۱۴ اکتوبر ۱۹۰۲ء (دربارِ شام)
ملفوظات (جلد 3)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
۱۴ اکتوبر ۱۹۰۲ء (دربار شام)
دعا بعد نماز
مولوی سید محمود شاہ صاحب نے جو سہارنپور سے تشریف لائے ہوئے ہیں۔ حضرت
اقدس امام علیہ الصلوۃ والسلام کے حضور جب آپ نماز مغرب سے فارغ ہو کر شہ نشین پر
اجلاس فرما ہوئے ۔ یہ عرض کیا کہ میں نے آج تحفہ گولڑویہ اور کشتی نوح کے بعض مقامات پڑھے ہیں ۔ میں
ایک امر جناب سے دریافت کرنا چاہتا ہوں ۔ اگر چہ وہ فروعی ہے لیکن پوچھنا چاہتا ہوں اور وہ یہ ہے کہ ہم
لوگ عموماً بعد نماز دعا مانگتے ہیں لیکن یہاں نوافل تو خیر دعا بعد نماز نہیں مانگتے۔ اس پر حضرت اقدس
نے فرمایا۔
اصل یہ ہے کہ ہم دعا مانگنے سے تو منع نہیں کرتے اور ہم خود بھی دعا مانگتے ہیں ۔ اور صلوٰۃ بجائے
خود دعا ہی ہے۔ بات یہ ہے کہ میں نے اپنی جماعت کو نصیحت کی ہے کہ ہندوستان میں یہ عام بدعت
پھیلی ہوئی ہے کہ تعدیل ارکان پورے طور پر ملحوظ نہیں رکھتے اور ٹھو نگے دار نماز پڑھتے ہیں۔ گویا وہ
نماز ایک ٹیکس ہے جس کا ادا کرنا ایک بوجھ ہے۔ اس لیے اس طریق سے ادا کیا جاتا ہے جس میں
کراہت پائی جاتی ہے حالانکہ نماز ایسی شے ہے کہ جس سے ایک ذوق اُنس اور سرور بڑھتا ہے۔ مگر
جس طرز پر نماز ادا کی جاتی ہے اس سے حضور قلب نہیں ہوتا اور بے ذوقی اور بے لطفی پیدا ہوتی ہے۔
میں نے اپنی جماعت کو یہی نصیحت کی ہے کہ وہ بے ذوقی اور بے حضوری پیدا کرنے والی نماز نہ
پڑھیں بلکہ حضور قلب کی کوشش کریں جس سے اُن کو سرور اور ذوق حاصل ہو۔ عام طور پر یہ حالت ہو
رہی ہے کہ نماز کو ایسے طور سے پڑھتے ہیں کہ جس میں حضور قلب کی کوشش نہیں کی جاتی بلکہ جلدی جلدی کہجس میں بلکہ
اس کو ختم کیا جاتا ہے اور خارج نماز میں بہت کچھ دعا کے لیے کرتے ہیں اور دیر تک دعا مانگتے رہتے
ہیں حالانکہ نماز کا (جو مومن کی معراج ہے ) مقصود یہی ہے کہ اس میں دعا کی جاوے اور اسی لیے
ام الادعيه اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ دعا مانگی جاتی ہے۔ انسان کبھی خدا تعالیٰ کا قرب حاصل نہیں کرتا
جب تک کہ اقام الصلوۃ نہ کرے ۔ أَقِيمُوا الصَّلوةَ اس لیے فرمایا کہ نماز گری پڑتی ہے مگر جو شخص
اقام الصلوۃ کرتے ہیں تو وہ اس کی روحانی صورت سے فائدہ اٹھاتے ہیں تو پھر وہ دعا کی محویت
میں ہو جاتے ہیں ۔ نماز ایک ایسا شربت ہے کہ جو ایک بارا سے پی لے اُسے فرصت ہی نہیں ہوتی اور
وہ فارغ ہی نہیں ہو سکتا ۔ ہمیشہ اس سے سرشار اور مست رہتا ہے۔ اس سے ایسی محویت ہوتی ہے کہ اگر
ساری عمر میں ایک بار بھی اسے چکھتا ہے تو پھر اس کا اثر نہیں جاتا۔
مومن کو بے شک اُٹھتے بیٹھتے ہر وقت دعائیں کرنی چاہئیں مگر نماز کے بعد جو دعاؤں کا طریق
اس ملک میں جاری ہے وہ عجیب ہے۔ بعض مساجد میں اتنی لمبی دعائیں کی جاتی ہیں کہ آدھ میل کا سفر
ایک آدمی کر سکتا ہے۔ میں نے اپنی جماعت کو بہت نصیحت کی ہے کہ اپنی نماز کو سنوارو یہ بھی دعا ہے۔
کیا وجہ ہے کہ بعض لوگ تیس تیس برس تک برابر نماز پڑھتے ہیں۔ پھر کورے کے کورے ہی
رہتے ہیں۔ کوئی اثر روحانیت اور خشوع و خضوع کا ان میں پیدا نہیں ہوتا۔ اس کا یہی سبب ہے کہ وہ وہ
نماز پڑھتے ہیں جس پر خدا تعالیٰ لعنت بھیجتا ہے ایسی نمازوں کے لیے ویل آیا ہے۔ دیکھو ! جس کے
پاس اعلیٰ درجہ کا جو ہر ہو تو کیا کوڑیوں اور پیسوں کے لیے اسے اس کو پھینک دینا چاہیے؟ ہرگز نہیں ۔
اول اس جو ہر کی حفاظت کا اہتمام کرے اور پھر پیسوں کو بھی سنبھالے۔اس لیے نماز کو سنوار سنوار کر
اور سمجھ سمجھ کر پڑھے۔
سائل ۔ الحمد شریف بیشک دعا ہے مگر جن کو عربی کا علم نہیں ان کو تو دعا مانگنی چاہیے۔
حضرت اقدس ۔ ہم نے اپنی جماعت کو کہا ہوا ہے کہ طوطہ کی طرح مت پڑھو۔ سوائے
قرآن شریف کے جو رب جلیل کا کلام ہے اور سوائے ادعیہ ماثورہ کے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم
کا معمول تھیں نماز با برکت نہ ہوگی جب تک اپنی زبان میں اپنے مطالب بیان نہ کرو۔ اس لیے
ہر شخص کہ جو عربی زبان نہیں جانتا ضروری ہے کہ اپنی زبان میں اپنی دعاؤں کو پیش کرے اور رکوع
میں سجود میں مسنون تسبیحوں کے بعد اپنی حاجات کو عرض کرے۔ ایسا ہی التحیات میں اور قیام اور جلسہ
میں ۔ اس لیے میری جماعت کے لوگ اس تعلیم کے موافق نماز کے اندر اپنی زبان میں دعائیں کر
لیتے ہیں۔ ۔ اور ہم بھی کر لیتے ہیں اگر چہ ہمیں تو عربی اور پنجابی یکساں ہی ہیں ۔ ۱ مگر مادری مادری : زبان ۔ کے
ساتھ انسان کو ایک ذوق ہوتا ہے۔ اس لیے اپنی زبان میں نہایت خشوع اور خضوع کے ساتھ اپنے
مطالب اور مقاصد کو بارگاہ رب العزۃ میں عرض کرنا چاہیے۔ میں نے بارہا سمجھایا ہے کہ نماز کا تعہد
کرو جس سے حضور اور ذوقی پیدا ہو۔ فریضہ تو جماعت کے ساتھ پڑھ لیتے ہیں۔ باقی نوافل اور سُنن کو
جیسا چاہو طول دو۔ اور چاہیے کہ اس میں گریہ و بکا ہو تا کہ وہ حالت پیدا ہو جاوے جو نماز کا اصل
مطلب ہے۔ نماز ایسی شے ہے کہ سیئات کو دور کر دیتی ہے جیسے فرمایا إِنَّ الْحَسَنْتِ يُذْهِبْنَ
السَّيَّاتِ (هود: ۱۱۵) نماز کل بدیوں کو دور کر دیتی ہے۔ حسنات سے مراد نماز ہے۔ مگر آج کل یہ حالت
ہو رہی ہے کہ عام طور پر نمازی کو مگار سمجھا جاتا ہے کیونکہ عام لوگ بھی جانتے ہیں کہ یہ لوگ جو نماز
پڑھتے ہیں یہ اسی قسم کی ہے جس پر خدا نے واویلا کیا ہے کیونکہ اس کا کوئی نیک اثر اور نیک نتیجہ مترتیب
نہیں ہوتا۔ نرے الفاظ کی بحث میں پسند نہیں کرتا ۔ آخر مر کر خدا تعالیٰ کے حضور جانا ہے۔ دیکھو! ایک
مریض جو طبیب کے پاس جاتا ہے اور اس کا نسخہ استعمال کرتا ہے۔ اگر دس بیس دن تک اس سے کوئی
فائدہ نہ ہو تو وہ سمجھتا ہے کہ تشخیص یا علاج میں کوئی غلطی ہے۔ پھر یہ کیا اندھیر ہے کہ سالہا سال سے
نمازیں پڑھتے ہیں اور اس کا کوئی اثر محسوس اور مشہود نہیں ہوتا ۔ میرا تو یہ مذہب ہے کہ اگر دس دن بھی نماز کو
سنوار کر پڑھیں تو تنویر قلب ہو جاتی ہے۔ مگر یہاں تو پچاس پچاس برس تک نماز پڑھنے والے دیکھے
گئے ہیں کہ بدستور رو بدنیا اور سفلی زندگی میں نگونسار ہیں اور انہیں نہیں معلوم کہ وہ نمازوں میں کیا
پڑھتے ہیں اور استغفار کیا چیز ہے؟ اس کے معنوں پر بھی انہیں اطلاع نہیں ہے۔ طبیعتیں دو قسم کی ہیں۔
ایک وہ جو عادت پسند ہوتی ہیں۔ جیسے اگر ہندو کا کسی مسلمان کے ساتھ کپڑا بھی چھو جاوے تو وہ اپنا
کھانا پھینک دیتا ہے حالانکہ اس کھانے میں مسلمان کا کوئی اثر سرایت نہیں کر گیا۔ زیادہ تر اس زمانہ تر
میں لوگوں کا یہی حال ہو رہا ہے کہ عادت اور رسم کے پابند ہیں اور حقیقت سے واقف اور آشنا نہیں
ہیں۔ جو شخص دل میں یہ خیال کرے کہ یہ بدعت ہے کہ نماز کے پیچھے دعا نہیں مانگتے بلکہ نمازوں میں
دعائیں کرتے ہیں یہ بدعت نہیں۔ پیغمبر خدا صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
نے ادعیہ عربی میں سکھائی تھیں جو اُن لوگوں کی اپنی مادری زبان تھی اسی لیے ان کی ترقیات جلدی
ہوئیں ۔ لیکن جب دوسرے ممالک میں اسلام پھیلا تو وہ ترقی نہ رہی ۔ اس کی یہی وجہ تھی کہ اعمال
رسم و عادت کے طور پر رہ گئے ۔ ان کے نیچے جو حقیقت اور مغز تھا وہ نکل گیا۔ اب دیکھ لو مثلاً ایک
افغان نماز تو پڑھتا ہے لیکن وہ اثر نماز سے بالکل بے خبر ہے۔ یا د رکھو رسم اور چیز ہے اور صلوٰۃ اور چیز ۔
صلوۃ ایسی چیز ہے کہ اس سے بڑھ کر اللہ تعالیٰ کے قرب کا کوئی قریب ذریعہ نہیں ۔ یہ قرب کی کنجی
ہے۔ اسی سے کشوف ہوتے ہیں۔ اسی سے الہامات اور مکالمات ہوتے ہیں ۔ یہ دعاؤں کے قبول
ہونے کا ایک ذریعہ ہے۔ لیکن اگر کوئی اس کو اچھی طرح سے سمجھ کر ادا نہیں کرتا تو وہ رسم اور عادت کا
پابند ہے اور اس سے پیار کرتا ہے جیسے ہندو گنگا سے پیار کرتے ہیں ۔ ہم دعاؤں سے انکار نہیں
کرتے بلکہ ہمارا تو سب سے بڑھ کر دعاؤں کی قبولیت پر ایمان ہے جبکہ خدا تعالیٰ نے اُدْعُونِی
اسْتَجِبْ لَكُم (المؤمن : ۶۱) فرمایا ہے۔ ہاں یہ سچ ہے کہ خدا تعالیٰ نے نماز کے بعد دعا کرنا فرض نہیں
ٹھہرایا۔ اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے بھی التزامی طور پر مسنون نہیں ہے۔ آپ سے التزام ثابت
نہیں ہے۔ اگر التزام ہوتا اور پھر کوئی ترک کرتا تو یہ معصیت ہوتی ۔ تقاضاء وقت پر آپ نے خارج
نماز میں بھی دعا کر لی۔ اور ہمارا تو یہ ایمان ہے کہ آپ کا سارا ہی وقت دعاؤں میں گذرتا تھا۔ لیکن نماز
خاص خزینہ دعاؤں کا ہے جو مومن کو دیا گیا ہے۔ اس لیے اس کا فرض ہے کہ جب تک اس کو درست نہ
کرے اور طرف توجہ نہ کرے کیونکہ جب نفل سے فرض جا تا رہے تو فرض کو مقدم کرنا چاہیے۔ اگر
کوئی شخص ذوق اور حضور قلب کے ساتھ نماز پڑھتا ہے تو پھر خارج نماز میں بے شک دعائیں کرے ہم
منع نہیں کرتے ۔ ہم تقدیم نماز کی چاہتے ہیں اور یہی ہماری غرض ہے ۔ مگر لوگ آج کل نماز کی قدر نہیں
کرتے اور یہی وجہ ہے کہ خدا تعالیٰ سے بہت بعد ہو گیا۔ مومن کے لیے نماز معراج ہے اور وہ اس
سے ہی اطمینانِ قلب پاتا ہے کیونکہ نماز میں اللہ تعالیٰ کی حمد اور اپنی عبودیت کا اقرار ، استغفار، رسول
اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر درود غرض وہ سب امور جو روحانی ترقی کے لیے ضروری ہیں موجود ہیں۔
ہمارے دل میں اس کے متعلق بہت سی باتیں ہیں جن کو الفاظ پورے طور پر ادا نہیں کر سکتے ۔ بعض
سمجھ لیتے ہیں اور بعض رہ جاتے ہیں ۔ مگر ہمارا کام یہ ہے کہ ہم تھکتے نہیں کہتے جاتے ہیں۔ جو سعید
۔
ہوتے ہیں اور جن کو فراست دی گئی ہے وہ سمجھ لیتے ہیں ۔
عربی کی بجائے اپنی زبان میں نماز پڑھنا درست نہیں
سائل ۔ ایک شخص نے رسالہ لکھا تھا کہ ساری نماز اپنی ہی زبان میں پڑھنی چاہیے۔
جلد سوم
حضرت اقدس ۔ وہ اور طریق ہوگا جس سے ہم متفق نہیں ۔ قرآن شریف بابرکت کتاب ہے
اور رب جلیل کا کلام ہے۔ اس کو چھوڑ نا نہیں چاہیے۔ ہم نے تو ان لوگوں کے لیے دعاؤں کے واسطے کہا
ہے جو اتی ہیں اور پورے طور پر اپنے مقاصد عرض نہیں کر سکتے ۔ ان کو چاہیے کہ اپنی زبان میں دعا
کر لیں ۔ ان لوگوں کی حالت تو یہاں تک پہنچی ہوئی ہے کہ مجھے معلوم ہے کہ فتح محمد ایک شخص تھا۔ اس
کی چی بہت بڑھی ہو گئی تھی۔ اس نے کلمہ کے معنے پوچھے تو اس کو کیا معلوم تھا کہ کیا ہیں ۔ اس نے
بتائے تو اس عورت نے پوچھا کہ محمد مرد تھا یا عورت تھی ۔ جب اس کو بتایا گیا کہ وہ مرد تھا تو وہ
حیرت زدہ ہو کر کہنے لگی کہ پھر کیا میں اتنی عمر تک بیگانے مرد ہی کا نام لیتی رہی؟
یہ حالت مسلمانوں کی ہو گئی ہے۔
مولانا مولوی سید محمد احسن صاحب فاضل امروہی نے جب حضرت حجتہ اللہ تقریر ختم کر چکے تو
مستفسر کو مخاطب کر کے فرمایا کہ صاحب سفر السعادة نے تو یہاں تک لکھا ہے کہ نماز کے بعد دعا کی حدیث
ثابت نہیں۔ اس پر پھر حضرت اقدس نے سلسلہ کلام یوں شروع کیا کہ
میرا مذہب یہ ہے کہ حدیث کی بڑی تعظیم کرنی چاہیے کیونکہ یہ
حدیث پر میرا مذہب آنحضرت سے منسوب ہے۔ جب تک قرآن شریف سے متعارض
نہ ہو تو مستحسن یہی ہے کہ اس پر عمل کیا جاوے۔ مگر نماز کے بعد دعا کے متعلق حدیث سے التزام
ثابت نہیں۔ ہمارا تو یہ اصول ہے کہ ضعیف سے ضعیف حدیث پر بھی عمل کیا جاوے جو قرآن شریف
کے مخالف نہ ہو۔
اس کے بعد دو تین آدمیوں نے بیعت کی درخواست کی اور آپ نے بیعت میں داخل کیا۔
الحکم جلد ۶ نمبر ۳۸ مورخه ۲۴ اکتوبر ۱۹۰۲ء صفحه ۱۱، ۱۲
مولانا مولوی محمد علی صاحب ایم ۔ اے نے مسٹر یکٹ اور فرانس کے ایک جدید مدعی مسیحیت
مسٹر یکٹ سے متعلق ولایت کے انبار فری تھنک سے دونوٹ پڑھ کرسنائے۔ اور شنت حمد صادق صاحب مفتی
نے ڈاکٹر ڈوٹی کے اخبار کے بعض پیرا گراف سنائے۔ ڈوٹی کے ذکر پر پھر حضرت اقدس نے فرمایا کہ
جان الیگزینڈر ڈوئی یہ وہ شخص ہے جس نے الیاس ہونے کا دعوی کیا ہے اور اپنے آپ کو عہد نامہ کا رسول کہتا ہے۔ ہم نے اس کو دعوت کی ہے کہ اگر تو یسوع مسیح
کو خدا سمجھتا ہے تو میں سچ کہتا ہوں کہ میں خدا کی طرف سے مسیح موعود ہو کر آیا ہوں ۔ پس تو اس قسم کی
دعا کر کہ ہم دونوں میں سے جو کا ذب ہے وہ پہلے ہلاک ہو۔ یہ جوش زیادہ تر مجھے اس لیے آیا ہے کہ
اس نے تمام مسلمانوں کے ہلاک ہونے کی پیشگوئی کی ہے۔ یہ شخص اسلام کا بڑا دشمن ہے۔
یہ زمانہ اس قسم کا آیا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے ایسے وسائل پیدا کر دیئے ہیں کہ دنیا ایک شہر کا حکم رکھتی
ہے۔ اور وَ إِذَا النُّفُوسُ زُوجَتُ (التکویر : (۸) کی پیشگوئی پوری ہو گئی ہے۔ اب سب مذاہب
میدان میں نکل آئے ہیں۔ اور یہ ضروری امر ہے کہ ان کا مقابلہ ہو اور ان میں ایک ہی سچا ہوگا اور
غالب آئے گا ۔ لِيُظْهِرَهُ عَلَى الدِّينِ محله ( الصف : ۱۰) اس کی طرف اشارہ کرتا ہے۔ یہ مقابلہ مذاہب
کا شروع ہو گیا ہے اور اس مذہبی گشتی کا سلسلہ نری زبان تک ہی نہیں رہا بلکہ قلم نے اس میں سے
سب سے بڑھ کر حصہ لیا ہے۔ لاکھوں مذہبی رسالے شائع ہو رہے ہیں۔ اس وقت مختلف مذاہب
خصوصاً نصاری کے جو حملے اسلام پر ہو رہے ہیں جو شخص ان حالات سے واقفیت رکھتا ہے اور اسے
ان پر سوچنے کا موقع ملا ہے تو وہ ان ضرورتوں کو دیکھ کر بے اختیار ہو کر اس بات کو تسلیم کرتا ہے کہ یہ وقت
ہے کہ خدا تعالیٰ اپنے اسلام کی طرف زیادہ توجہ کرے۔ جو شخص اسلام پر ان حملوں کی رفتار کودیکھتا ہے
تو وہ اس ضرورت کو محسوس کرتا ہے لیکن جس کو کوئی خبر ہی نہیں ہے وہ ان نقصانوں کی بابت کیا کہہ سکتا
ہے جو اسلام کو پہنچائے گئے ہیں ۔ مسلمانوں نے نادان دوست کے رنگ میں اور غیر مذاہب والوں
خصوصاً عیسائیوں نے دشمنی کے لباس میں وہ تو یہی کہتا ہے کہ اسلام کا کیا بگڑا ہے؟ مگر اسے معلوم نہیں
کہ اسلام کی ظاہری اور جسمانی صورت : رت میں بھی ضعف آ گیا ہے ۔ وہ قوت او ہے ۔ وہ موت اور شوکت اسلام دت اور شوکت اسلامی سلطنت
کی نہیں۔ اور دینی طور پر بھی وہ بات جو مُخْلِصِينَ لَهُ الدِّينَ ( البينة : 1 ) میں سکھائی گئی تھی اس کا
نمونہ نظر نہیں آتا ہے۔
اندرونی طور پر اسلام کی حالت بہت ضعیف ہو گئی ہے اور بیرونی حملہ آور چاہتے ہیں کہ اسلام کو
نابود کر دیں۔ اُن کے نزدیک مسلمان کتوں اور خنزیروں سے بدتر ہیں ۔ ان کی غرض اور ارادے یہی
ہیں کہ وہ اسلام کو تباہ کر دیں اور مسلمانوں کو ہلاک کریں۔ اگر ایک سچے مسلمان کو ان ارادوں پر
اطلاع ملے جو یہ لوگ اسلام کے خلاف رکھتے ہیں تو میں سچ کہتا ہوں کہ وہ ان کے تصور کے صدمہ ہی
سے مر جاوے۔ اب خدا کی کتاب کے بغیر اور اس کی تائید اور روشن نشانوں کے سوا ان کا مقابلہ ممکن
نہیں اور اسی غرض کے لیے خدا تعالیٰ نے اپنے ہاتھ سے اس سلسلہ کو قائم کیا ہے۔
دجال بھی کتاب ہی کا پیرو ہونا چاہیے ورنہ دجل
عیسائیت کا فتنہ ہی دجال کا فتنہ ہے کیا کیا۔ یہ تحریف کرتے ہیں۔ پہلے حاشیہ پر لکھتے
ہیں پھر ان مطالب کو متن میں داخل کر لیتے ہیں اور اس طرح پر آئے دن ان کی تحریف کا سلسلہ
جاری رہتا ہے۔ دنیا کی کوئی زبان ایسی نہیں جس میں انہوں نے انجیل کا ترجمہ نہیں کیا۔ اور اپنے
باطل عقیدوں کی اشاعت نہیں کی ۔ انہوں نے اپنی تحریروں اور رسالوں کے ذریعہ بہت بڑی
خباثت اور گند کو پھیلایا ہے۔ ان کی نیتیں اسلام کے لیے ہرگز بخیر نہیں ہیں ۔ آدم سے لے کر اس
وقت تک ایسے مغوی اور مضل پیدا نہیں ہوئے جیسی کہ یہ قوم ہے۔ روپیہ، قوت ، شوکت جو آج ان کو
ملا ہے اور کسی کو نہیں ۔ میں پوچھتا ہوں کہ یہ قوم اسلام کے معدوم کرنے میں کس قدر کوشش کرتی ہے؟
اور کیا کیا طریق انہوں نے اختیار کئے ہیں؟ اور اپنے ارادوں اور کوششوں میں کہاں تک کامیابی اس
نے حاصل کی ہے؟ اب اس سوال کا جواب سوچ کر کوئی ہمیں بتائے کہ جب یہ عظیم الشان فتنہ اور
اسلام کے لیے دشمن ہے تو پھر اس کی پیشگوئی بھی تو ضرور ہونی چاہیے تھی ۔ پھر وہ کہاں ہے؟
قرآن شریف میں وَلا الضَّالِّينَ تو کہا۔ اگر دجال کوئی الگ چیز تھی تو چاہیے تھا ولا الدجال
بھی کہا ہوتا ۔ غَيْرِ الْمَغْضُوبِ اور وَلَا الضَّالِّينَ کے متعلق تمام مفسر متفق ہیں کہ ان سے یہودی اور
عیسائی مراد ہیں۔ جب پانچ وقت نمازوں میں ان فتنوں سے بچنے کے لیے دعا کی تعلیم کی گئی ہے کہ
الضَّالِّينَ سے نہ کرنا اور نہ مغضوب قوم میں سے بنانا ۔ تو صاف معلوم ہوتا ہے کہ سب سے بڑا اور اہم
فتنہ یہی تھا جو ائم الفتن کہنا چاہیے۔
اور باتوں کو جانے دو۔ واقعات مسیح موعود کا زمانہ چودھویں صدی ثابت ہوتا ہے بھی تو کچھ چیز ہیں۔ متشابہات
کی بحث میں نہ پڑو ۔ مگر یہ تو ماننا ہی پڑے گا کہ پیشگوئیوں کے وہ معنے ہوتے ہیں جو واقعات کی رو
سے صحیح ثابت ہو جائیں ۔ اب تیرہ سو برس گزر گئے اور محدثین کا اس پر اتفاق ہو گیا ہے کہ کوئی کشف
اور الہام چودھویں صدی سے آگے نہیں جاتا۔ سب گویا بالاتفاق یہی مانتے ہیں کہ مسیح موعود کا زمانہ
چودھویں صدی سے آگے نہیں ۔ خود عیسائی قوموں میں مسیح موعود کی بعثت کا وقت یہی سمجھا اور مانا جاتا
ہے اور ضروریات مشہودہ محسوسہ بھی اسی پر دلالت کرتی ہیں کہ آنے والے کے لیے یہی وقت
ہے۔ وہ علامات اور نشانات جو مقرر کیے گئے تھے سب اپنے اپنے وقت پر پورے ہو گئے ۔
یا جوج ماجوج بھی من كُلِّ حَدَبٍ يَنْسِلُونَ (الانبياء : ۹۷) کا نظارہ دکھا رہے ہیں اور دجال بھی
اپنے دجل اور فریب سے ایک عالم کو ہلاک کر رہا ہے۔ مگر فرضی دجال جو مسلمانوں کے تخیل میں ہے
اس کا ابھی نام و نشان نہیں ۔
پھر عجیب بات یہ ہے کہ قرآن شریف میں تو لکھا ہوا ہے کہ جَاعِلُ الَّذِينَ اتَّبَعُوكَ فَوْقَ الَّذِينَ
كَفَرُوا إِلى يَوْمِ الْقِيمَةِ (ال عمران : ۵۶) اور اَغْرَيْنَا بَيْنَهُمُ الْعَدَاوَةَ وَالْبَغْضَاء إِلَى يَوْمِ الْقِيمَةِ
(المائدۃ: ۱۵) اور وَ الْقَيْنَا بَيْنَهُمُ الْعَدَاوَةَ وَالْبَغْضَاء إِلى يَوْمِ الْقِيمَةِ (المائدة: ۶۵) یعنی قیامت
تک عیسائیوں کا وجود پایا جاتا ہے۔ لیکن یہ کہتے ہیں کہ مسیح موعود آکر عیسائیوں سے لڑائی کرے گا۔
میں کہتا ہوں کہ پھر وہ دجال کہاں گیا جس کی بابت کہتے ہیں کہ حرمین کے سوا اس کا دخل ساری جگہ ہوگا۔
اس تناقض کا جواب ان کے پاس کیا ہے۔ دجال تو کھوٹ کرنے والا ہے۔ اس لیے اس کے معنے تاجر کے
بھی ہیں۔ سونے کا نام بھی دجال ہے اور شیطان کا بھی۔ اصل یہی ہے کہ نصاری کی قوم جو اسلام کی تخریب
کے درپے ہے اور طرح طرح کے مشن قائم کر کے اسلام کو نابود کرنا چاہتی ہے اور حق و باطل میں
التباس کرتی ہے اور اپنی کتابوں میں تحریف کرتی ہے۔ یہی وہ گروہ ہے جس پر دجال کا اطلاق ہوا
ہے۔ کیونکہ دجال تو گروہ کا نام ہے۔ اور جو فتو راس نے پیدا کیا ہے۔ وہ عام طور پر محسوس ہو چکا ہے۔ جو
بازار ارتداد کا یہاں گرم ہے وہ مصر اور دوسرے ممالک میں بھی ہو رہا ہے۔ تو اب ایک دانش مند سوچے کہ
اللہ تعالیٰ نے جو فرضی دجال سے بچایا تو اس قریب تر آنے والی آفت کا کوئی سامان نہیں کیا ؟ اور اس کا
ذکر تک بھی نہ کیا ؟ یہ غلط ہے۔ خدا نے ذکر کیا اور اس سے بچایا ہے۔ ہمارے نزدیک یہی گروہ دجال
ہے۔ لغت میں گروہ ہی کے معنے ہیں۔ یہی تحریف و تبدیل کرتے ہیں۔ قرآن شریف کا اگر ترجمہ کرتے
ہیں وہ بھی ایسا۔ اسلام کو معدوم کرنا اپنا فرض اور مدعا رکھتے ہیں۔ اور یہ گروہ نرے پادریا نہ رنگ میں
ہی اسلام پر حملہ آور نہیں بلکہ فلسفیانہ رنگ میں بھی حملہ کرتا ہے اور اپنی ذریت کو ایسی طرز پر تعلیم دینا
چاہتا ہے کہ اعمال میں سست ہو جاویں۔ ناول ہیں تو اس طریق سے بھی اُن کو اسلام سے دور ہٹانا
چاہتا ہے اور فسق و فجور کی زندگی میں مبتلا کرنا چاہتا ہے اور تاریخ ہے تو اس رنگ میں بھی بداعتقادی اور
بدظنی پھیلانے کا خواہشمند ہے۔ غرض ہر پہلو سے اسلام سے بیزار کرانا چاہتا ہے اور یہ بات بالکل
ہیں
بدیہی ہے۔ جو لوگ ان کی پالیسی سے آگاہ ہیں ان کے مرکا ئد اور اغراض کا علم رکھتے ہیں وہ بخوبی جانتے
کہ انہوں نے اسلام کی مخالفت کو انتہا تک پہنچادیا ہے۔ شفا خانوں کے اجراء سے بھی یہی غرض ہے۔
غرض جو پیرا یا اختیار کرتے ہیں اس میں اسلام کی مخالفت اصل مدعا ہوتا ہے اور ارتداد علت غائی
ہوتی ہے۔ یہ اس قدر طریق لیے پھرتے ہیں کہ فرضی دجال کے وہم و خیال میں بھی نہ ہوں گے۔
پھر بڑی غور طلب بات یہ ہے کہ قرآن شریف نے ابتدا میں بھی ان کا ہی ذکر کیا جیسے کہ ولا
الضالین پر سورہ فاتحہ کو ختم کیا۔ اور پھر قرآن شریف کو بھی اسی پر تمام کیا کہ قُلْ هُوَ اللهُ ( الاخلاص: ۲)
سے لے کر قُلْ اَعُوذُ بِرَبِّ النَّاسِ ( الناس : ۲) تک غور کرو۔ اور وسط قرآن میں بھی ان کا ہی ذکر
کیا اور تَكَادُ السَّماتُ يَتَفَطَّرْنَ مِنْهُ ( مریم : (۹) کہا ۔ بتاؤ اس دجال کا بھی کہیں ذکر کیا۔ جس کا
ایک خیالی نقشہ اپنے دلوں میں بنائے بیٹھے ہیں ۔ پھر حدیث میں آیا ہے کہ دجال کے لیے سورہ کہف کی
ابتدائی آیتیں پڑھو۔ اس میں بھی ان کا ہی ذکر ہے اور احادیث میں ریل کا بھی ذکر ہے۔ غرض
جہاں تک غور کیا جاوے بڑی وضاحت کے ساتھ یہ امر ذہن میں آجاتا ہے کہ دجال سے مراد
یہی نصاری کا گروہ ہے۔
دَابَّةُ الْأَرْضِ
دابة الارض کے دو معنے ہیں۔ ایک تو وہ علماء جن کو آسمان سے حصہ نہیں ملا۔ وہ
زمین کے کیڑے ہیں ۔ دوسرے دابۃ الارض سے مراد طاعون ہے۔
دَابَّةُ الْأَرْضِ تَأْكُلُ مِنْسَأَتَهُ (سبا : (۱۵) قرآن شریف سے یہ بھی ثابت ہے کہ جب تک انسان
میں روحانیت پیدا نہ ہو یہ زمین کا کیڑا ہے اور طاعون کی نسبت بھی سب نبیوں نے پیشگوئی کی تھی
کہ مسیح کے وقت پھیلے گی ۔ تعلم الناس تکلیم کاٹنے کو بھی کہتے ہیں ۔ اور خود قرآن شریف نے
ہی فیصلہ کر دیا ہے ۔ اس سے آگے لکھ دیا ہے کہ وہ اس لیے لوگوں کو کھائے گی کہ ہمارے مامور پر
ایمان نہیں لائے ۔
یہ غور کرنے کے مقام ہیں ۔ اب زمانہ قریب آگیا ہے اور لوگ سمجھ لیں گے۔ طاعون بڑا بھاری
کتب مقدسہ اور احادیث میں مسیح موعود کا نشان ہے۔ اور حضرت عیسی علیہ السلام کے وقت میں بھی
ہوئی تھی ۔ خدا تعالیٰ نے مجھے جو کچھ طاعون کی نسبت فرمایا ہے اُسے میں نے مفصل لکھ دیا ہے۔ یہ
میرانشان ہے۔ جس قدر اس کا تعلق پنجاب سے ہے دوسرے حصہ ملک سے نہیں ہے۔ یہ اس لیے کہ
اصل جڑ اس کی پنجاب میں مخفی ہے۔ سہارنپور وغیرہ میں جو لوگ اس سلسلہ کو بری نظر سے دیکھتے ہیں
اس کی بڑی وجہ یہی ہے کہ پنجاب کی طرف سے تکفیر کا فتوی تیار ہوا ہے اور پنجاب والوں نے پیش دستی
کی ہے اور تہمتیں لگا کر بدنام کیا ہے۔ مگر اب جو یہ بلا آئی ہے۔ سوچ کر دیکھو تو دشمن اسی طریق سے
مانے گا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی نسبت تو یہ خیال کرتے ہو کہ وہ زمین میں دفن ہوئے اور
حضرت عیسی کی نسبت یہ عقیدہ کہ وہ زندہ آسمان پر بیٹھے ہیں اور پھر یہ کہ مسیح مردے زندہ کرتے تھے اور
وہ خالق تھے اور انہوں نے پرندے بنائے یہاں تک کہ لاکھوں کروڑوں پرندے اب بھی موجود ہیں۔