۱۶ اکتوبر ۱۹۰۲ء (دربارِ شام)

ملفوظات (جلد 3)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

قدرتوں اور تصرف پر ایمان نہیں رکھتا اس کا خدا بت ہے۔ اصل میں خدا تو ایک ہی ہے مگر تجلیات
الگ ہیں جو اس بات کا پابند ہے اس سے ایسا ہی سلوک ہوتا ہے اور جو متوکل ہے اس سے وہی ۔
اگر خدا ایسا ہی کمزور ہوتا تو پھر نبیوں سے بڑھ کر کوئی نا کام نہ ہوتا کیونکہ وہ اسباب پرست نہ تھے
بلکہ خدا پرست اور متوکل تھے۔
۱۶ اکتوبر ۱۹۰۲ء (در بار شام)
بعد ادائے نماز مغرب حضرت اقدس امام همام علیہ الصلوۃ والسلام شہ نشین پر اجلاس فرما
ایک رؤیا ہوئے تو آپ نے بیٹھتے ہی اپنی ایک رؤیا سنائی کہ
میں نے اپنے والد صاحب کو خواب میں دیکھا ( دراصل ملائکہ کا تمثل تھا مگر آپ کی صورت
میں ) آپ کے ہاتھ میں ایک چھوٹی سی چھڑی ہے گویا مجھے مارنے کے لئے ہے۔ میں نے کہا کوئی
اپنی اولاد کو بھی مارتا ہے جب میں یہ کہتا ہوں تو ان کی آنکھیں پُر آب ہو جاتی ہیں۔ پھر وہ ایسا ہی
کرتے ہیں تو میں یہی کہتا ہوں ۔ آخر دو تین بار جب اسی طرح ہوا پھر میری آنکھ کھل گئی ۔
فرمایا۔ اللہ تعالیٰ نے مجھے ایک الہام میں یوں بھی فرمایا ہے أَنْتَ مِنِّي بِمَنْزِلَةِ أَوْلَادِی ۔
اور یہ قرآن شریف کی ایک آیت کے موافق بھی ہے نَحْنُ ابْنُوا اللَّهِ وَاحِبَّاؤُهُ قُلْ فَلِمَ
يُعَذِّبُكُمُ (المائدة: 19)
ختم نبوت غیر امتی نبی کے آنے کو مانع ہے تم جو بھی ایک عجب علمی سلسلہ ہے ہے اللہ تعالیٰ ختم نبوت کو بھی قائم رکھتا ہے اور
اسی کے استفادہ سے ایک سلسلہ جاری کرتا ہے یہ تو ایک علمی بات ہے مگر کجا یہ کہ اس سلسلہ کوالٹ پلٹ کر
دوسرے نبی کولا یا جاوے۔ حالانکہ خدا تعالیٰ کی حکمت اور ارادہ نہیں چاہتا کہ کوئی دوسرا نبی آوے قطع نظر
الحکم جلد ۶ نمبر ۳۹ مورخه ۳۱ اکتوبر ۱۹۰۲ صفحه ۴ تا ۶
ے اس میں یہ اشارہ تھا کہ خدا تعالیٰ کی محبت اور حفاظت حضرت مسیح موعود کے ساتھ دائمی اور مثل والد کے اولاد سے
ہے ( یہ تشریحی نوٹ ایڈیٹر کا اپنا معلوم ہوتا ہے۔ مرتب )

اس کے کہ وہ شریعت رکھتا ہو یا نہ رکھتا ہو۔ خواہ شریعت نہ بھی رکھتا ہو تب بھی ہمارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم
کے بعد کوئی دوسرا نبی آپ کے سوا اور آپ کے استفادہ سے الگ ہو کر نہیں آسکتا۔ ساری براہین احمد یہ
اس قسم کی باتوں سے بھری پڑی ہے اور بہت سے الہام اس کے ممدو معاون ہیں۔ علاوہ اس کے کیا
اسْتَخْلَفَ الَّذِينَ ( النور : ۵۶ ) میں جو استخلاف کا وعدہ ہے یہ بھی اسی امر پر صاف دلیل ہے کہ کوئی پرانا
نبی اخیر تک نہ آوے ورنہ کما باطل ہوتا ہے اللہ تعالیٰ نے کہا کے نیچے تو مثیل کو رکھا ہے۔ عین کو
نہیں رکھا۔ پھر یہ کس قدر غلطی اور جرات ہے کہ خدا تعالیٰ کے منشا کے خلاف ایک بات اپنی طرف
سے پیدا کر لی جاوے اور ایک نیا اعتقاد بنالیا جاوے اور پھر گیا میں مدت کی بھی تعیین ہے کیونکہ مسیح
موسی کے بعد چودھویں صدی میں آیا تھا اس لئے ضروری تھا کہ آنے والا محمدی مسیح بھی چودھویں صدی
میں آئے ۔ غرض یہ آیت ان تمام امور کو حل کرتی ہے اگر کوئی سوچنے والا ہو۔
ابن مریم کا سوال بھی خدا تعالیٰ نے بڑی صفائی سے حل کیا
ابن مریم کے آنے سے مراد ہوا ہے۔ سورہ تحریم میں اس راز کوکھول دیا ہے کہ مومن مریم
صفت ہوتا ہے اور پھر اس میں نفخ روح ہوتا ہے۔ خدا تعالیٰ نے اسی ترتیب سے پہلے میرا نام مریم
رکھا۔ پھر ایک وقت آیا کہ اس میں نفخ روح ہوا۔ اب مریم کے حمل سے جیسے مسیح پیدا ہوا جو اسی
روح القدس کے نفخ کا نتیجہ تھا۔ اس لئے یہاں خود میج بنا دیا۔ براہین احمدیہ کو قرآن شریف کی اس
آیت کے ساتھ جو سورہ تحریم میں بیان ہوئی رکھ کر دیکھو اور پھر اس ترتیب پر غور کرو کہ جو براہین میں
رکھی ہے کہ پہلے مریم نام رکھا پھر نفخ روح کیا اور پھر یا عیسیٰ کہ کر پکارا اس آیت کی تفسیر کے لئے بھی
دراصل یہی زمانہ تھا۔ زمانہ بھی ایک قسم کی عظیم کی صورت پر ہوتا ہے۔
اور روح اللہ اس لئے کہا کہ اللہ تعالیٰ کو حضرت مسیح کا تبریہ منظور تھا کیونکہ بعض اولاد میں شیطان کی کو تھا
شرکت ہو جاتی ہے اس واسطے روح اللہ کہہ کر اس الزام کو دور کیا۔ غرض حضرت مریم کے متعلق جس قدر
واقعات قرآن شریف میں ہیں وہی الہام یہاں بھی موجود ہیں یلَيْتَنِي مِن قَبْلَ هُذَا اور اصل جس قسم
کی گھبراہٹ مریم کو تھی اسی قسم کا جوش اب بھی یہودیوں میں پیدا ہوا اور ایسا ہی آٹی لك هذا بھی

براہین میں درج ہے۔
جلد سوم
مولوی نذیر حسین دہلوی مولوی نذیر حسین دہلوی کی وفات کی خبر آنے پر الہام مر گیا اور اس کے مرنے
کی خبر آئی تو آپ کی زبان پر اس کے لئے جاری ہوا مَاتَ ضَالٌ هَائِمًا ۔
ایک شخص نبی بخش نام ساکن بٹالہ نے آپ کو مسیح ناصری کے تعلق مروجہ ان کا نتیجہ نے
ہوں اور اس نے لکھا کہ میں نے تمہیں ایک پرانی بائبل دی تھی وہ بھیج دو۔
لگا
میں نے اس کو لکھا ہے کہ تم عیسائیوں سے کیا مباحثہ کرو گے؟ ان کی ساری باتیں تو تم خود مانتے
ہو۔ عیسیٰ کو زندہ آسمان پر سمجھتے ہو۔ غیب دان اور مردوں کو زندہ کرنے والا کہتے ہو۔ اور پھر تمہارا یہ
اعتقاد ہے کہ صرف وہی میں شیطان سے پاک ہے غرض اس قسم کے جب تمہارے عقائد ہیں تو پھر
ان سے کیا بحث کرنی چاہتے ہو؟ اس سلسلہ کے بغیر اور کوئی صورت عیسائیوں سے مباحثہ کی نہیں رہی۔
ہمارے مخالفوں نے تو اقبالی ڈگری کرالی ہوئی ہے اور ان کے تمام عقائد باطلہ کی تائید کی ہوئی ہے۔
مسیح کو جو روح اللہ کہتے ہیں
مسیح علیہ السلام کے رُوح منہ ہونے کی حقیقت اور عیسائی اس پر نازکرتے ہیں
کہ یہ مسیح کی خصوصیت ہے یہ ان صوصیت ہے یہ ان کی صریح غلطی ہے ان کو معلوم نہیں کہ قرآن شریف میں مسیح پر روح اللہ
کیوں بولا گیا ہے؟ اصل بات یہ ہے کہ قرآن شریف نے مسیح ابن مریم پر خصوصیت کے ساتھ بہا
احسان کیا ہے جو ان کا تبریہ کیا ہے بعض نا پاک فطرت یہودی حضرت مسیح کی ولادت پر بہت ہی
نا پاک اور خطر ناک الزام لگاتے ہیں اور یہ بھی ہے کہ بعض ولد اس قسم کے ہوتے ہیں کہ شیطان ان
کی پیدائش میں شریک ہو جاتا ہے اس لئے اللہ تعالیٰ نے حضرت مسیح اور حضرت مریم کے دامن کو
ان اعتراضوں سے پاک کرنے کے لئے اور اس اعتراض سے بچانے کے لئے جو ولد شیطان کا
لے چنانچہ اس الہام سے اس کی وفات کی تاریخ بھی نکلتی ہے۔ مَاتَ ضَالٌ هَائِمًا : ۱۳۲۰ھ

آج 10 میں سے 10 باقی