۱۹ اکتوبر ۱۹۰۲ء بروز یکشنبہ (بوقتِ سیر)
ملفوظات (جلد 3)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
پھر اس کے بعد میاں احمد دین صاحب عرائض نویس گوجرانوالہ نے مخالفین سے شفقت مقدمہ کے تعلق کچھ گفتگو حضرت اقدس اور آپ کے موجودہ احباب
سے کی ۔ حضرت اقدس نے ایک مقام پر فرمایا کہ
ہماری مراد سزا سے نہیں ہے کہ اسے سزا ضرور ہو۔ ہم تو یہ چاہتے ہیں کہ جیسے یوسف کی حقیقت
عزیز مصر کے سامنے کھل گئی تھی ویسے ہی ہماری بھی حقیقت کھل جاوے۔ یوسف نے جیل خانہ سے
باہر نہیں قدم نکالا جب تک اپنا با عصمت ہونا ثابت نہ کرادیا۔ لے
۱۹ اکتوبر ۱۹۰۲ء بروز یکشنبه (بوقت سیر )
حسب معمول حضرت اقدس سیر کے لئے باہر تشریف لائے اور دَابَّةُ الْأَرْضِ کی حقیقت نواب محمد علی خان صاحب کے مکان کے آگے آکر تھوڑی دیر
نواب صاحب کا انتظار کرتے رہے جب نواب صاحب تشریف لائے تو روانہ ہوئے اور فرمایا کہ
نئی تحقیقات نے دابةُ الْأَرْضِ کی بہت تائید کی ہے اور اس کے معنے کھول دیئے ہیں کہ وہ ایک
کیڑا ہی ہے اور پھر یہ بھی کہ بہت باریک ہے جیسے کہ سلیمان علیہ السلام کے قصہ میں ہے تامل
مِنْسَاته (سبا : ۱۵) باریک ہی تھا تو اندر اندر کھاتا رہا اور پتہ نہ لگا۔ اور تُكَلِّمُهُمُ (النمل: ۸۳) سے
مراد بھی یہی ہے کہ طاعون ہو کیونکہ ایک اور مقام پر قرآن شریف میں ہے کہ ہم ہر ایک قریہ کو قیامت
سے پہلے ہلاک یا عذاب کریں گے۔
مَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ کا آخر جیسے موت ہے اس طرح
مغضوب علیہ اور ضال کا فرق الضالین کا بھی آخر موت ہے مگر آہستہ آہستہ۔ کیونکہ
ضلالت کے معنے ہیں راستے سے بہک جانا بھٹکتے پھرنا۔ آخر انسان کو جب کوئی راہ نہ ملا تو مر ہی
جاوے گا۔ ریگستانوں وغیرہ میں لوگ راستہ بھول کر مر ہی جاتے ہیں ۔ لیکھرام مغضوب علیہم تھا اور
ل البدر جلد اول نمبر ۱ مورخه ۳۱ اکتوبر ۱۹۰۲ ء صفحه ۵ تا ۷
آتھم ضال کہ ایک جلدی مر گیا اور ایک آہستہ آہستہ سسکتا ہوا مرا۔ اور آریہ بھی یہود میں داخل ہیں
ان کاهون وغیرہ تمام رسوم یهود یہود سے ملتی ہیں ۔ بعض نے لکھا ہے کہ برہمن ، مصر جی اسی ۔
ہیں کہ یہ لوگ مصر سے آئے تھے۔
ایک نفسیاتی نکتہ ایک شخص کی حالت پر حضور نے فرمایا کہ
لئے کہلاتے
جوش والا آدمی درست ہونے کے لائق بہت ہوتا ہے مگر منافق نہیں ہوتا۔
سرسید احمد خان کی رائے ایک شخص نے مجھ سے بیان کیا کہ سرسیداحمد صاحب سے ایک دفعہ جب میری کتابوں کے بارے میں دریافت کیا گیا تو اس
نے کہا کہ ان میں ذرہ خیر نہیں ہے ۔
مولوی نذیر حسین صاحب دہلوی متوفی کے ذکر پر بعض مولوی نذیر حسین دہلوی کا ذکر احباب نے یہ کہا کہ قوم اور برادری کی محبت ہی نے
دراصل اسے اخفائے حق کے لئے مجبور کیا ہوا تھا۔ حضرت اقدس نے فرمایا۔
محبت دین کی ہی محبت ہوتی ہے صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کی بھی برادری ، قوم اور رشتہ داریاں تھیں
مگر صحابہ کو جب معلوم ہوا کہ یہ لوگ دین کے دشمن ہیں تو اپنے ہاتھوں سے ان کو ہلاک کیا۔ اگر ان میں
(نذیرحسین میں ) تقویٰ ہوتی تو ایسے سخت دلی کے لکھے ہوئے خط نہ پہنچتے یہ کہہ دیتے کہ تقویٰ اجازت
نہیں دیتا۔ یہ تمام امور کس قدر تقویٰ کے برخلاف ہیں کہ قرآن شریف بین دلائل سے وفات ثابت کرتا
ہے جیسے فَلَمَّا تَوَفَّيْتَنِي (المائدة : ۱۱۸) اور قَدْ خَلَتْ مِنْ قَبْلِهِ الرُّسُلُ (ال عمران: ۱۴۵) ۔ پھر خود
پیغمبر خدا کا معراج میں ان کو مردوں میں دیکھنا اور پھر تمام فرقہ اسلام کے اور بڑے بڑے صوفی
موت کو مانتے ہیں اور یہ لوگ اس بات کے قائل نہیں ہیں ۔ سب سے پہلا اتفاق اس امر پر ہوا کہ گل
انبیاء فوت ہو چکے ہیں صرف قوم اور برادری کو مد نظر رکھ کر ( نذیر حسین نے ) انکار کیا۔
سنا تھا کہ نذیر حسین کہتا تھا کہ مجھے ایک ایسی بات یاد ہے کہ اگر بتلاؤں تو ہزاروں آدمی مرزا صاحب
کے مرید ہو جاویں۔ وہ تو ہزاروں داخل کرتا رہا یہاں لاکھوں ہو گئے ۔
حجرہ نشین لوگوں کو نہ تو آسمانی منطق نصیب ہوتی ہے اور نہ زمینی ۔
مولوی اسمعیل شہید صاحب آئے تو سنگھر بھی گئے اور شیخ سلیمان سے ملے شائد جہاد کے لئے کہا
تو انہوں نے جواب دیا کہ فقیر نے اپنے ہاتھ سے ایک چڑی بھی نہیں ماری تلوار کیسے اٹھاوے گا۔
انہوں نے کہا کہ رسول اللہ نے ۳۶۳ اونٹ اپنے ہاتھ سے ذبح کئے تھے۔
پھر فرمایا کہ
اب تو میں یقین کرتا ہوں کہ وہ ( نذیر حسین ) ہماری جماعت میں داخل ہوا۔ کئی مرتبہ میں نے
دیکھا ہے کہ ایک آدمی زندگی میں تو قائل نہ ہوا مگر جب فوت ہو گیا تو ہماری جماعت میں داخل ہوا۔
محمد حسین بٹالوی کے ذکر پر فرمایا کہ محمد حسین بٹالوی کا عقیدہ اس عمارت کے دو کونے میں ایک مہدی اور ایک میچ ۔ مہدی کی
نسبت وہ کہہ چکا تھا کہ کوئی حدیث بھی جرح سے خالی نہیں ہے جب ایک کو نہ گر گیا تو دوسرا کس کام
کا۔ اس لئے ہمارا انکار کر دیا یہ مسئلہ ایک مرکب شے ہے جیسے ایک پیالہ اگر اس کا ایک ٹکڑا ٹوٹ
جاوے تو باقی کس کام کا ۔ اور ایک پہلو سے محمد حسین ہمارے مفید مطلب ہوا کہ مہدی کی تردید کر چکا۔
بوقت ظهر )
حکیم فضل دین صاحب کے مقدمہ پر حضرت اقدس غور فرماتے مقدمہ بازی اچھی نہیں ہوتی تعلیم رہے اور بہت سی باتیں سننے کے بعد حضور نے فرمایا کہ
مقدمہ وہ بہت منحوس ہوتا ہے جس کا انجام بخیر نظر نہ آوے اور صاف وہ مقدمہ ہوتا ہے جس کے
آثار فتح و نصرت کے جلد نظر آ جاویں مقدمہ بازی اچھی نہیں ہوتی ۔ بار بار حکام کے پاس جانا ، ان کے
متھے لگنا۔ میری رائے تو یہ ہے کہ مردار بصد بگزار صلح کر لو۔
ایک صاحب نے کہا کہ حضور کو بھی قرآن کے حکم کی تعمیل میں کوئی تکلیف نہیں خطابات کے لئے جانے کی تکلیف ہوگئی
اس نے اسی لئے آپ کی شہادت لکھائی ہے کہ یہ لوگ تکالیف کو دیکھ کر صلح کر لیں ۔ حضرت اقدس نے
فرمایا که
جلد سوم
ہمیں کوئی تکلیف نہیں قرآن کا حکم ہے کہ جب گواہی کے لئے بلا یا جاوے تو جاؤ۔ میں کوئی
بے دست و پا تو ہوں نہیں ۔ ہمیشہ پیدل بٹالہ آیا جایا کرتا تھا۔ یہ تو کوئی بات نہیں چلنے پھرنے کی عادت
ہے مگر یہ ایک منحوس بے حیثیت سا مقدمہ نظر آتا ہے مومن کو اپنی عزت کا پاس بھی چاہیے۔ گندے
آدمیوں سے یہ جگہ پر تھی معلوم نہیں کہ خدا کو کیوں یہ جگہ پسند آئی۔
( بوقت عصر )
اس وقت نماز سے پیشتر مولوی عبدالکریم صاحب نے اخویم عبدالعزیز صاحب کا خط سنایا جو کہ
سہارنپور سے آیا تھا اس میں لکھا تھا کہ یہاں کے لوگوں میں ایک عجیب ولولہ اور شوق قادیان پہنچنے کا پیدا
ہو رہا ہے۔
بوقت مغرب و عشاء )
کسی پادری نے عصمت انبیاء کے متعلق چند ایک اعتراضات مولوی محمد علی صاحب
عصمت انبیاء کے پاس روانہ کئے ہوئے تھے اور نوح کا گنہگار ہونا بھی لکھا تھا کہ اس نے
خلاف منشاء ایزدی اپنے بیٹے کے لئے دعا کی یہ اعتراض مولوی ایم ۔ اے صاحب نے حضرت اقدس کی
خدمت میں پیش کئے ۔ حضرت اقدس نے فرمایا۔
کیا وجہ ہے کہ اس نے مسیح کا ذکر نہ کیا کہ ایک انجیر کے درخت کی طرف گیا اور جانتا تھا کہ اس
میں پھل نہیں ہے پھر وہ جانتا تھا کہ صلیب ملنی ہے اور دعا ئیں کرتا رہا کہ مجھے نجات ملے۔
پیغمبر خدا صلی اللہ علیہ وسلم تو اپنے ثبوت میں قَدْ لَبِثْتُ فِيكُمْ عُمُرًا (یونس : ۱۷) کی دلیل پیش
کرتے ہیں اس کے مقابلہ کا ایک فقرہ بھی انجیل میں نہیں ہے اور پیغمبر خدا کی تمام عمر کا یہ حوالہ ہے کہ
قَدْ لَبِثْتُ فِيكُمْ عُمْرًا -
استغفار کے اصل معنے تو یہ ہیں کہ یہ خواہش کرنا کہ مجھ سے کوئی گناہ نہ ہو یعنی میں معصوم رہوں اور
دوسرے معنے جو اس سے نیچے درجے پر ہیں کہ میرے گناہ کے بدنتائج جو مجھے ملنے ہیں میں ان سے
محفوظ رہوں ۔
جلد سوم
مسیح تو خود کنجریوں سے تیل ملواتا رہا۔ اگر استغفار کرتے تو یہ حالت نہ ہوتی ۔
( بوقت مغرب )
پھر اس کے بعد اذان ہو کر نماز مغرب ہوئی اور حضرت اقدس حسب معمول شد نشین پر جلوه گر
ہوئے اور فرمایا کہ
مفتی محمد صادق صاحب جو کتاب سنایا کرتے ہیں جس میں مشیعہ عورت اور
الزامی جواب مشیح یہودی عاشق سلومی کا ذکر ہے کہ سلومی مشیع کو چھوڑ کر یسوع کے
شاگردوں میں جاملی ۔ اس لئے اس مشیع نے یہ سارا منصوبہ صلیب کا بنایا گویا ایک عورت کے واقعہ
نے ان کی صلیب تک نوبت پہنچائی۔
جس طرح بدظنیاں ان لوگوں نے نکالی ہیں ویسے ہی ہمارا بھی حق ہے۔ ان کے نزدیک زیادہ
شادیاں کرنا گناہ ہے مگر ایک بازاری عورت عطر ملتی ہے تیل بالوں کو لگاتی ہے بالوں میں کنگھی کرتی
ہے اور یہ مہنت کی طرح بیٹھے ہوئے مزے سے سب کراتے جاتے ہیں یہ بھی پوچھو کہ گناہ ہے یا
نہیں ۔ ان کو لازم تھا کہ اعتراض نہ کرتے جو واقعات ان کے ہاتھوں کے لکھے ہیں وہی پیش کرنے
پڑتے ہیں اور کیا جواب دیویں۔ یہ کوئی چھوٹا اعتراض نہیں ہے کہ ان کو کنجریوں سے کیا تعلق تھا اور اگر
کہو کہ اس کنجری نے تو بہ کی تھی تو کنجری کی توبہ کا اعتبار کیا۔ ایک طرف تو بہ کرتی ہیں ایک طرف پھر
موڑھے پر بازار میں جا بیٹھتی ہیں ۔
پھر شراب کو دیکھو کہ تمام گناہوں کی جڑھ ہے اس کی تخم ریزی مسیح نے کی۔ شراب کے جائز
رکھنے سے کروڑ ہا لوگوں کی گردن پر چھری پھر گئی جب انسان نشہ کا عادی ہو جاتا ہے تو پھر چھوڑنا
مشکل ہے یہ نشہ بھی کیا شے ہے کہ ایک طرف زندگی کو کھاتا جاتا ہے دوسری طرف زندگی کا شہتیر بھی
ہے نشہ والوں کو نشہ نہ ملے تو موت تک نوبت پہنچ جاتی ہے۔
البدر جلد ا نمبر امورخه ۳۱ اکتوبر ۱۹۰۲ ء صفحه ۷
ایک دفعہ ایک عورت میرے پاس آئی اور کہنے لگی کہ مجھے تین دن سے نشہ
ایک نشہ کا سائل نہیں ملا اس کی حالت بہت ردی تھی اورنشہ کے لئے مجھ سے پیسے طلب کرتی
تھی میں نے تعجب کیا کہ یہ نہ روٹی کا سوال کرتی ہے نہ کپڑے کا اور نشہ کے لئے بے قرار ہے۔اسے
عادت ہوگی اور اب اس کی زندگی کا گویا جزو ہو گیا ہے اس لئے اس کو اپنے بیان میں سچا جان کر میں
نے ایک پیسہ اسے دے دیا۔
اس موقع پر حضرت اقدس نے حکیم نورالدین صاحب سے سوال کیا کہ کتنے عرصہ کے بعد انسان کسی
نشہ کا ایسا عادی ہو جاتا ہے کہ پھر اسے چھوڑ نہیں سکتا اور مجبور ہوتا ہے حکیم صاحب نے کہا کہ کسی جگہ شاید نظر
سے تو نہیں گزرا مگر چالیس دن میں ایسا ہو سکتا ہے۔
حضرت اقدس نے فرمایا۔
ہر ایک شے کے لئے چالیس دن ہی ہیں بات یہ ہے کہ شراب اور اس کے بھین بھرا ( بھنگ
افیون وغیرہ ) ایسی خراب شے ہیں کہ ان سے مٹی پلید ہوتی ہے مگر پھر وہ مذہب کیسے اچھا ہو سکتا ہے جس
میں ایسی تعلیم ہو۔ ہاں ایک صورت ہے کہ نشہ چھوٹ سکے کہ جیل خانہ میں بند ہوں داروغہ بھی ا داروغہ بھی ایسا ہو کہ
کسی سے سازش نہ کرے پھر شاید عادت چھوٹ جاوے۔
حکیم صاحب نے پھر ایک واقعہ سنایا کہ جو لوگ جیل خانہ میں ہوتے ہیں تو ان کو نشہ نہیں ملتا اگر کام
میں سستی اور انکار کریں تو سخت سزا ملتی ہے تین تین سال تک ۔ پھر وہ نشہ کا نام نہیں لیتے۔ مگر جوں ہی جیل خانہ پھر وہ کا مگر
سے باہر نکلے پھر ایک دم بلانشہ رہنا ان کو موت کے برابر ہے۔ حضرت نے فرمایا کہ
بیحی جو نشہ نہیں پیتے تھے تو معلوم ہوا کہ اس وقت بھی منع تھی۔ مسیح نے مرشد کی تقلید کیوں نہ کی ۔
شائد کوئی یہ اعتراض کرے کہ اوائل اسلام میں تو حرمت تھی نہیں۔ ۱۳ برس کے بعد حرمت ہوئی تو
جواب یہ ہے کہ اسلام تو آہستہ آہستہ صفائی کرتا جاتا تھا اور قوم بن رہی تھی جب قوم بن گئی تو حکم آگیا۔
ابتدا میں تو صحابہ کو یہ مصیبت تھی کہ پانی بھی بھولا ہوا ہو گا شراب کا کیا ذکر ہے۔
ماموریت کا مقصد
ایک علی حائری نامی شیعہ کے رسالہ کا ذکر ہوا جس میں مصنف نے ہمارے
مقابلہ میں اہلِ سنت کو خطاب کیا ہے کہ تم اور ہم ایک ہیں حضرت نے اس پر