۲۶ اکتوبر ۱۹۰۲ء

ملفوظات (جلد 3)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

فرمایا۔ جیسے مسیح پر کفر کا فتوی لگا کر ان کو صلیب پر چڑھایا گیا ایسا واقعہ کسی نبی کے ساتھ نہیں
ہوا۔ گناہ کا کمال کفر پر جا کر ہوتا ہے اور مسیح پر یہودیوں نے کفر کا فتوی لگا یا ( ہمارا یہ عقیدہ نہیں
ہے ) آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے مخالفوں نے برخلاف اس کے آپ کو الا مین اور المامون کہا۔ مسیح
کے مخالفوں کا ان کی نسبت کفر کا فتویٰ دینا اور آپ کے مخالفوں کا آپ کو الا مین کہنار تنبہ اور درجہ میں
اللہ تعالیٰ کے نزدیک بڑا فرق بتاتا ہے۔ لے
۲۶ اکتوبر ۱۹۰۲ء
مولوی جمال الدین صاحب ساکن سید والہ نے سوال کیا کہ حضرت زکریا علیہ السلام کی بابت جو آیا
ہے کہ اَلَّا تُكَلِّمَ النَّاسَ ثَلَثَةَ أَيَّامٍ إِلَّا رَمزا (ال عمران : ۴۲) ۔ کیا اس سے یہ مراد ہے کہ وہ کلام
نہ کریں گے۔
فرمایا۔ اس سے یہی معلوم ہوتا ہے۔ لا تَسْتَطِيعُ نہیں کہا۔
سلیمان علیہ السلام کے لئے جو آیا ہے کہ لوہا نرم کر دیا اس سے کیا مراد ہے؟ معجزہ کی حقیقت فرمایا۔
تدابیر مشہودہ سے الگ ہو کر جو فعل ہوتا ہے اس میں اعجازی رنگ ہوتا ہے۔ معجزات جن باتوں
میں صادر ہوتے ہیں ان میں سے بہت سے افعال ایسے ہوتے ہیں کہ دوسرے لوگ بھی ان
میں شریک ہوتے ہیں مگر نبی ان تدابیر اور اسباب سے الگ ہو کر وہی فعل کرتا ہے اس لئے وہ معجزہ ہوتا
ہے اور یہی بات یہاں سلیمان کے قصہ میں ہے۔
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے پہلے کیا لوگ قصائد نہ کہتے تھے؟ کہتے تھے مگر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
نے جو کلام فصیح و بلیغ پیش کیا تو وہ جوڑ توڑ کا نتیجہ نہ تھا بلکہ وحی سے تھا۔ اس لئے معجزہ تھا کہ درمیان
اسباب عادیہ نہ تھے۔ آپ نے کوئی تعلیم نہ پائی تھی اور بدوں کوشش کے وہ کلام آپ نے پیش کیا۔
الحکم جلد ۶ نمبر ۴۰ مورخه ۱۰ نومبر ۱۹۰۲ صفحه ۵

غرض اسی طرح پر لوہا نرم کرنے کا معجزہ ہے کہ اس میں اسباب عادیہ نہ تھے۔ اور یہ بھی ممکن ہے کہ اس
کے اور معنی بھی ہوں ۔ مشکلات صحب سے بھی مرادلو ہا ہوتا ہے۔ وہ حضرت سلیمان پر آسان ہو گئیں۔
مگر اصل اعجاز کا کسی حال میں ہم انکار نہیں کرتے ورنہ اگر خدا تعالیٰ کی ان قدرتوں پر ایمان نہ ہو تو پھر
خدا کو کیا مانا ؟
ہم
اس کو خارقِ عادت نہیں مان سکتے جو قرآن شریف کے بیان کردہ قانونِ قدرت کے خلاف
ہو۔ مثلاً ہم احیاء موٹی حقیقی کا کیوں انکار کرتے ہیں؟ اس لئے کہ قرآن شریف نے یہ فیصلہ کر دیا ہے
فَيُمْسِكُ الَّتِي قَضَى عَلَيْهَا الْمَوْتَ (الزمر : ۴۳) اسی طرح ہم نہیں مان سکتے کہ خدا اپنے جیسا کوئی اور
خدا بھی بنا لیتا ہے کیونکہ یہ اس کی توحید کے خلاف ہے یا یہ کہ وہ خودکشی نہیں کر سکتا کیونکہ اس کی صفت
حتی وقیوم کے خلاف ہے اسی طرح اگر کوئی کہے کہ دنیا ہمیشہ رہے گی اور یہاں ہی دوزخ بہشت ہوگا ہم
نہیں مان سکتے ۔ اس کی صفت ملِكِ يَوْمِ الدِّينِ (الفاتحة : ۴) کے خلاف ہے اور اس کے خلاف جا
ٹھہرتا ہے فَرِيقٌ فِي الْجَنَّةِ وَ فَرِيقٌ فِي السَّعِيرِ (الشوری: ۸) ایسا ہی ہم نہیں مان سکتے کہ کوئی اس جسم
کے ساتھ آسمان پر بھی چڑھ سکتا ہے کیونکہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو کفار نے کہا کہ تو آسمان پر
چڑھ جا آپ نے یہی فرما یا سُبْحَانَ رَبِّي هَلْ كُنْتُ إِلَّا بَشَرًا رَّسُولًا (بنی اسراءیل : ۹۴) ایسا ہی
مردے اگر واپس آسکتے تو چاہیے تھا کہ قرآن شریف ان کے لئے کوئی خاص قانونِ وراثت بیان کرتا
اور فقہ میں کوئی باب اس کے متعلق بھی ہوتا۔ غرض جو اُمور قرآن شریف کے بیان کردہ قانون کے
خلاف ہیں ہم ان کو تسلیم نہیں کر سکتے ۔
پوچھا گیا کہ قرآن کا جو نزول ہوا ہے وہ یہی الفاظ ہیں یا کس طرح ؟ قرآن کریم کا متن فرمایا۔ کمت پہ
یہی الفاظ ہیں اور یہی خدا کی طرف سے نازل ہوا ۔ قراءت کا اختلاف الگ امر ہے۔
مَا أَرْسَلْنَا مِنْ قَبْلِكَ مِنْ رَّسُولٍ وَلَا نَبِيَّ ( الحج : (۵۳) میں لا مُحَدَّث قراءت شاذہ ہے اور
یہ قراءت صحیح حدیث کا حکم رکھتی ہے جس طرح نبی اور رسول کی وحی محفوظ ہوتی ہے اسی طرح محدث کی

وجی بھی محفوظ ہوتی ہے جیسا کہ اس آیت سے پایا جاتا ہے۔
جبرائیل علیہ السلام کا نزول
پوچھا گیا جبرائیل کا نزول قلب پر ہوتا تھا یا آواز آتی تھی؟
فرمایا۔
جلد سوم
اس میں بحث کی کچھ ضرورت نہیں جبرائیل کا تعلق قلب ہی سے ہوتا ہے اور قرآن شریف میں یہ
لفظ آیا بھی ہے مگر یہ عالم الگ ہی ہوتا ہے قرآن شریف جو تمام کتابوں اور علوم کا خاتمہ کرتا ہے اس لئے
وہ بڑی اقومی وحی ہے اور شدت کے ساتھ اس کا نزول تھا۔
ایک شخص نے اپنی رؤیا سنائی جس میں یہ آیت تھی فِطْرَتَ اللهِ الَّتِی
اسلام فطرتی مذہب ہے فَطَرَ النَّاسَ عَلَيْهَا (الروم : (۳)
فرمایا۔ اس کے معنی یہی ہیں کہ اسلام فطرتی مذہب ہے انسان کی بناوٹ جس مذہب کو چاہتی
ہے وہ اسلام ہے اس کے یہ معنی ہیں کہ اسلام میں بناوٹ نہیں ہے۔ اس کے تمام اصول فطرت انسانی
کے موافق ہیں۔ تثلیث اور کفارہ کی طرح نہیں ہیں جو سمجھ میں نہیں آسکتے۔ عیسائیوں نے خود مانا ہے کہ
جہاں تثلیث نہیں گئی وہاں توحید کا مطالبہ ہوگا۔ کیونکہ فطرت کے موافق توحید ہی ہے اگر قرآن شریف
نہ بھی ہوتا تب بھی انسانی فطرت توحید ہی کو مانتی ۔ کیونکہ وہ باطنی شریعت کے موافق ہے ایسا ہی اسلام
کی کل تعلیم باطنی شریعت کے موافق ہے برخلاف عیسائیوں کی تعلیم کے جو مخالف ہے۔ دیکھو! حال ہی
میں امریکہ میں طلاق کا قانون خلاف انجیل پاس کرنا پڑا۔ یہ وقت کیوں پیش آئی اس لئے کہ انجیل کی
تعلیم فطرت کے موافق نہ تھی ۔
سوال کیا گیا کہ مسیح کو صلیب پر چڑھانا مسیح کو صلیب پر لٹکائے جانے کے دلائل قرآن میں کہاں سے ثابت ہوتا ہے؟
فرمایا - وَ لكِنْ شُبِّهَ لَهُمُ (النساء : (۱۵۸) سے۔ یہ واقعہ عیسائیوں اور یہودیوں کے
متواترات سے ہے قرآن شریف اس کا انکار کیوں کرنے لگا تھا۔ قرآن یا حدیث صحیح میں کہیں ذکر
نہیں ہے کہ مسیح چھت پھاڑ کر آسمان پر چلا گیا ۔ یہ صرف خیالی امر ہے کیونکہ اگر مسیح صلیب پر چڑھایا

نہیں گیا اور وہ کوئی اور شخص تھا تو دو صورتوں سے خالی نہیں یا دوست ہوگا یا دشمن ۔ پہلی صورت میں مسیح
نے اپنے ہاتھ سے ایک دوست کو ملعون بنایا جس لعنت سے خود بچنا چاہتا تھا اس کا نشانہ دوست کو بنایا۔
یہ کون شریف پسند کر سکتا ہے۔ پس وہ حواری تو ہو نہیں سکتا۔ اگر دشمن تھا تو چاہیے تھا کہ وہ دہائی دیتا اور
شور مچاتا کہ میں تو فلاں شخص ہوں مجھے کیوں صلیب دیتے ہو۔ میری بیوی اور رشتہ داروں کو بلاؤ
میرے فلاں اسرار ان کے ساتھ ہیں تم دریافت کرلو۔
غرض اس تواتر کا انکار فضول ہے اور قرآن شریف نے ہرگز اس کا انکار نہیں کیا۔ ہاں یہ سچ
ہے کہ قرآن شریف نے تکمیل صلیب کی نفی کی ہے جو لعنت کا موجب ہوتی تھی ۔ نفس صلیب پر
چڑھائے جانے کی نفی نہیں کی اس لئے مَا قَتَلُوہ کہا اگر یہ مطلب نہ تھا تو پھر مَا قَتَلُوہ کہنا فضول ہو
جائے گا۔ یہ ان کے تواترات میں کہاں تھا؟ یہ اس لئے فرمایا کہ صلیب کے ذریعہ قتل نہیں کیا پھر
مَا صَلَبُوهُ سے اور صراحت کی اور لكِن شُبَّهَ لَهُمُ سے اور واضح کر دیا کہ وہ زندہ ہی تھا یہودیوں
نے مردہ سمجھ لیا۔
تماشا کیا
اگر آسمان پر اٹھایا جاتا تو خدا تعالیٰ کی قدرت پر ہنسی ہوتی کہ اصل مقصود تو بچانا تھا یہ کیا تھا
کہ دوسرے آسمان سے پہلے بچا ہی نہ سکا۔ چاہیے تھا کہ ایک یہودی کو ساتھ لے جاتے اور آسمان سے
گرا دیتے تا کہ ان کو معلوم ہو جاتا۔
فرمایا۔ رَفَعَتُهُ مَكَانًا عَلِيًّا (مریم : ۵۸) میں ان کو ماننا پڑا ہے کہ ادریس مر گیا۔ صدیق حسن خان :
نے لکھا ہے کہ اگر حضرت ادریس کو ایسا مانیں تو پھر ان کے بھی واپس آنے کا عقیدہ رکھنا پڑتا ہے جو
صحیح نہیں۔ تعجب ہے کہ حضرت عیسی کے لئے تو فی موجود ہے۔ پھر بھی اس کی موت سے انکار کرتے
ہیں ۔ بخاری بڑا ہی مبارک آدمی تھا اس نے صاف لکھ دیا مُتَوَفِّيكَ مُمِيتُك -
اسی کے ضمن میں فَلَمَّا تَوَفَّيْتَنِي (المائدة: ۱۱۸) کی تفسیر جو آپ نے بارہا کی اور ہم نے شائع کی
بیان فرمائی ۔
الحکم جلد ۶ نمبر ۴۰ مورخه ۱۰ نومبر ۱۹۰۲ صفحه ۶

آج 10 میں سے 10 باقی