۲۷ اکتوبر ۱۹۰۲ء (بوقتِ صبح کی سیر)
ملفوظات (جلد 3)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
۲۷ اکتوبر ۱۹۰۲ء (بوقت صبح کی سیر )
جلد سوم
اس تذکرہ پر کہ عیسائیوں اور یہودیوں میں پھر اس امر یروشلم اور بیت المقدس سے مراد کی تحریک ہورہی ہے کہ ارض مقدس کوترکوں سے خرید
کر لیا جاوے۔ مختلف باتوں کے دوران میں فرمایا۔
یروشلم سے مراد دراصل دارالامان ہے۔ یروشلم کے معنی ہیں وہ سلامتی کو دیکھتا ہے یہ سنت اللہ ہے
کہ وہ پیشگوئیوں میں اصل الفاظ استعمال کرتا ہے اور اس سے مراد اس کا مفہوم اور مطلب ہوتا ہے۔
اسی طرح پر بیت المقدس یعنی مسجد اقصیٰ ہے ہماری اس مسجد کا نام بھی اللہ تعالیٰ نے مسجد اقصیٰ
رکھا ہے کیونکہ اقصیٰ یا با عتبار بعد زمانہ کے ہوتا ہے اور یا بعد مکان کے لحاظ سے۔ اور اس الہام میں
الْمَسْجِدُ الْأَقْصَى الَّذِي بَارَكْنَا حَوْلَهُ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی تاثیرات زمانی کو لیا ہے اور
اس کی تائید وَ آخَرِينَ مِنْهُمْ لَمَّا يَلْحَقُوا بِهِمْ ( الجمعة : (۴) سے بھی ہوتی ہے اور بَارَ كُنَا حَوْلَهُ کا
اس زمانہ کی برکات سے ثبوت ملتا ہے جیسے ریل اور جہازوں کے ذریعہ سفروں کی آسانی اور تار اور
ڈاک خانہ کے ذریعہ سلسلہ رسل و رسائل کی سہولت اور ہر قسم کے آرام و آسائش قسم قسم کی کلوں کے
اجراء سے ہوتے جاتے ہیں اور سلطنت بھی ایک امن کی سلطنت ہے۔
بنی اسرائیل خدا تعالیٰ کا دیا ہوا لقب ہے اسرائیل کے معنے ہیں جو خدا سے بنی اسرائیل بے وفائی نہیں کرتے اس کی اطاعت اور محبت کے رشتہ میں منسلک قوم حقیقی اور
اصلی طور پر اسلام کے یہی معنی ہیں بہت سی پیشگوئیوں میں جو اسرائیل کا نام رکھا ہے۔ یہ قلت فہم کی
وجہ سے لوگوں کو سمجھ نہیں آئی ہیں ۔ اسرائیل سے مراد اسلام ہی ہے اور وہ پیشگوئیاں اسلام کے حق
میں ہیں ۔
فرمایا۔
أَنَّ الْأَرْضَ يَرِثُهَا عِبَادِيَ الصَّلِحُونَ اس آیت سے صاف معلوم ہوتا ہے کہ
الارض سے مراد جو شام کی سرزمین ہے یہ صالحین کا ورثہ ہے اور جواب تک مسلمانوں کے قبضہ میں
ہے۔ خدا تعالیٰ نے یر تھا فرما یا يَمْلِكُها نہیں فرمایا ۔ اس سے صاف پایا جاتا ہے کہ وارث اس
کے مسلمان ہی رہیں گے اور اگر یہ کسی اور کے قبضہ میں کسی وقت چلی بھی جاوے تو وہ قبضہ اس قسم
کا ہوگا جیسے راہن اپنی چیز کا قبضہ مرتہن کو دے دیتا ہے یہ خدا تعالیٰ کی پیشگوئی کی عظمت ہے۔
ارض شام چونکہ انبیاء کی سرزمین ہے اس لئے اللہ تعالیٰ اس کی بے حرمتی نہیں کرنا چاہتا کہ وہ غیروں
کی میراث ہو۔
يَرِثُهَا عِبَادِيَ الصُّلِحُونَ (الانبياء : ۱۰۴) فرمایا ، صالحین کے معنے یہ ہیں کہ کم از کم صلاحیت
کی بنیاد پر قدم ہو۔
مومن کی جو تقسیم قرآن شریف میں کی گئی ہے اس کے تین ہی درجے
مومنوں کے مدارج اللہ تعالیٰ نے رکھے ہیں ۔ ظالم - مقتصد ۔ سابق بالخیرات ۔ با بالخیرات ۔ یہ ان کے
مدارج ہیں ورنہ اسلام کے اندر یہ داخل ہیں ۔ ظالم وہ ہوتا ہے کہ ابھی اس میں بہت غلطیاں اور ہیں۔
کمزوریاں ہیں اور مقتصد وہ ہوتا ہے کہ نفس اور شیطان سے اس کی جنگ ہوتی ہے مگر کبھی یہ
غالب آجاتا اور کبھی مغلوب ہوتا ہے کچھ غلطیاں بھی ہوتی ہیں اور صلاحیت بھی ۔ اور سابق بالخیرات
وہ ہوتا ہے جو ان دونوں درجوں سے نکل کر مستقل طور پر نیکیاں کرنے میں سبقت لے جاوے
اور بالکل صلاحیت ہی ہو۔ نفس اور شیطان کو مغلوب کر چکا ہو ۔ قرآن شریف ان سب کو مسلمان ہی
کہتا ہے۔
ہماری جماعت ہی کو دیکھ لو کہ وہ ایک لاکھ سے زیادہ ہے اور یہ سب کی سب ہمارے مخالفوں ہی
سے نکل کر بنی ہے اور ہر روز جو بیعت کرتے ہیں یہ ان میں ہی سے آتے ہیں ان میں صلاحیت اور
سعادت نہ ہوتی تو یہ کس طرح نکل کر آتے ۔ بہت سے خطوط اس قسم کی بیعت کرنے والوں کے آئے
ہیں کہ پہلے میں گالیاں دیا کرتا تھا مگر اب تو بہ کرتا ہوں مجھے معاف کیا جاوے۔ غرض صلاحیت کی بنیاد
پر قدم ہو تو وہ صالحین میں داخل سمجھا جاتا ہے۔
ما ہوئے تھے تو
سید و مولی شہ نشین پر اجلاس فرما ہے
پراج
مسیح کا جنازہ بعد ادائے نماز مغرب جب ہمارے سیدوم ڈاکٹر سید عبدالستار صاحب رعیہ نے عرض کی کہ ایک شخص منشی رحیم بخش عرضی نویس
بڑا سخت مخالف تھا مگر اب تحفہ گولڑویہ پڑھ کر اس نے مسیح کی موت کا تو اعتراف کر لیا ہے اور یہ بھی
مجھ سے کہا کہ مسیح کا جنازہ پڑھیں ۔ میں نے تو یہی کہا کہ بعد استصواب واستمزاج حضرت اقدس
جواب دوں گا۔
فرمایا۔ جنازہ میت کے لئے دعا ہی ہے کچھ حرج نہیں ۔ وہ پڑھ لیں۔
ہمارے ناظرین منشی شاہدین صاحب سٹیشن ماسٹر مردان سے خوب واقف
الْعَاقِبَةُ لِلْمُتَّقِينَ ہیں وہ اس سلسہ میں قابل قدر حض ہیں تالی اور اشاعت کا سا شوق رکھتے
ہیں جہاں جاتے ہیں ایک جماعت ضرور بنا دیتے ہیں۔ الحکم کے خاص معاونین میں سے ہیں بہر حال
ناظرین یہ بھی جانتے ہیں کہ مردان میں بعض شریر النفس لوگوں کی طرف سے ان کو سخت ایذائیں دی
گئیں اور آخران کی شرارت سے ان کی تبدیلی ہوگئی ۔ حضرت اقدس کے حضور جب ان کی تکالیف اور
مصائب کا ذکر ہوا تھا تو آپ نے صبر اور استقامت کی تعلیم دی تھی جس کا نتیجہ یہ ہوا کہ آخر خدا تعالیٰ نے
اظہار حق کیا۔ افسران بالا دست نے بدوں کسی قسم کی تحریک کے جو منشی صاحب کی طرف سے کی جاتی از خود
اس مقدمہ کی تفتیش کی اور انجام کار منشی شاہدین صاحب ترقی پر گوجر خان ایک عمدہ سٹیشن پر تبدیل ہوئے
اور ان کے متعلق بہت ہی اطمینان بخش رائے افسروں نے قائم کی ۔ غرض جب منشی صاحب کی اس کامیابی
کا ذکر ہوا فرمایا۔
عاقبت متقی کے لئے ہے۔ برگردن او بماند و بر ما بگذشت والا معاملہ ہو گیا ۔ خدا تعالیٰ نیک نیت
حاکم کو اصلیت سمجھا دیتا ہے اگر اصلیت نہ سمجھیں تو پھر اندھیر پیدا ہو۔
بغداد وغیرہ کی تباہی کے ذکر پر جو ہلا کونے کی فرمایا کہ بغداد کی تباہی بدکاری حد سے بڑھ گئی تھی۔ آخر خدا تعالیٰ نے اس طرح پر انکو تباہ کیا لکھا پر
ہے کہ آسمان سے آواز آتی تھی ۔ أَيُّهَا الْكُفَّارُ اقْتُلُوا الْفُجَّارَ -
فرمایا۔ صادق مخالفوں کی شرارت اور ایذارسانی سے اگر مارا بھی جاتا ہے تو وہ شہید ہوتا ہے مگر
وہ ناعاقبت اندیش طاعون کا شکار ہونے کو باقی رہ جاتے ہیں جو ان کی شامت اعمال سے آتی ہے۔
اذان ہورہی تھی آپ نے فرمایا۔
اذان ایک عمدہ شہادت ہے کیسی عمدہ شہادت ہے جب یہ ہوا ؟ یہ ہوا میں گونجتی ہوئی دلوں تک
پہنچتی ہے تو اس کا عجیب اثر پڑتا ہے۔ دوسرے مذاہب کے جس قدر عبادت کے بلانے کے طریق
ہیں وہ اس کا مقابلہ نہیں کر سکتے انسانی آواز کا مقابلہ دوسری مصنوعی آوازیں کب کر سکتی ہیں ؟
اپنی جماعت کے ذکر پر فرمایا کہ
جماعت کے لیے غلبہ کا وعدہ اللہ تعالی نے اس جماعت کے لئے وعدہ فرمایا ہے و جَاعِلٌ
الَّذِينَ اتَّبَعُوكَ فَوْقَ الَّذِينَ كَفَرُوا إِلَى يَوْمِ الْقِيمَةِ اور خدا کے وعدے سچے ہیں ۔ ابھی تو تخم ریزی
ہو رہی ہے ہمارے مخالف کیا چاہتے ہیں؟ اور خدا تعالیٰ کا کیا منشا ہے یہ تو ان کو ابھی معلوم ہو سکتا ہے
اگر وہ غور کریں کہ وہ اپنے ہر قسم کے منصوبوں اور چالوں میں نا کام اور نامراد رہتے ہیں۔ اسی طرح
پر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے مخالف کیا چاہتے تھے؟ ان کا تو یہی مدعا اور مقصد تھا کہ اس جماعت
کو نابود کر دیں مگر دیکھو انجام کیا ہوا؟ اگر اس اعجاز کامیابی کو جو ہمارے نبی کو حاصل ہوئی ابو جہل اس
وقت دیکھے تو اس کو پتہ لگے ۔ کس قدر فوق العادة ترقی مخالفوں کی مخالفت اور شرارت کے مقابلہ میں
خدا تعالیٰ نے کر کے دکھائی ۔ یہی معاملہ یہاں ہے اگر یہ مخالف نہ ہوتے تو ایسی اعجازی ترقی یہاں
بھی نہ ہوتی یعنی اس ترقی میں اعجازی رنگ نہ رہتا کیونکہ اعجاز تو مقابلہ اور مخالفت سے ہی چمکتا ہے۔
ایک طرف تو ہمارے مخالفوں کی یہ کوششیں ہیں کہ وہ ہم کو نابود کر دیں۔ ہمارا اسلام تک نہیں لیتے اور
غائبانہ ذکر بھی نفرت سے کرتے ہیں دوسری طرف اللہ تعالیٰ حیرت انگیز طریق پر اس جماعت کو بڑھا
رہا ہے یہ معجزہ نہیں تو کیا ہے؟
کیا یہ ہمارا فعل ہے یا ہماری جماعت کا؟ نہیں یہ خدا تعالیٰ کا ایک فعل ہے جس کی تہ اور سر کو کوئی
نہیں جان سکتا ۔ اب ان کو کس قدر تعجب ہوتا ہو گا کہ چند سال پہلے جس جماعت کو بالکل کمزور اور ذلیل