۲۸ اکتوبر ۱۹۰۲ء (بوقت صبح کی سیر)

ملفوظات (جلد 3)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

اور ضعیف سمجھتے تھے اور کہتے تھے کہ چند آدمی شامل ہیں اب اس کا شمار ایک لاکھ سے بھی بڑھ گیا ہے
اور کوئی دن نہیں جاتا کہ بذریعہ خطوط اور خود حاضر ہو کر لوگ اس سلسلہ میں داخل نہیں ہوتے ۔ یہ خدا کا
کام ہے اور اس کی باتیں عجیب ہوتی ہیں۔ اے
۲۸ اکتوبر ۱۹۰۲ء (بوقت صبح کی سیر )
طاعون
حسب معمول آپ حلقہ خدام میں سیر کو نکلے طاعون کا تذکرہ شروع ہوتے ہی فرمایا کہ
قرآن شریف میں اس کو رِ جُزْ مِنَ السَّمَاءِ کہا ہے اس سے صاف معلوم ہوتا ہے کہ
اس پر انسانی ہاتھ نہیں پڑسکتا اور نہ زمینی تدابیر اس کا مقابلہ کر سکتی ہیں۔ ورنہ یہ عذاب آسمانی نہ رہے۔
طاعون جو اس کا نام رکھا ہے یہ مبالغہ کا صیغہ ہے جیسے فاروق ۔ جب طعن اور تکذیب حد سے گذر
جاتی ہے تو پھر اس کی پاداش میں طاعون آتی ہے اور پھر صفائی کر کے ہی قہر الہی بس کرتا ہے۔
عرض کیا گیا کہ دَابَّةُ الْأَرْضِ اور رِجْرًا مِّنَ
دابۃ الارض اور طاعون میں تعلق السلام میں کیا تعلق ہے؟ میں
فرمایا۔ امر تو آسمانی ہی ہوتے ہیں یعنی اس طاعون کا امر آسمان سے آتا ہے اور وہ انسانی ہاتھوں
سے بالاتر امر ہوتا ہے اور اس کا معالجہ بھی آسمان ہی سے آتا ہے۔ دابۃ الارض طاعون کو کہتے ہیں اس
لئے کہ اس کے کیڑے تو زمینی ہی ہوتے ہیں۔
عرض کیا گیا کہ طاعون سے مرنا شہادت بتاتے ہیں تو پھر طاعونی موت شہادت ہوتی ہے عذاب کیوں کر ہوا ؟
جولوگ طاعون سے مرنا شہادت بتاتے ہیں ان کو معلوم نہیں کہ طاعونی موت تو عذاب الہی ہی ہے
لیکن یہ جو کسی حدیث میں آیا ہے کہ اگر مومن ہو کر طاعون سے مر جاوے تو شہادت ہے۔ تو یہ اللہ تعالیٰ
نے گویا مومن کی پردہ پوشی کی ہے۔ کثرت سے اگر مرنے لگیں تو شہادت نہ رہے گی پھر عذاب ہو
الحکم جلد ۶ نمبر ۴۰ مورخه ۱۰ نومبر ۱۹۰۲ ء صفحه ۸،۷

جائے گا۔ شہادت کا حکم شاذ کے اندر ہے کثرت ہمیشہ کافروں پر ہوتی ہے۔
اگر یہ ایسی ہی شہادت اور برکت دت اور برکت والی چیز تھی تو اس کا نام رجز مِنَ السَّمَاءِ نہ رکھا جاتا اور پھر
کثرت سے مومن مرتے اور انبیاء مبتلا ہوتے مگر کیا کوئی کسی نبی کا نام لے سکتا ہے؟ ہرگز نہیں۔ پس
یا د رکھو کہ اگر کوئی شاذ مومن اس سے مر جاوے تو اللہ تعالیٰ اپنی ستاری سے اس کی پردہ پوشی فرماتا ہے
اور اس کے لئے کہا گیا کہ وہ شہادت کی موت مرتا ہے ماسوا اس کے میں نے بارہا کہا ہے کہ اگر کوئی
حدیث قرآن شریف کے متعارض ہو اور اس کی تاویل قرآن کے موافق نہ ہو تو اسے چھوڑ دینا چاہیے
حکم ہمیشہ کثرت پر ہوتا ہے شاذ تو معدوم کا حکم رکھتا ہے۔
( در بار شام)
بعد ادائے نماز مغرب اول چند آدمیوں نے بیعت کی۔ پھر مفتی محمد صادق صاحب نے ڈوئی کے
اخبار سے چند پیرا گراف سنائے ۔
فرمایا۔ یہ لغو اور کفر تو ہوتا ہے مگر اس سے تحریک ہو جاتی ہے اور تحریک بچہ کے بازیچہ سے بھی
ہو جاتی ہے۔
ڈاکٹر عبدالستار شاہ صاحب نے منشی رحیم بخش یہی اعتراض میری سچائی کا گواہ ہے عرضی نویس کا خط پیش کیا جس میں دو سوال لکھے
تھے۔ پہلا سوال یہ تھا کہ براہین میں مسیح کی آمد ثانی کا اقرار تھا کہ وہی مسیح آئے گا پھر اس کے خلاف
دعوی کیا گیا یہ تزلزل بیانی قابل اعتبار نہیں ہوتی ۔
فرمایا۔ ہمیں اس سے انکار نہیں کہ ہم نے ایسا لکھا ہے اور ہمیں یہ بھی دعویٰ نہیں ہیں ہے کہ ہم
عالم الغیب ہیں ایسا دعویٰ کرنا ہمارے نزدیک کفر ہے اصل بات یہ ہے کہ جب تک اللہ تعالیٰ کی طرف
سے ہدایت نہ آوے ہم کسی امر کو جو مسلمانوں میں مروج ہو چھوڑ نہیں سکتے ۔
براہین احمدیہ کے وقت اس مسئلہ کی طرف اللہ تعالیٰ نے ہمیں توجہ نہیں دلائی۔ پھر جبکہ ایک چرخہ
کاتنے والی بڑھیا بھی یہی عقیدہ رکھتی تھی اور جانتی تھی کہ مسیح دوبارہ آئے گا تو ہم اس کو کیسے چھوڑ سکتے تھے

جب تک خدا کی طرف سے صریح حکم نہ آجاتا۔ اس لئے ہمارا بھی یہی خیال تھا۔ مخالفوں کی بے ایمانی
ہے کہ ایک خیال کو الہام یا وحی بتا کر پیش کرتے ہیں۔ براہین میں یہ بات عامیانہ اعتقاد کے رنگ میں
ہے نہ یہ کہ اس کی نسبت وحی کا دعویٰ کیا گیا ہو۔ مگر جب خدا تعالیٰ نے ہم پر بذریعہ وحی اس راز کو کھول دیا
اور ہم کو سمجھا یا اور یہ وحی تو اتر تک پہنچ گئی تو ہم نے اس کو شائع کر دیا۔ انبیاء علیہم السلام کی بھی یہی حالت
ہوتی ہے جب خدا تعالیٰ کسی امر پر اطلاع دیتا ہے تو وہ اس سے ہٹ جاتے ہیں یا اختیار کرتے ہیں۔
دیکھو! ایک عائشہ رضی اللہ عنہا میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اوّل کوئی اطلاع نہ ہوئی۔ یہاں تک
نوبت پہنچی کہ حضرت عائشہ اپنے والد کے گھر چلی گئیں اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بھی کہا کہ اگر
ارتکاب کیا ہے تو توبہ کرلے۔ ان واقعات کو دیکھ کر صاف معلوم ہوتا ہے کہ آپ کو کس قدر اضطراب تھا مگر
یہ راز ایک وقت تک آپ پر نہ کھلا لیکن جب خدا تعالیٰ نے اپنی وحی سے تبر یہ کیا اور فرمایا البيت
لِلْخَبِيثِينَ وَالْخَبِيثُونَ لِلْخَبِيثَتِ وَالطَّيِّبْتُ لِلطَّيِّبِينَ وَالطَّيِّبُونَ لِلطَّيِّبت ( النور : ۲۷) تو آپ کو اس
افک کی حقیقت معلوم ہوئی اس سے کیا آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں کوئی فرق آتا ہے؟
ہرگز نہیں وہ شخص ظالم اور نا خدا ترس ہے جو اس قسم کا وہم بھی کرے اور یہ کفر تک پہنچتا ہے۔ آنحضرت
صلی اللہ علیہ وسلم اور انبیاء علیہم السلام نے کبھی دعوی نہیں کیا کہ وہ عالم الغیب ہیں ۔ عالم الغیب ہونا خدا کی
شان ہے۔ یہ لوگ سنت انبیاء علیہم السلام سے اگر واقف اور آگاہ ہوں تو اس قسم کے اعتراض ہرگز نہ
کریں۔ افسوس ہے ان کو گلستان بھی یاد نہیں جہاں حضرت یعقوب کی حکایت لکھی ہے۔
یکی پرسید زاں گم کرده فرزند
کہ اے روشن گهر پیر خردمند
ز مصرش بوئے پیراہن شمیدی
چرا
در
چاه کنعانش
نه
دیدی
بگفت احوال ما برق جہاں است
دیگر دم نہاں است
دے پیدا و

بر
طارم اعلیٰ نشینیم
دعو
گہے بر پشت پائے خود نه بینیم
اگر درویش
بر یک حال ماندی
سر دست از دو
عالم
بر فشاندی
یہ سچی بات ہے اور ہمیں اس کا اعتراف ہے کہ ہم خدا تعالیٰ کے دکھائے بغیر نہیں دیکھتے اور اس
کے سنائے بغیر نہیں سنتے اور اس کے سمجھائے بغیر نہیں سمجھتے۔ اس اعتراف میں ہمارا فخر ہے ہم نے کبھی
ہیں کیا کہ ہم عالم الغیب ہیں ۔ ہم نے انہیں خیالات کے مسلمانوں میں نشو نما پایا تھا ایہ
مہدی ومسیح کے متعلق ہمارا علم تھا۔ مگر جب خدا تعالیٰ نے اصل راز ہم پر کھولا اور حقیقت بتادی تو ہم نے
اس کو چھوڑ دیا اور نہ خود چھوڑا بلکہ دوسروں کو بھی اس کی طرف اسی کے حکم سے دعوت دی اور اس کو
چھڑایا۔ اور تعجب کی بات یہ ہے کہ جس امر کو نادان اعتراض کے رنگ میں پیش کرتا ہے اسی میں ہمارا
فائدہ اور ہماری تائید ہوتی ہے دیکھو! براہین میں ایک طرف مجھے مسیح موعود ٹھہرایا ہے اور وہ تمام
وعدے جو آنے والے مسیح موعود کے حق میں ہیں میرے ساتھ کئے اور دوسری طرف ہم اپنے اسی قلم
سے مسیح کے دوبارہ آنے کا اقرار کرتے ہیں اب ایک دانش مند اور خدا ترس مسلمان اس معاملہ میں غور
کرے اور دیکھے کہ اگر یہ دعوی ہمارا افترا ہوتا اور ہم نے از خود بنا یا ہوتا یا منصوبہ بازی ہوتی تو اس قسم
کا اقرار ہم اس میں کیوں کرتے ؟ یہ سادگی صاف بتاتی ہے کہ جو کچھ خدا تعالیٰ نے ہم کو علم دیا اسے ہم
نے ظاہر کیا۔ بظاہر یہ کارروائی متناقض ہے مگر ایک سعید الفطرت انسان کے لئے ایک روشن تر دلیل
ہے۔ کیونکہ جب تک خدا تعالیٰ نے ہم پر نہیں کھولا باوجود یکہ ہمارے ساتھ وہی وعدے جو مسیح موعود کے الی ہم پر
ساتھ تھے کیے جاتے اور اسی براہین میں میرا نام مسیح رکھا جاتا ہے اور هُوَ الَّذِي أَرْسَلَ رَسُولَهُ الآية
الہام ہوتا ہے مگر اسی قلم سے میں لکھتا ہوں کہ مسیح موعود دوبارہ آئے گا ہم نے قِيَامُ فِي مَا أَقَامَ اللہ کو
نہیں چھوڑا جب تک کہ آفتاب کی طرح کھل نہیں گیا۔ یہی اعتراض ہماری سچائی کا گواہ ہے۔
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر جب پہلے پہل وحی آئی تو آپ نے یہی فرما یا خَشِيتُ عَلی نَفْسِی ۔

بیوی کہتی ہے تلاو ہے گلا و الله۔ اور پھر بیوی نے کہا کہ آپؐ ضعفاء کے مددگار ہیں آپ کو خا آپ کو خدا ضائع نہیں
کرے گا پھر خدا تعالیٰ نے جب آپ پر امر نبوت کو واضح طور پر کھول دیا تو آپ نے تبلیغ اور اشاعت
میں کوئی دقیقہ نہ چھوڑا۔ مومن اس مقام کو جہاں ہوتا ہے نہیں چھوڑ تا جب تک خدا نہ چھڑائے۔
مولانا مولوی عبد الکریم صاحب نے ضمناً عرض کیا کہ تعجب کی بات ہے ایک قوم اور بھی تو ہے جس
نے خدا کے اس راستباز اور صادق مسیح موعود کو تسلیم کیا ہے اور وہ اس پر ایمان لائی ہے اس کے سامنے کیا یہ
باتیں نہیں ہیں ؟ ہیں مگر ان کو ان پر کوئی اعتراض نہیں معلوم ہوتا بلکہ ایمان بڑھتا اور اس کی سچائی پر ایک
عرفانی رنگ کی دلیل پیدا ہوتی ہے حضرت اقدس نے سن کر فرمایا۔
بے شک یہ تو سچائی کی دلیل ہے نہ اعتراض۔ کیونکہ ماننا پڑے گا کہ تصنع سے یہ دعویٰ نہیں کیا گیا
بلکہ خدا کے حکم اور وحی سے کیا گیا کیونکہ حضرت عیسیٰ کی آمد کے واقعات کو ہی تو اس میں بیان نہیں کیا
بلکہ میرا نام عیسی رکھا اور لکھا کہ لِيُظْهِرَهُ عَلَى الدِّينِ كُله (الصف:۱۰) میرے حق میں ہے اور
ادھر کوئی توجہ نہیں ۔ پس اس سے صاف ثابت ہوتا ہے کہ اگر میرا یہ کام ہوتا تو اس میں دوبارہ آنے کا
اقرار نہ ہوتا۔ یہ اقرار ہی بتاتا ہے کہ یہ خدا کا کام ہے۔
اس پر مولانا مولوی عبدالکریم صاحب نے اس نکتہ سے خاص ذوق اٹھا کر عرض کیا کہ یہ بعینہ وہی
بات ہے جو قرآن شریف کی حقانیت پر پیش کی جاتی ہے کہ اگر یہ آنحضرت کا اپنا کلام ہوتا تو اس میں زینب کہ
کا قصہ نہ ہوتا۔ حضرت اقدس نے پھر اسی سلسلہ کلام میں فرمایا کہ
اب کون سی نئی بات ہے جس کا ذکر براہین میں نہیں ہے۔ براہین کو طبع ہوئے پچیش برس کے قریب
ہو گزرے ہیں اور اس وقت کے پیدا ہوئے بچے بھی اب بچوں کے باپ ہیں ۔ اس میں ساری باتیں
درج ہیں بناوٹ کا مقابلہ اس طرح پر ہو سکتا ہے کیا۔ تیس برس پہلے ایک شخص ایسا منصوبہ کس طرح کر سکتا
ہے جبکہ اسے اتنا بھی یقین نہیں کہ وہ اس قدر عرصہ تک زندہ رہے گا۔ پھر کیوں کر میں اپنا نام اتنے سال
پہلے از خود عیسی رکھ سکتا تھا اور ان کاموں کو جو اس کے ساتھ منسوب تھے اپنے ساتھ منسوب کرتا۔ ہاں
اس سے منصوبہ بے شک پایا جاتا اگر میں اس وقت لکھ دیتا کہ آنے والا میں ہی ہوں مگر اس وقت نہیں کہا

باوجود یکہ هُوَ الَّذِي أَرْسَلَ رَسُولَهُ بِالْهُدی کا اعتراف کیا ہے کہ میرے حق میں ہے یہ خدا کا کام تھا
کہ مسیح کا دعوی تو اس میں بیان کیا مگر اس کو چھپایا اور زبان سے نکلوا دیا کہ وہ آئے گا۔ میں حلفاً کہتا
ہوں کہ آج جو دعویٰ کیا گیا ہے براہین میں یہ سارا موجود ہے ایک لفظ بھی کم و بیش نہیں ہوا اگر اس میں
الہامات نہ ہوتے تو اعتراض کی گنجائش ہوتی گو اس وقت بھی اعتراض فضول ہوتا کیونکہ وہ دعوی وحی سے نہیں
تھا بلکہ اپنی ذاتی رائے تھی خدا تعالیٰ نے یہ اس لئے کیا تاظنون اور جعل سازی کے وہم دور ہوں ۔
دوسرا سوال ان کا اس امر پر تھا کہ آپ نے مسیح موعود کے قریشی ہونے کی حقیقت می جو وہ کھلکھا ہےکہ وہ قریش میں سے نہیں مسیح موعود
اور پھر بعض جگہ یہ بھی لکھا ہے کہ وہ قریشی ہے اس کی مطابقت کیوں کر ہو؟ وہ
فرمایا ۔ مسیح موعود کو جس طرز پر ہم کہتے ہیں کہ وہ قریش میں سے نہیں وہ اس اعتبار سے نہیں
جیسے قریش ہیں ۔ اہل فارس کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے قریش میں سے ٹھہرایا ہے اور میرا الہام
بھی ہے سَلْمَانُ مِنَّا أَهْلَ الْبَيْتِ اسی نام سے مجھے اہل بیت میں داخل کیا ہے داخل کرنا اور بات
ہے اور ہونا اور ۔ یہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا اختیار ہے اہل فارس کو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے
اہلِ بیت اور قریش سے ٹھہرایا ہے اس لئے میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے اعلام سے قریش اور
اہلِ بیت میں ہوں ۔
اس پر حضرت حکیم الامۃ نے يُسْلَبُ الْمُلْكُ مِنْ قُرَيْشٍ کا ذکر کر کے عرض کیا کہ حضور ہم قریشیوں
سے ملک چھینا گیا مگر کسی نے ہماری قوم سے غور نہیں کی کہ کیوں ایسا ہوا ۔ تکبر کا اتنا بڑا خطرناک مرض ہوا۔ بڑا
ہماری قوم میں ہے کہ جس کی کوئی حد نہیں۔ سید کی لڑکی کسی دوسرے کے گھر میں دینا کفر سمجھا گیا گیا ہے۔ اس پر
میر صاحب نے کہا کہ ہم سے کوئی پوچھا کرتا ہے تو اس کو یہی جواب دیا کرتے ہیں کہ حضرت امام حسن اور
امام حسین رضی اللہ عنہما کی ایک بہن تھی کوئی ہمیں بتائے کہ وہ کسی سید کو دی گئی تھی ۔
پھر بروز کے متعلق سلسلہ کلام یوں شروع ہوا۔ فرمایا۔ بروز کی حقیقت نیکوں کے اور بدوں کے بروز ہوتے ہیں۔ نیکوں کے بروز میں جو موعود ہے

آج 10 میں سے 10 باقی