۲۰ اکتوبر ۱۹۰۲ء بروز دو شنبہ(بوقتِ سیر)

ملفوظات (جلد 3)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

فرمایا کہ
سنیوں کو تو ایک کر لیا اب ان کو چاہیے کہ خارجیوں کو بھی ایک کرے۔ ان کا بھی حق ہے پھر کبھی
مل کر علی اور عثمان کو گالیاں دے لیا کریں اور کبھی وہ ابوبکر وعمر کو دے لیا کریں۔ ہمیں خدا نے اس
لئے مامور کیا ہے کہ جو حد سے زیادہ شانیں ( خدا کی مخلوق کی ) بنائی ہوئی ہیں ان کو دور کریں اس
کے حصہ دارستی بھی ہیں ان میں بھی شرک بہت پھیلا ہوا ہے۔
پھر حضرت نے آج کے الہامات سنائے کہ
تازہ الہامات آج یہ الہام ہوئے میریدُونَ أَنْ تُطْفِئُوا نُوْرَكَ - يُرِيدُونَ أَنْ
يَتَخَطَّفُوا عِرْضَكَ - إِنِّي مَعَكَ وَمَعَ أَهْلِكَ “
فرمایا که
خدا تعالیٰ ہمیں اکیلا ، کمزور، ضعیف پاکر، ہماری حمایت پر ہی آسمان سے تار آ جاتی ہے۔
۲۰ اکتوبر ۱۹۰۲ء بروز دوشنبه (بوقت سیر )
حسب معمول حضرت اقدس سیر کے لئے نکلے اور طاعون کے ذکر پر فرمایا کہ
اس موسم میں آج کل عموماً گلٹیاں بغل وغیرہ میں نکلا کرتی ہیں مگر جب تک ان کے ساتھ کوئی کل عموماً میں نکلا
زہریلا مادہ نہ ہو تب تک طاعون نہیں کہلاتی ۔
ایک شخص کے چار سوال دہلی سے آئے تھے جو کہ
عیسائیوں کے چار سوالوں کا جواب عیسائیوں کی طرف سے اس پر ہوئے تھے وہ
شیخ یعقوب علی صاحب نے پڑھ کر سنائے۔
اول سوال اس مضمون پر تھا کہ انجیل میں لکھا ہے کہ اول کلام تھا اور کلام سے کلمتہ اللہ کی حقیقت خدا ہوا اور خدا کی روح سے میچ پیدا ہوا اور قرآن نے بھی اسے کلمہ
البدر جلد نمبر ۲ مورخہ ۷ رنومبر ۱۹۰۲ء صفحه ۱۰

فرمایا ہے۔ حضرت اقدس نے فرمایا کہ
کلمہ تو میرے الہام میں میرا نام بھی رکھا گیا ہے۔ تم اس کے معنے بتلاؤ پھر ہم اس کے بتلائیں
گے اگر کہو کہ یہ الہام سچا نہیں تو آؤ اول اس کا فیصلہ کر لیں ۔
خدا تعالیٰ فرماتا ہے۔ يُؤْمِنُ بِاللهِ وَ كَلِمَتِهِ (الاعراف : ۱۵۹) مَا نَفِدَتْ كَلِمَتُ اللهِ (لقمان : ۲۸)
تو معلوم ہوا کہ قضاء و قدر کا نام بھی کلمہ ہے۔ روح کی دو قسمیں ہوتی ہیں۔ روح الشیطان اور روح اللہ
پہلا لفظ ولد الزنا اور دوسرا اصیل پر بولا جاتا ہے۔
دوسرا سوال اس مضمون کا تھا کہ قرآن قرآن کریم کے مصدق ہونے کی حقیقت جو انجیلوں کا مصدق ہے توکیا ان جیل صحیح ہے اناجیل
ہیں؟ فرمایا کہ
مصدق کے معنے قرآنی طور پر یہ ہیں کہ جو کچھ صحیح تھا اس کی تو نقل کر دی اور جو نہیں لیا وہ غلط تھا پھر
انجیلوں کا آپس میں اختلاف ہے اگر قرآن نے تصدیق کی ہے تو بتلاؤ کونسی انجیل کی کی ہے قرآن نے
یوحنا ہمتی وغیرہ کی انجیل کی کہیں تصدیق نہیں کی ۔ ہاں پطرس کی دعا کی تصدیق کی ہے۔ اسی طرح کونسی
توریت کہیں جس کی تصدیق قرآن نے کی۔ پہلے تو ریت تو ایک بناؤ ، قرآن تو تمہاری تو ریت کو محرف
بتلاتا ہے اور تم میں خود اختلاف ہے کہ توریت مختلف ہیں۔
تیسرا سوال۔ قرآن نے خود رسول اللہ کو کہا إِن كُنتَ في
قرآن کریم کا خطاب عمالة (پنس: ۹۵ ) ۔
فرمایا۔ اول یہ بتلاؤ کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو جو حکم دیا کہ ماں باپ کی عزت کرو ان کے
والدین کہاں تھے ہاں یہ شک کا لفظ اول مسیح پر وارد ہو سکتا ہے کیونکہ اگر وہ قربان اور فدیہ ہونے کے
واسطے ہی آیا تھا اور یہ قطعی فیصلہ تھا تو اس نے کیوں کہا کہ اے خدا یہ پیالہ مجھ سے ٹال دے۔ معلوم
ہوا کہ اسے ضرور شک تھا قرآن میں جہاں شک کا لفظ ہے ہر ایک مخاطب کی طرف ہے نہ کہ خاص
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف۔ خدا نے ہم انے ہمیں قاعدہ بتلایا ہے کہ جو بات قرآن کے مطابق ہو اس

پر عمل کرو اور جو مخالف ہوا سے رڈ کرو۔
جلد سوم
کلمہ والی بات تو ہم تھوڑے دنوں تک خود شائع کرنے والے ہیں یہ تو کلمہ کلمہ لئے پھرتے ہیں اور
یہاں خود میرا الہام ہے أَنْتَ مِنِّي بِمَنْزِلَةِ أَوْ لَا دِی ۔
جو مامور ہو کر آتا ہے اس کی ذاتیات سے الہام وابستہ نہیں ریعت شارح کی محتاج ہے ہوتے وہ تو شریعت کا شارح ہوتا ہے جس طرح حضرت مسیح
کے وقت شریعت شارح کی محتاج تھی اسی طرح اس وقت بھی شریعت شارح کی محتاج ہو رہی تھی
کیونکہ جس طرح اس وقت یہود کے ۷۲ فرقے تھے اسی طرح اسلام کے ۷۲ فرقے ہو گئے ۔اب
خدا ان سب کو ملا کر ایک بنانا چاہتا ہے۔
رات تین بجے کے قریب مجھے الہام ہوا ۔ وَ إِمَّا نُرِيَنَّكَ بَعْضَ
شیطان کی آخری جنگ الَّذِي نَعِدُهُمْ لِلسِّلْسِلَةِ السَّمَاوِيَّةِ أَوْ نَتَوَفَّيَنَّكَ جَفَ
الْقَلَمُ بِمَا هُوَ كَائِنَ - قُلْ إِنَّمَا أَنَا بَشَرٌ مِثْلُكُمْ يُوحَى إِلَى أَنَّمَا الْهُكُمْ إِلهُ وَاحِدٌ وَالْخَيْرُ
كُلُّهُ فِي الْقُرْآنِ - فَاتَّقُوا النَّارَ الَّتِي وَقُودُهَا النَّاسُ وَالْحِجَارَةُ أُعِدَّتْ لِلْكَفِرِينَ ۔
معلوم ہوتا ہے کہ آدمی دو قسم کے ہیں ایک وہ کہ جانتے تو نہیں مگر ان میں ابھی انسانیت ہے۔
دوسرے وہ جن کے آنکھ کان فہم وغیرہ سب جاتے رہتے ہیں اور حجارہ میں داخل ہیں وہ بھی جہنم میں
داخل ہوں گے جو کہ سمجھے ہوئے تو ہیں مگر بعض تعلقات دنیاوی کی وجہ سے وہ قبول نہیں کرتے۔ معلوم
ہوتا ہے اس میں کوئی تجویز ہے اور اس کو ابھی مخفی رکھا ہے۔ یہ بھی معلوم ہوتا ہے کہ ترقی ہونے والی ہے
اور اللہ کریم کچھ چشم نمائی کرنے والے ہیں اور یہ بھی فرمایا کہ جو کچھ ہمارے ارادہ میں ہے وہ ہو چکا۔
اب ٹل نہیں سکتا ۔ لَمْ يَكُنِ الَّذِينَ كَفَرُوا مِنْ أَهْلِ الْكِتَبِ مُنْفَدِّيْنَ حَتَّى تَأْتِيَهُمُ الْبَيِّنَةُ ي
براہین کا میرا الہام ہے۔ مجھے خدا نے اسی لئے بھیجا ہے کہ ان اہلِ کتاب کو بین دکھلا کر دم بخود کیا
جاوے۔ عنقریب سمجھ لیویں گے کہ ان کو کوئی مفر نہیں۔ مسلمانوں نے تو اقبالی ڈگری اپنے اوپر
عیسائیوں کو دیدی۔ آؤ وہ فیصلہ ہمارے ساتھ بھی کرو جو انبیاء کے ساتھ ہونا چاہیے تا کہ آسما ہیے تا کہ آسمان سے اس

کا فیصلہ ہو۔ تم کہتے ہو کہ مسیح کلمتہ اللہ ہے ہم کہتے ہیں ہمیں خدا نے اس سے بھی زیادہ درجہ دیا۔ اگر یہ
اعتراض ہو کہ مسلمان تم کو کافر کہتے ہیں تو دیکھو تم کو رومن کیتھولک کا فر کہتے ہیں اور تم ان کو کافر کہتے ہو
اور ڈوئی سب کو کافر کہتا ہے۔ میرے پاس تو خدا کی گواہی اور اس کے نشانات ہیں نہ کسوف و خسوف تھا
نہ جماعت تھی ، نہ اس کی ترقی تھی ، نہ طاعون تھی ۔ یہ سب باتیں مجھے قبل از وقت بتلائی گئیں ۔ اس ملک
پر اتفاقا افلاس کا سخت صدمہ آیا اور اس سے بہت بھوکے اور خبیث طبع لوگ جو نرے روٹی کے طالب
تھے اس عیسائی فرقہ میں چند روپیوں کے لالچ سے شامل ہو گئے ۔
اب یہ معلوم ہوتا ہے کہ دانیال اور حز قیل نبی کی کتابوں سے یہ پایا جاتا ہے کہ یہ ایک آخری
جنگ ہے جو کہ شیطان کی لڑائی کہلاتی ہے اور خود شیطان نے تو لڑائی کرنی نہیں بلکہ انہی لوگوں کے
ذریعہ سے ہورہی ہے۔ پس ایسی لڑائیوں سے یہ ہمارے مخالفین کو خنثہ بنادیویں گے اور آخر بات ہم یہ کو
پر ہی آکر پڑے گی۔ ان ہمارے مخالفوں کا یہ مذہب ہے کہ کلمتہ اللہ، روح اللہ خالق اور مس شیطان
سے بری اور آسمان سے دوبارہ دنیا میں واپس آنے والا یہ سب صفات حضرت مسیح ہی میں ہیں۔
کمبخت ! خدا جانے کہاں کے کہاں چلے جاتے ہیں پھر کہتے ہیں کہ
ع آنچه خوباں ہمہ دارند تو تنها داری
پھر یہ مصرعہ تو حضرت مسیح کے بارہ میں لکھنا چاہیے نہ کہ آنحضرت پر۔ اور ان لوگوں کے خیال
کے موافق آنحضرت تو قتل دجال سے دست بردار ہو گئے کیونکہ مسیح نے آکر قتل جو کرنا ہوا اول حصہ بھی
مسیح کا ہوا اور آخر حصہ بھی مسیح کا۔
ابتدا میں کلمہ تھا اور کلمہ خدا کا کلام تھا وغیرہ وغیرہ یہ سب الحاقی عبارتیں ہیں۔ ان کے پاس الحاقی
عبارتیں ہوئیں اور ہمارے پاس اصل ۔ آخر پر ان کا یہی جواب ہوتا ہے کہ مرزائیوں سے بات نہ
کرو۔ ایک درخت کی چھوٹی اور کمزور شاخ تو ایک چڑیا کو بھی ناز سے اپنے اوپر بٹھا لیتی ہے لیکن اگر
اس کے اوپر مور بیٹھنا چاہے تو ایک سیکنڈ کے لئے برداشت نہیں کر سکتی ۔
زمانہ اور قرائن کے لحاظ سے دیکھو کہ جو باتیں تم مسیح پر چسپاں کرتے ہو وہ پورے طور پر ہم پر

چسپاں ہوتی ہیں ۔ قیمتی پیشگوئیاں آمد ثانی پر تھیں وہ سارے کا سارا تھیلا ہم نے چھین لیا۔ آمد اول
میں تو ساری ذلت اور مار کھانے والی پیشگوئیاں ہیں اور جلال اور عظمت والی تو آمدثانی پر تھیں جو کہ
ہم کو ملیں۔
عِنْدَهُ عِلْمُ السَّاعَةِ (الزخرف : (٨٦) پر حضرت اقدس نے فرمایا۔ ایک تفسیری نکتہ یہ بات واقعی ہے اور قرآن کریم سے بھی ثابت ہے کہ ساعت سے اس جگہ
مراد یہودیوں کی تباہی کا زمانہ ہے وہ وہی زمانہ تھا اور جس ساعت کے یہ لوگ منتظر ہیں اس کا تو
ابھی تک کہیں پتہ بھی نہیں ہے ایک پہلو سے اول مسیح کے وقت یہودیوں نے بدبختی لے لی اور
دوسرے وقت میں نصاری نے بدبختی کا حصہ لے لیا مسلمانوں نے بھی پوری مشابہت یہود سے
کر لی ۔ اگر ان کی سلطنت یا اختیار ہوتا تو ہمارے ساتھ بھی مسیح والا معاملہ کرتے ۔ کرلی ۔
جس طرح کھا نگر بھینس کا دودھ نکالنا بہت مشکل ہے اسی طرح
نشانوں کے ظہور کا وقت سے خدا کے نشان بھی سخت تکلیف کی حالت میں اترا کرتے
ہیں ۔ جیسے حضرت موسی کو بنی اسرائیل نے کہا تھا اِنَّا لَمُدْرَكُونَ (الشعرآء : ۶۲) وہ ایسا سخت مشکل کا
وقت تھا کہ آگے سے بھی اور پیچھے سے بھی ان کو موت ہی موت نظر آتی تھی سامنے سمندر اور پیچھے
فرعون کا لشکر ۔ اس وقت موسی نے جواب دیا كَلَّا إِنَّ مَعِيَ رَبِّي (الشعر آء : ۲۳ ) پس ایسی ضرورتوں
اور ابتلا کے اوقات میں نشان ظاہر ہوا کرتے ہیں جبکہ ایک قسم کی جان کندنی پیش آجاتی ہے چونکہ
خدا کا نام غیب ہے اس لئے جب نہایت ہی اشد ضرورت آبنتی ہے تو اُمور غیبیہ ظاہر ہوا کرتے ہیں۔
لیکھرام کے قتل کی طرز اور وضع اور وقت اور تاریخ وغیرہ سب کچھ کس صفائی سے بتلایا گیا۔ مگر
بے ایمانوں کے واسطے تھوڑا سا شبہ اور ایمان والوں کے واسطے تھوڑی سی بات ایمان کے لئے باقی رکھ ساشبہ
لی تھی۔ بے ایمانی کی بات ہی ہوئی جو کہا کہ شاید ان کی جماعت میں سے کسی نے اس کو قتل کر دیا ہو۔
(بعد نماز مغرب )
بعد ادائے نماز مغرب حضور علیہ الصلوۃ والسلام حسب معمول اجلاس فرما ہوئے تو قادیان میں جو

چوڑھوں میں چند آدمی مر گئے ہیں یہ ایں وجہ کہ ان ایام میں انہوں نے کئی ہلاک شدہ بھینسیں کھائی تھیں ان
کا ذکر ہوتے ہوتے آخر طاعون کا تذکرہ ہو پڑا فرمایا۔
ایک بار مجھے یہ الہام ہوا تھا کہ خدا قادیان میں نازل ہوگا اپنے
خدا تعالیٰ کا جلال ظاہر ہو وعدہ کے موافق اور پھر یہ ھی تھا۔ اِلَّا الَّذِينَ آمَنُوا وَ عَمِلُوا
الصلحت “ فرمایا۔
طاعون کے خوف ناک نتائج یہ بھی ہیں کہ آخر کو جنگل بنا دیتی ہے۔
اس پر حکیم نور الدین صاحب نے کہا کہ حضور میں نے پڑھا ہے یہ جونئی آبادی بار میں ہوئی ہے
اس میں پرانی آبادیوں ۔ بادیوں کے نشانات ملے ت ملے ہیں اور یہ لکھا ہے کہ یہ قطعات آباد تھے اور طاعون سے ہلاک
ہوئے تھے۔
حضرت اقدس نے فرمایا۔
خواہ موذی طبع لوگ ہزاروں ہی مر جاویں مگر میرا جی یہ چاہتا ہے کہ خدا تعالیٰ کا جلال ظاہر ہو
اور دنیا کو خدا کا پتہ لگے اور ثبوت ملے کہ کوئی قادر خدا بھی ہے اس وقت دہریت اور الحاد بہت پھیلا
ہوا ہے خدا تعالیٰ کی طرف سے بے پروائی ظاہر کی جاتی ہے اور جن لوگوں نے بظاہر خدا تعالیٰ
کا اقرار بھی کیا ہے انہوں نے یا تو خطر ناک شرک کیا ہے جیسے عیسائی اور دوسرے بت پرست مشرک
اور پھر جنہوں نے بظاہر توحید کا اقرار بھی کیا ہے جیسے مسلمان انہوں نے بھی دراصل شرک اختیار کر
رکھا ہے اور مسیح کو خدا کی صفات سے متصف ٹھہرا رکھا ہے ۔ علاوہ بریں خدا تعالیٰ کی حکومت کے نشان
ان کے اعمال سے ثابت نہیں ہوتے۔ اعمال میں سستی اور بیبا کی اور دلیری پائی جاتی ہے جس سے
صاف معلوم ہوتا ہے کہ خدا کا خوف دلوں پر نہیں رہا۔ اس لئے میں چاہتا ہوں کہ اس بیبا کی کے دور
کرنے میں بے شک ہزاروں ظالم طبع ہلاک ہوں تا کہ وہ دوسروں کے لئے عبرت ہو اور وہ خدا کی
قدرتوں اور طاقتوں پر ایمان لانے والے ہوں۔ دیہات کے لوگ تو جنگل کے وحشیوں کی طرح ہیں
مگر شہروں میں جو تعلیم یافتہ ہیں ان کی حالت بہت ہی نا گفتہ بہ ہو رہی ہے میں دیکھتا ہوں کہ

مسلمانوں میں بھی اعلائے کلمتہ اللہ اور اپنے اعمال کی اصلاح اور تبدیلی کا جوش نہیں ہے باپ دادا
سے لا اله الا الله من لیا اسی کو کافی سمجھا اعمال کی پروا نہیں ۔
یہ جو الہام ہو چکا ہے انَّهُ أَوَى الْقَرْيَةَ اگر منتشر کرنے کا قانون منسوخ نہ ہوتا تو اس مفہوم کو اس
الہام میں داخل سمجھا جا سکتا مگر اب جب کہ سب جگہ قانون منسوخ ہو گیا ہے تو صاف معلوم ہوتا ہے کہ
اللہ تعالیٰ کا منشا یہی ہے جیسا کہ دوسرے الہام لَوْلَا الْإِكْرَامُ لَهَلَكَ الْمُقَامُ سے پایا جاتا ہے۔
اس میں ایک شوکت بھی ہے اور چشم نمائی ہے جیسے ایک مجرم کو حج ۳ سال کی سزا دے اور ساتھ ہی یہ کہہ
دے کہ اصل میں ۱۴ سال کی قید کی سزا کے لائق تھا مگر عدالت رحم کر کے ۳ سال کی سزا دیتی ہے۔
اسی طرح پر یہ الہام ظاہر کرتا ہے کہ دراصل یہ جگہ بھی ایسی ہی تھی کہ ہلاک کی جاتی مگر خدا تعالیٰ اپنے
اس سلسلہ کا اکرام ظاہر کرنا چاہتا ہے کہ اسی اکرام کی وجہ سے اسے ہلاکت سے بچالیا اور اس طرح پر
یہ نشان ٹھہرا۔
میری نصیحت اس وقت جماعت کے اعت کو یہ ہے کہ یہ دن بڑے سخت اور ہولناک جماعت کو نصیحت ہیں اس لئے جہاں تک ہو سکے اپنے دلوں کو اور آنکھوں کو برے جذبات
سے روکے اور اپنے اعمال اور چال چلن میں خاص تبدیلی کریں۔ یہ وقت خاص تبدیلی کا ہے اور
خدا تعالیٰ سے دعائیں مانگنے کا ہے پس اس وقت خدا سے سچا تعلق پیدا کرو۔ میں نے سنا ہے کہ ایک
شخص عین شادی کے دن طاعون سے مر گیا۔ دنیا کی بے ثباتی کے لئے یہ کیسی عبرت بخش مثال ہے
اگر دانش مند غور کرے تو ایک طرح سے یہ دن بڑے عجیب ہیں ان پر نظر کرنے سے موت یاد آتی ہے
اور خدا تعالیٰ کی ہستی پر یقین پیدا ہوتا ہے اور یقین ہی ایک ایسی شے ہے جو اعلیٰ درجہ کی لذت اور
سرور صادق الیقین کو بخشتا ہے وہ کسی اور کو میسر نہیں آسکتے ۔ خدا شناسی کے مسئلہ پر اس وقت ہزاروں
قسم کے حجاب اور گردو غبار ہیں ۔
اور وہ یقین جو لذت بخش نتائج اپنے ساتھ رکھتا ہے وہ نہیں رہا اور جو دنیا کے تعلقات میں پیدا
ہونے والے رنج اور غم کو دور کرتا ہے اس وقت نہیں بلکہ یہ حالت ہو رہی ہے کہ اکسیر مل جاوے تو

مل جاوے لیکن ایسے آدمی اس زمانہ میں ملنے مشکل ہیں جو خدا تعالیٰ کی ہستی پر ایسا یقین رکھتے
ہوں جس نے ان کی ساری قوتوں اور جذبات پر اپنا اثر کیا ہو اور ایسی معرفت عطا کی ہو جس سے ان
کے گناہ کی زندگی پر موت وارد ہو چکی ہو۔ میں سچ کہتا ہوں کہ ایسے دلوں کا ملنا بہت مشکل ہے جو ایمان
اور اس کے لذات بخش نتائج کی معرفت سے بھرے ہوئے ہوں۔
پتہ ۔
ضرورتیں تو اس وقت بہت سی ہیں جو اللہ تعالیٰ اپنی قدرت کا ہاتھ دکھائے اور اپنی چمکار سے دنیا کو
روشن کرے مگر سب سے بڑی ضرورت ایسی معرفت اور یقین کا پیدا کرنا ہے اور میں امید کرتا ہوں کہ
طاعون اسی کو پورا کر رہی ہے ٹیکہ کا علاج اس وقت تک آخری علاج سمجھا گیا ہے لیکن اگر یہ علاج ٹھیک نہ
ہوا تو پھر مشکل ہو گی ابھی تک اس کا پورا تجربہ بھی نہیں ہوا۔ جب تک ایک عدد کثیر نہ ہو کیا کہہ سکتے ہیں
مثلاً لا ہور میں ۵۰ یا ۶۰ ہزار آدمی ٹیکہ لگوائے اور پھر ایک دو جاڑے ان پر امن سے گذر جاویں تو کچھ
ملے لیکن اگر ۶ ماہ کے بعد اس کا اثر زائل ہو جاوے اور ہرش ، بعد اس کا اثر زائل ہو جاوے اور ہر ششماہی کے بعد یہ نسخہ گلے سخہ گلے پڑا تو پھر تو
کچھ نہیں۔ احادیث میں جو آیا ہے کہ آخر خدا سے لڑائی کریں گے یہ اس قسم کی جنگ ہو گی جو خدا تعالیٰ
کی قضا و قدر کے مقابلہ کے لئے ہر قسم کی تیاری کی جاوے گی۔ میرے الہام میں جو اُجَهزُ جَيْشِی
ہے اس سے مراد طاعون ہی ہے اور ایسا ہی حضرت مسیح نے اپنی آمد کا زمانہ نوح کے زمانہ کی طرح قرار
دیا ہے اور پھر خدا تعالیٰ نے میرا نام بھی نوح رکھا ہے اور وَاصْنَعِ الْفُلْكَ کا الہام ہوا اور لَا تُخَاطِبُنِي
فِي الَّذِينَ ظَلَمُوا إِنَّهُمْ مُغْرَقُونَ بھی فرمایا۔ جس سے صاف معلوم ہوتا ہے کہ عظیم الشان طوفان
آنے والا ہے اور پھر اس طوفان میں میری بنائی ہوئی کشتی ہی نجات کا ذریعہ ہوگی ۔ اب طاعون وہی
طوفان ہے اور خدا کا زور آور حملہ اور اس کی چمکا ر ہے یہی وہ سیف الہلاک ہے جس کا براہین میں ذکر ہوا
ہے۔ طبیبوں اور ڈاکٹروں کو اقرار کرنا پڑا ہے کہ اس کا کوئی نظام مقرر نہیں ہے کہ گرمی میں کم ہوتی ہے یا
سردی میں ۔ کیونکہ اکثر دیکھا گیا ہے کہ بعض جگہوں میں گرمیوں میں بھی اس کی کثرت میں فرق نہیں آیا۔
غرض اس کا علاج بجز استغفار اور دعا اور اپنے اعمال میں پاکیزگی اور طہارت کے کیا ہو سکتا ہے۔'
البدر جلد ا نمبر ۲ مورخه ۷ رنومبر ۱۹۰۲ ء صفحه ۱۰ تا ۱۲

آج 10 میں سے 10 باقی