۱۲ اکتوبر ۱۹۰۲ء (دربارِ شام)
ملفوظات (جلد 3)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
ہے۔ مگر خدا کی گنہ میں ہم دخل نہیں دے سکتے ۔ اسلم طریق یہی ہے کہ انسان لا تُدْرِكُهُ الْأَبْصَارُ پر
ایمان رکھے کہ میرا منصب نہیں کہ خدا کی گل صفات کو میں دیکھ لوں اور ان کی تحقیقات کرلوں ۔
طبیب بیان کرتے ہیں کہ پانی سرد اور آگ گرم ہے ۔ مگر یہ نہیں بتلا سکتے کہ پانی سرد کیوں ہے اور
آگ گرم کیوں ہے۔ فلاسفر بھی یہاں گنہ اشیاء میں آکر عاجز رہ گئے ہیں ۔ یہاں اُفَوِّضُ أَمْرِی
إلى الله (المؤمن : ۴۵) پر چلے کہ ہم خدا پر چھوڑ دیں۔
بعض اکا بر محی الدین العربی وغیرہ کی نسبت ہم کچھ نہیں کہہ سکتے ۔ اس لیے کہ یہ بحث فضول
ہے۔ بہت امور مرنے کے بعد معلوم ہوں گے۔ اور بہت سے ایسے ہیں کہ مرنے کے بعد بھی نہیں
معلوم ہوں گے۔
محی الدین بھی قائل ہیں کہ انسان متقی ہو۔ اور خدا پر ایمان لانے والا ہو تو نجات پائے گا۔ لے
۱۲ اکتوبر ۱۹۰۲ء (دربار شام)
بعد ادائے نماز مغرب حسب معمول حضرت اقدس علیہ الصلوۃ والسلام شد نشین پر اجلاس فرما
ہوئے ۔ حضرت مولانا مولوی عبد الکریم صاحب سلمہ اللہ الرحیم نے شحنہ ہند کے ایڈیٹر کا ایک کارڈ سنایا۔
جس میں اس نے اپنا ایک خواب لکھا تھا کہ گویا وہ قادیان آیا ہے اور حضرت اقدس کو ایسی حالت میں دیکھا
ہے کہ سر پاؤں سے لگا ہوا ہے۔ اس پر حضرت حجۃ اللہ نے فرمایا کہ
تعبیر الرؤیا میں یہ صاف لکھا ہے کہ جو لوگ مامورین کو بُری انبیاء آئینہ کا حکم رکھتے ہیں میرا صورت میں دیکھتے ہیں وہ لوگ اپنی پردہ دری کراتے ہیں ۔
مولوی ابو یوسف محمد مبارک علی صاحب کے والد مرحوم نے ایک بار مجھ سے ذکر کیا کہ ایک ہندو
ان کے پاس آیا کرتا تھا۔ جو رغبت اسلام رکھتا تھا۔ کچھ عرصہ کے بعد وہ کشمیر سے آیا اور اس سے پوچھا
تو اس نے کہا کہ اب میں پکا ہندو ہو گیا ہوں ۔ لیکن پھر کچھ عرصہ کے بعد جو اس کو دیکھا تو وہ عیسائی
له الحکم جلد ۶ نمبر ۳۸ مورخه ۲۴ اکتوبر ۱۹۰۲ء صفحه ۴ تا ۸
ہو گیا تھا۔ جب اس سے وجہ پوچھی گئی تو اس نے کہا کہ میں نے ایک خواب دیکھا تھا جس میں
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو ایک تاریک کوٹھڑی میں دیکھا اور اس میں آگ جل رہی تھی (لعنتہ اللہ علیہ )
گویا خبیث نے اس کو دوزخ سمجھا۔ اور اس کے گرد پادریوں کو دیکھا۔ اس سے میں نے نتیجہ نکالا کہ
پادری حق پر ہیں اور آپ ( معاذ اللہ ) مغلوب ہو رہے ہیں ۔ مولوی صاحب کو تعبیر کا علم نہ تھا۔ مجھ
سے جب انہوں نے کہا تو میں نے کہا کہ اس کی یہی تعبیر ہے جو حالت اس شخص کی ہوئی۔ چنانچہ
تعطیر الا نام میں ایسا ہی لکھا ہے کہ جب کسی نبی مامور و مرسل کورڈی حالت میں دیکھتا ہے۔ مثلاً مجزوم
دیکھتا ہے یا برہنہ دیکھتا ہے یا یہ کہ وہ بری غذا کھاتے ہیں تو یہ سب اس کے اپنے ہی حالات ہوتے
ہیں ۔ انبیاء آئینہ کا حکم رکھتے ہیں اور اس کی اصلی صورت دکھا دیتے ہیں۔ اور یہ بات ہماری اپنی تجربہ
کردہ ہے کہ جب کوئی آدمی کسی مامور و مرسل کو بری حالت میں دیکھتے ہیں تو جلدی ہی ان کی وہ حالت
پیدا ہو جاتی ہے اور اس کی عقوبت کے دن قریب ہوتے ہیں۔ یہ میرے مجربات سے ہے۔
نو وارد مولوی حامد حسین صاحب نے کہا کہ میں مکہ معظمہ میں تھا۔ حاجی امداد اللہ صاحب سے ایک
شخص نے ایسا ہی کہا کہ میں نے ایسی شکل پر دیکھا تو انہوں نے بھی یہی کہا کہ یہ تمہاری اپنی شکل ہے۔
اس کے بعد خاکسار ایڈیٹر الحکم نے جلسہ ندوۃ العلماء پر جو کارروائی کی تھی اس کا تذکرہ کیا جس کو سن
کر حضرت حجۃ اللہ محظوظ ہوئے ۔
پھر مولوی عبداللہ صاحب نے اس روئداد کے تتمہ کے طور پر مولوی محمد حسین صاحب کا کچھ ذکر کیا۔
اور مولوی مبارک علی صاحب نے اپنا ایک واقعہ سنایا۔ یہ سب امور جلسہ ندوہ کے متعلق ہمارے اپنے
مضامین میں آئیں گے۔ زاں بعد مولانا مولوی محمد علی صاحب ایم ۔اے نے ابزرور میں سے پایونیر کا نقل
کیا ہوا ایک مذہب نئے عنوان سے پڑھا۔ جس میں ڈاکٹر ڈوئی کو جو دعوت کی گئی ہے اس پر ریمارک تھا۔
پھر بعد نماز عشاء اجلاس ختم ہوا ۔ کے
الحکم جلد ۶ نمبر ۳۸ مورخه ۲۴ اکتوبر ۱۹۰۲ء صفحه ۸، ۹