۲۳ اکتوبر ۱۹۰۲ء (صبح کی سیر)

ملفوظات (جلد 3)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

مسیح کے گناہ اٹھانے پر فرمایا کہ
جلد سوم
اس نے تمام کے گناہ اُٹھا کر پھر گناہ کیا کہ اس کو معلوم تھا کہ دعا قبول نہ ہوگی مگر پھر بھی کرتا ہی رہا۔ اے
۲۳ اکتوبر ۱۹۰۲ء (صبح کی سیر)
اس سلسلہ مضمون میں فرمایا کہ قرآن کریم کا مقام مسلمانوں میں قرآن کی عظمت نہیں رہی ۔ شیعہ ہیں وہ آئمہ کے اقوال
کو مقدم کرتے ہیں اور دوسرے فریق حدیثوں کے ظنی سلسلہ کو قرآن پر قاضی بناتے ہیں۔
اسی ذکر میں عبداللہ چکڑالوی اور محمد حسین کی بحث کا ذکر آ گیا فرمایا۔
چکڑالوی نے تفریط کی ہے اور حدیث کو بالکل لاشئے سمجھا اور محمد حسین افراط کی طرف گیا ہے کہ
حدیث کے بغیر قرآن کو لاٹھے سمجھتا ہے۔
پھر آپ نے واضح اور بین طور پر اس مضمون پر کلام کیا کہ
کتاب اللہ، سنت اور حدیث ہمارے نزدیک تین چیزیں ہیں ایک کتاب اللہ دوسرے
سنت یعنی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا عمل اور تیسرے حدیث ۔ ہمارے مخالفوں نے دھوکا کھایا
ہے کہ سنت اور حدیث کو باہم ملایا ہے ۔ ہمارا مذہب حدیث کے متعلق یہی ہے کہ جب تک وہ
قرآن اور سنت کے صریح مخالف اور معارض نہ ہو اس کو چھوڑ نا نہیں چاہیے خواہ وہ محدثین کے
نزد یک ضعیف سے ضعیف کیوں نہ ہو جب کہ ہم اپنی زبان میں دعائیں کر لیتے ہیں تو کیوں
حدیث میں آئی ہوئی دعا ئیں نہ کریں جب کہ وہ قرآن شریف کے مخالف بھی نہیں ۔ قرآن شریف
پر حدیث کو قاضی بنانا سخت غلطی ہے اور قرآن شریف کی بے ادبی ہے ۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ
کے سامنے ایک بڑھیا نے حدیث پیش کی تو انہوں نے یہی کہا کہ میں ایک بڑھیا کے لئے قرآن
نہیں چھوڑ سکتا ۔ ایسا ہی حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کے سامنے کسی نے کہا کہ حدیث میں آیا ہے
البدر جلد نمبر ۲ مورخہ ۷ رنومبر ۱۹۰۲ ء صفحہ ۱۴، ۱۵

ماتم کرنے سے مردہ کو تکلیف ہوتی ہے تو انہوں نے یہی کہا کہ قرآن میں تو آیا ہے لا تَزِرُ وَازِرَةٌ
وزْرَ أُخرى (الانعام : ۱۶۵) پس قرآن پر حدیث کو قاضی بنانے میں اہلِ حدیث نے سخت غلطی
کھائی۔
اصل بات یہ ہے کہ اپنی موٹی عقل کی وجہ سے اگر کوئی چیز قرآن میں نہ ملے تو اس کو سنت میں
دیکھو اور پھر تعجب کی بات یہ ہے کہ جن باتوں میں ان لوگوں نے قرآن کی مخالفت کی ہے خودان میں
اختلاف ہے ان کی افراط تفریط نے ہم کو سیدھی اور اصل راہ دکھا دی جیسے یہودیوں اور عیسائیوں کی
افراط اور تفریط نے اسلام بھیج دیا۔
پس حق بات یہی ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی سنت کے ذریعہ تو اتر دکھا دیا ہے اور
حدیث ایک تاریخ ہے اس کو عزت دینی چاہیے ۔ سنت کا آئینہ حدیث ہے۔
یقین پر ظن کبھی قاضی نہیں ہوتا کیونکہ ظن میں احتمال کذب کا ہے۔ امام اعظم رحمۃ اللہ علیہ
کا مسلک قابلِ قدر ہے انہوں نے قرآن کو مقدم رکھا ہے۔
احادیث میں مسیح موعود کے لئے نُزُولُ مِنَ السَّمَاءِ
نزول اور ختم نبوت کی حقیقت نہیں لکھا نزول کا لفظ ہے اور یہ اعلی معی رکھتا ہے نہ کہ
حقیقی ۔ نزیل لغت میں مسافر کو کہتے ہیں کیا وہ آسمان سے اترتا ہے بہر حال قرآن ہر میدان میں فتح یاب
ہے۔ آپ کو خاتم الانبیاء ٹھہرایا اور آخَرِيْنَ مِنْهُمْ لَمَّا يَلْحَقُوا بِهِمْ کہہ کر مسیح موعود کواپنا بروز بتادیا ہے۔
بعض لوگ کہتے ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم معراج کی رات اسی
معراج ایک کشف تھا جسم کے ساتھ آسمان پر گئے ہیں مگر وہ نہیں دیکھتے کہ قرآن شریف
اس کورڈ کرتا ہے اور حضرت عائشہ بھی رؤیا کہتی ہیں ۔
حقیقت میں معراج ایک کشف تھا جو بڑا عظیم الشان اور صاف کشف تھا اور اتم اور اکمل تھا
کشف میں اس جسم کی ضرورت نہیں ہوتی کیونکہ کشف میں جو جسم دیا جاتا ہے اس میں کسی قسم کا حجاب جو جاتا ہے اس سی
نہیں ہوتا بلکہ بڑی بڑی طاقتیں اس کے ساتھ ہوتی ہیں اور آپ کو اسی جسم کے ساتھ جو بڑی طاقتوں

آج 10 میں سے 10 باقی