۱۵ اکتوبر ۱۹۰۲ء (صبح کی سیر)
ملفوظات (جلد 3)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
میں نے ایک اہل حدیث سے پوچھا کہ اگر دو جانور پیش کیے جاویں تو کیا آپ فرق کر سکتے ہیں اور بتا
سکتے ہیں کہ یہ مسیح کا ہے اور وہ خدا کا ہے۔ اس نے یہی کہا کہ اب رل مل گئے ہیں ۔ اس لیے تمیز
نہیں ہو سکتی ۔ پھر جب حضرت عیسیٰ کو خالق مانتے ہیں ۔ محی مانتے ہیں۔ عالم الغیب مانتے
ہیں۔ اور بقول اُن کے قرآن میں اُن کی موت کا بھی کہیں ذکر نہیں تو پھر خدا بنانے میں کیا شک رہا۔
تعجب کی بات ہے کہ وہی مُتَوَفِّيكَ کا لفظ حضرت مسیح کی نسبت آئے تو اس کے معنے ہوں جسم سمیت
آسمان پر اٹھانا اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی نسبت آئے تو کہہ دیا جائے کہ اس کے معنے ہیں مرنا۔
اب غور کر کے بتاؤ کہ عیسائیوں کو کتنا بڑا موقع اور ہتھیا رحملہ کرنے کا آپ دیدیا ہے۔ اگر عیسائی سوال
کریں تو پھر ان کے پاس کیا جواب ہے؟ آپ نہ پڑھ سکیں گے کہ إِنِّي مُتَوَفِّيكَ يا فَلَمَّا تَوَفَّيْتَنِی۔
کیونکہ اس کے معنے انہوں نے آسمان پر زندہ اٹھانے کے کیے ہیں ۔ پھر کس آیت سے ان کی وفات
ثابت کریں گے اور خدائی کو باطل کریں گے۔
یقیناً سمجھو کہ ان ہتھیاروں سے ان پر فتح نہیں پاسکتے ۔ ان پر فتح اور کسر صلیب کے لیے وہی
ہتھیار اور حربہ ہے جو خدا نے مجھے دیا ہے۔ بیشک مسلمانوں کو اس کی پروا نہیں کہ اسلام پر کیا آفت
آرہی ہے۔ مگر خدا تعالیٰ کو پروا ہے جس کا باغ ہے اس کو پروا ہے۔ اس کا باغ کا ٹا جاتا ہے اور جلایا
جاتا ہے۔ بر باد کیا جاتا ہے۔ اس کی غیرت نے اس کی حفاظت کے لیے تقاضا کیا ہے اور اب ایک
سلسلہ خود اس نے قائم کیا ہے اور کوئی نہیں ہے جو اس کو روک سکے ۔ لے
۱۵ اکتوبر ۱۹۰۲ء ( صبح کی سیر )
فرمایا۔
له
دل اللہ کے قابو میں ہیں جب تک وہ سمجھانے پر نہ آئے دل کب کھلتا ہے اور کان کب سنتے ہیں۔
منجملہ اسلام کی بہتری کے نشانوں میں سے ایک یہ بھی ہے کہ بڑے آدمی دیندار ہو جائیں اور یہ
ه الحکم جلد ۶ نمبر ۳۹ مورخه ۳۱ اکتوبر ۱۹۰۲ صفحه ۱ تا ۴
وقت پر مقدر ہے۔
ریلوے
فرمایا۔
جلد سوم
مسیح موعود کی نشانی ہے حقیقت میں یہ ریلوے مسیح موعود کا ایک نشان ہے
قرآن شریف میں بھی اس کی طرف اشارہ ہے وَإِذَا الْعِشَارُ عُطِلَتْ ( التكوير : ۵)
فرمایا۔ دین داری تو تقویٰ کے ساتھ ہوتی ہے یہ لوگ اگر غور کریں تو صاف معلوم ہوتا ہے کہ
يُتْرَكُنَّ الْقِلَاصُ میں ریل کی طرف اشارہ ہے کیونکہ اگر اس سے ریل مراد نہیں تو پھر ان کا فرض
ہے کہ وہ حادثہ بتائیں کہ جس سے اونٹ ترک کیے جاویں گے۔ پہلی کتابوں میں بھی اس امر کی طرف
اشارہ ہے کہ اس وقت آمد ورفت سہل ہو جاوے گی ۔
اصل تو یہ ہے کہ اس قدر نشانات پورے ہو چکے ہیں کہ یہ لوگ تو اس میدان سے بھاگ ہی گئے
ہیں جیسے کسوف خسوف رمضان میں کیا اس طریق پر نہیں ہوا جیسا کہ مہدی کی آیات کے لیے مقرر تھا ؟
اسی طرح پر ابتدائے آفرینش سے ایسی سواری بھی نہیں نکلی ہے۔
فرمایا ۔ علامات دلالت کرتی ہیں کہ مسیح موعود پیدا ہو گیا ہے اگر یہ لوگ ہم کو نہیں مانتے تو پھر کسی
اور کی تلاش کریں اور بتائیں کہ کون ہے کیونکہ جو نشانات اس کے مقرر کئے تھے وہ تو سب کے سب
پورے ہو گئے ۔
محمد حسین اور صدیق حسن نے لکھا ہے کہ ظہور مہدی سے متعلق احادیث کا مرتبہ مہدی کی حدیثیں مجروح ہیں مہدی اور مسیح
گویا ایک شعر کے دو مصرعے ہیں ۔ جب ایک مصرعہ ٹوٹ گیا تو پھر دوسر اوزن پورا کرنے کے لیے
کیوں کر صحیح ہو سکتا ہے؟ ان کے لیے بڑی مشکلات ہیں ۔
عادت اللہ اسی طور پر جاری ہے کہ جب کوئی بات اس کی طرف سے پیدا ہوتی ہے تو لوگ اس کو
تعجب انگیز ہی سمجھتے ہیں۔ یہودی اپنے خیال میں انتظار ہی کرتے رہے اور آنے والا مسیح اور وہ نبی گذر
بھی گئے۔ تعجب کی بات ہے کہ ہمارے مخالفوں کے ہاتھ میں مسیح کی وفات کے متعلق کیا ہے جس سے
ان کو تسلی ملتی ہے۔
ایک صاحب شاہ جہان پور سے آنے والے نے پوچھا کہ سه سالہ پیشگوئی سے مراد سے لالہ پینگوئی سے کیا مراد ہے؟
سه
جلد سوم
فرمایا۔ ان تین سال کے اندر بہت سی پیشگوئیاں پوری ہو چکی ہیں وہ سب اسی کے ماتحت ہیں
اور پھر یہ طاعون والی عظیم الشان پیشگوئی ہے جس کے ذریعہ قریباً دس ہزار لوگ اس سلسلہ میں داخل
ہوئے اور ابھی اڑھائی مہینے باقی ہیں اللہ تعالیٰ چاہے تو اور کوئی خاص عظیم الشان نشان بھی دکھا دے جو
ان سب سے بڑھ کر ہو۔ پیغمبر خدا صلی اللہ علیہ وسلم سے بڑے بڑے معجزے ظاہر ہوتے رہ رہے لیکن
مخالف یہی کہتے رہے فَلْيَأْتِنَا بِآيَةٍ كَمَا أُرْسِلَ الْأَوَّلُونَ ( الانبياء : 1 ) -
یہ ہے ہرقسم کےمعجزات کا ہے کا یہ کتاب جواب لکھی جارہی ہے ہر قسم کے معجزات کا مجموعہ ہے استجابت دعا کا نمونہ اس میں
موجود ہے خوارق اور پیشگوئیوں کا یہ مجموعہ ہے۔ کوئی غور کر کے دیکھے کہ کیا طاعون ہم نے خود بنالیا اور
لمیر
پھر اعجاز اسیح چھوٹا نشان ہے ؟ " مَنَعَهُ مَانِعُ مِنَ السَّمَاءِ “ بھی اسی کے ساتھ ہے۔
نماز میں سستی دور کرنے کا علاج ایک علی گڑھی طالب علم نے اپنی حالت کاذکر کیا کہ اپنی
نماز میں سستی ہو جاتی ہے اور میرے ہم مجلسوں نے
اس پر اعتراض کیا اور ان کے اعتراض نے مجھے بہت کچھ متاثر کیا اس لیے حضور کوئی علاج اس شستی
کا بتائیں ۔
فرمایا۔ جب تک خوف الہی دل پر طاری نہ ہو گناہ دور نہیں ہو سکتا اور پھر یہ بھی ضروری ہے کہ
جہاں تک موقع ملے ملاقات کرتے رہو ہم تو اپنی جماعت کو قبر کے سر پر رکھنا چاہتے ہیں کہ قبر ہر وقت
مد نظر ہو لیکن جو اس وقت نہیں سمجھے گا وہ آخر خدا تعالیٰ کے قہری نشان سے سمجھے گا۔
اللہ تعالیٰ کا وعدہ ہے کہ وہ آخری دنوں میں آسمان سے ایک وبا نازل کرے وبانا
طاعون کا نشان لگا اور اس سے ہلاک کر دے گا۔ ان دنوں میں جب موت کا بازار گرم ہو
اور خدا تعالیٰ کی گرفت کا سلسلہ شروع ہو جاوے تو بہ کرے اور سمجھے کہ زندگی ناچیز ہے اس سے کچھ
فائدہ نہیں۔ تو بہ اور خدا تعالیٰ سے خوف اس وقت مفید ہوتا ہے جبکہ خدا کا عذاب نہ آ گیا ہو۔ خدا سے
دورتر وہ ہے جو آنکھ کا اندھا اور دل کا سخت ہوا گر طاعون نہ آتی تو بھی ایک دانش مند اور سعید الفطرت
کے لیے یہ سبق کافی تھا کہ لوگوں کے باپ دادا اور بزرگ مر گئے اور مرتے جاتے ہیں اور یہاں کوئی
ہمیشہ رہ نہیں سکتا۔ لیکن اب تو خدا تعالیٰ نے اپنے کلام کے ذریعہ مجھے اطلاع دی کہ الْأَمْرَاضُ
تُشَاعُ وَالنُّفُوسُ تُضَاعُ مرضیں پھیلیں گی اور جانیں جائیں گی اور ایسا ہی فرما یا غَضِبْتُ غَضَبًا
شدیدا میں سخت غضب میں بھر گیا ہوں ۔ یا د رکھو کہ یہ ساری باتیں ہونے والی ہیں اور ان کے آثار
تم دیکھتے ہو۔ پس لازم ہے کہ انسان ایسی حالت بنائے رکھے کہ فرشتے بھی اس سے مصافحہ کریں۔
ہماری بیعت سے تو یہ رنگ آنا چاہیے کہ خدا کی ہیبت اور جلال دل پر طاری رہے جس سے گناہ دور
ہوں۔ اگر ان پیشگوئیوں پر کسی کو ایمان نہ ہو تو کم از کم اتنا ہی سمجھ لے کہ اب تو ڈاکٹروں کی شہادت
سے بھی معلوم ہو گیا ہے کہ خطرناک بیماریاں پیدا ہو گئی ہیں ۔ جبکہ اب ایسا خوف ناک نمونہ پیدا ہو گیا
ہے تو وہ شخص کیسا ہی بدنصیب ہے جو اس وقت بھی غفلت سے زندگی بسر کرتا ہے۔
اس بات پر تمام کتابوں کا اتفاق ہے اور سب لوگ مانتے ہیں کہ آخری دنوں میں طاعون آئے گی
سارے نبی اس کی خبر دیتے آئے ہیں اور یہ جو لکھا ہے کہ آخری دنوں میں تو بہ کا دروازہ بند ہوگا ، اس
کے یہی معنے ہیں کہ جب موت نے آکر پکڑ لیا پھر کیا فائدہ تو بہ سے ہوگا ۔ پکڑا ہوا تو درندہ بھی عاجز ہوتا
ہے خدا تعالیٰ سے ڈرنا چاہیے اور خدا کا خوف اور خشیت پابندی نماز سے شناخت ہوتی ہے دیکھو!
انسان گورنمنٹ کے احکام کی کس قدر پابندی کرتا ہے پھر آسمانی گورنمنٹ کے احکام کی جس کو زمینی
گورنمنٹ سے کوئی نسبت ہی نہیں کیوں قدر نہیں کرتا؟ یہ بڑا ہی خطرناک وقت ہے طاعون ایک
عذاب الہی ہے اس سے ڈرو اور اچھا نمونہ دنیا کو دکھاؤ اگر کوئی شخص سلسلہ میں ہوکر برانمونہ دکھاتا ہے
تو اس سے سلسلہ پر کوئی اعتراض نہیں آتا کیونکہ سمندر میں تو ہر ایک چیز ہوتی ہے لیکن وہ خود اپنی جان
پر ظلم کرتا ہے اور اسے شرمندہ ہونا پڑے گا اس واسطے بہت دعائیں کرنی چاہئیں تا کہ خدا تعالیٰ غفلت
سے بیدار کرے۔ سستیوں اور غفلتوں سے گناہ آتے ہیں اور پھر خدا کے خوف کا نقشہ آنکھوں سے
جاتا رہتا ہے پس اس وقت وہی سعید سعادت کے دامن کے اندر ہے جو اس خطرناک وقت میں ٹھٹھے
کرنے والوں کی مجلس میں نہ بیٹھے اور خدا سے تنہائی میں دعائیں کرے اور اس سے ڈرے کہ ایسا نہ ہو
رات کو یا دن کے کسی حصہ میں اس کا عذاب آجاوے۔
قرآن مجید کے ہوتے ہوئے ایک مصلح کی ضرورت پھر اس نوجوان نے عرض
کیا کہ انہوں نے یہ سوال
بھی مجھ سے کیا کہ قرآن شریف تو محرف مبدل نہیں ہوا کسی کے آنے کی کیا ضرورت ہے؟
فرمایا کہ کیا خدا کی طرف سے کسی کے آنے کی ضرورت کا ایک یہی باعث ہے کہ قرآن شریف
محرف مبدل ہو؟ اور علاوہ بریں قرآن شریف کی معنوی تحریف تو کی جاتی ہے جبکہ اس میں لکھا ہے کہ
مسیح مر گیا اور یہ لوگ کہتے ہیں کہ وہ زندہ آسمان پر چڑھ گیا اور تحریف کیا ہوتی ہے؟ یہ لوگ تحریف تو کر ده زنده آستان
رہے ہیں اور پھر مسلمانوں کی عملی حالت بہت ہی خراب ہو رہی ہے نیچریوں ہی کو دیکھو انہوں نے کیا
چھوڑا ہے بہشت دوزخ کے وہ قائل نہیں ۔ ملائکہ کے وہ قائل نہیں ، وحی اور دعا اور معجزات کے وہ منکر
ہیں انہوں نے یہودیوں کے بھی کان کاٹے یہاں تک کہ تثلیث میں بھی نجات مان لی۔ یہ حالت
ہو چکی ہے اور پھر کہتے ہیں کہ کسی آنے والے کی ضرورت نہیں۔ تعجب کی بات ہے کہ دنیا تو گناہ سے بھر
گئی ہے مگر ان کی حالت ایسی مسخ ہوتی ہے کہ وہ محسوس ہی نہیں کرتے کہ کسی مصلح کی بھی ضرورت ہے مگر
عنقریب وقت آتا ہے کہ خدا تعالیٰ ان کو معلوم کرائے گا اور اس کے غضب کا ہا تھ اب نکلتا آتا ہے۔
زمانہ تو ایسا تھا کہ رو رو کر راتیں کاٹتے مگر ان کی اس شوخی سے معلوم ہوتا ہے کہ بڑے ہی
بد بخت ہیں ۔
گناہ سے بچنے کے لیے ضروری ہے کہ خدا کا خوف دل پر ہو اور گناہ سے بچنے کا ذریعہ جب خدا چاہتا ہے تو اپنا خوف ڈال دیتا ہے۔ محبت کا محبت بھی ایک ذریعہ
گناہ سے بچنے کا ہے مگر یہ بہت اعلیٰ مقام ہے مگر خوف ایک عام ذریعہ ہے جس سے جوان بھی ڈر جاتا
ہے خصوصاً ان دنوں میں بلکہ بعض طبیبوں کا قول ہے کہ جوانوں کو بڑھوں کی نسبت طاعون کا زیادہ
خطرہ ہے کیونکہ خون میں زیادہ جوش ہوتا ہے پس یہ دن جن کو خدا کے قہر کے دن کہے جاتے ہیں
دراصل خدا کے رحم کے دن ہیں کیونکہ انسان کو بیدار کرنے والے اور غفلت کی زندگی سے نکالنے
والے ہیں چونکہ لوگ غفلت اور گناہ سے باز نہ آتے تھے خدا نے اپنے ہاتھ کی چمکار دکھائی ۔ یقیناً یاد
رکھو کہ اب دن بڑے آتے جاتے ہیں جیسا کہ سب نبیوں نے خبر دی تھی خدا نے اپنا پاک کلام مجھ
پر یہی بھیجا کہ اب عقوبت کے دن آتے جاتے ہیں جو اس وقت دعا کرے گا اور زور لگائے گا کہ
نمازوں میں اس کو رونا آئے اور اس کا دل نرم ہو جائے اللہ تعالیٰ اس پر رحم کرے گا۔ جبکہ شدت عذاب
ہو اور اس وقت ڈرنے لگتا ہے تو پھر شریر اور حق شناس میں کیا فرق ہوا ؟ غرض اس وقت کے تعلقات
جو خدا سے قائم کرو گے وہ کام آئیں گے کیا اچھا کہا ہے حافظ نے
ه
چو کارے عمر ناپید است بارے آں اولی
کہ روزے واقعہ پیش نگاری خود باشیم
اور ایک یہ بھی علاج ہے گناہوں سے بچنے کا کہ کشتی نوح میں جو نصائح لکھی ہیں ان کو ہر روز ایک
بار پڑھ لیا کرو۔
در بار شام
حضرت مولانا مولوی نور الدین صاحب کی طبیعت کل ناساز تھی آج الحمد للہ اچھی تھی حال دریافت
فرمایا اور پھر فرمایا کہ
ہم نے جو تصرفات اللہ کے دیکھے ہیں اس سے تو بعض وقت دواؤں کا بھی خیال نہیں آتا۔ بعض
وقت ہم کو دوا سے شفا ہوئی اور بعض وقت محض دعا سے۔ میں نے دعا کی کہ بدوں دوا کے شفا دے تو
پھر اذن ہوا کہ ہم نے شفادی اور شفا ہو گئی ۔
اس خدا پر ایمان لانے سے کیا مزہ جو قریب قریب
اللہ تعالی سنتا اورج سنتا اور جواب دیتا ہے بتوں کے ہو نہ سنتا ہو اور نہ جواب دے۔ اس خدا پر
ایمان لانے سے مزہ آتا ہے جو قدرتوں والا خدا ہے ۔ جو ایسے خدا پر ایمان نہیں لاتا اور خدا تعالیٰ کی