یکم نومبر ۱۹۰۲ء بروز شنبہ (بوقتِ سیر)
ملفوظات (جلد 3)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
اخلاص اور توجہ عطا کی ہے خود اس نے ابتدا کی ہے اس خدا کا فضل کے لئے شکر کرو کہ وہ اور ر وہ اور بھی بڑھا دے یہ محض اس کا فضل ہے جو اس نے حق شناسی کی
توفیق دی ورنہ اگر دل سخت کر دے تو انسان رجوع نہیں کر سکتا۔ یہ اسی کے فضل سے ہوتا ہے جو یقین
اور اخلاص عطا کرتا ہے اور اس کے شکر پر اس کو بڑھاتا ہے پس شکر کرو کہ اس کا فضل اور بھی ترقی
کرے نمازوں میں اِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ (الفاتحة : ۵) کا تکرار بہت کرو۔ إِيَّاكَ نَسْتَعِينُ
له
خدا کے فضل اور گمشدہ متاع کو واپس لاتا ہے۔ لے
یکم نومبر ۱۹۰۲ء بروز شنبه ( بوقت سیر )
حضرت اقدس حسب دستور سیر کے لئے نکلے تمام راہ میاں فتح دین صاحب مولوی حضرت اقدس
کے مخاطب رہے حضرت اقدس بار بار ان کے ذہن نشین یہ امر کراتے رہے کہ مباحثات میں ہمیشہ دیگر
طریق استدلال کو چھوڑ کر اس طریق کو اختیار کرنا چاہیے کہ قرآن شریف مقدم ہے اور احادیث ظن کے
مرتبہ پر ہیں قرآن شریف سے جو امر ثابت ہو اس کو کوئی حدیث خواہ پچاس کروڑ ہوں ہرگز رد کر نہیں
سکتیں ۔ چونکہ اس گفتگو میں میاں فتح دین صاحب بھی بعض اوقات احادیث سے اپنے استنباط جو کہ
انہوں نے اپنی منظوم کتاب میں درج کئے ہیں مفصل حضرت اقدس کو سناتے رہے اور حضرت اقدس
مختلف طور پر ان کو سمجھاتے رہے اس لئے ہم حضرت اقدس کے کلمات کو مختصر درج کرتے ہیں ۔
ان لوگوں سے پوچھنا چاہیے کہ تم خود قائل ہو کہ
اسلام کا مدار قرآن شریف پر ہے اصح کتاب قرآن شریف ہے احادیث ۱۵۰ برس
بعد جمع ہوئیں پھر ان میں باہم تناقض ہے ایک میں مہدی کا ذکر ہے ایک میں ہے لا مَهْدِی إِلَّا
عیسی ۔ ایک طرف مہدی کی حدیث ضعیف لکھی ہے پھر کہتے ہیں کہ مسیح اوپر سے اترے گا تو ایک
الحکم جلد ۶ نمبر ۴۰ مورخه ۱۰ نومبر ۱۹۰۲ء صفحه ۱۲
طرح سے ایک ٹانگ ٹوٹ گئی جب قرآن شریف بار بار اوپر کے آنے سے منع کرتا ہے تو حدیث جو
کسی طرح سے خواہ حقیقتاً خواہ استعارہ کے طور پر قرآن شریف کے برابر نہ آسکے تو وہ ہر حال میں
نا قابلِ اعتبار ٹھہرے گی ورنہ اس طرح سارا اسلام درہم برہم ہو جاوے گا۔ تمام ستون اور مدار
اسلام کا قرآن پر ہے جب قرآن شریف میں ہے کہ عیسی فوت ہو گئے پھرا انکار کیسا؟
پھر فَلَمَّا تَوَفَّيْتَنِي ( المائدة : (۱۱۸) کی نسبت آپ مولوی فتح دین کو سمجھاتے رہے۔ پھر احادیث
کے بیان کی طرف رجوع کر کے فرمایا کہ
اگر ان کا حدیث پر اس قدر اعتبار ہے تو رفع یدین کی جو چار سوا حادیث آئی ہیں اس پر کیوں
نہیں عمل کرتے ۔ ہمارا مسئلہ خدا کی سنت قدیمہ کے موافق ہے جیسے یہ آمد کے منتظر ہیں ویسے ہی یہودی
الیاس کے منتظر تھے۔ پیغمبر کے لئے ضروری نہیں ہے کہ اس کا علم اتنا وسیع ہو جیسے خدا کا ہے۔ یہ پیغمبر پر جائز
ہے کہ بعض امور کی تفصیل اس پر نہ کھل سکے۔ جیسے کہ بہت سے آخرت کے امور ہیں کہ انسان کو مرنے کے
بعد معلوم ہوتے ہیں تو پھر یہ لوگ اپنے علم پر کیوں اس قدر باتیں کرتے ہیں یہودیوں کو الیاس کی انتظار
تھی مسیح نے کہا کہ یحییٰ الیاس ہے خواہ قبول کرو خواہ نہ، پھر اسی وقت جا کر یحییٰ سے دریافت کیا اور
دریافت بھی ایسے الفاظ سے کیا ہو کہ اسے یہی جواب دینا پڑے کہ میں وہ الیاس نہیں ۔
ہم نے دیکھا ہے کہ یہ بار بار احادیث پیش کرتے ہیں اور ان میں سے نزول کو لیتے ہیں ہم کہتے
ہیں کہ اگر اسی مسیح نے آنا تھا تو پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے آنے والے کا خلیہ کیوں الگ بتلایا اور
کہا کہ آنے والے مسیح کو تم اس طرح پہچانو ۔ اس کی کیا ضرورت تھی؟
مباحثہ میں بھی اصول رکھا جاوے کہ قرآن شریف مقدم ہے یہ منوا کر ان سے کہا جاوے تقدم
قرآن تو اب مقبولہ فریقین ہے باقی امور اسی سے فیصلہ کر لو۔ اگر حدیثوں پر سارا مدار ہے تو قرآن کی کیا
ضرورت ہے جو کہتا ہے الْيَوْمَ أَكْمَلْتُ لَكُمْ دِينَكُمْ جھوٹے دھوکے ہیں۔
إِنَّهُ لَعِلْمُ لِلسَّاعَةِ (الزخرف : (۶۲) کے یہ معنے ہیں کہ یہودیوں
إِنَّهُ لَعِلْمُ السَّاعَةِ کے ادبار اور ذلت کی نشانی مسیح کے آ۔ آنے کا وقت تھا اور جَعَلْنَهُ مَثَلًا
لِبَنِي إِسْرَائِيلَ (الزخرف: ۶۰ ) بھی اسی کی تصدیق کرتا ہے۔ ساعت کے معنے آخرت کے بھی ہیں ۔
إِنْ مِنْ أَهْلِ الْكِتٰبِ الآلَيُؤْمِنَنَّ بِهِ قَبْلَ مَوْتِهِ ( النِّساء : ۱۶۰) کے یہ معنے کرتے ہیں کہ وہ
اب تک زندہ موجود ہے جب آویں گے تو گل اہلِ کتاب ایمان لاویں گے اس کے متعلق ابی ہریرہ
کی حدیث پیش کرتے ہیں حالانکہ تفسیر مظہری میں اس کے اوپر کس قدر مطاعن ہیں ۔ یہ کہنا کہ گل لوگ
اس وقت ایمان لاویں گے غلط ہے۔ قرآن سے ثابت ہے کہ قیامت تک کافر رہیں گے قرآن کو ہر حال
میں مقدم رکھنا چاہیے قرآن کے نصوص قطعیہ بالکل فیصلہ کر دیتے ہیں۔
سورہ تحریم میں ہے کہ مسیح بن مریم اسی اُمت میں سے ہوگا ۔ سورۃ النور میں ہے کہ تمام خلیفہ اسی
اُمت میں سے ہوں گے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے آنے والے مسیح کا نام حکم رکھا ہے یہ اس طرف
اشارہ ہے کہ بہت فرقہ ہوں گے جس سے ثابت ہوتا ہے کہ غلطیاں کثرت سے ہوں گی ۔
قرآن میں نزول کے معنے مختلف مقام پر مختلف ہیں اگر اعتراض ہو کہ پھر
نزول کی حقیقت نزول کا لفظ استعمال ہی کیوں ہوا اور کوئی لفظ حدیث میں کیوں نہ آیا تو
جواب یہ ہے کہ مسلم کی ایک حدیث میں مبعوث کا لفظ بھی آیا ہے نزول کا لفظ اس لئے استعمال ہوا کہ
اس وقت کل برکات اور فیوض اٹھ جاویں گے اور پھر آسمان سے نازل ہوں گے قرآن میں خود
آنحضرت کے بارے میں ہے کہ ہم نے اسے آسمان سے نازل کیا اور آسمان ہی سے پانی بھی اترتا
ہے اگر آسمان سے بارش نہ ہو تو کو ئیں بھی پانی نہیں دیتے لمبے تحطوں میں اکثر ایسا ہوتا ہے۔
کیا آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی ان لوگوں کو وصیت تھی کہ میرے بعد بخاری کو ماننا؟ بلکہ
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی وصیت تو یہ تھی کہ کتاب اللہ کافی ہے۔ ہم قرآن سے پوچھے جاویں گے نہ
کہ زید و بکر کے جمع کردہ سرمایہ سے۔ یہ سوال ہم سے نہ ہو گا کہ تم صحاح ستہ وغیرہ پر کیوں نہ ایمان
لائے؟ پوچھا تو یہ جاوے گا کہ قرآن کو کیوں نہ مانا ؟
بحث کے قواعد ہمیشہ یاد رکھو۔ اوّل قواعد مرتب ہوں ۔ پھر سوال مرتب
بحث کے اصول ہوں ۔ کتاب اللہ کو مقدم رکھا جاو۔ و مقدم رکھا جاوے احادیث ان کے اقرار کے بموجب
خود ظنیات ہیں یعنی صدق اور کذب کا ان میں احتمال ہے اس کے یہ معنے ہیں کہ ممکن ہے کہ سچ ہو اور
ممکن ہے کہ جھوٹ ہولیکن قرآن شریف ایسے احتمالات سے پاک ہے۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی
زندگی قرآن شریف تک ہی ہے۔ پھر آپ فوت ہو گئے اگر یہ احادیث صحیح ہوتیں اور مداران پر ہوتا تو
آنحضرت فرما جاتے کہ میں نے احادیث جمع نہیں کیں فلاں فلاں آوے گا تو جمع کرے گا تم ان کو ماننا۔
قرآن کا نام فرقان رکھا ہے یعنی فیصلہ کرنے والا ہے۔ لیکن یہ لوگ کہتے ہیں
سنت اور حدیث کہ اب اس کا نام فرقان نہیں۔ اول قرآن مقدم رکھا جاوے۔
دوسری سنت ۔ سنت یہ ہے کہ قرآن میں جو احکام آئے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے خود کر کے ان کو دکھلا اللہ
دیا جیسے نماز پڑھ کر بتلادی کہ صبح کی یوں ہوتی ہے شام کی یوں ۔ جیسے جیسے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
نے قرآن شریف سے استنباط کئے ویسے وہ ویسے ویسے آپ بتلاتے رہے اور جو آپ کے اقوال تھے ان کا
نام حدیث ہے ایک سنت یہ بھی تھی کہ آپ فوت ہو گئے قرآن شریف میں تھا کہ مَا مُحَمَّدٌ إِلَّا
رَسُولٌ قَدْ خَلَتْ مِنْ قَبْلِهِ الرُّسُلُ (ال عمران : ۱۴۵ ) - یعنی سب مر گئے وہ بھی مرے گا خدا کی
لو
بات پوری ہو گئی کہ آپ مر گئے ۔ اے
ہمارے ہاتھ میں تو ایک نظیر ہے اگر یہ پوچھیں کہ جو تاویل ( نزول مسیح کی ) تم پیش نزول بیچ کرتے ہو کسی نے آگے بھی کی ہے تو ہم جواب دیتے ہیں کہ جس کے بارے میں
تم کو مصیبت پڑی ہے ( یعنی مسیح) اس نے خود یہ تاویل کی ہے اس کو بھی اس وقت مصیبت پڑی تھی تو
ہماری جماعت میں داخل ہو کر آخر اس کی رہائی ہوئی ۔ نظیر بھی کوئی شے ہوتی ہے خدا تعالیٰ بھی اپنی
سنت بطور نظیر ہے کے پیش کیا کرتا ہے اگر آنحضرت دوبارہ آجاتے تو کوئی حرج نہ تھا آپ نے کوئی
اء الحکم میں لکھا ہے ۔ اپنی سنت سے ثابت کر دیا کہ باقی نبی بھی فوت ہو گئے ۔
کے الحکم میں اس کی تفصیل یوں لکھی ہے۔
الحکم جلد ۶ نمبر ۴۱ مورخہ ۷ ۱ رنومبر ۱۹۰۲ صفحه ۳ کالم اول )
ہمارا آنا اللہ تعالیٰ کی سنت قدیمہ کے موافق ہے اور اس کی نظیر موجود ہے یہودی الیاس کے آنے کے منتظر تھے مگر جب
انہوں نے مسیح کے سامنے یہ سوال پیش کیا کہ ایلیا کہاں ہے تو اس نے اس کا آنا بروزی رنگ ہی میں بتایا اور یوحنا کی
خدائی کا دعویٰ تو نہیں کیا نہ آپ خدا بنائے گئے مگر خدا نے مسیح کے منہ سے نکلوا کر اقرار کرالیا کہ دوبارہ
آنے کے یہ معنے ہوتے ہیں ۔ کوئی بادشاہ وہ طریق اختیار نہیں کرتا جس سے اس کی بادشاہی میں خلل
آوے پس خدا کیوں ایسا طریق اختیار کرے جس سے اس کی خدائی میں بٹہ لگے ۔
پھر میاں فتح دین صاحب نے کہا کہ ہم لوگ مومن کو اللہ رسوائی کی موت نہیں دیتا بڑے خطاکار میں کئی فاسد خیال آتے رہتے
اور طاعون کا زور ہورہا ہے۔ حضرت اقدس نے فرمایا۔
میں یہ یقیناً جانتا ہوں کہ جس کو دل سے خدا سے تعلق ہے اسے وہ رُسوائی کی موت نہیں دیتا۔
ایک بزرگ کا قصہ کتب میں لکھا ہے کہ ان کی بڑی دعا تھی کہ وہ طوس کے مقام میں فوت ہوں ایک
کشف میں بھی انہوں نے دیکھا کہ میں طوس میں ہی مروں گا پھر وہ کسی دوسرے مقام میں سخت بیمار
ہوئے اور زندگی کی کوئی امید نہ رہی تو اپنے شاگردوں کو وصیت کی کہ اگر میں مر گیا تو مجھے یہودیوں کے
قبرستان میں دفن کرنا۔ انہوں نے وجہ پوچھی تو بتلایا کہ میری بڑی دعا تھی کہ میں طوس میں مروں مگر اب
پتہ لگتا ہے کہ وہ قبول نہیں ہوئی اس لئے میں مسلمانوں کو دھوکا نہیں دینا چاہتا اس کے بعد وہ رفتہ رفتہ
اچھے ہو گئے اور پھر طوس گئے وہاں بیمار ہو کر مرے اور وہیں دفن ہوئے ۔ اس لئے مومن بننا چاہیے
مومن ہو تو خدا رسوائی کی موت نہیں دیتا اور دل کے خیالات پر مواخذہ نہیں ہوتا جب تک کہ انسان
عزم نہ کر لے ایک چور اگر بازار میں جاتا ہوا ایک صراف کی دوکان پر روپوں کا ڈھیر دیکھے اور اسے
ا
خیال آوے کاش کہ میرے پاس بھی اس قدر روپیہ ہو اور پھر اسے چرانے کا ارادہ کرے مگر قلب اسے
لعنت کرے اور وہ باز رہے تو گنہگار نہ ہوگا اور اگر پختہ ارادہ کر لے کہ اگر موقع ملا تو ضرور چرالوں گا تو
گنہگار ہو گا آدم کے قصہ میں بھی خدا فرماتا ہے وَ لَمْ نَجِدْ لَهُ عَزْمًا (طه: ١١٦) یعنی ہم نے اس کی
(بقیہ حاشیہ ) نسبت کہا کہ آنے والا ایلیا یہی ہے چاہو تو قبول کرو یہودیوں نے اس کو تسلیم نہ کیا کیونکہ ان کے
ہاں پہلے کوئی نظیر ب بھی اب یہ فیصلہ تو خود مسیح ہی کا کیا ہوا ہے جس کے لئے اب یہ اس قدر ٹکریں مارتے ہیں ۔“
الحکم جلد ۶ نمبر ۱ ۴ مورخہ ۱۷ نومبر ۱۹۰۲ء صفحہ ۳)
عزیمت نہیں پائی عطى ادم (طه: ۱۲۲) کے معنے ہیں کہ صورت عصیان کی ہے مثلاً آقا ایک غلام کو
کہے کہ فلاں رستہ جا کر فلاں کام کر آؤ تو وہ اگر اجتہاد کرے! رے اور دوسرے راہ سے جاوے تو عصیان تو
ضرور ہے لیکن وہ نافرمان نہ ہوگا صرف اجتہادی غلطی ہوگی جس پر مواخذہ نہیں ۔
پھر کسی نے خرگوش کے حلال ہونے پر حضرت اقدس سے پوچھا تو آپ نے
خرگوش حلال ہے فرمایا کہ
اصل اشیاء میں حلت ہے حرمت جب تک نص قطعی سے ثابت نہ ہو تب تک نہیں ہوتی ۔
حدیث کے متعلق ہمارا مذہب ہے کہ ادنیٰ سے ادنی بھی ہو تو اس پر عمل کر لیا
حدیث کا مقام جاوے جب تک کہ وہ مخالف قرآن نہ ہو۔
پھر سنت پر ذکر ہوتے ہوتے فرمایا کہ
امام اعظم علیہ الرحمۃ نے رفع یدین پر کیوں عمل نہ کیا۔ کیا اس وقت حدیث کے راوی نہ تھے
راوی تو تھے مگر چونکہ یہ سنت اس وقت ان کو نظر نہ آئی اس لئے انہوں نے عمل نہیں کیا۔ مولویوں کی
بد قسمتی ہے کہ یہودو نصاری محرف و مبدل تو ریت کو لئے پھرتے ہیں اور یہ بجائے قرآن کے حدیثوں
کو لئے پھرتے ہیں ۔
نماز جنازہ پڑھنے پر آپ نے فرمایا کہ غیر از جماعت کی نماز جنازہ رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلم نے ایک منافق کو گرتہ دیا اور رسول
اس کے جنازہ کی نماز پڑھی۔ ممکن ہے کہ اس نے غرغرہ کے وقت تو بہ کر لی ہو۔ مومن کا کام ہے کہ
حُسنِ ظن رکھے اسی لئے نماز جنازہ کا جواز رکھا ہے کہ ہر ایک کی پڑھ لی جاوے۔ ہاں اگر کوئی سخت
معاند ہو یا فساد کا اندیشہ ہے تو پھر نہ پڑھنی چاہیے ہماری جماعت کے سر پر فرضیت نہیں ہے بطور
احسان کے ہماری جماعت دوسرے غیر از جماعت کا جنازہ پڑھ سکتی ہے۔
وَصَلِّ عَلَيْهِمْ إِنَّ صَلوتَكَ سَكَنْ لَهُمُ (التوبة : ۱۰۳) اس میں صلوٰۃ سے مراد جنازہ کی نماز ہے
سكن لهم دلالت کرتا ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی دعا گنہگار کو سکینت اور ٹھنڈک بخشتی تھی۔
فَلَمَّا تَوَفَّيْتَنِي (المائدة : ۱۱۸) سے دو فائدہ ہماری فَلَمَّا توفيتنى سے دو فائدے جماعت کو اٹھانے چاہئیں ایک تو یہ کہ علی اس میں کہتے تَوَفَّيْتَنِی
عیسی
ہیں کہ میری وفات کے بعد میری اُمت بگڑی ہے جس کی مجھ کو خبر نہیں ہے پس اگر عیسی ابھی تک نہیں
فوت ہوئے تو پھر یہ بھی مان لینا چاہیے کہ ابھی تک عیسائی صراط مستقیم پر ہیں اور بلحاظ دین کے ان
میں کوئی فساد نہیں ۔ دوسری بات یہ کہ اگر اس آیت کا اطلاق ان پر ان کے دوبارہ آنے کے بعد ہے تو
اس صورت میں مسیح بہت کذاب ٹھہرتے ہیں کہ باوجود اس کے کہ وہ دوبارہ دنیا میں آکر چالیس سال
رہے اور اپنی قوم کی بداعتقادی کی حالت دیکھ کر انہوں نے ان کی اصلاح کی اور صلیب کو توڑا اور
خنزیروں کو قتل کیا اور پھر باوجود اس کامل علم کے خدا کے سامنے جھوٹ بولتے ہیں کہ مجھ کو خبر نہیں ہے۔
( بوقت عصر )
اس وقت حضرت اقدس نے نماز سے پیشتر مجلس فرمائی سید سرور شاہ صاحب اور
باحثہ مد کی روئیداد عبداللہ صاحب کشمیر جو کہ موضع پر میں تبلیغ اور مشاہدہ کے لئے تشریف مدلی
لے گئے تھے بخیر و عافیت واپس آئے اور حضرت اقدس سے نیاز حاصل کی اور وہاں کے جلسہ مباحثہ کی
مختصر تفصیل سنانے لگے۔ حضرت اقدس نے اختصارا ان تمام باتوں کا اعادہ کیا جو کہ آپ نے سیر میں فرمائی تھیں کہ سیر
مباحثہ میں ہماری جماعت کو کیا پہلو اختیار کرنا چاہیے اور پھر تمام کیفیت مباحثہ سننے کے لئے شام کا وقت مقرر ہوا۔
بعد ادائے نماز مغرب حضرت اقدس نے جلوس فرماتے ہی حکم صادر فرمایا کہ
مباحثه موضع محمد کی کارروائی سنائی جاوے۔
چنانچہ عبداللہ کشمیری صاحب اٹھ کر سنانے لگے۔ سب سے اول حضرت اقدس کو اس امر پر کمال
افسوس ہوا کہ فریقین نے صرف بیس بیس منٹ اپنے اپنے دعاوی کے متعلق دلائل لکھنے کے لئے قبول کئے ۔
حضرت اقدس نے فرمایا کہ
ایسی صورت میں ہرگز مباحثہ قبول نہیں کرنا چاہیے تھا یہ تو ایک قسم کا خون کرنا ہے جب ہم مدعی ہیں تو
ہمیں اپنے دعاوی کے دلائل کے واسطے تفصیل کی ضرورت ہے جو کہ وقت چاہتی ہے اور جب دلائل لکھے