۳۰ اکتوبر ۱۹۰۲ء (صبح کی سیر)

ملفوظات (جلد 3)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

۳۰ اکتوبر ۱۹۰۲ء (صبح کی سیر)
الہام نتیجہ خلاف امید ہے
اس کی کوئی تصریح نہیں فرمائی گئی ۔
آج کی سیر میں متفرق مقامی اور آنی امور پر سلسلہ گفتگو کا شروع رہا اور ختم ہوا۔
( در بار شام )
میاں نبی بخش نمبردار پنڈوری نے عرض کی کہ حضور میں کچھ لکھا پڑھا آدمی ضرورت عمل کی ہے نہیں ہوں ۔
وں ۔
فرمایا۔ علم کیا ، اصل ضرورت عمل کی ہے۔
قِيَامَ فِي مَا أَقَامَ اللهُ
ایک شخص نے ملازمت چھوڑ کر تجارت کے متعلق مشورہ پوچھا۔
جلد سوم
فرمایا۔ نوکری چھوڑنی نہیں چاہیے ۔ قِيَامٌ فِي مَا أَقَامَ اللهُ
بھی ضروری ہے بلا وجہ ملا زمت چھوڑنا اچھا نہیں ہے۔
ایک ہندو نوجوان نے ( جو طالب حق اپنا نام رکھتا تھا ) تھا ) طلب حق کے لئے ضروری امور عرض کی کہ حضور میں ایک عرصہ سے طلب جن چاہتا ہوں حق
مگر مجھے ابھی تک وہ راہ نہیں ملی ۔
فرمایا۔ طلب حق کے لئے دو چیزوں کی ضرورت ہے اول عقل سلیم چاہیے بعض لوگ طلب حق تو
چاہتے ہیں۔ ہیں مگر غبی اور بلید طبع ہوتے ہیں اور قوت فیصلہ نہیں رکھتے اس لئے جو کچھ سمجھا یا جاوے اس کو
سمجھ نہیں سکتے اور کل مذاہب ان کے سامنے پیش کئے جاویں تو وہ فیصلہ نہیں کر سکتے کہ ان میں سے حق
کس کے ساتھ ہے یہ بیماری ہے طبیبوں نے اس کو سو فسطائی عقل لکھا ہے ان پر وہم غالب ہوتا ہے
اس لئے اول طالب حق کے واسطے ضروری ہے کہ وہم غالب نہ ہو۔

دوم - قبول حق کے لئے جرات رکھتا ہو۔ بہت لوگ ایسے ہوتے ہیں کہ وہ حق کو سمجھ تو لیتے ہیں مگر
برادری کے تعلقات نہیں ٹوٹتے ایسے لوگ بزدل ہوتے ہیں یہ بزدلی بھی فائدہ نہیں پہنچاتی۔ پہلے پہل
جو بچہ مدرسہ میں بھیجا جاتا ہے اس کے سامنے تو ابجد ہی پیش کی جاتی ہے۔ کوئی بڑی کتاب نہیں رکھی
جاتی ۔ اسی طرح مذہب کی پرکھ میں پہلے نسبتاً موٹے موٹے اصولوں میں مقابلہ کر کے دیکھ لینا چاہیے کہ
مذہب حق کون سا ہے؟ مجھے تعجب آتا ہے کہ اس و ہ اس وقت مذاہب کا مقابلہ ہو رہا ہے اور امر حق صاف طور
پر معلوم ہو سکتا ہے اور اس ہند ہی میں سب مذاہب موجود ہیں ۔ سناتن ، عیسائی، آریہ، مسلمان وغیرہ
بڑے بڑے یہی مذہب ہیں ۔
مذہب کی پہلی جزو اور جڑ خدا شناسی ہے جس کا پہلا قدم ہی
مذہب کی جڑ خدا شناسی ہے غلط اور بے ٹھکانے ہے دوسرا قدم اس کا کب ٹھکانہ پر
پڑے گا ۔ اب اس اصل پر مذاہب کی شناخت کرلو۔ گا۔ پر
پر
سناتن دھرم کو لو انہوں نے کوئی جڑی بوٹی پتھر درخت چاند سورج غرض مخلوق میں
سناتن دھرم کوئی چیز نہیں چھوڑی جس کی پرستش نہیں کی اور جس کو خدا نہیں بنایا۔ اب جس مذہب
کا خدا شناسی کے متعلق یہ عقیدہ ہو اس کو علوم حقہ سے کب حصہ مل سکتا ہے؟ اس کی اخلاقی حالتیں
کیوں کر درست ہو سکتی ہیں ؟ وہ تو ریل کو بھی دیکھیں تو اسے بھی سجدہ کرنے کو تیار ہیں اور اسے خدا ا۔
ماننے لگتے ہیں ۔
پھر ان لوگوں میں سے ایک اور فرقہ ہے جو اپنے آپ کو اصلاح یافتہ فرقہ سمجھتا ہے
آریہ دھرم اور اس کو آریہ کہتے ہیں ۔
آریہ کی خدا شناسی کا یہ حال ہے کہ انہوں نے برخلاف وید کے خدا کی توحید کا زبانی اقرار تو کیا
ہے گو دید میں اگنی وایو وغیرہ کی پرستش کی گئی ہے لیکن یہ لوگ اپنی زبان سے اقرار کرتے ہیں کہ ہم
بتوں کی پوجا نہیں کرتے مگر خداشناسی میں باوجود اس اقرار کے سخت ٹھو کر کھائی ہے اور وہ یہ کہ وہ خدا کو
کسی چیز کا خالق نہیں مانتے اور اس کو صرف جوڑ نے جاڑنے والا مانتے ہیں جب خدا کی اس عظیم الشان

صفت سے انکار کیا گیا تو ایسا ناقص اور ادھورا خدا کب کسی کے ماننے میں آسکتا ہے۔ پھر انہوں نے خدا
کی دوسری صفتوں کا بھی انکار کیا ہے مثلاً وہ مانتے ہیں کہ وہ کسی انسان کو کوئی چیز عطا نہیں کر سکتا جو کچھ
کسی کو ملتا ہے اس کے عملوں کی ہی پاداش ملتی ہے۔ پھر انہیں یہ بھی ماننا پڑتا ہے کہ اگر گناہ نہ ہوتا تو دنیا
کا کام نہ چل سکتا کیونکہ گائے، بکری، بھینس اور دوسری آرام دہ مخلوق نہ ہو سکتی ۔ اس قسم کا خدا انہوں
نے مانا ہے گو یا خدا شناسی کے مقام سے یہ مذہب بھی گرا ہوا ہے۔
عیسائیت
پھر ایک اور مذہب ہے جس کی اشاعت کے لئے کروڑ ہا روپیہ خرچ کیا جاتا ہے اور وہ ہا
عیسائی مذہب ہے اس میں خدا شناسی کی اور بھی رڈی حالت ہے وہ اوّل تو سرے
سے خدا ہی کو تین مانتے ہیں اور یہ ایسا مسئلہ ان کے نزدیک ہے کہ وہ سمجھ میں آہی نہیں سکتا اور پھر ان
تین میں سے ایک عاجز انسان بھی ہے جو مریم کے پیٹ سے پیدا ہوا اور جس کی ساری عمر جیسا کہ
انجیل سے معلوم ہوتا ہے ایک کرب اور اضطراب میں گذری۔ ماریں کھاتا رہا اور آخر یہودیوں نے
اس کو پکڑ کر صلیب پر چڑھا دیا اب اگر خدا کا یہی نمونہ ہے تو کون اس پر ایمان لاسکتا ہے؟
مگر اسی خدا شناسی کے متعلق جو تعلیم اسلام نے دی ہے وہ ایسی صاف ہے کہ ہر عقل مند کو
اسلام اس کے ماننے پر مجبور ہونا پڑتا ہے۔ اسلام بتاتا ہے کہ اللہ وہ ہے جو تمام صفات حمیدہ سے
موصوف اور تمام نقصوں سے مبرا ہے وہ تمام اشیاء کا خالق اور مالک ہے وہ رحمان اور رحیم ہے۔
اسلام کسی مخلوق کو خدا یا خدا کا ہمسر نہیں بناتا۔ وہ خالق اور مخلوق میں فرق بتا تا ہے۔
اب اس اصل میں جب مقابلہ کیا جاوے تو کیسے صاف اور واضح طور پر معلوم ہو جاتا ہے کہ کوئی
مذہب اس اصل میں اسلام کا مقابلہ نہیں کر سکتا اور اسلام ہی سچا مذہب ہے۔
پھر مذہب کی دوسری جز و یا اصل یہ ہے کہ وہ مخلوق کے حقوق کیسے قائم کرتا ہے
دوسری اصل اس اصل میں بھی دوسرے مذاہب کا مقابلہ کر کے دیکھولو ۔ آریہ مذہب نے تو
ایسا ظلم کیا ہے کہ بجز بے غیرتی کے اور معلوم نہیں ہوتا۔ اس نے نیوگ کی تعلیم دی ہے کہ جس شخص کے
گھر میں اولاد نہ ہو تو وہ اپنی عورت کو دوسرے شخص سے ہم بستر کراوے اور اولاد حاصل کر لے۔

اب اس سے بڑھ کر پاکیزگی اور غیرت کا خون کیا ہو گا کہ ایک شخص کو جس کی بد قسمتی سے دو چار سال تک
اولا د نہیں ہوئی کہہ دیا جاوے کہ تو اپنی بیوی کو دوسرے آدمی سے اولاد لینے کی خاطر ہم بستر کرالے
یہ کیسی شرمناک بات ہے۔ یہاں قادیان میں ایک شخص موجود ہے اس سے جب اس نیوگ کی بابت
پوچھا گیا تو اس نے یہی کہا کہ کیا مضائقہ ہے۔ اب کوئی عقل مند اس تعلیم کو کب گوارا کر سکتا ہے۔
میں نے پڑھا تھا کہ ایک بنگالی آریہ ہو گیا ایک برہمو نے جب اس پر نیوگ کی حقیقت کھولی تو اس نے
ستیارتھ پرکاش کو پھٹکار کر مارا اور کہا کہ یہ مذہب قبول کرنے کے لائق نہیں۔
عیسائیوں نے مخلوق پر یہ ظلم کیا کہ کفارہ کی تعلیم دے کر اور شریعت کو لعنت کہہ کر نیکی کا دروازہ ہی
بند کر دیا اور قوائے انسانی کی بے حرمتی کی۔ جب کہہ دیا کہ کوئی نیکی کر ہی نہیں سکتا۔ مگر اسلام مخلوق کے
حقوق کو جائز اور مناسب مقام پر قائم کرتا ہے وہ ایسی تعلیم نہیں دیتا جو نیوگ کے پیرایہ میں دی گئی وہ مقام پر وہ
انسانی قومی کی بے حرمتی نہیں کرتا اور انسان کو کفارہ کی تعلیم دے کر شست نہیں بنانا چاہتا اس نے شریعت
کو لعنت نہیں بنایا بلکہ انسانی طاقتوں کے اندرا سے رکھا۔ اس طرح معاملہ تو بالکل صاف ہے اگر وہم نہ
ہو اور قبول حق میں کوئی روک نہیں ہو سکتی اگر بزدلی نہ ہو۔
سائل ۔ ان مذاہب کی بابت تو مجھے پہلے سے اعتراض ہیں مگر اسلام کی کتابیں میں نے نہیں
پڑھی ہیں ۔
فرمایا ۔ آپ قرآن شریف کو پڑھیں اس سے معلوم ہو جاوے گا کہ وہ خدا کی نسبت کیا تعلیم دیتا
ہے اور مخلوق کی نسبت کیا ؟ ان دونوں تعلیموں کو اگر آدمی غور سے دیکھ لے تو حق کھل جاتا ہے۔
پھر مفتی صاحب نے میور کی ایک تصنیف سنائی جو اس نے مسلمانوں سے مناظرہ کرنے کے متعلق
ہدایات پر لکھی ہے پھر چند لوگوں نے بیعت کی۔ پھر طالب حق نے عرض کیا کہ مجھے خواب آیا تھا کہ تو مسیح
کے پاس جا اور اس سے پوچھ اگر وہ کہے کہ میں مسیح ہوں تو پھر وہ جو کہے مان لے۔ پوچھا گروہ وہ
فرمایا۔ ہم تو سالہا سال سے اس دعوی کی اشاعت کر رہے ہیں اور خدا نے صد ہانشان اس کی
تائید میں دکھائے ہیں جن کو خدا نے سعادت اور فہم دیا ہے وہ سمجھ لیتے ہیں جس کو ان سے حصہ نہیں وہ

آج 10 میں سے 10 باقی