۱۳ اکتوبر ۱۹۰۲ء (صبح کی سیر)

ملفوظات (جلد 3)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

۱۳ اکتوبر ۱۹۰۲ء (صبح کی سیر )
جلد سوم
ا۔ حضرت حجۃ اللہ علی الارض حسب معمول سیر کو نکلے۔ چند آدمیوں نے اپنے خواب سنائے۔
آپ نے فرمایا۔
باطل میں جو تیاریاں حق کی طرف آنے کے لیے ہو رہی ہیں اس کے نظارے دکھائے جاتے
ہیں۔ رؤیا کا بھی عجیب عالم ہوتا ہے۔ جن باتوں کا نام ونشان نہیں ہوتا وہ وجود میں لائی جاتی ہیں۔
معدوم کا موجود اور موجود کا معدوم دکھایا جاتا ہے اور عجیب عجیب قسم کے تغیرات ہوتے ہیں ۔ آدمی کا
جانور اور جانور کے آدمی دکھائے جاتے ہیں۔
۲۔ ہمارے موجودہ مخالفوں اور دس برس پہلے کے مخالفوں میں بہت بڑا فرق ہو گیا ہے۔ پہلے تو
اپنے عقیدوں کو سچے ہی سمجھتے تھے۔ مگر اب صرف نفاق سے کہتے ہیں جو کہتے ہیں ورنہ ان عقائد کی
غلطیوں کو دل میں تسلیم کر چکے ہیں ۔
( جَحَدُوا بِهَا وَاسْتَيْقَنَتْهَا أَنْفُسُهُمْ - ایڈیٹر )
ایک شخص جو اپنے تئیں سچا سمجھتا ہے وہ خدا تعالیٰ پر بھروسہ کرتا ہے۔ مگر یہ اب بھروسہ نہیں کر سکتے۔
اور اسی لیے اگر خواہ کئی ہزار روپے کا اشتہار دیا جاوے یہ اپنے آپ کو مد مقابل ہو کر نشانہ نہ بنائیں گے۔
مخالفوں کی کمی اور اپنی روز افزوں ترقی پر فرمایا۔
یہ فوق العادة ترقی نہ ہوا گر تغیر واقع نہ ہوا ہو ۔ اُن کا خزانہ کم ہو رہا ہے اور ہمارا بڑھ رہا ہے۔ اگر
اُن کے پاس اپنی سچائی کے دلائل ہیں تو یہ لوگوں کو روک لیں۔ اگر کوئی بڑا سیلاب آیا ہوا ہو اور کسی کا
گھر تباہ ہورہا ہو اور اس کے پاس سامان بھی ہو تو کیا وہ اس کے روکنے کی سعی نہ کرے گا ؟
ہمارے پاس جو ہر روز بیعت کے لیے آتے ہیں ان میں سے ہی آتے ہیں آسمان سے تو نہیں آتے۔
۴- ندوة العلماء کے جلسہ کی تقریب پر فرمایا کہ
اشاعت رسالوں کی خوب ہو گئی ۔ بہت اچھا ہوا۔ بہت سے لوگ واقف ہو جائیں گے اور ان کو

پڑھ لیں گے۔ دہلی کے جلسہ سے پہلے نزول مسیح بھی تیار ہو جاوے تو اچھا ہے۔
۵ ۔ ایڈیٹر الحکم کو مخاطب کر کے فرمایا کہ
میاں نبی بخش صاحب عرف عبدالعزیز صاحب نمبردار بٹالہ کا تو بہ نامہ جو اُس نے بھیجا ہے۔
الحکم میں چھاپ دیا جاوے۔
اور ساتھ اپنا ایک رویا بھی جسے بار ہا آپ نے فرمایا ہے سنایا کہ
میں نے ایک بار اس کے متعلق دیکھا تھا کہ گویا اسی راستہ ہم سیر کو نکلے ہیں تو اس بڑ کے درخت
کے نیچے جو میراں بخش حجام کی حویلی کے پاس ہے۔ نبی بخش سامنے سے آکر ملا ہے اور اس نے مصافحہ
کیا ہے۔ یہ رویا ان دنوں کی ہے جب وہ مخالفت کے اشتہار چھپواتا پھرتا تھا۔
جماعت کی ترقی اور اس کے متعلق براہین احمدیہ میں پیشگوئیاں
۲۔ جماعت کی ترقی پر اور مولوی محمد حسین کے ابھی تین سو تیرہ ہی کہتے رہنے پر فرمایا کہ
بڑے زور سے ترقی ہو رہی ہے۔ کیا وہ نہیں جانتا کہ خدا قادر ہے کہ ایک دم میں تین سو تیرہ سے
تین لاکھ تیرہ ہزار کر دے۔ یہ ترقی محمد حسین کے لیے تو اعجاز ہے۔ اگر وہ سوچے اور سمجھے براہین احمدیہ کو
پڑھے۔ یہ کتاب میں نے اب تو نہیں بنائی جس میں لکھا ہوا ہے کہ تیرے ساتھ فوجیں ہوں گی۔ باوجود
مولویوں کی اس قدر مخالفت کے پھر اس قوم کا ترقی کرنا کیا یہ معجزہ نہیں ۔ جبکہ وہ اپنے ارادوں میں عاجز
آگئے ۔ کس قدر جد و جہد ان لوگوں نے ہمارے نابود کرنے کے لیے کی ۔ گورنمنٹ تک سے چاہا کہ
کسی نہ کسی طرح سے ہم کو پھنسا ئیں ۔ مگر خدا تعالیٰ نے ایسی زور شور سے ترقی کی جس قدر زور انہوں
نے مخالفت میں لگایا۔ اب تو بات صاف ہوگئی ہے۔ مردم شماری کے کاغذات سے صاف معلوم ہو جاتا
ہے کہ ہماری جماعت تین سو تیرہ ہے یا ایک لاکھ کے قریب ۔
طاعون نے ان کو دو طرح گٹھایا ہے۔ کچھ مرتے ہیں اور اکثروں کو ادھر ملایا ہے۔ اصل یہ ہے
کہ جو بیچ اچھی طرح بویا جاوے اور وقت پر بارش بھی ہو وہ دیکھتے ہی دیکھتے نشو نما پاتا اور ترقی کرتا
ہے۔ دلوں کو کھینچنا اور قائم رکھنا یہ خدا کا کام ہے۔ ان مخالفوں کو اگر اب ابوسفیان کی طرح نظارہ کرایا

جاوے تو حیران ہو جائیں ۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے جب ان کو اپنی فوج دکھائی اور عباس کو کہا
کہ ان کے پاس ٹھہر کر دکھاؤ۔ اور جب اس نے وہ نظارہ کیا تو اس نے کہا کہ تیرا بھتیجا بڑا بادشاہ ہو گیا
ہے۔ مگر اُس کو جواب دیا گیا کہ بادشاہی نہیں نبوت ہے۔
براہین احمدیہ کے زمانہ پر غور کیا جاوے جب وہ چھپ رہی تھی ۔ اب تو نہیں بنائی گئی۔ اس وقت
کے الہامات اس میں درج ہیں۔ جو انگریزی میں بھی ہیں اور عربی میں بھی ۔ إِذَا جَاءَ نَصْرُ اللهِ
وَالْفَتْحُ وَانْتَهَى أَمْرُ الزَّمَانِ إِلَيْنَا أَلَيْسَ هُذَا بِالْحَقِّ -
ایک مخلوق ہماری طرف رجوع کرے گی تو کہا جائے گا الَيْسَ هُذَا بِالْحَقِّ ۔ هُذَا ۔
وَانْتَهَى أَمْرُ الزَّمَانِ إِلَيْنَا عربی میں بڑا عجیب فقرہ ہے کہ زمانہ کا رجوع ہماری طرف ہوگا۔
اور آخری فیصلہ ہمارے ہی حق میں ہوگا ۔ غرض بڑی بڑی پیشگوئیاں ہیں جیسے یہ کہ بادشاہ تیرے
کپڑوں سے برکت ڈھونڈیں گے۔ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ بعض ملوک کو بھی اس طرف توجہ ہوگی ۔
اور ان میں بھی اس سلسلہ کی اشاعت ہوگی ۔ ملوک اور رؤسا کے کان حق کے سننے سے بہرے ہوتے
ہیں۔ نہ خود ان کو عادت ہوتی ہے اور نہ ان کے پاس والے ایسے ہوتے ہیں۔ ان کے مصاحب اور
پاس رہنے والے بد وضع لوگ ہوتے ہیں۔ اس لیے وہ اپنی سند دنیا کا باعث سمجھتے ہیں اگر وہ دین کی
طرف توجہ کریں ۔ مگر خدا تعالیٰ نے مجھے فرمایا کہ بادشاہ تیرے کپڑوں سے برکت ڈھونڈیں گے۔ یہ مجھے
برکت ڈھونڈنے والے بیعت میں داخل ہوں گے۔ اور ان کے بیعت میں داخل ہونے سے گویا
سلطنت بھی اس قوم کی ہوگی ۔
پھر مجھے کشفی رنگ میں وہ بادشاہ دکھائے بھی گئے ۔ وہ گھوڑوں پر سوار تھے۔ اور چھ سات سے کم
نہ تھے۔ اصل یہ ہے کہ خدا کے کام تدریجی ہوتے ہیں۔ جب آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم مکہ معظمہ کی
گلیوں میں تکلیف اُٹھاتے پھرتے تھے۔ اس وقت کون خیال کر سکتا تھا کہ اس شخص کا مذہب دنیا میں
پھیل جائے گا۔
علم خدا تعالیٰ کے سوا اور کسی کو نہیں ہوتا۔ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے علم کا دائرہ بھی اشاعت اسلام

کے متعلق اتنا نہ تھا، جتنا اب ہے ۔ وہ تو یقین کرتے تھے کہ ہم فتح پائیں گے۔ میرا مذہب تو یہ ہے
خدا تعالیٰ ہی علیم و خبیر ہے۔ ضروری نہیں کہ پیغمبروں پر بھی تفصیلی حالات ظاہر کیے جائیں ۔ وہ جتنا علم
چاہتا ہے دیتا ہے۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اگر اس وقت آئیں تو اسلام کی اس قدر وسیع اشاعت اور
ترقی کو دیکھ کر حیران ہو جائیں ۔
ے۔ اپنے تائیدی ثبوتوں کے متعلق فرمایا کہ صداقت کے چار قسم کے ثبوت اب وہ اس قدر کثرت سے ہو گئے ہیں کہ گے بھی نہیں
جاتے ۔ ہر روز زیادتی ہوتی رہتی ہے۔ یہ خدا کا کلام ہے۔ مجھے بار ہا خیال آیا ہے کہ اگر کسی رئیس کو یہ
خیال پیدا ہو تو جس ترتیب سے خدا تعالیٰ نے اس سلسلہ کی سچائی کو ظاہر کیا ہے۔ وہ ایک جلسہ کر کے اس
ثبوت کو ہم سے لے۔ یہ ثبوت چار قسم کے ہیں ۔ اگر عقل کو بھی اس میں داخل کر لیا جاوے۔
(۱) نصوص قرآنیه و حدیثیہ ۔ (۲) آیات ارضی و سماویہ ۔ (۳) ضرورت مشہودہ و محسوسہ ۔
(۴) دلائل عقلیہ ۔
اس ترتیب سے اگر عیسائیوں کے اس جلسہ کی طرح ( جو ۱۵ دن تک امرتسر میں ہوتا رہا) ایک
جلسہ کیا جاوے اور قیصر سوم کی طرح جس نے ایک مذہبی جلسہ کیا تھا مذہب کی تحقیقات کے لحاظ سے نہ
سہی بطور تما شاہی کوئی کر کے دیکھے۔ اس طرح پر آہستگی سے منہاج نبوت پر ہمارے ثبوت سن لیے
جاویں تو بہت بڑا مفید نتیجہ نکلے ۔ بے شک جس طریق پر حضرت موسیٰ کی نبوت یا حضرت عیسیٰ اور
دوسرے نبیوں کی نبوت ثابت ہوتی ہے اس سلسلہ کو پرکھا جاوے۔
۔ ایک بار حضرت نے پیشگوئیوں کے نقشہ کی تیاری کا حکم دیا تھا۔ پھر وہ نقشہ تیار ہوا۔ اس کے
متعلق یاد دہانی کرائی گئی تو فرمایا کہ
وہ پیشگوئیاں اب نزول مسیح میں چھپ رہی ہیں۔ ان کی عبارات کا چست کرنا بھی ضروری تھا
اور اب اس سے نقشہ بھی مرتب ہو سکتا ہے۔

تھ
کی کے متعلق آتھم کا رجوع الی الحق و امام کی بیوی سےتعلق رکھتے ہوئے فرمایا کہ ہماری جماعت کو یہ مسائل مستحضر ہونے چاہئیں۔ آتھم کے رجوع
کے متعلق یادر ہے کہ پیشگوئی سنتے ہی اس نے اپنی زبان نکالی اور کانوں پر ہاتھ رکھا اور کا نیا اور زرد ہو
گیا۔ ایک جماعت کثیر کے سامنے اس کا یہ رجوع دیکھا گیا۔ پھر اس پر خوف غالب ہوا اور وہ شہر بشہر
بھاگتا پھرا۔ اس نے اپنی مخالفت کو چھوڑ دیا اور کبھی اسلام کے مخالف کوئی تحریر شائع نہ کی۔ جب
انعامی اشتہار دے کر قسم کے لیے بلایا گیا تو وہ قسم کھانے کو نہ آیا۔ اخفائے شہادت حقہ کی پاداش میں
اس پیشگوئی کے موافق جو اس کے حق میں کی گئی تھی وہ ہلاک ہو گیا۔ یہ باتیں اگر عیسائی منصف مزاج
کے سامنے پیش کی جاویں تو اس کو بھی تسلیم کرنا پڑے گا۔ غرض اس طرح پر مسائل کو یا درکھنا ایک فرض
ہے اور کتابوں کا دیکھنا ایک ضروری (امر ) ہوتا ہے۔
رفع کے معنے
۱۰ ۔ رفع کے متعلق جو اعتراض کرتے ہیں اس کے لئے یہ سمجھنا چاہیے کہ رفع سے
یہودی تو یہی معنے سمجھے ہوئے تھے کہ جس پر لعنت پڑے اس کا روح آسمان پر
نہیں جاتا ان کا یہ مذہب کب تھا کہ نجات کے لئے آسمان پر جانا ضروری ہے۔ پس یہودیوں کی
اصل غرض مسیح کو صلیب دینے سے یہ تھی، ان کے جسم سے ان کو کیا کام تھا۔ اللہ تعالیٰ کو بھی اسی
اختلاف کا رفع کرنا اور ان کی غلط فہمی کو دفع کرنا مقصود تھا ۔ اب اگر رفع سے جسمانی مراد ہے تو
یہودیوں کے اس الزام کی بریت کہاں ہے؟ اس طرح پر ہر قسم کے اعتراضوں کا جواب پہاڑوں کی
طرح یاد ہونا چاہیے۔ مستحضر جواب دینا ہر ایک کا کام نہیں اگر اپکا جواب نہ ہو تو
ع
عذر نامعقول ثابت میکند الزام را
کا معاملہ ہوتا ہے۔ اللہ تعالیٰ نے اس سلسلہ کی سچائی کے تو ایسے دلائل دے دیتے ہیں کہ اگر یاد ہوں تو
پھر کوئی مشکل نہیں۔ ہیں۔ میرا ارادہ ہے کہ اس کتاب کے بعد پھر امتحان کی صورت رکھی جاوے۔
رؤسا میں سے کسی کو خیال آوے کہ اسلام میں پھوٹ پڑ رہی ہے اور وہ اس کام کو اپنے ذمہ لے
اور ایک جلسہ کر کے فیصلہ کرلے۔

۱۱۔ فرمایا۔ طاعون کے متعلق سارے نبی پیشگوئی کرتے آئے ہیں کہ مسیح موعود کے وقت میں
طاعون شدت سے پھیلے گی ۔
او
۱۹۰۲ء میں ندوۃ العلماء کا سالانہ جلسہ بمقام ندوۃ العلماء اور اصلاح کا صحیح طریق امرتسر ہوا تھا۔ اس جلسہ پر اعلیٰ حضرت مسیح موعود
نے بھی اپنے رسل بغرض تبلیغ بھیجے تھے۔ ۱۳ تھے۔ ۱۳ اکتوبر ۱۹۰۲ء کو جلسہ سے واپس آنے پر بعض اور لوگ بھی
دارالامان آئے ۔ سلسلہ کلام میں ندوہ کے متعلق ذکر آیا کہ وہ بحث مباحثہ سے الگ رہ کر اصلاح چاہتے
ہیں ۔ اس پر فرمایا۔
اگر ندوہ کا دعوی اصلاح ہے تو امر تنقیح طلب یہ ہے کہ اصلاح کس طرح ہو سکتی ہے اور کن راہوں
سے ہو رہی ہے اور اسلام پر کیا حملہ ہو رہا ہے؟ اس کی مدافعت اور انسداد کی تدابیر کا سوال بے محل اور
ایسا دعویٰی خیالی دعویٰ ہوگا ۔ پھر قابل غور یہ امر ہے کہ ان ساری خرابیوں کا انسداد ارضی طاقت سے
ہوسکتا ہے یا آسمانی تائیدات سے؟ اگر ندوہ والے یہ چاہتے ہیں کہ لوگ پڑھ کر یعنی انگریزی تعلیم
حاصل کر کے نوکر ہو جائیں اور ان کو ملازمت کے لیے آسانیاں ہوں تو یہ دین کا کام نہیں ہے۔ یہ تو قوم
کو غلام بنانے کی تدابیر ہیں۔ اور اگر ان کی غرض دینی اصلاح ہے تو پھر یا درکھیں کہ
ع
خدا را بخدا تواں شناخت
اس اصل کو چھوڑ کر جو شخص چاہتا ہے کہ دینی اصلاح ہو جاوے۔ وہ کبھی اس مقصد میں کامیاب
نہیں ہو سکتا۔ اس خشک اور خیالی اصلاح سے کیا فائدہ ہوگا جس کے ساتھ خدا تعالیٰ کی تائیدیں اور
نصرتیں نہیں ہیں۔ وہ باتیں جو نری لفاظی کے طور پر بیان کی جاویں یا قصہ اور کہانی کی طرح گذشتہ
امور پر جس کا حوالہ ہو ان کی پہلے سے کیا کمی ہے جو ایک خاص جماعت اپنا وقت اور غریب مسلمانوں
کا روپیہ لے کر صرف کرے اور نتیجہ کچھ بھی نہ ہو۔ میں اس قسم کی کارروائیوں کو کبھی پسند نہیں کرتا۔
ایسی باتوں سے ریا کاری اور نفاق کی بُو آتی ہے کیونکہ یہ طریق اس مطلب اور غرض کے حصول سے
الحکم جلد ۶ نمبر ۳۸ مورخه ۲۴ اکتوبر ۱۹۰۲ء صفحه ۹، ۱۰

کوسوں دور ہے جس کے لیے انسان پیدا کیا گیا ہے اور جس طرح دنیا کی اصلاح ہوا کرتی ہے وہ رنگ
اس میں موجود نہیں ہے۔
اصلاح کا طریق ہمیشہ وہی مفید اور نتیجہ خیز ثابت ہوا ہے جو اللہ تعالیٰ کے اذن اور ایماء سے ہو۔
اگر ہر شخص کی خیالی تجویزوں اور منصوبوں سے بگڑی ہوئی قوموں کی اصلاح ہو سکتی تو پھر دنیا میں انبیاء
علیہم السلام کے وجود کی ہی کچھ حاجت نہ رہتی ۔ جب تک کامل طور پر ایک مرض کی تشخیص نہ ہو اور پھر
پورے وثوق کے ساتھ اس کا علاج معلوم نہ ہونے کا میابی علاج میں نہیں ہو سکتی ۔
اسلام کی جو حالت نازک ہو رہی ہے وہ ایسے ہی طبیبوں کی وجہ سے ہو رہی ہے جنہوں نے اس
کی مرض کو تو تشخیص نہیں کیا اور جو علاج اپنے خیال میں گزرا اپنے مفاد کو مد نظر رکھ کر شروع کر دیا۔
مگر یقیناً یا د رکھو کہ اس مرض اور علاج سے یہ لوگ محض نا واقف ہیں ۔ اس کو وہی شناخت کرتا ہے جس کو
خدا تعالیٰ نے اسی غرض کے لیے بھیجا ہے اور وہ میں ہوں ۔
اصلاح
اسلام کے اندر ایک
ح احوال کے لیے آسانی تدابیر کی ضرورت ہے خطرناک پھوڑا ہو گیا ہے
اور ایک جذام باہر کی طرف سے اسے لگ رہا ہے۔ اندرونی پھوڑے کا باعث خود مسلمان ہوئے
ہیں جنہوں نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی پاک تعلیمات اور اُسوہ حسنہ کو چھوڑ کر اپنی تجویز اور
رائے کے موافق اس میں اصلاح اور ترمیم شروع کر دی ۔ وہ باتیں جو کبھی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
کے وہم وگمان میں بھی نہ آئی تھیں آج عبادت قرار دی گئی ہیں اور زہد وریاضت کا بہت بڑا مدار
انہیں پر رکھا گیا ہے۔ ان باتوں کو دیکھ کر بیرونی دشمنوں کو بھی موقع ملا اور وہ تیر و تفنگ لے کر اسلام کو کوبھی ملا اور وہ یونگ لے
پر حملہ آور ہوئے ا اور ہوئے اور اس کے پاک وجود کو چھلنی کر دیا اور اسے ایسی مکروہ ہیئت میں دشمنوں نے
دکھانا شروع کیا کہ غیر تو غیر تھے ہی اپنوں کو بھی متنفر کر دیا۔ ہر شخص نے اپنے طرز پر اس کی تصویر کو
بھیانک بنانے کی فکر کی ۔ ایسی صورت میں زمینی حربہ اور ارضی تدابیر کام نہیں دے سکتی ہیں ۔ اس
کے لیے آسمانی حربہ اور آسمانی تدابیر کی حاجت ہے۔ اس لیے جب تک آسمانی کشش آسمانی

تائیدات کسی کو نہ دی جاویں کامیابی ہو نہیں سکتی ؟ ضرورت انبیاء علیہم السلام کا یہی بڑا بھاری ثبوت
ہے کیونکہ اگر بگڑے وقت اصلاح دنیا ہوسکتی تو ہر زمانہ میں فلاسفر اور دانش مند مد تر ہوتے ہی رہے
ہیں ۔ انبیاء علیہم السلام کے زمانہ میں بھی ایسے لوگ ہو گزرے ہیں ۔ اب بھی موجود ہیں ۔ لیکن وہ
فلاسفر اور ریفارمر خدا تعالیٰ سے اس قدر دور جا پڑے ہیں کہ ان کے نزدیک شاید خدا تعالیٰ کا نام
لینا بھی ایک گناہ اور غلطی قرار دیا گیا ہے۔ پھر بتاؤ کہ یہ فلسفہ اور یہ اصلاح تمہیں کہاں تک لے
جائے گی ۔ اس سے کسی بہتری کی امید رکھنا خطرناک غلطی ہے کیا تم نہیں دیکھتے کہ خدا تعالیٰ نے
یہی سنت رکھی ہے کہ اصلاح کے واسطے نبیوں کو مامور کر کے بھیجا ہے۔ انبیاء علیہم السلام جب آتے
ہیں تو بظاہر دنیا میں ایک فساد عظیم نظر آتا ہے۔ بھائی بھائی سے باپ بیٹے سے جدا ہو جاتا ہے۔
ہزاروں ہزار جانیں بھی تلف ہو جاتی ہیں ۔ حضرت نوح علیہ السلام کے وقت طوفان سے ان کے
مخالفوں کو تباہ کر دیا گیا ۔ حضرت موسیٰ علیہ السلام کے وقت طاعون اور دوسرے کئی عذاب وارد
ہوئے اور فرعون کے لشکر کو غرق کیا گیا۔
غرض خوب یا درکھو کہ قلوب کی اصلاح اسی کا کام ہے جس نے قلوب کو پیدا کیا ہے۔ نرے کلمات اور
چرب زبانیاں اصلاح نہیں کر سکتی ہیں بلکہ ان کلمات کے اندر ایک روح ہونی چاہیے۔ پس جس شخص نے
قرآن شریف کو پڑھا اور اس نے اتنا بھی نہیں سمجھا کہ ہدایت آسمان سے آتی ہے تو اس نے کیا سمجھا ؟
الَمْ يَأْتِكُمْ نَذِيرُ کا جب سوال ہوگا تو پتہ لگے گا۔ اصل بات یہی ہے کہ
ع
خدا را بخدا تواں شناخت
اور یہ ذریعہ بغیر امام نہیں مل سکتا۔ کیونکہ وہ خدا تعالیٰ کے تازہ بتازہ نشانوں کا مظہر اور اس کی تجلیات
کا مورد ہوتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ حدیث شریف میں آیا ہے مَنْ لَمْ يَعْرِفُ إِمَامَ زَمَانِهِ فَقَدْ مَاتَ
مِيْتَةَ الْجَاهِلِيَّةِ ۔ یعنی جس نے زمانہ کے امام کو شناخت نہیں کیا وہ جہالت کی موت مر گیا ۔ اے
الحکم جلد ۹ نمبر ۱۸ مورخه ۲۴ رمئی ۱۹۰۵ ء صفحه ۱۰

آج 10 میں سے 10 باقی