۱۸ اکتوبر ۱۹۰۲ء بروز شنبہ (بوقتِ سیر)
ملفوظات (جلد 3)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
شیرہ بھرا ہوا ہے نہ کہ نشتر ہے
جلد سوم
ہر ایک کو واجب ہے کہ خوب سمجھے اور اپنے بھائی کو سمجھاوے اور گھر میں عورتوں کو سمجھاوے
حاضر غائب کو بتلا دیوے۔ دھوکا کھانے والے بہت ہوں گے کیونکہ ابتدائی حالت ہے اسم نویسی کروا
کر یہ کوئی خیال نہ کرے کہ صرف اتنے ہی فعل سے وہ خدا کی حفاظت میں آگیا۔ ہے۔
۱۸ اکتوبر ۱۹۰۲ء بروزشنبه (بوقت سیر )
فرمایا کہ
الدار کی حفاظت کے متعلق الہام آج کوئی پہر رات باقی ہوگی کہ ہوگی کہ الہام ہوا
إِنِّي أَحَافِظُ كُلَّ مَنْ فِي الدَّارِ وَلِنَجْعَلَهُ آيَةً لِلنَّاسِ وَرَحْمَةً مِّنَّا وَكَانَ أَمْرًا مَّقْضِيًّا -
عِنْدِي مُعَالِجات ۔ اور یہ بھی الہام ہوا مگر اصل لفظ یاد نہیں کہ ایمان کے ساتھ نجات ہے۔
یعنی انی احافظ کو ایک آیت بناویں گے اور کہ علاج ہمارے ہی پاس ہے مجھے اس سے بڑی
خوشی ہوئی۔ معلوم ہوتا ہے کہ اب اللہ تعالیٰ کچھ کھلا کھلا دکھلانا چاہتا ہے اب گو یا بڑا معاملہ ہے ایک قوم
تمنا سے ٹیکہ کراتی ہے دوسری طرف ہم ہیں جو بالکل خدا پر چھوڑتے ہیں ۔جس وقت مجھے یہ الہام ہوا
اس وقت میں نے گھر میں پوچھا کہ تم کو بھی کوئی خواب آیا ہے کیونکہ دیکھا ہے کہ میرے الہام کے
الحکم میں مندرجہ ذیل الفاظ میں بیان ہوا ہے۔
خدا تعالیٰ نے ایک خاص قانون اپنے برگزیدوں اور راست بازوں کے لئے رکھا ہوا ہے وہ ایسا ٹیکہ ہے کہ لئے
اس میں نہ نشتر کی ضرورت ہے نہ اس میں تپ آتا ہے۔ جب کوئی اس کی شرائط کو پورا کرنے والا ہو تو وہ خدا کے سایہ
میں آجاتا ہے تم اسے اختیار کرو تا تم ضائع نہ ہو۔ ہر شخص جو اس کو سمجھے وہ دوسرے کو سمجھاوے اور حاضر غائب کو
پہنچاوے تا کہ کوئی دھوکا نہ کھاوے۔ یاد رکھو! محض اسم نویسی سے کوئی جماعت میں داخل نہیں جب تک وہ حقیقت کو
اپنے اندر پیدا نہ کرے۔ آپس میں محبت کرو۔ اتلاف حقوق نہ کرو اور خدا کی راہ میں دیوانہ کی طرح ہو جاؤ تا کہ خدا تم
پر فضل کرے اس سے کچھ باہر نہیں ۔“
الحکم جلد ۶ نمبر ۳۹ مورخه ۳۱ اکتوبر ۱۹۰۲ صفحه ۱۰)
البدر جلد نمبر امورخه ۳۱ اکتوبر ۱۹۰۲ ء صفحه ۵،۴
ساتھ ان کو بھی کوئی مصدق خواب آجایا کرتا ہے۔ انہوں نے کہا میں نے خواب دیکھا کہ ایک بڑا بکس
ادویہ کا چراغ لایا ہے اور شیخ رحمت اللہ صاحب نے روانہ کیا ہے جب کھولا گیا تو دیکھا کہ ہزار ہا رحمت اللہ تو دیکھا کہ
شیشیاں اس میں دوا کی ہیں کوئی بڑی کوئی چھوٹی ۔ تب گھر میں تعجب کیا کہ کبھی کدائیں سے دس بارہ
شیشیاں منگوائی جاتی تھیں مگر یہ ہزار ہا شیشیاں کیوں منگوائی گئیں ۔
یہ خواب بھی عِنْدِی مُعَالِجَات کی تصدیق کرتا ہے مجھے بتلایا گیا۔ ان کو دکھلایا گیا۔ سے
علاج حرام تو نہیں اب دیکھو انگریزوں نے ریل بنائی
اسباب سے استفادہ جائز ہے ہے ہم اس سے فائدہ اٹھاتے ہیں۔ تار ایجاد کی ہے اس
سے فائدہ اٹھاتے ہیں ۔ تیلیاں آگ جلانے کی ولایت سے آتی ہیں اسی طرح اگر ان کی دوا ہوا اور ہم
استعمال کریں تو حرج نہیں ۔ ہاں جو خدا بتلا دیوے وہ بارج نشان نہیں ہے اگر ٹیکہ کروا کر یہ کہیں کہ
نشان ہے تو یہ کیسے ہو سکتا ہے ہم کو علیحدہ رکھا جاتا ہے معلوم ہوتا ہے کہ کوئی مخفی امر ہے جو بعد ازاں
معلوم ہو گا ور نہ ہم ان کی چیزیں اور ادویہ استعمال کرتے ہی ہیں ۔ ہے
لے اخبار الحکم نے مزید یہ لکھا ہے۔
حکیم فضل الدین کی بیوی اور ہر ودائی پاس کھڑی ہیں ۔“ (الحکم جلد ۶ نمبر ۳۹ مورخه ۳۱ اکتوبر ۱۹۰۲ صفحه ۱۰)
کے ”کدائیں پنجابی لفظ ہے جو کبھی کبھار کے معنوں میں استعمال ہوتا ہے (مرتب)
سے الحکم میں مزید یہ لکھا ہے۔
”خدا کی قدرت ہے کہ کیسا عجیب تو ارد ہے ادھر الہام میں رَحْمَةً مِّنا ہے ادھر رویا میں دکھایا گیا ہے کہ
رحمت اللہ نے بھیجا ہے اور پھر حکیم فضل الدین کی بیوی مریم کا پاس ہونا چراغ کالا نا یہ سب مبشرات ہیں ۔“
ہ الحکم میں ہے۔
الحکم جلد ۶ نمبر ۳۹ مورخه ۳۱ اکتوبر ۱۹۰۲ صفحه ۱۰)
قرآن شریف میں صاف آیا ہے وَالرُّجْزَ فَاهْجُرُ ( المدثر : ۶ ) اس لئے ضروری ہے کہ صفائی کا التزام رکھا
جاوے۔ خدا کی شان ہے کہ یورپ کی ہم صد با چیزیں استعمال کرتے ہیں ریل ، تار، پریس ، اور بہت سی اشیاء حتی کہ
دیا سلائی تک سے تو فائدہ اٹھاتے ہیں مگر خدا کی کوئی عظیم الشان حکمت ہے کہ ہم کو ٹیکہ کی طرف توجہ نہیں دلائی بلکہ
فرما یا عِندِی مُعالِجات اور عندی کو مقدم کرکے اور بھی تاکید کا رنگ پیدا کیا کہ معالجات میرے ہی پاس ہیں ۔
الحکم جلد ۶ نمبر ۳۹ مورخه ۳۱ اکتوبر ۱۹۰۲ صفحه ۱۰)
عجیب بات یہ ہے کہ ایک طرف تو کہتے ہیں کہ جب تک طاعونی کیڑے کا کوئی طبیعت میں تعلق
نہ ہو تب تک طاعون نہیں ہوتی اور دوسری طرف آپ وہ کیڑے داخل کرتے ہیں اور چیچک کے ساتھ
اس کا قیاس مع الفارق ہے چیچک کا مادہ تو شیر مادر کے ساتھ آتا ہے مگر اس میں ظن کیا گیا ہے کہ بہت سی
طبائع میں مادہ موجود ہی نہیں ہوتا صرف اس ظن پر ٹیکہ لگایا جاتا ہے کہ کسی طرح وہ مادہ نہ آجاوے۔
مولوی محمد احسن صاحب نے ذکر کیا کہ حضور تَخْرُجُ الصُّدُورُ إِلَى الْقُبُورِ کا آغاز تو ہو گیا ہے
کیونکہ ادھر مولوی نذیر حسین دہلوی فوت ہوئے ادھر فتح علی شاہ فوت ہوا۔
حضرت اقدس نے فرمایا۔ ہاں۔ آپ نے خوب سمجھا۔
بعض رؤساء لاہور کے ٹیکہ لگوانے پر جو راضی ہوئے ہیں
نجات ایمان کے ساتھ ہے۔ یہ امر ان کی شجاعت پر دلالت نہیں کرتا بلکہ تہور ہے کہ
سر کار راضی ہو ہاتھ بٹایا جاوے ابھی تک تو ہماری جماعت کو گورنمنٹ کا مخالف ہی خیال کیا جاوے
گا ۔ بڑی ضرورت خدا شناسی کی ہے سب امور خدا کے بعد ہیں جیسے ہم نے ابھی بتلایا کہ نجات ایمان
کے ساتھ ہے۔ لے
الحکم سے۔
” جیسا کہ آج کی رؤیا سے معلوم ہوتا ہے در حقیقت نجات ایمان سے ہے اور خدا شناسی کی اس وقت بڑی
ضرورت ہے کیونکہ خدا شناسی کے بغیر گناہ کی ناپاک زندگی پر موت وارد نہیں ہوتی اور خدا شناسی کا پہلا زینہ یقین ہے
خدا تعالیٰ اور اس کی عجیب در عجیب قدرتوں اور طاقتوں پر سچا ایمان اور یقین ایک معرفت کا نور عطا کرتا ہے اور دل
میں اس سے ایک قوت پیدا ہوتی ہے پھر انسان اس قوت کے ساتھ گناہ کا مقابلہ کر سکتا ہے دیکھو! یہ لوگ اپنے ظنوں پر
ایک قسم کا یقین رکھتے ہیں ( ٹیکا وغیرہ) تو کیا ہم اپنے یقین پر بھی یقین نہ رکھیں؟ جو کچھ خدا تعالیٰ نے فرمایا ہے وہ
بالکل سچ ہے اور وہ ہو کر رہے گا کوئی طاقت اور قوت اس کو روک نہیں سکتی یہ زمانہ عجیب زمانہ ہے واقعات خطرناک
پیش آرہے ہیں اور اس وقت کسی کو معلوم نہیں کہ کل کیا ہونے والا ہے ؟ مگر خدا تعالیٰ نے بتادیا ہے کہ وہ اپنے سلسلہ کی
حمایت کرے گا اور من في الدار کی حفاظت کا نشان دکھائے گا۔“
الحکم جلد ۶ نمبر ۳۹ مورخه ۳۱ اکتوبر ۱۹۰۲ صفحه ۱۱)
پھر ساکنان قادیان کے ٹیکہ لگوانے پر فرمایا کہ
یہ ہمارے لئے مفید ہے کیونکہ فاسق فاجر لوگ بھی ہیں اور ظاہری اسباب میں سے ٹیکہ بھی ہے۔
جب یہ لوگ اپنے ظنون ( یعنی ٹیکہ ) پر یقین رکھتے ہیں تو کیا وجہ کہ ہم اپنے یقین پر یقین نہ رکھیں۔
عجیب زمانہ ہے کسی کو خر نہیں کہ آئندہ کیا ہونے والا ہے۔
پھر حضرت نے مفتی محمد صادق صاحب کو مخاطب کر کے فرمایا کہ
ان سابقہ نوشتوں میں یہ تو لکھا ہے کہ مسیح موعود کے زمانہ میں طاعون ہو گی مگر یہ بھی لکھا ہے کہ نہیں
کہ جس طرح کے الہامات جیسے إِنِّي أَحَافِظُ كُلَّ مَنْ فِي الدَّارِ “ اور دوسرے ہمیں ہوئے ہیں ان کا
بھی کوئی ذکر ہے کہ نہیں ؟
مفتی صاحب نے کہا کہ حضور دیکھ کر عرض کروں گا۔ پھر فرمایا کہ
إِنَّهُ أَوَى الْقَرْيَةَ میں قریہ کا لفظ ہے قادیان کا نام نہیں ہے اور قریة، قیر سے نکلا ہے جس کے
معنے جمع ہونے اور اکٹھے بیٹھ کر کھانے کے ہیں یعنی وہ لوگ جو آپس میں مواکلت رکھتے ہوں اس میں
ہندو اور چوڑھے بھی داخل نہیں ہیں ۔ کیونکہ وہ تو ہمارے ساتھ مل کر کھاتے ہی نہیں ۔ قریہ سے مراد وہ
حصہ ہوگا جس میں ہمارا گر وہ رہتا ہے۔
پھر ذکر ہوا کہ حدیث مسیح موعود کے اپنی جماعت کو طور پر لے جانے کا مطلب میں بھی ہے کہ میچ
اپنی جماعت کو کوہ طور پر لے جاوے گا۔ حضرت اقدس نے فرمایا۔ اپنی جماعت
اس کے یہ معنے ہیں کہ تجلی گاہ حق میں لے جانا یعنی قرب اور ہیبت کے مقام پر لے جاوے گا
له الحکم سے۔
یہ جو لکھا ہے کہ مسیح اپنی جماعت کو کوہ طور پر لے جاوے گا اس کا مطلب یہی ہے کہ وہ اپنی قوم کو طہارت اور تقویٰ کی
بلند چٹان پر کھڑا کرے گا کیونکہ طور تجلی گاہ حق ہے اس لئے مسیح اپنی جماعت کو قرب اور ہیبت کے مقام پر لے جا۔ تقام پر لے جائے گا۔ کوہ طور پر
جیسا میں نے ابھی کہا ہے تجلی اور ہیبت حق کی جگہ ہے جہاں تبدیل ہے جہاں تبدیلی ہوتی ہے اور انسان گناہ سے بچ جاتا ہے پس یہ ایک تقریب
پیش آگئی ہے کہ انسان اپنی تبدیلی کرے اور خدا کا قرب اس کی ہیبت سے تلاش کرے خدا کا خوف اور ہیبت گناہوں سے بچائے
کہ جس سے جماعت کی تبدیلی ہوتی ہے کہ ایک طرف تو طاعون کو دیکھ کر اور دوسری طرف ہماری تعلیم
کو دیکھ کر وہ خدا کی تجلیات کو نظر میں رکھیں گے۔ عظیم الشان معاملہ آ کر پڑا ہے گورنمنٹ نے ہر ایک
فرقہ کو لپیٹ لیا ہے۔
مولوی محمد احسن صاحب نے کہا کہ حضور یہ لوگ پہلے اعتراض کرتے تھے کہ ہم گورنمنٹ کی خوشامد
کرتے ہیں مگر اب کیا کہیں گے کیا یہ کارروائی ٹیکہ کی خوشامد سے ہے کہ جس سے ہم نے اتفاق نہیں کیا۔
نواب محمد علی خان صاحب نے کہا کہ ٹیکہ بھی کہاں تک لگے گا۔
اس پر حضرت اقدس نے ہنس کر فرمایا کہ
وہی مثال ہے جس کا ذکر مثنوی میں لکھا ہے کہ ایک شخص کی ماں بدکار تھی اس نے اسے مار ڈالا
لوگوں نے کہا کہ ماں کو کیوں مارا؟ اس کے دوستوں کو مارنا تھا اس نے جواب دیا کہ ایک کو مارتا دو کو
مار تا آخر کتنوں کو مارتا ؟ اس لئے اسے ہی مارنا مناسب تھا۔ یہی حال ٹیکہ کا ہے۔
میرے نزدیک طاعون کے جتنے عدد ہیں اتنے ہی سال تک اس کا دورہ ہوتا
طاعون کا دورہ ہے حدیث میں ہے کہ آخر زمانہ میں لوگ خدا سے لڑائی کریں گے تو اب یہ
خدا سے لڑائی ہی ہے لوگ خود کہیں گے کہ خدا سے لڑ رہے ہیں ۔
ہمارا الہام بھی ہے کہ اجهز جيشی یعنی میں اپنا لشکر تیار کر رہا ہوں ہمیں تو یہ خوشی ہے کہ سمجھ دار
لوگ خوب خبر دار ہو جاویں گے۔ خدا کی قدرت ہے کہ وہی وقت آگیا ہے اور وہی موسم ہے جس کا ذکر
تھا اور اس پر خدا نے گواہی بھی دے دی اب یہ نہ مانیں تو اصل میں یہ خدا کا انکار ہے۔ یہ لوگ
ہمارے آگے حدیثیں پیش کرتے ہیں حالانکہ اس نے حکم ہو کر آنا ہے پھر ان کو حکم تو یہ ہے کہ تم کو بولنا
نہ چاہیے جو حکم کہے وہ مان لو تقوی ہوتی تو یہ لوگ کبھی نہ بولتے ۔ اگر فی الواقع ہی ان کے ہاتھ میں
(بقیہ حاشیہ ( گی اور اس سے تقویٰ اور طہارت میں ترقی ہوگی جو قرب حق کا ذریعہ ٹھہرے گی ہیبت حق کے لئے خود اللہ تعالیٰ
نے طاعون ایک ذریعہ اور سامان ٹھہرا دیا ہے بڑا ہی بد قسمت ہے وہ انسان جو اس بلا اور طوفان میں بھی خدا سے نہیں ڈرتا اور
اس کی آنکھوں سے آنسو نہیں نکلتے ۔“
الحکم جلد ۶ نمبر ۳۹ مورخه ۳۱ اکتوبر ۱۹۰۲ صفحه ۱۱ )
کوئی حدیث ہوتی تو پھر اسے غایت مرتبہ ظن کا ہوتا مگر اصل میں ان لوگوں کو یقین ہی نہیں ہے۔
مگر کیا قساوت قلبی ہے کہ جس قدر گندی اور فحش باتیں ہیں اور تحقیر اور تو ہین ممکن تھی اور جہاں تک ان
کا ہاتھ پڑتا تھا وہ تمام افترا بنائے ۔ صرف چند ایک باتیں گورنمنٹ کے قانون کے ڈر سے ان سے
باقی رہ گئی ہیں ۔ اکا لئے جو ہوئے ۔
پھر اس کے بعد میاں احمد دین صاحب عرائض نویس درجه اول ساکن گوجرانوالہ سے حضرت اقدس
بعض قانونی وجوہات پر گفتگو فرماتے رہے ایک مقام پر فرمایا کہ
قانون بھی ایک موم کی ناک ہوتا ہے اس لئے کچھی بات ہرگز نہ پیش کرنی چاہیے اور ایسی کچی
بات کے پیش کرنے سے تو اس کا پیش نہ کرنا ہی اچھا ہے۔
( بوقت مغرب )
بعد ادائے نماز حکیم نور الدین صاحب نے ایک نو مسلم پشاوری کا ایک نو مسلم پشاوری کا ذکر حال سنایا جو کہ گذشتہ ماہ میں پشاوری جماعت کے ساتھ پشاور
سے آیا تھا اور حضرت سے بیعت کی تھی ۔ ان نو مسلم صاحب کو اہلِ اسلام پشاور نے امدادی چندہ کر کے
ایک دوکان کھول دی تھی حکیم صاحب نے بیان کیا کہ آج اس کا خط آیا ہے اس نے لکھا ہے کہ مسلمانوں
نے جو امدادی طور پر چندہ سے مجھے دوکان کھول دی تھی وہ اب اس لئے ضبط کر لی ہے کہ میں قادیان گیا
اور بیعت کی۔
حضرت اقدس نے فرمایا۔ ابتلا ہے۔ صبر کرنا چاہیے۔
پھر آج صبح جو گفتگو حفاظت الہی کے وعدوں کے متعلق حضرت اقدس نے سیر میں کی تھی اس کا اعادہ
حکیم نورالدین صاحب سے کیا اور اپنے الہام اور گھر کا خواب سنایا۔ اس گفتگو میں حضرت اقدس نے یہ بھی
فرمایا۔
سعید فرقہ جو کہ عذاب سے نجات پانے والا ہے وہ اَنْعَمْتَ عَلَيْهِمُ (الفاتحة : ٧) ہے اور جو
عذاب میں مبتلا ہونے والا ہے وہ مغضوب علیہم ہے۔ مغضوب علیہم اور ضالین میں وہی فرق ہے جوا ایک مریض
ا
محرقہ اور مدقوق میں ہوتا ہے کہ ایک جلدی ہلاک ہوتا ہے اور ایک آہستہ آہستہ ہلاکت تک پہنچتا ہے مگر
انجام کار دونوں ہلاک ہوتے ہیں کوئی آگے کوئی پیچھے۔
پھر مفتی محمد صادق صاحب نے حسب الحکم کتب سابقہ میں حفاظت الہی کا وعدہ حضرت اقدس وہ تمام حوالہ جات کتب سابقہ
کے سنانے لگے جن کا ارشاد حضرت اقدس نے صبح کی سیر میں کیا تھا اور اس کا خلاصہ یہ ہے۔ ا
زبور ۹۱ ۔ وہ جو حق تعالیٰ کے پردہ تلے سکونت کرتا ہے سو قادر مطلق کے سایہ تلے رہے گا۔ میرا خدا
جس پر میرا تو گل ہے یقیناً وہ تجھ کو صیاد کے پھندے سے اور مہلک وبا سے رہائی دے گا ۔ وہ تجھے
اپنے پروں تلے چھپاوے گا۔ اور کہ اس وبا سے جو اندھیرے میں چلتی ہے اور نہ اس مری سے جو دو پہر کو
ویران کرتی ہے۔ تیرے آس پاس ایک ہزار گر جاویں گے اور دس ہزار تیرے دہنے ہاتھ پر۔ لیکن وہ
تیرے نزدیک نہ آوے گی ۔ تو نے حق تعالیٰ کو اپنا مسکن اختیار کیا اس لئے تجھ پر کوئی آفت نہ آوے گی
اور کوئی و با تیرے خیمہ کے پاس نہ پہنچے گی ۔“
پھر حضرت اقدس نے ذکر سنایا کہ لالہ شرمیت کا حسن ظن شرمی آریہ میرے پاس مشورہ لینے آیاتھا کہ مجھے بخارا معلوم ہوتا
ہے۔ جسم گرم ہے۔ ٹیکہ کراؤں یا نہ۔ میں نے کہہ دیا کہ نہ کراؤ کیونکہ اس سے تو حرارت اور زیادہ ہوگی ۔
پھر فرمایا کہ
ان لوگوں کا دستور ہے کہ مجھ سے ہمیشہ مشورہ دریافت کرتے ہیں بلکہ لیکھرام کے قتل کے دنوں
میں ایک دفعہ یہ دوا پوچھنے آیا تو میں نے کہا کہ اس وقت تو تم ہمیں دشمن جانتے ہو کہ اس کے قاتل ہم
ہیں۔ ہماری دو اتم کو لینی مناسب نہیں ہے مگر اس نے کہا کہ ہم کو یقین ہے آپ دوا دے دیں۔
پھر فرمایا کہ
ایک الہام رات کو مجھے ایک اور فقرہ الہام ہوا تھا بھول گیا تھا ب یاد آیا ہے وہ یہ ہے
احَسِبَ النَّاسُ أَنْ يُتْرَكُوا أَنْ يَقُولُوا آمَنَّا وَهُمْ لَا يُفْتَنُونَ -