۱۷ اکتوبر ۱۹۰۲ء (بروز جمعہ بعد نماز مغرب و عشاء
ملفوظات (جلد 3)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
ہوتا ہے قرآن شریف میں روح اللہ کہا۔ اس سے خدائی ثابت کرنا حماقت ہے کیونکہ دوسری جگہ
حضرت آدم کے لئے نَفَخْتُ فِيهِ مِنْ رُوحِی ( الحجر : ۳۰) بھی تو آیا ہے۔ یہ صرف تبریہ کیا ہے لیکن
جو لوگ اس حقیقت سے واقف نہیں ہیں وہ ان سے خاک بحث کریں گے۔
۱۷ اکتوبر ۱۹۰۲ء بروز جمعہ بعد نماز مغرب و عشاء)
میاں احمد دین صاحب اپیل نویس گوجرانوالہ سے حسب الحکم حضرت اقدس تشریف لائے ان کے
اتنی جلد تشریف لانے پر حضرت اقدس نے فرمایا کہ
ریل بھی ایک عجیب شے ہے ایک خارق عادت طور پر انسان کہیں کا کہیں جا پہنچتا ہے۔
ایک شخص نے اپنی آنکھوں کے مرض سے شفا پانے کے لئے دعا کی درخواست کی۔
حضرت اقدس نے فرمایا۔ اچھا کریں گے ۔ گے۔
پھر فرمایا۔ یہ تمام آنکھ، کان، ناک وغیرہ اللہ تعالیٰ کی امانتیں ہیں۔ انعام کی بھی کیا عجیب راہ
اختیار کی ہے۔ اگر ایک آنکھ جاتی رہے تو کس قدر بلا نازل ہوتی ہے۔
پھر حضرت اقدس نے نواب محمد علی خان صاحب سے طاعون پنجاب میں طاعون کی ترقی کا حال الیر کوٹلہ کی طرف دریافت فرمایا۔ نواب صاحب نے
جواب دیا کہ کچھ شروع ہے مگر کم ۔ اب کے دفعہ رپورٹ سے معلوم ہوا ہے کہ گذشتہ ہفتہ کی نسبت سے اس
ہفتہ کل ہندوستان میں تو کم ہے مگر خاص پنجاب میں بہت ترقی پر ہے حضرت اقدس نے فرمایا کہ
پنجاب ہی بگڑا ہوا ہے کوئی اس کا سر تو دریافت کرے۔
قادیان کے ارد گرد نواح کے پژاووں ( آوی ) میں آگ لگی ہوئی تھی۔ اس لئے کل قصبہ کے ارد گرد
اور اندر دھواں بہت تھا۔ حضرت صاحب نے اپنے عمامہ کے شملہ سے ناک کو ڈھانپ لیا اور وہ شملہ پھر
ٹھا ٹھا یعنی داڑہا کی طرح بہت بے تکلفی رح بہت بے مصفی سے باندھ لیا اور فرمایا کہ دھواں بہت ہوتا ہوتا جاتا ہے۔
الحکم جلد ۶ نمبر ۳۹ مورخه ۳۱ اکتوبر ۱۹۰۲ صفحه ۷،۶
طاعون کے ذکر پر فرمایا کہ
جلد سوم
حکماء نے لکھا ہے الطَّاعُونُ هُوَ الْمَوْتُ جس کے آثار روی ظاہر ہوں ۔ رنگ سیاہ ہو جاوے
اور جلد جلد موت ہو تو وہ تو بلائے آسمانی ہوتی ہے۔ ورنہ مشابہ بالطاعون گلٹیوں کا ہونا اور بخار کا ہونا
طاعون نہیں ۔ ایک دفعہ ہمارے سب بچوں کو گلٹیاں نکل آئیں صرف اینٹ گرم کر کے سینکتے رہے۔
سب کو آرام ہو گیا۔
طاعون تو ایک سر مخفی کی طرح ہے۔ ورنہ بعض اوقات اس کے عوارض ہو کر پھر انسان کو کچھ
نہیں ہوتا۔
احمد دین صاحب اپیل نویس نے حضرت اقدس کو خبر سنائی کہ سرکار نے یہ قانون پاس کیا ہے کہ اگر
ایک محلہ میں ایک مریض کو طاعون ہو اور اس محلہ کے پانچ کس یہ کہیں کہ اسے نکالا جاوے تو اگر پانصد کہیں
کہ نہ نکالو تو ان پانچ کی رائے پر عملدرآمد ہوگا۔ اور اگر مریض یا اس کے ورثاء اس سے خلاف ورزی ورزی کریں
تو زیر دفعہ ۱۸۸ وہ مجرم گردانے جاویں گے۔
حضرت صاحب نے فرمایا کہ
ایک طرح سے گورنمنٹ نے اپنے سر سے بلا اتار کر رعایا پر ڈال دی ہے۔ محلہ میں اکثر عداوت
وغیرہ بھی ہوتی ہے۔ خواہ لوگ ایک مبتلائے بخار کو طاعون کہہ کر نکال دیں۔
الدار کی حفاظت فرمایا۔
آج میری زبان پر پھر یہ الہام جاری تھا إِنِّي أَحَافِظُ كُلَّ مَنْ فِي
الدَّارِ إِلَّا الَّذِينَ عَلَوْا مِنِ اسْتِكْبَارٍ '
إِلَّا الَّذِينَ عَلَوا ہمیشہ ساتھ ہی ہوتا ہے۔ خدا معلوم اس کے کیا معنے ہیں۔ اس لئے بھی کہا جاتا
ہے کہ یہ لوگ متنبہ رہیں تقویٰ پر قائم رہیں۔ ایک علو تو اس رنگ میں ہوتا ہے جیسے کہ أَمَّا بِنِعْمَةِ رَبِّكَ
فَحَدِّثُ (الضحی : ۱۲) اور ایک علو شیطان کا ہوتا ہے جیسے آبی و استكبر (البقرة : ۳۵) اور اس کے
ل الحکم میں " إِلَّا الَّذِينَ عَلُوا بِاسْتِكْبَارٍ لکھا ہے ۔ ( الحکم جلد ۶ نمبر ۳۹ مورخه ۳۱ اکتوبر ۱۹۰۲ء صفحہ ۷)
بارے میں ہے اَمْ كُنْتَ مِنَ الْعَالِينَ ( ص : ۷۶ ) یہ اس سے سوال ہے کہ تیرا علو تکبر کے رنگ میں
ہے یا واقعی ہے۔ خدا تعالیٰ کے بندوں کے واسطے بھی اعلیٰ کا لفظ آیا اور ہمیشہ آتا ہے جیسے إِنَّكَ انْتَ
الاعلیٰ (طه: ۶۹) مگر یہ تو انکسار سے ہوتا ہے اور وہ تکبر سے ملا ہوا ہوتا ہے۔ لے
شاہ عبد العزیز صاحب کے
شاہ عبدالعزیز صاحب کے ایک شاگرد کا غلط فتوی شاگردوں میں سے ایک کا
ذکر ہوا فرمایا کہ
ایک دفعہ وہ شاید بٹالہ میں تھے تو ایک نے حقہ کا فتویٰ پوچھا تو انہوں نے جواب دیا (حالانکہ غلط
تھا) حقہ دو قسم کا ہے ایک وہ جو کہ تکیوں میں ہوتا ہے دس دس دن تک پانی نہیں بدلتے اسے غسل نہیں
دیتے وہ تو حرام ہے اور دوسرا جس کا پانی بدلتا رہتا ہے اور اسے غسل دیتے رہتے ہیں وہ حلال ہے۔
پھر اس کے بعد مفتی محمد صادق صاحب ایک
مردوں کے قبروں سے نکلنے کی تعبیر انگریزی کتاب حضرت اقدس کو سناتے رہے جس
میں ایک موقع پر یہ بھی تھا کہ جب مسیح کو صلیب دی گئی تو اس وقت مردے قبروں میں سے نکلے ۔
حضرت اقدس نے فرمایا کہ
عالم رویا میں مردہ کے قبر سے نکلنے کی یہ تعبیر ہوتی ہے کہ کوئی گرفتار آزاد ہو ممکن ہے کہ کسی نے
اس وقت کشفی عالم میں یہ دیکھا ہو ورنہ یہ اپنے ظاہری معنوں پر ہرگز نہیں ہوا۔
ے علو کے ذکر میں الحکم میں مندرجہ ذیل مضمون بیان ہوا ہے۔
دو
یہ علو جو خدا تعالیٰ کے خاص بندوں کو دیا جاتا ہے وہ انکسار کے رنگ میں ہوتا ہے اور شیطان کا علوّ استکبار سے ملا ہوا
تھا۔ دیکھو ! ہمارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے جب مکہ کو فتح کیا تو آپ نے اسی طرح اپنا سر جھکایا اور سجدہ کیا جس
طرح پر ان مصائب اور مشکلات کے دنوں میں جھکاتے اور سجدے کرتے تھے جب اسی مکہ میں آپ کی ہر طرح
سے مخالفت کی جاتی اور دکھ دیا جاتا تھا۔ جب آپ نے دیکھا کہ میں کس حالت میں یہاں سے گیا تھا اور کس حالت
میں اب آیا ہوں تو آپ کا دل خدا کے شکر سے بھر گیا اور آپ نے سجدہ کیا۔“
الحکم جلد ۶ نمبر ۳۹ مورخه ۳۱ اکتوبر ۱۹۰۲ صفحه ۷)
احباب میں سے ایک
سے
طاعون کی کیا مجال ہے کہ راست باز کے پاس آئے نے ذکر سنایا کہ آج قادیان
جلد سوم
میں ٹیکہ والے آئے تھے باہر باغ میں انہوں نے سب کو بلایا اور ایک لمبی تقریر کی جس میں ٹیکہ کے فوائد
لوگوں کو بتلائے انجام یہ ہوا کہ سب نے اس امر پر اتفاق کر لیا کہ ہم ٹیکہ لگوائیں گے۔ تقریر کرنے
والے صاحب رائے پرتاپ سنگھ تھے یہ بھی کہا انہوں نے کہ میں نے مرزا صاحب کو بھی تاکید کرنی تھی مگر
چونکہ انہوں نے ماننا نہیں اور ڈھنگ بنایا ہوا ہے اس لئے میں سرِ دست ان کی خدمت میں کچھ نہیں کہتا
پھر کسی وقت موقع ہوا تو کہوں گا اس نے یہ بھی کہا کہ میں یہاں نہ آتا مگر چونکہ متواتر طور پر رپورٹ پہنچی
ہے کہ چوڑھوں میں طاعون ہے اس لئے آنا پڑا۔
اس پر حکیم نوردین صاحب نے بیان کیا کہ ہمارے ہاں نہالی چوڑھی آتی ہے میں نے اس سے
طاعون کا حال دریافت کیا تھا وہ کہنے لگی کہ طاعون تو ہے نہیں ایک لڑکی مری ہے وہ کئی دنوں سے بیمار تھی اب
کہتے ہیں طاعون سے مری ۔
حضرت اقدس نے فرمایا کہ
چوڑھوں میں ہمیشہ کبھی نہ کبھی ایسی موتیں ہوتی رہتی ہیں ایک دفعہ اسی موسم میں پچاس ایک دفعہ ہیضہ
سے مر گئے تھے حالانکہ طاعون وغیرہ نہ تھی اور چوڑھوں کا محلہ تو ہم سے ایسا ہی دور ہے جیسے کہ منگل اور
بھینی ( دو گاؤں متصل قادیان)۔ یہ لوگ زبر دستی اسے الحاق کرتے ہیں (آخر کار چوڑھوں کی موت
کی وجہ یہ معلوم ہوئی کہ ان لوگوں نے مردہ مویشی اس وقت کھائے جب کہ وہ متعفن ہو گئے تھے )۔
پھر بیان کیا گیا کہ ٹیکہ والوں نے سرِ دست کل اکابران وہ ہندو، مسلمان کے دستخط کرالیے ہیں شاید دہ
کل یا پرسوں آویں گے حضرت صاحب نے فرمایا کہ
ہمارے دستخط کشتی نوح میں ہیں جو خدا کے ساتھ سیدھا اور راست ہو گا تو طاعون کی کیا مجال ہے
کہ اس کے پاس آوے۔
پھر جماعت کو مخاطب کر کے حضرت نے فرمایا کہ
صحابہ میں بھی طاعون ہوتا رہا ہے ہاں انبیاء کو ہر گز نہیں ہوا۔ اگر کوئی اس پر سوال کرے تو جواب
یہی ہے کہ ہر ایک رنگ جدا ہے ثابت کرو کہ کوئی نبی طاعون سے مرا ہو ورنہ اگر ایسا ہوتا تو اللہ تعالیٰ کے
معاملہ میں کسی قدر رفتنہ برپا ہوتا۔ یہ کبھی نہیں ہوا کہ یہودیوں کو طاعون ہوا ہو تو موسی کو بھی ساتھ ہوا ہو
ورنہ یہودی سارے مرتد ہو جاتے ۔
طاعون کا علاج
ایک صاحب نے اعتراض کیا کہ بعض لوگ کہتے ہیں کہ جب ٹیکہ بھی علاج نہیں
اور اللہ تعالیٰ کا وعدہ حفاظت ہے تو پھر مرہم عیسی اور جدوار کا استعمال کیوں
بتلایا ہے۔ حضرت صاحب نے فرمایا کہ
جو علاج اللہ تعالیٰ بتلاوے وہ تو اسی حفاظت میں داخل ہے کہ اس نے خود ایک طریق حفاظت بھی
ساتھ بتلادیا اور انشراح صدر سے ہم اسے استعمال کر سکتے ہیں۔ لیکن اگر ٹیکہ میں خیر ہوتی تو ہم کو اس کا حکم
کیا جاتا اور پھر دیکھتے کہ سب سے اول ہم ہی کرواتے اگر خدا تعالیٰ آج ہی بتلاد یوے کہ فلاں علاج
ہے یا فلاں دوا مفید ہے تو کیا ہم اسے استعمال نہ کریں گے؟ وہ تو نشان ہوگا ۔ پیغمبر خدا صلی اللہ علیہ وسلم
خود کس قدر متوکل تھے مگر ہمیشہ لوگوں کو دوائیں بتلاتے تھے اگر ہم عوام الناس کی طرح ٹیکہ کر اویں تو
خدا پر ایمان نہ ہوا۔ پہلے یہ تو فیصلہ کیا جاوے کہ آیا ہم نے ۲۲ برس پہلے طاعون کی اطلاع دی کہ جس
وقت طاعون کا نام ونشان نہ تھا اور پھر ہر ۵ برس کے بعد اس کے متعلق ضرور کوئی نہ کوئی خبر دی جاتی رہی
ہے پھر پنجاب کے متعلق خبر دی حالانکہ اس وقت کوئی مقام اس میں مبتلا نہ تھا۔ پھر ایک دم پنجاب کے ۲۳
ضلعوں میں پھیل گئی۔ وہ تمام کتابیں جن میں یہ بیان ہیں خود گورنمنٹ کے پاس موجود ہیں ۔ اگر ٹیکہ
میں کوئی خیر ہوتی تو خدا خود ہمیں بتلاتا اور ہم اس وقت سب سے پہلے ٹیکہ لگوانے میں اوّل ہوتے مگر
جب کہ گورنمنٹ نے اختیار دیا ہے تو یہ اختیار گویا خدا ہی نے ہمیں دیا ہے کہ جبر اٹھوا دیا۔
ہماری جماعت کا صرف دعوی ہی دعوی نہ طاعون کے سلسلہ میں جماعت کو نصیحت ہو کہ وہ اس دعوئی بیعت پر نازاں رہیں
بلکہ ان کو اپنے اندر تبدیلی کرنی چاہیے۔ دیکھو ! طاعون کئی بار موسیٰ علیہ السلام کے لشکر پر پڑی اب دشمن تو
خوش ہوتے ہوں گے مگر موسیٰ علیہ السلام کو کس قدر شرمساری ہوگی ۔ لکھا ہے کہ بلغم کی بددعا کی وجہ سے
۸۰ ہزا رو با سے مر گئے تھے ۔ اگر چہ اور لوگ بھی گنہ گار تھے مگر موسیٰ کی قوم اس وقت دو ہری
ذمہ دار تھی ۔ بہت کم لوگ ہیں جو کہ دلوں کو صاف کرتے ہیں اگر ایک پاخانہ میں سے پاخانہ تو اٹھالیا ۔
جاوے مگر اس کے چند ایک ریزے باقی رہیں تو کسی کا دل گوارا کرتا ہے کہ اس میں روٹی کھاوے۔
اسی طرح اگر پاخانہ کے ریزے دل میں ہوں تو رحمت کے فرشتے اس میں داخل نہیں ہوتے۔ ہے
إِلَّا الَّذِينَ عَلَوا کا لفظ ہمیشہ دل میں خطرہ ڈالتا ہے معلوم ہوتا ہے کہ قضا و قدر مقدر ہے بار بار
شور
قرآن شریف کو پڑھو گے اور اپنی اصلاح کرو اگر ہماری جماعت میں کسی کو طاعون ہوا تو مخالف ہی
ڈالیں گے کہ دیکھو ٹیکہ نہ کرایا تو ہلاک ہوئے اور اگر وہ لوگ بچے رہے تو ہنسیں گے۔ خدا کے کام اور
لے الحکم میں ہے
” یہ سب ابتلا ان کی اپنی بدکاریوں کا نتیجہ تھے اور انہوں نے اس طرح پر اپنے عمل سے گو یا موسیٰ کو بدنام کیا۔ پس تم اپنے
آپ کو درست کرو تا کہ ایسا نہ ہو کہ تم میں سے کوئی سلسلہ کو بدنام کرنے والا ٹھہرے ۔
ے اسی ذکر میں الحکم میں مزید لکھا ہے ۔
الحکم جلد ۶ نمبر ۳۹ مورخه ۳۱ اکتوبر ۱۹۰۲ ء صفحه ۸)
” میرے واسطے یہ ایک نشان ہے اور میں اپنے اللہ پر یقین رکھتا ہوں کہ وہ ایسا ہی کرے گا جیسا کہ اس نے فرمایا انی
أحَافِظُ كُلَّ مَنْ فِي الدَّارِ اور أَحَافِظُكَ خَاصَّةً مگر ہماری جماعت کو لازم ہے کہ وہ نرے دعوئی پر ہی نہ رہے اس
کا فرض ہے کہ وہ اپنے آپ کو درست کرے اور اپنی اصلاح کرے جو اپنی اصلاح نہیں کرتا اور تقویٰ اور طہارت
اختیار نہیں کرتا وہ گویا اس سلسلہ کا دشمن ہے جو اس کو بدنام کرنا چاہتا ہے اور یہ سلسلہ خود خدا تعالیٰ نے قائم کیا ہے۔ اس
لیے وہ اپنے عمل سے گویا خدا تعالیٰ کی مخالفت کرتا ہے۔ پھر اللہ تعالیٰ اس کی کیا پروا کرے گا۔ اسے تو اپنے سلسلہ کی
عظمت منظور ہے ۔ وہ ایسے لوگوں سے جو اس کے لیے دشمنی کا کام کریں سلسلہ کو صاف کر دے گا۔“
سے الحکم میں لکھا ہے۔
الحکم جلد ۶ نمبر ۳۹ مورخه ۳۱ اکتوبر ۱۹۰۲ء صفحه ۸)
الہام میں جو یہ آیا ہے إِلَّا الَّذِينَ عَلُوا بِاسْتِكْبَارِ یہ بڑا مندر اور ڈرانے والا ہے اس لئے ضروری ہے کہ بار بار
کشتی نوح کو پڑھو اور قرآن کو پڑھو اور اس کے موافق عمل کرو کسی کو کیا معلوم ہے کہ کیا ہونے والا ہے تم نے اپنی قوم کی اور اسکے
طرف سے جو لعنت ملامت لینی تھی وہ لے چکے۔ لیکن اگر اس لعنت کو لے کر خدا تعالیٰ کے ساتھ بھی تمہارا معاملہ
صاف نہ ہوا اور اس کی رحمت اور فضل کے نیچے نہ آؤ تو پھر کس قدر مصیبت اور مشکل ہے۔ اخباروں والے کس قدر شور
حفاظت سے حصہ لینے والا وہ شخص ہے جو اپنے دل میں سمجھ لے کہ میں نے تبدیلی پیدا کر لی ہے
صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کی طرح ہو جاوے۔ جس طرح انہوں نے ٹاٹ کے کپڑے پہن لئے تھے۔ لے
عذاب شدید آنے والا ہے فرق سے فرق ہوتا ہے۔ اگر بیعت کے وقت وعدہ اور ہے اور پھر عمل اور
ہے تو دیکھو کتنا فرق ہے۔ اگر تم خدا سے فرق رکھو گے تو وہ تم سے فرق رکھے گا اگر ہماری جماعت سے سو
آدمی مر جاویں تو ہم یہی کہیں گے کہ ان کے دلوں میں فرق تھا کیونکہ ہمیں کسی کے اندرونہ کا کیا حال
معلوم ہے عیسی اور موسیٰ کے وقت کیا ہوا۔ ہے
بقیہ حاشیہ ) مچاتے ہیں اور ہماری مخالفت میں ہر پہلو سے زور لگاتے اسے زور لگاتے ہیں۔ مگر وہ یاد رکھیں کہ خدا کے کام با برکت
ہوتے ہیں ۔ ہاں یہ ضروری ہے کہ اس برکت سے حصہ لینے کے لئے ہم اپنی اصلاح اور تبدیلی کریں اس لئے تم اپنے
ایمانوں اور اعمال کا محاسبہ کرو کہ کیا ایسی تبدیلی اور صفائی کر لی ہے کہ تمہارا دل خدا تعالیٰ کا عرش ہو جاوے اور تم اس
الحکم جلد ۶ نمبر ۳۹ مورخه ۳۱ اکتوبر ۱۹۰۲ء صفحه ۹۰۸)
کی حفاظت کے سایہ میں آجاؤ۔“
لے اسی ذکر میں الحکم میں مندرجہ ذیل الفاظ ہیں۔
د میں تمہیں بار بار یہی نصیحت کرتا ہوں کہ تم ایسے پاک صاف ہو جاؤ جیسے صحابہؓ نے اپنی تبدیلی کی انہوں نے
دنیا کو بالکل چھوڑ دیا گو یا ٹاٹ کے کپڑے پہن لیے اسی طرح تم اپنی تبدیلی کرو۔“
الحکم میں ہے۔
الحکم جلد ۶ نمبر ۳۹ مورخه ۳۱ اکتوبر ۱۹۰۲ ء صفحه ۹،۸)
خدا تعالیٰ کا شدید عذاب آنے والا ہے اور وہ رو بد نیا نہ رہو بلکہ خدا ہی کی طرف متوجہ ہو جاؤ خبیث اور طبیب میں ایک امتیاز کرنے والا ہے۔
وہ تمہیں فرقان عطا کرے گا جب دیکھے گا کہ تمہارے دلوں میں کسی قسم کا فرق باقی نہیں رہا۔ اگر کوئی بیعت میں تو دیکھے میں
اقرار کرتا ہے کہ دین کو دنیا پر مقدم کروں گا مگر عمل سے وہ اس کی سچائی اور وفاء عہد ظاہر نہیں کرتا تو خدا کو اس کی کیا پروا مگرعمل وہ اور خدا تو
ہے۔ اگر اس طرح پر ایک نہیں سو بھی مر جاویں تو ہم یہی کہیں گے کہ اس نے اپنی تبدیلی نہیں کی اور وہ سچائی اور
معرفت کے نور سے جو تاریکی کو دور کرتا اور دل میں ایک یقین اور لذت بخشتا ہے دور رہا اور اس لئے ہلاک ہو گیا۔ اور
الحکم جلد ۶ نمبر ۳۹ مورخه ۳۱ اکتوبر ۱۹۰۲ء صفحه ۹)
ہم دواؤں کی تاثیرات سے منکر نہیں ہیں مگر ہم کہتے ہیں کہ ادھر تم نے ٹیکہ نہ کرایا اور اگر چند ایک
لوگ مبتلائے طاعون ہوئے تو وہ لوگ کس قدر ہنسیں گے جنہوں نے ٹیکہ کرایا ہوگا۔ مگر بڑا بے وقوف
ہے جو کہ اس دوا کو بھی نہ پیوے اور پھر اس دوا سے بھی محروم رہے کہ اس کا معاملہ خدا کے ساتھ ٹھیک نہ
ہو تو وہ گویا دونوں طرف سے محروم رہا۔ پھر اگر ہماری جماعت میں سے کسی کو طاعون ہوگا تو اس کا اثر
اس کے ایمان پر بھی پڑے گا اور وہ خیال کرے گا کہ میں تو بیعت میں تھا مجھے کیوں طاعون ہوئی لیکن
خدا کسی کی ظاہری صورت کو نہیں دیکھتا وہ اس منشا کو دیکھتا ہے جو انسان نے اپنے دل میں بنایا ہوا
ہے۔ خدا کے ساتھ صفائی ایک مشکل کام ہے طاعون اگر چہ مومن کے واسطے ایک خوشی ہے مگر چونکہ
مخالف کہتے ہیں کہ یہ تمہاری شامت سے آئی ہے اس لئے اگر یہ جماعت اسی طرح تباہ ہو جس طرح
ا الحکم میں ہے۔
”دیکھو ٹیکے والے اپنی جگہ اسباب پر پنجہ مارتے ہیں اور سمجھتے ہیں کہ بچ جاویں گے اور کچھ تعجب نہیں کہ اس سے
فائدہ بھی اٹھاویں لیکن وہ جو ہمارے ساتھ تعلق رکھتے ہیں اگر وہ اس دوا کو جو ہم پیش کرتے ہیں اور اس ٹیکہ کو جو خدا
نے ان کے لیے طیار کیا ہے استعمال نہیں کرتے تو افسوس ہے کہ وہ اس ٹیکہ سے بھی جو گورنمنٹ نے تیار کیا ہے محروم
رہے اس سے تو بہتر تھا کہ وہ ٹیکہ ہی کرا لیتے ۔ کیونکہ اگر وہ پورا ایمان اور اس کے موافق عمل نہیں رکھتے تو خدا تو ان کی
پروانہ کرے گا اور پھر ان کی موت حسرت کی موت ہو گی اور اس سے ان کے ایمان کو اور بھی صدمہ پہنچے گا۔ خدا تعالیٰ
صورت کو نہیں دیکھتا وہ تو یہ دیکھتا ہے کہ آیا اس نے میرے منشا کے موافق اپنے آپ کو بنایا ہے یا نہیں؟ اگو کوئی
طاعون سے مرے اور اسے کہا جاوے کہ وہ جماعت میں تھا تو یہ ایک دھوکا اور مغالطہ ہوگا وہ حقیقت میں اس سے
الگ تھا ورنہ ایک موت تو دوسری موت کا کفارہ ہوتی ہے اگر اس کے اپنے جذبات اور نفسانی خواہشوں پر موت آچکی
تھی اور وہ دنیا کے فریبوں اور مکاریوں سے الگ ہو چکا تھا تو پھر کیا وجہ ہے کہ وہ ہلاک کیا جاتا ہے اس کا ہلاک کیا جانا
ہی اس امر کی دلیل ٹھہرے گی کہ وہ اس سے الگ تھا۔
طاعون سے مرنا بے شک شہید ہونا ہے مگر اس وقت خدا نے اس کو ایک نشان ٹھہرایا ہے اس لیے اگر طاعون
سے جماعت تباہ ہو جاوے تو پھر یہ نتیجہ نکلے گا کہ یہ ہماری شامت سے آئی ہے جیسا کہ بعض ظالم طبع لوگوں نے مجھے
اس قسم کے خطوط لکھے۔ مگر انہیں عنقریب معلوم ہو جائے گا کہ کس کی شامت سے اور کن کے لیے آئی ہے مگر جماعت
الحکم جلد ۶ نمبر ۳۹ مورخه ۳۱ اکتوبر ۱۹۰۲ صفحه ۹)
کا فرض ہے کہ وہ اپنی اصلاح کرے۔“
دوسرے تباہ ہوتے ہیں تو پھر تو ان کو خوب ثبوت مل جائے گا کہ واقعی ہماری شامت سے آئی ہے اور اگر
ٹیکہ لگوانے والے بھی ہلاک ہوں اور تم بھی ہلاک ہو پھر بھی تمیز کوئی نہیں رہتی ۔ اس لئے تبدیلیاں پیدا
کرنی چاہئیں ۔ کشتی نوح میں میں نے بہت کچھ کہنا تھا مگر انشاء اللہ پھر کسی دوسرے موقع پر لکھا جائے
گا ۔ اتنا لکھا بھی کافی ہے۔
مجھے یہ فکر ہے کہ وہ مثل نہ ہو کے نقصان ما یہ و دیگر شماتت ہمسایہ ۔ ایک تو مریں اور پھر جھوٹے کہلا کر
مریں۔ اگر ایک طرف مخالفوں کی ہزار موت ہو تو نام نہ لیویں گے اور ہمارا ایک بھی مرے تو ڈھول بجاویں
گے۔ خدا نے صورت تو نہیں دیکھنی اس نے دل دیکھنا ہے۔ مگر لوگ تو ظاہر دیکھتے ہیں اور جس شخص کا نام
رجسٹر بیعت میں ہے اسے جماعت میں خیال کرتے ہیں وہ تو رجسٹر میں صرف نام دیکھیں گے لیکن اگر خدا
کے رجسٹر میں نام نہیں ہے تو ہم کیا کر سکیں گے۔ خدا نے ترقی کا موقع خوب دیا ہے نفس کو لگام دینے
کے لیے اس سے بڑھ کر اور کونسا وقت ہو سکتا ہے اس وقت سے غافل نہ رہنا چاہیے اور محنت کرنی چاہیے۔
وہ انسان جو آپ محنت کرتا ہے اسے سالک کہتے ہیں اور سالک اور مجذوب کی تعریف جسے خود خدا دیوے وہ مجذوب ہوتا ہے۔ اور جو و یا ر ہے
تو اسے کوئی کیا کرے اِنَّ اللهَ لَا يُخَيَّرُ مَا بِقَوْمٍ حَتَّى يُغَيِّرُوا مَا بِأَنْفُسِهِمْ - لا
بات سن کر صرف کان تک رکھنے سے فائدہ نہیں ہوتا جب تک دل کو خبر نہ ہو انسان ایک دو
کاموں سے سمجھ لیتا ہے کہ میں نے خدا کو راضی کر لیا حالانکہ یہ بات نہیں ہوتی ۔
اطاعت ایک بڑا مشکل امر ہے صحابہ کرام کی اطاعت اطاعت تھی کہ
اطاعت کی حقیقت جب ایک دفعہ مال کی ضرورت پڑی تو حضرت عمر اپنے مال کا نصف لے
ل الحکم میں ہے۔
إِنَّ اللَّهَ لَا يُخَيَّرُ مَا بِقَوْمٍ حَتَّى يُغَيِّرُوا مَا بِأَنْفُسِهِمْ خدا تعالیٰ نے میرے الہام میں جو طاعون کے متعلق
ہے یہ آیت رکھی ہے جو اس امر کی طرف رہبری کرتی ہے کہ تبدیلی کی بڑی ضرورت ہے یہ بڑی ہی خوفناک بات ہے ہے
کہ انسان سن کر کانوں تک ہی رہنے دے اور دل تک نہ پہنچے۔ بڑا ہی ظالم وہ شخص ہے جو ظاہری حالت پر خوش
الحکم جلد ۶ نمبر ۳۹ مورخه ۳۱ اکتوبر ۱۹۰۲ صفحه ۹)
ہو جاتا ہے اور سچی اطاعت کی حالت نہیں دکھاتا ۔
آئے اور ابوبکر اپنے گھر کا مال متاع فروخت کر کے جس قدر رقم ہو سکی وہ لے آئے۔ پیغمبر خدا نے
حضرت عمر سے سوال کیا کہ تم گھر میں کیا چھوڑ آئے ؟ انہوں نے جواب دیا کہ نصف ۔ پھر ابو بکر سے
دریافت کیا انہوں نے جواب دیا کہ اللہ اور اس کا رسول گھر چھوڑ کر آیا ہوں ۔ رسول اللہ نے فرمایا کہ
جس قدر تمہارے مالوں میں فرق ہے اسی قدر تمہارے اعمال میں فرق ہے۔
کیا اطاعت ایک سہل امر ہے جو شخص پورے طور پر اطاعت نہیں کرتا وہ اس سلسلہ کو
بدنام کرتا ہے حکم ایک نہیں ہوتا بلکہ حکم تو بہت ہیں جس طرح بہشت کے کئی دروازہ ہیں کہ کوئی کسی
سے داخل ہوتا ہے کوئی کسی سے ۔ اسی طرح دوزخ کے کئی دروازہ ہیں ایسا نہ ہو کہ تم ایک دروازہ
تو دوزخ کا بند کرو اور دوسرا کھلا رکھو۔ ہمارے لئے تو دو ہرا وقت ہے گورنمنٹ بھی ایک طرح
سے مخالف ہے کیونکہ اگر گورنمنٹ کو ہم پر ایمان ہوتا ہے تو وہ ہم سے کہتی کہ دعا کرو۔ ادھر
اخباروں نے شور مچایا ہے کہ ہم گورنمنٹ کی مخالفت کی لوگوں کو تعلیم دیتے ہیں ۔ پس خوب یا درکھو
جس طرح دنیا میں ایک عام قانون قدرت خدا کا ہے جیسے کہ تر بدا گر ہندو کھائے تو اسے بھی دست
آویں گے اور اگر مسلمان کھائے تو اسے بھی دست آویں گے اسی طرح آفتاب مہتاب کی روشنی
سے ہر ایک قوم مشتر کہ فائدہ اٹھاتی ہے۔ اور ایک خاص قانون ہے جو کہ مومنین کے ساتھ برتا
جاتا ہے وہ بہت لذیذ اور شیریں ہے اور بہت سے پھلوں سے بھرا ہوا ہے اور ان پھلوں کے اندر
له الحکم میں ہے ۔
اطاعت کوئی چھوٹی سی بات نہیں اور سہل امر نہیں یہ بھی ایک موت ہوتی ہے جیسے ایک زندہ آدمی کی کھال
الحکم جلد ۶ نمبر ۳۹ مورخه ۳۱ اکتوبر ۱۹۰۲ صفحه ۱۰)
اتاری جائے ویسی ہی اطاعت ہے۔“
الحکم میں ہے۔
وو
یہ وقت بہت ہی نازک ہے اور ہماری جماعت خصوصیت کے ساتھ بڑی ذمہ داری کے نیچے ہے گورنمنٹ کو
بھی ٹیکہ سے جواب دیا اور خود اصلاح بھی نہ کرے تو اس کے لیے سخت خطرہ ہے۔ گورنمنٹ تو ہم پر ایمان نہیں
رکھتی جو ہمارے آسمانی ٹیکہ سے فائدہ اٹھائے مگر تم جو اس سلسلہ کو خدا کی طرف سے مانتے ہو اگر عمل نہ کرو گے تو
خَسِرَ الدُّنْيَا وَالْآخِرَةَ ٹھہرو گے۔“
الحکم جلد ۶ نمبر ۳۹ مورخه ۳۱ را کتوبر ۱۹۰۲ء صفحه ۱۰)