردہ پھاڑ کر اس کا اندر دیکھ لیتا ہے
میں نے اسی طرح خدا کو دیکھ لیا ہے۔ یہ بھی دعویٰ کیا ہے الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي خَلَقَ الْأَشْيَاءَ وَهُوَ
عينها ۔ یہ بہت بڑا دعوی ہے۔ شہودی مذہب استیلاء محبت کا نام ہے۔ جیسے لوہا اگر آگ میں نہایت
سرخ کیا جاوے تو اس صورت میں کوئی دیکھنے والا اگر اس کو آگ کہہ دے تو ایک صورت سے معذور
ٹھہر سکتا ہے کیونکہ آگ اس پر مستولی ہوئی ہوئی ہے۔ کسی کا شعر ہے
من تو شدم تو من شدی من تن شدم تو جان شدی
تاکس نگوید بعد ازیں من دیگرم تو دیگری
غرض شہودی مذہب کی یہ بنا ہے کہ انسان خدا کے وجود سے بہت بہرہ ور ہو سکتا ہے جب خدا اور

مخلوق کی محبت ایک دل میں آکر جمع ہوتی ہے تو انسان پر ایک نیا رنگ چڑھتا ہے۔ اور اس حالت میں
وہ اپنے آپ کو دیکھتا ہے کہ گویا بالکل خدا میں کھویا گیا ہے اور اپنے تئیں محو دیکھتا اور خدا ہی نظر آتا ہے۔
وجودی ایک حقیقت کا طلب گار ہوتا ہے۔ اس کو محبت سے کچھ تعلق نہیں ۔ جیسے آج کل کے وجودیوں کا
دعوی ہی دعوی ہے کہ میں خدا ہوں ۔
شہود والا کہتا ہے کہ انسان انسان ہے خدا خدا ہے یعنی شہود کے طور پر اپنے تئیں طالب اور
خدا میں کھویا ہوا پاتا ہے۔
اگر انسان کو خدا بنا تھا تو یا تو اس جہان میں خدا بنتا یا آخرت میں خدا بنتا۔ مگر ثابت ہے کہ یہاں
بھی انسان ہے اور وہاں بھی یہ جامہ تو اس کے اوپر سے اتر تا نظر نہیں آتا۔
ہم کہتے ہیں کہ ہر ایک شخص اپنا رنگ رکھتا ہے۔ بہت لوگ قوالی میں ہی لذت اُٹھاتے ہیں۔ مگر
میں دیکھتا ہوں کہ یہ عارفانہ مشرب نہیں ۔ پس اگر اس کی کوئی دلیل دنیا میں ہوتی تو چاہیے تھا کہ کوئی
آدمی تو ایسا نظر آتا کہ جس میں خدائی کے صفات ہوتے ۔
دنیاوی لوگوں کے من گھڑت خدا اور خدا کے مرسل بندہ کا مقابلہ یوں ہو سکتا ہے کہ مسیح کو تو خدا
مانا اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم خدا کے ایک مرسل تھے۔ پس مقابلہ دیکھ لو کہ مسیح کو تو پکڑ لیا گیا اور
محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو پکڑنے والا خود مر گیا۔ پس انصاف کرو کہ ایک شخص انسان کہلاتا اور
اپنا کام خدا پر چھوڑتا اس کا پکڑنے والا خود مارا جاتا۔ یہودی جن کی صفت میں آیا ہے ضُرِبَتْ عَلَيْهِمُ
الذِّلَّةُ وَالْمَسْكَنَةُ ( البقرۃ : ۶۲ ) وہ اس خدا کہنے والے کو ایک ہی گھنٹہ میں گرفتار کر لیتے اور مارنے کو
تیار ہو جاتے ہیں فَاعْتَبِرُوا لِأُولِي الْأَبْصَارِ -
اگر کوئی یہ کہے کہ وہ محض خدائی تھی تو اس کو جانے دو۔ جہاں تک ہم دیکھتے ہیں خدا ہم سے
باتیں کرتا ہے اور خوارق اور معجزات دکھلاتا ہے پر پھر بھی ہم انسان ہیں ۔ دیوار کا وجود ایک الگ چیز
ہے اور دھوپ کا وجود الگ ہے۔
الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ - الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ - مُلِكِ يَوْمِ الدِّينِ الى آخر السورة ( الفاتحه )

یہ ساری باتیں چاہتی ہیں کہ کوئی رب ہے اور کوئی چیز مخلوق بھی ہے۔ پس ہم کو اپنی خدائی
کا ثبوت دیں۔ خدا نے انسان کو مخلوق پیدا کیا ہے اور دنیا میں بھی مخلوق بنایا ہے۔ پھر ہم چاند سورج
وغیرہ کو کس طرح خدا مان لیں۔
تمام انبیاء سے خوف ظاہر ہوتے رہے ہیں اگر ان میں کچھ بھی خدائی کا رنگ ہوتا تو خوف
کیوں آتا۔
میری جماعت میں بھی ایک شخص مولوی احمد جان صاحب وجودی تھے۔ کبھی اُنہوں نے مجھ سے اس
مسئلہ پر گفتگو نہیں کی۔ اب تھوڑا عرصہ ہوا ہے کہ وہ فوت ہو گئے ہیں۔ اور ساری عمر اسی میں گزار دی۔
ہم کسی کے زرخرید نہیں ۔ ہم تو اسلم اور روشن تر راہ اختیار کرتے ہیں۔ وجودیوں کے کوئی دشمن
نہیں ہم تو ان کو قابل رحم سمجھتے ہیں ۔
اس پر نو وارد صاحب نے آیت هُوَ الْأَوَّلُ وَالْآخِرُ ( الحديد : (۴) وحدت وجود کے ثبوت میں
پیش کی ۔
فرمایا۔ اللہ تعالیٰ کا کلام ایسا ہے کہ اس کی تفصیل بعض آیت کی بعض آیت سے ہوتی ہے۔ اوّل کی
تفسیر یہ ہے کہ كَانَ اللهُ وَ لَمْ يَكُنْ مَعَهُ شَيْءٌ ۔ آخر کے معنے کیے كُلُّ مَنْ عَلَيْهَا فَإِنِ (الرحمن : ۲۵)
ہم تو انہیں معنوں کو پسند کریں گے جو خدا نے بتلائے ہیں۔
افسوس ہے کہ اس زمانہ کے یہودی صوم و صلوۃ کے تو پابند ہی نہیں اور قرآن کو کبھی کھول کر دیکھا
ہی نہیں۔ ہاں میں اپنے اس ملک کی بات کرتا ہوں جس میں جالندھر، بٹالہ، ہوشیار پور، سیالکوٹ وغیرہ
شامل ہیں۔ ان لوگوں کو میں نے شراب خوروں ، بھنگیوں اور دہریوں کی مجلس میں اکثر دیکھا ہے۔ اکثر
کہتے ہیں کہ وجودی وہ ہے جو خدا کا نام بھی نہ لے بلکہ جو کچھ ہے مخلوق ہے۔ پس یہ لوگ کہتے ہیں کہ
اعلیٰ وجودی وہ ہے کہ جس کو لوگ دہر یہ کہتے ہیں۔ پس ہر شخص اپنے قول و فعل کا خود ذمہ دار ہے۔
وَكَانَ اللهُ وَلَمْ يَكُنْ مَعَهُ شَيْءٌ حدیث ہے۔ اور حدیث اور توریت سے ثابت ہے کہ خدا
تھا اور زمین اور آسمان وغیرہ میں سے کچھ نہ تھا۔ یہ مسلم مسئلہ ہے تمام اہلِ کتاب کا۔ پس ہمارا اختیار

نہیں کہ مروڑ کر اور معنی کر لیں۔ بعض آدمی مذاق کے دلدادہ ہوتے ہیں۔ مگر مذاق بھی ایک قسم کا زہر
ہے۔ ہمیں مذاقی معنے پسند نہیں کرنا چاہئیں بلکہ تو ارد قرآن اور حدیث کو دیکھنا چاہیے وہ یہی کہتی ہیں کہ
ایک وقت ایسا تھا کہ ان موجودہ چیزوں میں سے ایک بھی نہ تھی ۔
میرے خیال میں وحدت وجود بھی مذاق سے پیدا ہوا ہے۔ کل کتب گذشتہ سے یہی معنی ثابت
ہوتے ہیں اور اس کی تفصیل قرآن اور توریت میں موجود ہے۔ اوّل تو ان بحثوں کی حاجت نہیں۔
انسان کے واسطے پہلے تو یہی امر ضروری ہے کہ اجمالی طور پر خدا پر ایمان لاوے۔ جب اس کا ایمان
پیدا ہو گا تو خود بخود اس پر حقائق کھلتے جاویں گے۔
دیکھو! ایک مرض میں قوت ذائقہ جاتی رہتی ہے۔ ترشی ، میٹھا، کٹڑ وانمکین وغیرہ سب کچھ بے مزہ
معلوم دیتا ہے۔ پس معلوم ہوا کہ قوت حاسہ بھی کام دے رہی ہے۔ ایک قوت ناک میں ہوتی ہے جس
کے وہ نہیں رہتی اس کو اخشم کہتے ہیں۔ بعض کے کانوں کی قوت ماری جاتی ہے۔ پس جب اس طرح
بعض قوتیں جاتی رہتی ہیں ۔ تو اسی طرح بعض اوقات دینی قوتیں بھی بے حس ہو جاتی ہیں اور انسان
سید احمد خان کی طرح دعا کا قبول ہونا اور ایسی باتیں ناممکن خیال کر بیٹھتا ہے ۔ ہے۔
دعا کے قبول ہونے پر ہمارا کامل ایمان ہے۔ اور ہم نے اس کا نتیجہ بھی قبولیت دعا کا ثبوت دعا
دیکھا ہے کہ لیکھرام کے قتل سے پہلے پانچ سال میں نے خبر دی تھی ۔
میں نے سید احمد خاں کو لکھا تھا کہ میں نے لیکھرام کے واسطے دعا کی ہے تو مجھے خبر دی گئی ہے کہ
تیری دعا قبول ہو گئی ہے اور خدا تعالیٰ اس کو ہیبت ناک موت سے مارے گا۔ یہی نمونہ تمہارے
سامنے پیش کرتا ہوں کہ اگر یہ دعا قبول نہ ہوئی تو تمہارے دعوی کا ثبوت ہوا۔ اور اگر قبول ہوگئی تو تم اس
عقیدہ سے تو بہ کرنا۔ اور وہ لیکھرام کی موت کو دیکھ کر فوت ہوا تھا۔
پس اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کا ہے لَا تُدْرِكْهُ الْأَبْصَارُ وَهُوَ يُدْرِكُ الْأَبصار ( الانعام : ۱۰۴) آنکھیں تو اس
کو دیکھ نہیں سکتیں اور وہ آنکھوں کو دیکھ سکتا ہے۔ جب وجودی ہو گیا تو پھر باقی کیا رہ گیا۔
اصل میں یہ سب مذاقی باتیں ہیں ۔ ثبوت تو وہ ہے جس کا نمونہ انسان دکھلا دیوے۔

آنحضرت موسی عیسی کے مصائب پر ذرا غور کرو۔
ان باتوں کے ذکر کی ضرورت نہیں۔ اول خدا سے تعلق پیدا کرو۔ جب انسان کسی گھر میں داخل
ہوتا ہے تو اندر کے حالات کا آپ ہی پتہ لگ جاتا ہے۔ جب تک گھر سے ہزاروں کوس دور ہے تو اندر
کے حالات کس طرح بتلا سکے گا۔ یہ مناسب ہے کہ آپ چند روز ہمارے پاس رہیں اور خاص ہمارے
سلسلہ کے متعلق جو اعتراض ہوں وہ بیان کریں۔
تو کارے زمیں را نکو ساختی
که با آسمان نیز پرداختی
ہم نے بعض آدمی ایسے دیکھے ہیں جو کہتے ہیں کہ اجی اس جھگڑے کو جانے دو۔ رفع یدین اور
انگلی کے اُٹھانے کا فیصلہ کرو۔ مگر یہ اپنا اپنا مذاق ہوتا ہے۔
نو وارد صاحب کی طرف سے سوال ہوا کہ سایہ کا وجود ہے کہ نہیں یعنی اس کی ذات ہے کہ نہیں۔ ہوا کہ
فرمایا۔ وجود کے معنے ہیں مَا يُوجد یعنی جو چیز پائی جاوے اس کی ہویت ہو یا نہ ہو۔ آپ
آئینہ دیکھتے ہیں ، اس میں چہرہ نظر آتا ہے۔ ہویت تو نہیں یعنی ایک مستقل کے قائم بالذات ۔ پس
ہویت تو نہیں ہے لیکن وجود ہے۔ وجود اور ہے اور ہو یت اور ہے۔
آفتاب نے جہاں ظل ہے وہاں بھی دھوپ ڈالنی ہے۔ مگر ایک چیز نے درمیان آکریل پیدا
کر دیا ہے۔ آفتاب اور نظل کے درمیان جب تک اوٹ نہ ہو سا یہ نہیں ہو سکتا۔
خیر آپ کو بھی اس وجودیت سے کچھ مذاق ہے اور ہم آپ کے مذاق کے خلاف ہیں۔
پھر سوال ہوا کہ کن کا اطلاق کہاں آتا آتا ہے۔
ن کا اطلاق فرمانا فرمایا۔ بات یہ ہے کہ آپ کئی مرتبہ خوابوں میں طرح طرح کے تمثلات
دیکھا کرتے ہوں گے اور بظاہر آپ جانتے ہیں کہ ان کا وجود کچھ نہیں ،حکماء نے بھی لکھا ہے۔ پس
جس طرح ہمارے تصورات ہوتے ہیں اسی طرح خدا کی صفات میں سے اس کے تصورات بھی
ہیں ۔ پس جو تصور آتا ہے اگر انسانی ہے تو وہ بیچ ہے اور اگر خدا کا ہے تو اس سے مخلوق پیدا ہو جاتی

آج 10 میں سے 10 باقی