۲۹ اکتوبر ۱۹۰۲ء (صبح کی سیر)

ملفوظات (جلد 3)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

اسے یہودیوں
وہ ایک ہی ہے یعنی مسیح موعود ہمارا عقیدہ یہ ہے کہ اِهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ
عَلَيْهِمُ ( الفاتحة : ٦ ، (الفاتحة : ۷۶) سے نیکوں کا بروز اور ضالین سے عیسائیوں کا بروز اور مغضوب
کا بروز مراد ہے اور یہ عالم بروزی صفت میں پیدا کیا گیا ہے جیسے پہلے نیک یا بد گذرے ہیں ان کے
رنگ اور صفات کے لوگ اب بھی ہیں۔ خدا تعالیٰ ان اخلاق اور صفات کو ضائع نہیں کرتا۔ ان کے
رنگ میں اور آجاتے ہیں جب یہ امر ہے تو ہمیں اس سے انکار نہیں ہو سکتا کہ ابرار اور اختیار اپنے
اپنے وقت پر ہوتے رہیں گے۔ اور یہ سلسلہ قیامت تک چلا جاوے گا جب یہ سلسلہ ختم ہو جاوے
گا تو دنیا کا بھی خاتمہ ہے لیکن وہ موعود جس کے سپر د عظیم الشان کام ہے وہ ایک ہی ہے کیونکہ جس کا وہ
بروز ہے یعنی محمد صلی اللہ علیہ وسلم وہ بھی ایک ہی ہے۔
حضرت حکیم الامت نے مولوی ابو رحمت حسن صاحب کا ذکر سنایا کہ وہ بڑے
سے خط لکھتے ہیں اور انہوں نے اپنے خط میں لکھا ہے کہ
أَحْصَنَتْ فَرَجَهَا اخلاص
اس آیت پر مخالف اعتراض کرتے ہیں کہ یہ تہذیب کے خلاف ہے۔
فرمایا ۔ جو خدا تعالیٰ کو خالق سمجھتے ہیں تو کیا اس خلق کو لغو اور باطل قرار دیتے ہیں جب اس نے ان
اعضا کو خلق کیا اس وقت تہذیب نہ تھی۔ خالق مانتے ہیں اور خلق پر اعتراض نہیں کرتے ہیں تو پھر اس
ارشاد پر اعتراض کیوں؟ دیکھنا یہ ہے کہ زبان عرب میں اس لفظ کا استعمال ان کے عرف کے نزدیک
کوئی خلاف تہذیب امر ہے جب نہیں تو دوسری زبان والوں کا حق نہیں کہ اپنے عرف کے لحاظ سے
اسے خلاف تہذیب ٹھہرائیں۔ ہر سوسائٹی کے عرفی الفاظ اور مصطلحات الگ الگ ہیں ۔
۲۹ اکتوبر ۱۹۰۲ء (صبح کی سیر)
طاعون کے ذکر پر ضمناً فرمایا۔
دُرِّ حکمت (۱) خدا کے کام عجیب ہوتے ہیں لا
ہیں لوگ مغرور ہو کر مطمئن ہو جاتے ہیں گا ہیں مگر خدا تعالیٰ
الحکم جلد ۶ نمبر ۴۰ مورخه ۱۰ نومبر ۱۹۰۲ء صفحه ۸ تا ۱۰

پھر پکڑتا ہے۔
(۲) نادان انسان ذراسی خوشی پر تکبر سے باتیں کرتا ہے مگر آخر فتح اسی کی ہوتی ہے جس کے
ساتھ خدا ہو۔
(۳) اسلام نے ہمیشہ نصرانیت کی سرکوبی کی ہے اور اب وہ وقت ہے کہ ان کے عقائد کی پردہ دری
ہو گئی ہے اور اس کے بعد کسی کو حوصلہ نہ ہوگا کہ انسان کے بچہ کو خدا بنائے۔
صحابہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ایسے وفادار اور مطیع فرمان فضائل صحابہ رضی اللہ عنہم تھے کہ کسی نبی کے شاگردوں میں اس نظیر نہیں ملتی ہے اور خدا
کے احکام پر ایسے قائم تھے کہ قرآن شریف ان کی تعریفوں سے بھرا پڑا ہے لکھا ہے کہ جب شراب کی
محرمت کا حکم نافذ ہوا تو جس قدر شراب برتنوں میں تھی وہ گرادی گئی اور کہتے ہیں اس قدر شراب یہی کہ نالیاں
یہ نکلیں ۔ اور پھر کسی سے ایسا فعل شنیع سرزد نہ ہوا اور وہ شراب کے پکے دشمن ہو گئے ۔ دیکھو یہ کیسا
ثبات اور استقلال علی الاطاعة تھا ۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت جس وفاداری ، محبت اور
ارادت اور جوش سے انہوں نے کی کبھی کسی نے نہیں کی ۔ موسیٰ علیہ السلام کی جماعت کے حالات پڑھ کر
معلوم ہوتا ہے کہ وہ کئی بار پتھراؤ کرنا چاہتی تھی اور حضرت عیسی علیہ السلام کے حواری تو ایسے کمزور
و کرنا چاہتی ہیں اور حضرت میں علیہ السلام کچھ ھواری تو ایسے
اور ضعیف الاعتقاد تھے کہ خود عیسائیوں کو تسلیم کرنا پڑا ہے اور حضرت مسیح آپ انجیل میں سست اعتقاد
ان کا نام رکھتے ہیں ۔ انہوں نے اپنے استاد کے ساتھ سخت غداری کی اور بے وفائی کا نمونہ دکھایا کہ
اس مصیبت کی گھڑی میں الگ ہو گئے ۔ ایک نے گرفتار کراد یا دوسرے نے لعنت بھیج کر انکار کر دیا۔
مگر صحابہ ایسے ارادت مند اور جاں نثار تھے کہ خود خدا تعالیٰ نے ان کی شہادت دی کہ انہوں نے
خدا تعالیٰ کی راہ میں جانوں تک دینے میں دریغ نہیں کیا۔ اور ہر صفت ایمان کی ان میں پائی جاتی
ہے۔ عابد، زاہد سخی، بہادر اور وفاداریہ شرائط ایمان کی کسی دوسری قوم میں نہیں پائی جاتیں۔
جس قدر مصائب اور تکالیف صحابہ کو ابتدائے اسلام میں اٹھانی پڑیں ان کی نظیر بھی کسی اور قوم
میں نہیں ملتی اس بہادر قوم نے ان مصیبتوں کو برداشت کرنا گوارا کیا لیکن اسلام کو نہیں چھوڑا۔ ان

مصیبتوں کی انتہا آخر اس پر ہوئی کہ ان کو وطن چھوڑنا پڑا اور نبی کریم کے ساتھ ہجرت کرنی پڑی اور چھوڑنا پڑا اور نبی کریم کے ساتھ ہجرت کر
جب خدا تعالیٰ کی نظر میں کفار کی شرارتیں حد سے تجاوز کر گئیں اور وہ قابل سز ا ٹھہر گئیں تو خدا تعالیٰ نے
انہیں صحابہ کو مامور کیا کہ اس سرکش قوم کو سزا دیں۔ چنانچہ اس قوم کو جو مسجدوں میں دن رات اپنے خدا
کی عبادت کرتی تھی اور جس کی تعداد بہت تھوڑی تھی ۔ جس کے پاس کوئی سامان جنگ نہ تھا مخالفوں
کے حملوں کے روکنے کے واسطے میدان جنگ میں آنا پڑا۔ اسلامی جنگیں دفاعی تھیں ۔
پھر ان جنگوں میں یہ چند سو کی جماعت کئی کئی ہزار کے مقابلہ میں آئی اور ایسی بہادری اور
وفاداری سے لڑی۔ اگر حواریوں کو اس قسم کا موقع پیش آتا تو ان میں سے ایک بھی آگے نہ ہوتا۔
ایک ذرا سے ابتلا پر وہ اپنے آقا کو چھوڑ کر الگ ہو گئے تو ایسے معرکوں میں ان کا ٹھہر نا ایک ناممکن بات
ہے مگر اس ایماندار اور وفادار قوم نے اپنی شجاعت اور وفاداری کا پورا نمونہ دکھایا اور جو کچھ جو ہر
انہوں نے دکھائے وہ سچے ایمان اور یقین کے نتائج تھے۔ موسیٰ علیہ السلام نے جب اپنی قوم کو کہا کہ
بڑھ کر دشمن پر حملہ کرو تو انہوں نے کیا شرمناک جواب دیا فاذْهَبْ أَنْتَ وَ رَبُّكَ فَقَاتِلَا إِنَّا هُهُنَا
فعِدُونَ (المائدة : (۲۵) تو اور تیرا رب جاؤ اور لڑو ہم تو یہیں بیٹھے رہیں گئے ۔ صحابہ کی لائف میں
ایسا کوئی موقع نہیں آیا بلکہ انہوں نے کہا کہ ہم ان میں سے نہیں ہیں جنہوں نے یہ کہا فَاذْهَبْ اَنْتَ وَ
ربک ایسی قوت اور شجاعت اور وفاداری کا جوش کیوں کر پیدا ہو گیا تھا ؟ یہ سب ایمان اور یقین کا نتیجہ تھا
جو آپ کی قوت قدسی اور تاثیر کا اثر تھا آپ نے ان کو ایمان سے بھر دیا تھا۔
مسیح کے حواریوں میں جو یہ ایمانی قوت پیدا نہیں ہوئی اس مسیح کے حواریوں کا ایمان سے صاف معلوم ہوتا ہے کہ ان کو ان کے معجزات پر کوئی
قوی ایمان اور بھروسہ نہ تھا۔ بلکہ اصل بات یہی ہے جیسا کہ بعض عیسائی مصنفوں نے بھی تسلیم کر لیا
ہے کہ حواری دنیا دار اور سطحی خیال کے آدمی تھے انہیں یہ خیال تھا کہ یہ بادشاہ ہو جائے گا تو ہم
کو
عہدے ملیں گے۔ ان کا تعلق ایک لالچ کے رنگ میں مسیح کے ساتھ تھا اسی لیے وہ ایمانی قوت اور
عرفانی مذاق ان میں پیدا نہ ہوا۔ اگر وہ معجزات مسیح کو دیکھتے کہ مردوں کو زندہ کرتا ہے تو کیا وجہ ہے کہ

ایسے عجوبے دیکھ کر بھی ایمان میں قوت نہ آئے ۔ حقیقت یہی ہے کہ مسیح سے سلب امراض وغیرہ کے
نشانات جو دیکھتے تھے وہ ایسے عام تھے کہ یہودی بھی کرتے تھے اور ایک تالاب پر بھی مریض جا کر
اچھے ہو جایا کرتے تھے ۔ اس لئے ان باتوں نے معجزات مسیح کی کوئی عظمت ان کے دل میں پیدا
نہ کی اور وہ نور یقین و معرفت جو گناہوں کو زائل کرتا ہے ان میں پیدا نہیں ہوا۔ اس لئے یہودا اسکر یوطی
جو مسیح کا خزانچی تھا اور جس کے پاس ایک ہزار روپیہ کی تھیلی رہتی تھی اس میں سے چرا لیا کرتا تھا اور
اسی لالچ نے اس کو تینش آور ہم لے کر گرفتار کرانے پر آمادہ کیا۔
مسیح کے پاس تو ایک ہزار کی تھیلی رہتی تھی اور تعجب آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اور سی ہے کہ باوجود یکہ ایک ہزار روپیہ پاس رہا تھا
رہتا تھا پھر بھی
کہتے ہیں کہ ابن آدم کو سر رکھنے کو جگہ نہیں ۔ آنحضرت کی یہ حالت تھی کہ آپ کے پاس جو کچھ ہوتا وہ
سخاوت کر دیا کرتے تھے ایک بار آپ کے گھر میں ایک مہر تھی آپ نے اس کو لے کر تقسیم کر دیا۔
پادری جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی لڑائیوں پر اعتراض کرتے ہیں
مسیح کا شوق جہاد اپنے گھر میں گاہ نہیں کرتے ۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلمکی لڑائیاں
وو
بالکل دفاعی تھیں ۔ مگر مسیح کو اس قدر شوق تھا کہ اس نے شاگردوں کو کہا کہ کپڑے بیچ کر بھی ہتھیار
خریدو ۔ اصل میں مسیح کا لڑائیاں نہ کرنا ستر بی بی از بے چادری کا مصداق ہے اگر انہیں موقع ملتا
تو وہ ہرگز تامل نہ کرتے بلکہ اس قسم کی تعلیم سے جو انہوں نے ہتھیاروں کے خریدنے کی دی
صاف معلوم ہوتا ہے کہ انہیں کس قدر شوق تھا اور داؤد کے تخت کی وراثت کا خیال لگا ہوا تھا۔
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے جب مکہ فتح کیا تو آپ نے ان مخالفوں سے جنہوں نے سخت
ایذائیں دی ہوئی تھیں اور جو اب واجب القتل ٹھہر چکے تھے پوچھا تمہارا میری نسبت کیا خیال ہے
انہوں نے کہا کہ تو کریم ابنِ کریم ہے تو آپ نے فرمایا ۔ اچھا میں نے تم سب کو بخش دیا آپ کے اس
رحم اور کرم نے ان پر ایسا اثر کیا کہ وہ سب مسلمان ہو گئے ۔ حضرت مسیح کو اپنے ایسے اخلاق کے
اظہار کا موقع ہی نصیب نہیں ہوا۔ اور حواریوں کے لئے تو مسیح کا آنا ایک قسم کا ابتلا تھا کیونکہ ان کو کوئی لئے تومسیح تھا

فائدہ نہ ہوا اور انہوں نے کچھ نہ سیکھا۔
فرمایا۔
مسیح ناصری اور مسیح محمدی جو کامیابی اور اریح ابن مریم کا ہو وہ تو صاف ظاہر ہے اور جس
کمزوری اور ناکامی کے ساتھ انہوں نے زندگی بسر کی وہ انجیل کے پڑھنے سے صاف معلوم ہوتی
ہے مگر مسیح موعود جیسے اپنے زبردست اور قوت قدسیہ کے کامل اثر والے متبوع کا پیرو ہے اسی طرح پر
اس کی عظمت اور بزرگی کی شان اس سے بڑھی ہوئی ہے جو کامیابیاں اور نصرتیں اس جگہ خدا نے
ظاہر کی ہیں مسیح کی زندگی میں ان کا نشان نہیں نہ معجزات میں نہ پیشگوئیوں میں نہ تعلیم میں ۔ غرض جیسے
آنحضرت اپنے مثیل موسیٰ سے ہر پہلو میں بڑھے ہوئے تھے اور گویا آپ اصل اور موسیٰ آپ کا
ظل تھے اسی طرح مسیح موعود موسوی مسیح سے نسبت رکھتا ہے۔
نصرانیت کا اثر آج کل عام ہو رہا ہے بعض تو بالکل مرتد ہو گئے ہیں اور بعض
نصرانیت کا اثر نے اور نہیں تو فیشن ہی میں ان کا تتبع کر لیا ہے۔
اندر
ہے۔
کشش آدمی نیکی اور بدی کی ش رایا ۔ نانا کے دینی اور بدی کی ایک ہے آہی نیکی کرتا ہے مگر نہیں سمجھ سکتا کہ کیوں نیکی کرتا ہے اسی طرح ایک شخص بدی
کی طرف جاتا ہے لیکن اگر اس سے پوچھا جاوے تو کدھر جاتا ہے تو وہ نہیں بتا سکتا۔ مثنوی رومی میں
ایک حکایت اس کشش پلکھی ہے کہ ایک فاسق آقا کا ایک نیک غلام تھا صبح کو جو مالک نوکر کو لے کر بازار
سودا خرید نے کو نکلا تو راستہ میں آذان کی آواز سن کر نو کرا جازت لے کر مسجد میں نماز کو گیا اور وہاں جو
اسے ذوق اور لذت پیدا ہوا تو بعد نماز ذکر میں مشغول ہو گیا آخر آقا نے انتظار کر کے اس کو آواز دی اور
کہا کہ تجھے اندر کس نے پکڑ لیا۔ نوکر نے کہا کہ جس نے تجھے اندر آنے سے باہر پکڑ لیا۔ غرض ایک کشش
لگی ہوئی ہے اسی کی طرف خدا نے اشارہ فرمایا ہے كُل يَعْمَلُ عَلَى شَاكِلَتِهِ (بنی اسراءیل : ۸۵)
الحکم جلد ۶ نمبر ۴۰ مورخه ۱۰ نومبر ۱۹۰۲ صفحه ۱۱،۱۰

آج 10 میں سے 10 باقی