۲۱ اکتوبر ۱۹۰۲ء بروز سہ شنبہ (بوقت سیر)
ملفوظات (جلد 3)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
۲۱ اکتوبر ۱۹۰۲ء بروز سه شنبه ( بوقت سیر )
کوئی کے بجے کے قریب حضرت اقدس سیر کے لئے تشریف لائے۔ کپورتھلہ سے چند ایک احباب
آئے ہوئے تھے۔ حضرت اقدس نے ان سے ملاقات کی اور طاعون کا حال اس طرف کا دریافت کیا۔
اس سے پیشتر حضرت اقدس قادیان کے شمال کی طرف تشریف لے جایا کرتے تھے مگر آج آپ نے حکم جایا
صادر کیا کہ اس طرف (یعنی مشرقی طرف چلئے ۔ گویا آج اس مشرقی زمین کے بخت بیدار ہوئے جس پر
حضرت اقدس علیہ الصلوۃ والسلام کے مبارک قدم پڑنے تھے۔
آج بھی وہی مضمون زیر بحث رہا جس پر گذشتہ ایام میں بحث
عصمت انبیاء یاء علیہم السلام تھی کہ عیسائی جو دوسرے نبیوں کو گرہ کا ٹھہراتے ہیں میچ کے
گناہوں کو کیوں چھپاتے ہیں فرمایا کہ
ان کو ( عیسائیوں کو ) بحث میں ذلت اور ندامت کے سوا کچھ بھی حاصل نہیں۔ دوسرے پر حملہ کرنے
سے پیشتر اول اپنے گھر کی صفائی تو کر لیں ۔ اگر موسی کے قتل پر اعتراض ہے تو وہ توریت کے نزول سے
پہلے کا واقعہ ہے مگر مسیح کو کیا ہوا کہ انجیل نازل ہو رہی ہے اور کنجری سے تیل ملوا رہا ہے پھر موسیٰ کا فعل ارادتاً
نہ تھا۔ نہ اس کو مارنے کا ارادہ تھا قتل کا الزام غلط ہے میں نے خود دیکھا ہے کہ ایک دفعہ ایک شخص نے ایک
بیل کو ڈنڈا مارا وہ مر گیا۔ مقدمہ عدالت میں گیا چونکہ ایک اتفاقیہ امر تھا آخر عدالت نے اسے چھوڑ دیا۔
اور آند سے مراد وہ نبوت لیتے ہیں اس سے مراد نبوت نہیں ہے بلکہ یہ مراد ہے کہ جب ہوش
میں آیا ۔ انشد بھی دو قسم کی ہوتی ہے ایک وحی کی اشد ، دوسری جسمانی انشد ۔ موسی نے مکا مارا۔
اتفاقیہ لگ گیا۔
مولوی محمد علی صاحب نے کہا کہ الہام کا سلسلہ بعد بپتسمہ لینے کے شروع ہوا ہے اور روح القدس بھی
پیچھے ہی اترا۔ حضرت اقدس نے فرمایا۔
پھر یوں کہو کہ مسیح کے برکات کا سر چشمہ بیچی ہی تھا۔ سچی پاکیزگی بلا روح القدس نہیں مل سکتی ۔ یحییٰ
بھی ان پر ایمان نہیں لا یا وہ کہتا تھا کہ میں آنے والے سے اول آیا ہوں مگر اس نے ان کو مسیح نہیں
مانا اور اسی لئے جب اس سے پوچھا گیا کہ تو ایلیا ہے تو اس نے انکار کر دیا۔ نیک نیتی کے ساتھ اسے
( یحیی کو ) کچھ امور پیش آگئے اس نے خیال کیا ہو گا کہ جب اس نے خود میرے ہاتھ پر بیعت کی ہے تو
یہ مسیح کیسے ہوگا ۔ ان ( عیسائیوں) پر سخت مشکلات ہیں بے وقوف ہیں جو اپنی پردہ دری کراتے ہیں۔
پھر حضرت اقدس نے مفتی محمد صادق صاحب کو حکم دیا کہ
ملک صدق کا حال دیکھنا جس نے حضرت ابراہیم کو تحفہ اور سوغات دیئے تھے۔ کیونکہ یہ تین
آدمیوں کو مسیح کے علاوہ بے گناہ کہا کرتے ہیں ایک ملک صدق ، دوسری مریم ، تیسرے بی۔ ان کے
نزدیک تو سیح اور مریم ہی میں شیطان سے پاک ہیں مگر قرآن نے مساوی رکھا ہے کہ ہر ایک راستباز
میں شیطان سے پاک ہے۔ کچھ تہمتیں چونکہ مسیح علیہ السلام پر آگئی تھیں کہ یہودی لوگ ان کو
میں شیطان سے منسوب کرتے تھے اور طرح طرح کی باتیں اور الزام لگاتے تھے اس لئے ان کا
ذب ضروری تھا ان پر سخت الزام تھے اور اب تک وہی ۔ وہی چلے آتے ہیں ۔ سوخدا نے وہی (الزام)
اتارے۔ دوسروں ( نبیوں ) پر اس قدر الزام نہ تھے اس لئے ان کے ایسے ذکر کی ضرورت نہ تھی۔ یہ
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی بزرگی کا خاصہ ہے کہ جیسے جیسے یہ بہت پیچھے پڑے ہیں اس طرف سے
بہت باتیں نکلتی آتی ہیں ۔ لوگ کہا کرتے ہیں کہ فقیراں دی بد دعا لگ جاندی ہے اسی طرح عیسی کی
بددعا ان کو لگ گئی جو وہ دیا کرتے تھے کہ تم بے ایمان ہو۔ یہ قاعدہ کی بات ہے کہ جب بات انتہا تک
پہنچ جاتی ہے تو بے ایمانوں سے جواب تو بن نہیں آتا اس لئے آخر خاموش ہو کر پیچھا چھوڑاتے ہیں۔
پھر اندرونی مخالفوں کی حالت پر فرمایا کہ اندرونی مخالفوں کا ذکر اگر کوئی تحریر نہیں کرتے تو دس بارہ آدم مل کر آئیں کہ ہمیں متن یہ
و
کی طلب ہے اور آدمیت کی بحث کریں جس میں چند ایک منصف مزاج بھی موجود ہوں اور تمام
باتوں پر سنجیدگی سے غور کریں کہ حقیقت کھل جاوے مگر یہ لوگ ایسی بات کبھی نہیں چاہتے ۔ دراصل یہ
لوگ اب سرد ہو گئے ہیں اپنی حفاظتوں کو مقدم رکھ رہے ہیں اور کہتے ہیں کہ کوئی ان (مرزائیوں )
سے نہ ملے ان کو جانے دو۔
پھر مولوی غلام قادر صاحب بھیروی کے ذکر اذکار دیگر احباب کرتے رہے کہ وہ وہابیوں کے
سخت دشمن ہیں بلکہ ایک دفعہ میاں نجم الدین نے جب آپ کی بیعت کی تو اس نے طعنہ مارا کہ دیکھو تم نے
وہی بات مانی جو ہم منواتے تھے اور اس نے حضور کی مخالفت میں کبھی نہ قلم اٹھا یا نہ زبان کھولی بلکہ وہ
اس سلسلہ کو اس لئے پسند کرتا ہے کہ وہابیوں کی خوب خبر لی۔
پیشہ وروں کی نازنمائی پر فرمایا کہ
یہ لوگ ناز نمائی بغیر رہ نہیں سکتے ، ضرور کرتے ہیں۔
( بوقت مغرب )
وَسِعُ مَكَانَكَ
کرتے رہے کہ
اذان سے پیشتر ہی حضرت اقدس بالائی مسجد میں تشریف لے آئے اور جس
مکان کی خرید کے متعلق حضور نے کشتی نوح میں اشتہار دیا ہے اس کا ذکر
توسیع مکان کی بہت ضرورت ہے جہاں تک ہو سکے جلدی فیصلہ کرنا چاہیے۔
پھر اذان ہوئی اور نماز ادا کر کے حضرت اقدس حسب معمول شد نشین پر جلوہ افروز ہوئے۔ ایک خط
اخبار عام کے کار پردازوں کی طرف سے حضرت اقدس کی خدمت میں آیا تھا جس کا راقم ایک شخص
رحمت مسیح نامی بٹالہ سے تھا۔ اس خط میں لکھا تھا کہ قادیان میں سخت طاعون پھوٹی ہے دھڑا دھڑ لوگ
مر رہے ہیں۔ مرزا صاحب کی جماعت بھی بہت طاعون سے تباہ ہو چکی ہے خود مرزا صاحب بھی مبتلائے
طاعون ہیں وغیرہ وغیرہ۔
اخبار عام نے اس خط کو بجنسہ حضرت اقدس کے پاس تصدیق کے لئے روانہ کر دیا تھا۔ اس کا ذکر
حضرت اقدس نے کیا۔ راقم خط کے متعلق کہا کہ
بعض لوگ شریر فتنہ پردازی سے ایسا کرتے ہیں کہ ایک خط لکھ کر دوسرے مخالف کا محسن فنی نام نام اس پر لکھ دیا کرتے ہیں اس لئے کیا معلوم کہ کس کا لکھا ہوا ہے۔ میں نے اخبار عام
کو لکھ دیا ہے کہ یہ بالکل غلط ہے صرف چند ایک اموات چوڑھوں میں ہوئی ہیں سوان کا باعث بھی
مشکوک ہے۔ کچھ ڈنگر مرے تھے وہ چوڑھوں نے کھائے پھر جن لوگوں نے ان کو کھا یا وہی ، کھایا مرے یہ
نہیں کہا جا سکتا کہ وہ طاعون سے مرے۔
پھر تین صاحبوں نے حضرت اقدس سے بیعت کی جس میں ایک صاحب
آخرین کا اخلاص سید اختر الدین احمد ساکن کٹک بنگال بھی تھے ۔ مولوی عبد الکریم صاحب
نے احمد حسین صاحب آمده از کٹک کی طرف سے ایک کرنسی نوٹ اور کچھ زیورات حضرت کی خدمت
میں پیش کئے ۔ زیورات ان صاحب کی اہلیہ مرحومہ کی طرف سے تھے کہ جس کی وصیت تھی کہ یہ خاص
حضرت اقدس کی خدمت میں دینی خدمت کے لئے دیئے جاویں حضرت اقدس نے ان کے اخلاق کی
تعریف کی اور فرمایا کہ
خدا ان کو آخَرِينَ مِنْهُمُ میں ملاوے۔
لے الحکم میں ۲۱ اکتوبر ۔ دربار شام کے زیر عنوان اس کی تفصیل یوں درج ہے۔
کٹک سے دو بھائی آئے ہوئے ہیں ان میں سے ایک نے نہایت اخلاص سے اپنی مرحومہ بیوی کا زیور حضور
میں پیش کیا ہے کیونکہ مرحومہ اس کی وصیت کر گئی تھی ۔ مولوی نور الدین صاحب حکیم الامت ۔ نے اس پر عرض کیا کہ
بڑے ہی اخلاص اور شہادت کا نشان ہے۔
رض
فرمایا ۔ اخَرِينَ مِنْهُمُ سے کہہ کر جو خدا تعالیٰ اس جماعت کو صحابہ سے ملاتا ہے تو صحابہ کا سا اخلاص اور وفاداری اور
ارادت ان میں بھی ہونی چاہیے۔ صحابہؓ نے کیا کیا جس طرح پر انہوں نے خدا تعالیٰ کے جلال کے اظہار کو دیکھا اسی
طریق کو انہوں نے اختیار کر لیا یہاں تک کہ اس کی راہ میں جانیں دے دیں وہ جانتے تھے کہ بیویاں بیوہ ہوں گی بچے
یتیم رہ جائیں گے لوگ ہنسی کریں گے مگر انہوں نے اس امر کی ذرہ پروانہ کی ۔ انہوں نے سب کچھ گوارا کیا مگر اس ایمان
کے اظہار سے نہ رکے جو وہ اللہ اور اس کے رسول پر لائے تھے حقیقت میں ان کا ایمان بڑا قوی تھا اس کی نظیر نہیں ملتی ۔
اب دیکھ لو کہ ایک تو وہ گروہ تھا جس نے اپنی جانوں کو خدا کی راہ میں کچھ چیز نہ سمجھا اور ایک عیسائی ہیں جو مسیح
کے کفارہ پر ناز کرتے ہیں اور ایک جان دینے پر گھمنڈ کرتے ہیں حالانکہ وہ بھی غلط نکلی ہے۔ مقابلہ کر کے دیکھو کہ
صحابہؓ کی وفاداری اور استقلال جانوں کے دینے میں کیا تھا اور خود مسیح کا کیسا ؟“
رض
الحکم جلد ۶ نمبر ۴۰ مورخه ۱۰ نومبر ۱۹۰۲ء صفحه ۳)
صحابہ کرام کے ذکر پر فرمایا کہ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کا مقام شیعہ سب و شتم تو کرتے ہیں مگران (صحابہ) کا کام دیکھو
کہ جیسے خدا کی مرضی تھی ویسے ہی اسلام کو پھیلا کر دکھا دیا۔ خوب جانتے تھے کہ بیویاں مریں گی، بچے
ذبح ہوں گے اور ہر ایک قسم کی تکلیف شدید ہوگی مگر پھر بھی خدا کے کام سے منہ نہ پھیرا۔ یہی فقرہ اللہ تعالی
فرماتا ہے کہ ایک جماعت وہ ہے کہ اپنا نحب (ذمہ ) ادا کر چکے ہیں جیسے مِنْهُمْ مَنْ قَضَى نَحْبَهُ
وَمِنْهُم مَّنْ يَنْتَظِرُ (الاحزاب : (۲۴) کیسا سرٹیفکیٹ ہے کہ بعض نے میری راہ پر جان دی۔ ایک
جان وہ ہے جس پر عیسائی بھڑک رہے ہیں اور پیچھے سے معلوم ہوا کہ وہ بھی نہیں دی گئی۔
ہم نے تحقیق کر لی ہے کہ استغفار کے یہ معنے ہیں کہ انسانی قوئی جو کرتوت کر
استغفار کی حقیقت رہے ہیں ان کا فراط اور تفریط یعنی بے محل استعمل نافرمانی ہوتا ہے تو
خدا کا لطف و کرم مانگنا کہ تو رحم کر اور ان کے استعمال کی افراط تفریط سے محفوظ رکھ یعنی اللہ تعالیٰ سے امداد
طلب کرنی ہے۔ مسیح بھی خدا کی مدد کے محتاج تھے اگر کوئی اس طرح نہیں سمجھتا تو وہ مسلمان نہیں ۔
بڑا فنا فی اللہ وہ ہے جو کہ ہر آن میں خدا کی امداد چاہتا ہے جیسے إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ
نَسْتَعِينُ (الفاتحة : ٥) ۔
پھر مولوی محمد علی صاحب ایم ۔ اے نے اپی فینی ایک انگریزی عیسائی پرچہ میں سے حضرت اقدس کو
ایک مضمون سنایا جو کہ ایک مسلمان کی قلم سے استغفار کے متن کے متعلق نکلا ہوا تھا جس میں اس نے اپنی نادانی سے
ایک عیسائی کو یہ جواب دیا تھا کہ استغفار کا حکم آنحضرت کی طرف منسوب نہیں ہے بلکہ اس سے اُمت مقصود
ہے کہ آپ کی امت استغفار کرے۔
اس مضمون پر اس عیسائی پرچہ کے ایڈیٹر نے اس پر اعتراض کیا ہوا تھا کہ اگر یہ حکم رسول اللہ کو اس
لئے ہوا کہ امت کو تعلیم دیں تو اُمت کے روبرو پڑھ کر سنا دینا کافی تھا مگر ایک دن میں ستر ستر اور سوسو بار
استغفار کرنے اور پھر تنہائی میں کرنے سے کیا فائدہ تھا ؟ حضرت اقدس نے فرمایا کہ
یہ لوگ نادانی سے نہیں سمجھتے۔ اس مسلمان شخص نے تو خود عیسائیوں کو اعتراض کا موقع دے دیا ہے
اور یہ اس کی کم فہمی ہے کہ اس نے خود استغفار کا مطلب نہیں سمجھا (اس سے مراد تو ترقی مراتب ہے )۔
پھر ایک اور مسلمان کا مضمون اسی پرچہ میں سے سنایا جس نے لفظ ذنب کے متعلق لکھا ہوا تھا اور
حضرت اقدس کے مضمون مندرجہ انگریزی میگزین میں سے اس کا جواب اقتباس شدہ تھا ۔ اس شخص نے
اپنے جواب میں انگریزی میگزین کا حوالہ بھی دے دیا تھا۔ اس سے حضرت اقدس بہت خوش ہوئے کیونکہ
اس ترتیب سے علاوہ جواب معقول ہونے کے اس سلسلہ کی یہ تائید ہوئی کہ تیرہ چودہ ہزار آدمیوں میں
میگزین کا اشتہار ہو گیا جن کے پاس یہ عیسائی پرچہ جاتا ہے۔
یہ
پھر عیسائیوں کے بپتسمہ دینے کے وقت جو پانی وغیرہ چھڑ کا جاتا ہے
بپتسمہ کا ظاہر اور حقیقت اور بعض ان کے فرقہ اس وقت نئے دیندار کو ایک چھوٹے سے حوض
میں دھکا دے دیتے ہیں اس کے ذکر پر حضرت اقدس نے فرمایا کہ
پانی کا لحاظ تو ہر ایک نے رکھا ہے ان لوگوں نے تالاب وغیرہ رکھا ہے اور قرآن نے گریہ و بکا
کا پانی رکھا ہے۔ وہ ظاہر پر گئے ہیں اور قرآن شریف حقیقت پر گیا ہے جیسے تَرى أَعْيُنَهُمْ تَفِيضُ
مِنَ الدمع (المائدة : ۸۴)۔
عیسائی پر چہ اپی فینی میں قرآن کریم پر شریعت کے متعلق حملہ ہوا ہوا تھا
عیسائیت اور شریعت اور اس کے مقابل پر انیل کو مبار بتلایا ہوا تھا جس نے شریعت کو لعنت
کہا ہے۔ اس پر حضرت اقدس نے فرمایا کہ
جب ان میں شریعت کوئی نہیں ہے تو اگر ان کو کہا جاوے کہ نجاست کھاؤ تو کھا سکتے ہیں اور
ماں کے ساتھ زنا کریں تو کر سکتے ہیں پھر تعجب ہے کہ یہ لوگ کپڑا کیوں پہنتے ہیں۔ کیونکہ ان کو مذہب
سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ برائے نام گناہ گناہ کرتے ہیں اور اصل میں چاہتے ہیں کہ ہر ایک گناہ کو
چالاکی سے ہضم کر لیں جب ہر ایک قسم کی بدکاری کرنے پر وہ تیار ہیں تو پھر گناہ کیا تھے ہے اگر باکرہ
ہمشیرہ یا لڑکی کو نکاح میں لاویں تو وہ حرام نہیں ہے اگر کہیں کہ سابقہ کتب میں حرام ہے تو وہ ان کے
نزدیک منسوخ ہیں ۔
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی جنگوں پر فرمایا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی جنگیں وہ تو جائز طور پر جنکو مارنا تھا مار کے نگران
لوگوں ( عیسائیوں) نے لاکھوں خون نا جائز طور پر کئے (عیسائی مذہبی جنگوں سے پتہ لگتا ہے کہ کس
قدر خون ناحق ہوئے ہیں ۔ )
اسلامی جنگیں بالکل دفاعی لڑائیاں تھیں جب کفار کی تکالیف اور شرارتیں حد سے گذر گئیں تو
خدا نے ان کے سزا دینے کے لئے یہ حکم دیا مگر عیسائیوں نے جو مختلف اوقات میں مذہب کے نام سے
لڑائیاں کی ہیں ان کے پاس خدا تعالیٰ کی کونسی دستاویز اور حکم تھا جس کے رو سے وہ لڑے تھے۔ ان کو
تو ایک گال پر طمانچہ کھا کر دوسری پھیر دینے کا حکم تھا۔ ہے
عُسر اور ٹیسر میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا خُلق عظیم
انسان کا خُلق اس کی فتح اور کامیابی کے متعلق ہوتا ہے کہ جو کچھ وہ صبر وغیرہ اخلاق فاضلہ مصیبت
اور بلا کے وقت دکھلاتا ہے وہی فتح اور اقبال کے وقت دکھلاوے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دونوں
قسم کے وقتوں پر اخلاق دکھلانے کا موقع ملا جو خُلقِ عظیم تنگی اور بلا کے وقت آپ مکہ میں دکھلاتے تھے
پ نے بادشاہ ہو کر دکھلا یا۔
حضرت مسیح کا کوئی اخلاقی شعبہ خلق کا دکھلاؤ وہ اس سے بالکل فارغ ہیں بلا ثبوت تو جوگی بھی مدعی
لہ - ہو سکتے ہیں کہ ہم نے نفس کو مارا ہوا ہے۔ ستر بی بی از بے چادری ! مسیح نے تو امام حسین علیہ السلام جتنا
حوصلہ بھی نہ دکھلا یا کیونکہ ان کو مفتر کی گنجائش تھی اگر چاہتے تو جاسکتے تھے مگر جگہ سے نہ ہلے اور سینہ سپر
ہو کر جان دی اور مسیح کو تو مفر ہی کوئی نہ تھا یہودیوں کی قید میں تھے حوصلہ کیا دکھلاتے ۔ سے
ل البدر جلد نمبر ۲ مورخہ ۷ رنومبر ۱۹۰۲ء صفحه ۱۲ ، ۱۳ ۲ الحکم جلد ۶ نمبر ۴۰ مورخه ۱۰ نومبر ۱۹۰۲ء صفحه ۳
البدر جلد نمبر ۲ مورخہ ۷ رنومبر ۱۹۰۲ ء صفحہ ۱۳ ، ۱۴