۲۲ اکتوبر ۱۹۰۲ء بروز چہار شنبہ (بوقتِ سیر)
ملفوظات (جلد 3)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
۲۲ اکتوبر ۱۹۰۲ء
بروز چهارشنبه ( بوقت سیر )
جلد سوم
فرمایا کہ
حضرت اقدس حسب معمول سیر کے لئے تشریف لائے اور مشرقی جانب آپ نے چلنے کا حکم دیا
اس طرف جنگل ہے ادھر ہی چلئے ۔ جلد جنگل میں نکل جاتے ہیں ۔
نزول المسیح کے کے متعلق مفتی محمد صادق صاحب سے مخاطب ہو کر
فرمایا کہ
انبیاء کی پیشگوئیوں کا امتیاز فرمایا
پیشگوئی کا جس قدر تکرار ہو گا وہ ایک نیا نشان ہوگا۔ خدا کا عمیق علم اس سے ثابت ہوتا ہے کہ جن
باتوں کا وجود بھی نہیں ہوگا۔ ان کی قبل از وقت خبر دیتا ہے اس کا علم غیبوبیت سے پتہ لگتا ہے کیونکہ طاقتوں
اور قدرتوں کے ساتھ بھرا ہوا ہوتا ہے اس علم میں غیب بھی ہوتا ہے اور طاقت بھی۔ نجومی جھوٹا ہوتا ہے اس
کے ساتھ طاقت نہیں ہوتی ۔ انبیاء کی خبروں میں طاقت بھی ہوتی ہے جیسے دشمن کا ادبار اور اپنا اقبال، دشمن کو
شکست اور اپنی فتح ۔ جو اسے نجومی کے ساتھ ملاتے ہیں وہ دھوکا کھاتے ہیں کیونکہ اس میں صراحت ہوتی
ہے کہ وہ (نبی) ایسا وجود ہے کہ دشمن کو پامال کرنا چاہتا ہے یہ چھیڑ چھاڑ جو عیسائیوں ( کے اعتراضوں) کی
ہوئی ہے آخر کسی حد تک بڑھتی جاوے گی مگر آخر کار فیصلہ ہوگا۔ خدا تو ایک دم میں فیصلہ کر سکتا ہے مگر وہ
تماشہ دیکھنا چاہتا ہے زمین میں کشمکش رہتی ہے مگر آخر کار فرشتہ آ کر ہاتھ مارتا ہے تو فیصلہ ہو جاتا ہے۔'
پھر ڈوئی کا ذکر ہوا کہ اسے اس ماہ کے آخر میں ہمارا رسالہ مل جاوے گا کا ہوا کہ ماہ میں
ڈاکٹر الیگزینڈر ڈوئی فرمایا کہ
معلوم نہیں کہ ذکر کرے (اخبار میں ) یا چپ رہے۔ اس کے چپ رہنے سے معلوم ہوگا کہ یہ
لے الحکم میں یوں مذکور ہے۔
فرمایا۔ عیسائیوں کی چھیڑ چھاڑ مذہبی رنگ میں بہت بڑھ گئی ہے اور قرآن شریف سے بھی معلوم ہوتا ہے کہ یہ فتنہ
بہت بڑھے گا آخر خدا تعالیٰ مقابلہ کرے گا اور دکھا دے گا کہ آخری فتح توحید ہی کی ہے۔“
الحکم جلد ۶ نمبر ۴۰ مورخه ۱۰ نومبر ۱۹۰۲ صفحه ۴)
جسے خدا بنا رہا ہے تو اسے کچھ جرات بھی ہے کہ نہیں ۔ اگر ذکر نہ کیا تو معلوم ہوگا اس عقیدہ میں اسے
خود کھٹکا ہے۔ جس جگہ اس نے ہاتھ ڈالا ہے اس تھ ڈالا ہے اس کا اسے خود علم نہیں ۔ جو علم نہیں ۔ جو توحید پر نہیں ہوتا اسے اس کا
قلب خود جھوٹا ثابت کرتا ہے۔ ان لوگوں نے ہزاروں بخشیں کیں اور جلسہ بھی کئے مگر اب تک کوئی ایسی
خصوصیت ثابت نہ کر سکے کہ حضرت مسیح کو انسان سے برتر کچھ خصوصیت ہے کہ نہیں ۔
ٹھا کر داس نے یہ بھی مان لیا ہے کہ انجیل کتب سابقہ کا خلاصہ ہے کوئی نئی نہیں ہے۔ مسیح صرف
مصلوب ہونے کو آیا تھا۔
ڈوئی کے نزدیک انسان حقہ ، شراب اور سور کھانے سے تو کافر ہو جاتا ہے مگر انسان کو خدا بنانے
سے نہیں ہوتا۔ اور مشرک تو مثل چوہوں کے ہیں ان سے نفرت کرتا ہے اور جو بڑا بھاری شرک ہاتھی کی
مثال ہے اسے قبول کیا ہوا ہے۔ قوم کو چونکہ اس شرک میں بہت ہی گرفتار دیکھا اس لئے دلیری نہ کر سکا
کہ ان کی مخالفت کرے ( مسیح کو خدا مانتے ہیں ) ۔
پکٹ کے ذکر پر فرمایا کہ
پکٹ لوگ بہت ہی گھبرائے ہوئے ہیں کہ آخر گھر گھر کر میں کم نگار ہے ہیں۔
ڈوئی و پکٹ کے دعاوی کی اشاعت پر فرمایا کہ
ان کی شہرت کا باعث اخبار ہوتے ہیں ان کے مقابلہ میں پنجاب کے اخبار تو گویا برائے نام ہیں وہاں
تو ایک دن میں لاکھوں کو خبر ہو جاتی ہے۔ ڈوئی کی نسبت اگر ہمارے مقابلہ پر پگٹ آوے تو بہت اثر ہوگا۔
دجال ایک گروہ کا نام ہے اور مسیح سیاحت کرنے والے کو کہتے ہیں۔ ان لوگوں نے نبوت کا دعویٰ
کیا کہ خدا کی کتابوں کو توڑ مروڑ کر اپنے منشا کے مطابق بنا لیا اور پھر فلسفہ کے رنگ میں خدائی کا دعویٰ
کیا۔ ان کی مثال ایسی ہے کہ ایک شاگرد استاد سے پڑھ رہا تھا سبق میں مثال آئی ضَرَبَ زَيْدٌ عَمْرُوا
شاگرد نے استاد سے پوچھا کہ زید نے عمرو کو کیوں مارا؟ استاد نے کہا صرف ایک مثال ہے۔ شاگرد
نے کہا کہ نہیں یہ تو اصل واقعہ ہے سبب بتلائیے کہ مار کی نوبت کیوں پہنچی ؟ آخر استاد نے دیکھا کہ یہ
پیچھا نہیں چھوڑتا اس لئے کہا کہ اب مجھے سبب مار کا یاد آ گیا کہ عمرو نے و کا حرف چرا لیا ہے اور اپنے
نام کے ساتھ لگا لیا ہے تب شاگرد نے کہا اب ٹھیک ہے باعث تو معلوم ہو گیا۔
پکٹ کو ضرور چٹھی لکھنی چاہیے اگر مقابلہ کرے تو خوب اثر ہو گا اور لوگ بھی توجہ کریں گے۔
مفتی صاحب نے کہا کہ چٹھی لکھ دی ہوئی ہے۔ حضرت اقدس نے فرمایا کہ
بہ نسبت امریکہ کے ولایت والوں کو ہم سے بہت واسطہ ہے۔ اس کا اگر مقابلہ ہو اور وہ لکھا
جاوے تو امید ہے کہ اللہ تعالیٰ کوئی نشان ظاہر کر دے۔ ڈوئی نے تو کم مرتبہ اختیار کیا ہے مثل غلاموں
کے۔ اگر وہ ( پگٹ ) ذرہ دلیر بنے تو یہ (ڈوئی ) قابو آیا ہوا ہے کیونکہ وہ اس کی مقررہ میعاد کے اندر
آگیا ہے۔ کہہ دیوے کہ مسیح پانی کی طرح پگھل کر آسمان سے آیا ہے اور میرے اندر رچ گیا ہے۔
حدیث شریف میں آیا ہے کہ دجال کے متعلق جب سوال ہوا کہ وہ کیا ایسے اعلیٰ درجہ والا ہو گا کہ
چاند سورج سب پر اختیار پاوے گا اور مردہ زندہ کرے گا ؟ تو آپ نے فرمایا کہ یہ جھوٹ ہے اسے
رتی بھر اختیار نہ ہو گا صرف مکر اور حیلہ ہی ہوگا۔
ڈوئی نے ایک بات عجیب کی ہے کہ معجزات مسیح کی مٹی پلید کر دی ۔ سلب امراض کے معجزہ ہی مسیح
کی نسبت ان کے ہاتھ میں تھے ویسے ہی ڈوئی بھی کرتا ہے اور جب کوئی اعتراض کرے کہ تمہاری لڑکی
اچھی نہ ہوئی تو جواب دیتا ہے کہ مسیح سے بھی فلاں فلاں مریض اچھا نہ ہوا۔
کیسے منحوس معجزے تھے کہ جو شخص ان کے نزدیک کافر ہے وہ بھی وہ معجزے دکھلا سکتا ہے حالانکہ
موسیٰ کی طرح نہ اس نے سوٹے کا سانپ بنایا اور نہ کچھ اور۔
بس یہی استدلال کافی ہے کہ زہے خدائی ایک کافر نے بھی وہ بات کر کے دکھادی ۔سلب امراض
کوئی تھے نہیں ہے یہودی بھی کر سکتے ہیں اور فاسق فاجر جو خدا کی راہ سے غافل ہیں وہ بھی کر سکتا ہے۔
ڈوئی سے پوچھا جاوے کہ مسیح کے معجزات تو وہی ہیں جو تو کر رہا ہے اور تو ان لوگوں کے نزدیک کافر ہے
اب بتلا کہ مسیح کے وہ معجزات کو نسے ہیں جو اس کی خدائی پر دلیل ہیں؟
آنحضرت کے زمانہ میں ایرانی لوگ مشرک تھے اور قیصر روم جو کہ عیسائی تھا دراصل موحد تھا اور
مسیح کو ابن اللہ نہیں مانتا تھا۔ اور جب اس کے سامنے مسیح کا وہ ذکر جو قرآن میں درج ہے پیش کیا گیا تو
اس نے کہا کہ میرے نزدیک مسیح کا درجہ اس سے ذرہ بھی زیادہ نہیں جو قرآن نے بتلایا ہے۔ حدیث
میں بھی اس کی گواہی بخاری میں موجود ہے کہ میں گواہی دیتا ہوں کہ یہ وہی کلام ہے جو کہ توریت میں
ہے اور اس کی حیثیت نبوت سے بڑھ کر نہیں ہے۔ اسی پر یہ آیت نازل ہوئی کہ اللہ ۔ غُلِبَتِ
الرُّومُ - فِي أَدْنَى الْأَرْضِ وَهُمْ مِنْ بَعْدِ غَلَبِهِمْ سَيَغْلِبُونَ - فِي بِضْعِ سِنِينَ لِلَّهِ الْأَمْرُ مِنْ قَبْلُ
وَ مِنْ بَعْدُ وَ يَوْمَئِذٍ يَفْرَحُ الْمُؤْمِنُونَ ( الروم : ۲ تا ۵ ) یعنی روم اب مغلوب ہو گیا ہے مگر
تھوڑے عرصہ میں (۹) سال میں ) پھر غالب ہوگا ۔ عیسائی لوگ نہایت شرارت سے کہتے ہیں کہ
یہ
آنحضرت نے دونوں طاقتوں کا اندازہ کر لیا تھا اور پھر فراست سے یہ پیشگوئی کر دی تھی ۔
ہم کہتے ہیں کہ اسی طرح مسیح بھی بیماروں کو دیکھ کر اندازہ کر
مسیح کا سلب
کا سلب امراض کا معجزہ لیا کرتا تھا جو اچھے ہونے کے قابل نظر آتے تھے ان کا
سلب امراض کر دیتا ۔ اس طرح تو سارے معجزات ان کے ہاتھ سے جاتے ہیں ۔ دیتا۔
يَوْمَئِذٍ يَفْرَحُ الْمُؤْمِنُونَ ۔ اس دن مومنوں کو دو خوشیاں ہوں گی ایک تو جنگ بدر کی فتح
دوسرے روم والی پیشگوئی کے پورا ہونے کی ۔
منتر جنتر بھی سلب امراض ہی ہے مگر بڑا خبیث کام ہے اس لیے اسلام میں اس کی بجائے
خدا پر توقع رکھا گیا ہے اور صرف روحانی امراض کے لئے سلب رکھا گیا ہے جیسے قَدْ أَفْلَحَ مَنْ
زلها ( الشمس : ١٠) ۔ حضرت مسیح تو روحانی امراض کا سلب نہ کر سکے اس لیے گالیاں دیئے چلے گئے
اور آنحضرت کے سلب امراض کا نمونہ صحابہ ہیں ۔
لے الحکم میں مضمون کا یہ حصہ ڈائری نویس نے تفصیل سے یوں لکھا ہے۔
رض
سلب امراض سے جن لوگوں کو مسیح نے عیسائیوں کے قول کے موافق زندہ کیا وہ آخر مر گئے مگر رسول اللہ صلی اللہ
علیہ وسلم نے قَدْ اَفْلَحَ مَنْ زَنهَا کے نیچے لا کر جن کو زندہ کیا وہ ابدالآباد تک زندہ رہے صحابہ کا مقابلہ حواریوں یوں سے
ہو ہی نہیں سکتا۔ ساری انجیل میں ایک بھی فقرہ ایسا نہیں جو صحابہ کی اس حالت کا جو قرآن نے بیان کی ہے کہ خدا کی
راہ میں انہوں نے جان و مال سے دریغ نہ کیا مقابلہ کر سکے ۔ انہوں نے خدا اور اس کے رسول کی راہ میں جو صدق
الحکم جلد ۶ نمبر ۴۰ مورخه ۱۰ نومبر ۱۹۰۲ء صفحه ۴)
دکھا یا وہ لا نظیر ہے ۔“
اس طرح آزمائش کرو کہ خدا اور رسول کی راہ میں کس نے
صحابہ کا مقام اور شیعوں پر حجت صدق دکھلایا۔ آپس کی رنجشیں خانگی امور ہوتے ہیں
ان کا اثر ان پر نہیں پڑ سکتا خدا تعالیٰ فرماتا ہے وَ نَزَعْنَا مَا فِي صُدُورِهِمْ مِّنْ غِلَّ إِخْوَانًا عَلَى سُرُرٍ
تَقْبِلِينَ (الحجر: ۴۸) یہ ایک پیشگوئی ہے کہ آئندہ زمانہ میں آپس میں رنجشیں ہوں گی لیکن غل ان
کے سینوں میں سے کھینچ لیویں گے وہ بھائی ہوں گے تختوں پر بیٹھنے والے۔ اب شیعوں سے پوچھو کہ
اس وقت زمانہ نبوی میں تو کوئی رنجش نہ تھی اور اگر ہوتی تو آنحضرت اس وقت آپس میں صلح کروا
دیتے ۔ آخر یہ بات آئندہ زمانہ میں ہونے والی تھی ورنہ اس طرح پھر آنحضرت پر حرف آتا ہے کہ
انہوں نے صلح کی کوشش تو کی مگر کامیاب نہ ہوئے ۔
یہ بات شیعہ پر بڑی دلیل ہے وہ صرف دو آدمیوں کا نام لیتے ہیں جو کہ آنحضرت کے بعد
ہوئے۔ ہم کہتے ہیں کہ آیت تو پیغمبر خدا پر اتری تھی نہ علی پر اور نہ کسی اور پر ۔ اگر کہو کہ اس وقت ہی غل تھا تو
معلوم ہوتا ہے کہ نعوذ باللہ صحابہ ایسے سخت دل تھے کہ آنحضرت نے بار بار کہا اور سمجھا یا مگر کسی نے آپ کا
کہنا نہ مانا۔ یہ کیوں کر ہو سکتا ہے یہ تو بڑی بے ادبی ہے۔
اس کا پتہ لگتا ہے کہ یہ بعد کی خبر ہے مگر خدا کے سامنے یہ کوئی تھے نہیں اسی لئے فرماتا ہے کہ تم اس
پر خیال نہ کرو یہ بشریت کے اختلاف ہیں ہم ان کو بھائی بھائی بنادیویں گے خدا تعالیٰ ہی نے یہ
پیشگوئی کی کہ ایسا ہو گا بعض آپس میں لڑیں گے۔ پھر سب سے آخر جولوگ اسلام میں داخل ہوئے تھے
نیز فرمایا وہ وہی گروہ تھے کہ جنہوں نے آپ کی صحبت نہ پائی مگر آپ کو دیکھ لیا۔ ایسے لوگ تیسرے طبقہ
میں ہیں اور بعض ان میں سے مرتد بھی ہو گئے تھے ان کی نسبت ہے کہ آپ (بروز قیامت ) خدا تعالیٰ
کو کہیں گے کہ یہ تو ایمان لائے تھے ۔ خدا تعالیٰ کہے گا مَا تَدْرِی یعنی تجھ کو علم نہیں کیونکہ وہ لوگ
آپ کی صحبت میں بہت قلیل رہے تھے اور وہی تھے جو پیچھے بعض ان میں سے مرتد بھی ہو گئے اور زکوٰۃ
نہ دینے کی وجہ سے قتل ہوئے تھے۔ اہلِ اسلام خود اس قسم کے مرتد مانتے ہیں جو صحابہ کہلاتے تھے۔ مگر
یہ تو قرآن ہے جو بتلاتا ہے جو آپس میں موحدین ہوں گے ان میں بھی تفرقہ ہوگا۔ ایک وہ موحد تھے
جنہوں نے کم وقت پایا اور پھر ان کی نسبت قرآن شریف نے کہا ہے قُلْ لَّمْ تُؤْمِنُوا وَلَكِنْ قُولُوا
اسلمنا (الحجرات: (۱۵) یعنی ہم نے مقابلہ چھوڑ دیا لیکن ان کے دل میں ابھی ایمان داخل نہیں ہوا
انہی کی طرف اشارہ ہے وَ رَأَيْتَ النَّاسَ يَدْخُلُونَ فِي دِينِ اللهِ أَفْوَاجًا (النصر : ۳) کجا صحابہ کی
شان اور کجا یہ لوگ ۔ ایک گروہ جان دے چکا خدا نے روح القدس سے اس کی تائید کی۔
بعض وقت غیر محل پر ذکر کرنے سے ایک عالم بھی گھبرا جاتا ہے جیسے اگر کوئی شیعہ کہے کہ کون ہے
تو خدا نے بتلا دیا کہ یہ لوگ جو پیچھے آئے تھے اور داخل اسلام ہوئے تھے۔
الدار کی توسیع ( مغرب و عشاء)
مجوزہ مکان کی تعمیر کے واسطے میر صاحب کو ارشاد فرمایا کہ لکڑی کا بندو بست بہت جلد کرنا چاہیے اور
مولوی عبد الکریم صاحب کو تاکید کی کہ احباب کی توجہ چندہ کی طرف مائل کرنی چاہیے اور تاکید کرنی چاہیے کیونکہ یہ
کام بلا چندہ کے نہیں ہو سکتا۔
اس مکان کے جلد تعمیر کرنے کی علت غائی یہ ہے کہ توسیع مکان ہو جاوے گی تو زیادہ احباب اس
میں رہ سکیں گے اور خصوصیت کے ساتھ جو الہام اني أحافظ كُلَّ مَنْ فِي الدَّارِ ہے وہ تمام اس خاص
حفاظت سے حصہ گیر ہو سکیں گے )
مولوی محمد علی صاحب نے ایک خط حامد سنو صاحب (ایک نو مسلم انگریز ) کا پڑھ کر سنایا۔ اس میں
راقم نے اس امر پر تعجب کیا ہوا تھا کہ میگزین کی انگریزی محمد علی صاحب کی ہوتی ہے اور نیز راقم نے ایک
کتاب تصنیف کی تھی اس کے متعلق بیان تھا کہ اگر اجازت ہو تو وہ حضرت اقدس کے نام مبارک پر طبع کی
جاوے۔ حضرت اقدس نے کہا کہ
اول وہ کتاب آجاوے دیکھ کر پھر رائے قائم کی جاوے گی ۔
اور اسی پر حضرت اقدس نے یہ بھی تجویز فرمایا کہ
اپنے عقائد کی ایک مختصر فہرست چھاپ دی جاوے کہ عقیدہ کے ہر پہلو کا اس
ایک اہم ارشاد میں بیان ہو معجزات ۔ فرشتہ ۔ وحی ۔ حیات وفات مسیح وغیرہ تا کہ جب کسی
۔ و
کو اپنے عقائد کے متعلق اطلاع دینی ہو تو جھٹ وہ روانہ کر دی ۔
میر ناصر نواب صاحب کی تائید پر حضرت اقدس نے فرمایا کہ
مولوی محمد علی صاحب کا ایسی عمدہ انگریزی لکھنا ایک خوارقِ عادت امر ہے چنانچہ انگریزوں نے
بھی خیال کیا ہے کہ ہم نے کوئی یورپین رکھا ہوا ہے جو کہ انگریزی رسالہ لکھتا ہے۔
مولوی محمد علی صاحب نے بیان کیا کہ یہ خدا کا فضل ہی ہے ورنہ اس سلسلہ سے پیشتر میرا ایک حرف تک
کبھی شائع نہیں ۔ (اللَّهُمَّ زِدْ فَزِدْ)
مفتی محمد صادق صاحب حسب الارشاد حضرت اقدس ایک عیسائی کتاب سے گناہ کی تعریف گناہ کی حقیقت ۔ یقت سناتے رہے اس کتاب میں ایک جگہ گناہ ایک جگہ گناہ کی تعریف یہ لکھی تھی
کہ جو امر کانشنس یا شریعت کے خلاف ہو وہ گناہ ہے۔
حضرت اقدس نے فرمایا۔
یہ
قرآن شریف میں بھی ہے لَوْ كُنَّا نَسْمَعُ أَوْ نَعْقِلُ مَا كُنَّا فِي أَصْحُبِ السَّعِيرِ ( الملك : 11)
یعنی اگر ہم شریعت پر چلتے یا کانشنس پر ہی عمل کرتے تو اصحاب الشعیر سے نہ ہوتے۔
موسیٰ پر الزام مگا مارنے کا جو عیسائی لگاتے ہیں اس کی نسبت فرمایا کہ
وہ گناہ نہیں تھا ان کا ایک اسرائیلی بھائی نیچے دبا ہوا تھا طبعی جوش سے انہوں نے ایک مکا مارا
وہ مر گیا جیسے اپنی جان بچانے کے لئے اگر کوئی خون بھی کر دیوے تو وہ جرم نہیں ہوتا۔ موسیٰ کا قول
قرآن شریف میں ہے مِنْ عَمَلِ الشَّيْطَنِ (القصص : ۱۵) یعنی قبطی نے اس اسرائیلی کو عمل شیطان
(فاسدا رادہ) سے دبایا ہوا تھا۔
پھر اس کتاب میں خود غرضی کو گناہ کہا تھا حضرت اقدس نے فرمایا کہ
ہر ایک خود غرضی گناہ میں داخل نہیں ہے جیسے کھانا پینا وغیرہ جب تک کہ وہ خلاف کانشنس یا
شریعت نہ ہو۔ جب خدا کے حکم کو توڑ کر کوئی شہوات کی خواہش کرے تو گناہ ہے اور جو (اشارہ مسیح )
اپنے نفس کے لئے نجات چاہتا ہے یہ خود غرضی ہے کہ نہیں؟