۲ نومبر ۱۹۰۲ء بروز یکشنبہ (بوقتِ سیر)
ملفوظات (جلد 3)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
جاتے ہیں تو توجہ ہوتی ہے اس میں فیضانِ الہی ہوتا ہے اس کا ہم کیا وقت مقرر کر سکتے ہیں کہ کب تک ہو۔
غرضیکہ حضرت اقدس نے اس بات کو بالکل نا پسند فرمایا کہ وقت میں کیوں تنگی اختیار کی گئی۔ پھر
عبداللہ صاحب کشمیری نے وہ تمام تحریریں پڑھ کر سنائیں۔ ہماری جماعت کی طرف سے مذکورہ بالا دو اصحاب
تھے اور فریق مخالف کی طرف سے مولوی ثناء اللہ صاحب تھے۔ مباحثہ اس طریق سے ہوا تھا کہ مصدق
فریق نے وفات مسیح ، نزول مسیح اور حضرت اقدس کے مسیح موعود ہونے کے دلائل اپنے ذمہ لیے تھے اور
مکذب فریق نے اس کی تکذیب کے دلائل اپنے ذمہ لئے تھے ہر ایک فریق ہر ایک امر پر بیس بیس منٹ
تک لکھتا تھا اور سنا دیتا تھا پھر ایک دوسرے کا دونوں جواب الجواب لکھتے تھے۔ بہر حال فریق مکذب نے
اس مباحثہ میں قرآن کی طرف مطلق رجوع نہ کیا اور مصدق فریق نے جو جو معیار صداقت قرآن کریم سے
پیش کیے تھے ان کا اس سے کوئی جواب بن نہ آیا۔ چنانچہ پریزیڈنٹ جلسہ نے اٹھ کر علانیہ بیان کر دیا کہ
فَلَمَّا تَوَفَّيْتَنِي (المائدة : ۱۱۸) کا جواب مولوی ثناء اللہ صاحب سے کوئی بن نہیں آیا۔ اس کی روئیداد سننے
پر حضرت اقدس پھر انہیں امور کا بار بار اعادہ فرماتے رہے جو کہ سیر میں مناظرہ اور مباحثہ کے متعلق فرماتے
تھے تا کہ سامعین کے ذہن نشین وہ باتیں ہو جاویں۔ اے
۲ نومبر ۱۹۰۲ء بروز یکشنبه (بوقت سیر )
حضرت اقدس حسب معمول سیر کے لئے تشریف لائے اور
مد کے حالات مباحثہ پر تبصرہ آتے ہی پھر اس مناظرہ پر حضور نے گفتگو شروع کی جس کی
کارروائی گذشتہ شب کو درج کی جا چکی ہے۔ آپ نے فرمایا کہ
آج کل ان مولویوں کا دستور ہے کہ چالیس پچاس جھوٹ ایک دفعہ ہی بیان کر دیتے ہیں اب
ان کا فیصلہ تین چار منٹ میں دوسرا فریق کس طرح کرے پادریوں کا بھی یہی طریق ہے کہ ایک دم
اعتراض کرتے چلے جاتے ہیں ایسے وقت میں یہ طریق اختیار کرنا چاہیے کہ ایک اعتراض چن لیوے
البدر جلد ا نمبر ۳ مورخه ۱۴ نومبر ۱۹۰۲ ء صفحه ۱۸، ۱۹
اور اول اس پر فیصلہ کر کے پھر آگے چلے اور دوسرا لے لیوے ۔ اوّل قواعد مقرر کئے جاویں یہ امر بھی
دیکھا جاوے کہ منہاج نبوت کو مانتا ہے کہ نہیں ۔ اس کے نے بار بار عبد اللہ آتھم کی پیشگوئی کا تکرار کیا
کہ وہ پوری نہ ہوئی ۔ اگر منہاج نبوت کا فیصلہ اول کر لیا جاتا تو اس طرح کا دھو کہ کب دے سکتا تھا۔
یونس نبی کی پیشگوئی موجود تھی اس میں کوئی شرط بھی نہ تھی اور وعیدی پیشگوئی مل سکتی ہے۔ دو منٹور میں بھی حدیث ہے کہ یونس نے کہا کہ کن ارجع
گذابا یعنی میں جھوٹا کہلا کر واپس نہ جاؤں گا ۔ دیکھو اس میں کوئی شرط نہ تھی وعید میں خدا کو حق لازم
نہیں آتا کہ ضرور عذاب نازل کرے۔
دیکھا جاتا ہے کہ جب بلا آتی ہے تو صدقہ خیرات کرنے سے ٹل جاتی ہے صرف فرق یہ ہوتا
ہے کہ ایسی بلا کا قبل از وقت بیان نہیں ہوتا نہ اس کی پیشگوئی ہوتی ہے اور پیشگوئی میں بلا کا قبل از وقت
بیان کر دیا جاتا ہے بہر حال وہ بھی خدا کے علم میں تو قبل از وقت ہی ہوتی ہے۔ قرآن میں بار بار
ذکر ہے کہ ہم نے فلاں قوم کی ہلاکت کا ارادہ کیا مگر جب انہوں نے توبہ کی تو پھر عذاب ہلاکت ٹل
گیا۔ توریت میں بھی ذکر ہے کہ موسیٰ کی دعا سے بار بار عذاب ٹلتا رہا وعید میں تخلف جائز ہے۔
اہل کتاب کا کوئی ایسا فرقہ نہیں کہ جو اسے نہ مانتا ہو۔ ہندو بھی مانتے ہیں کہ صدقہ سے بلائل جاتی
ہے جب ٹل گئی تو پیشگوئی بدل گئی قرآن میں بھی ہے يُصِبْكُمْ بَعْضُ الَّذِي يَعِدُكُمُ (المؤمن : ۲۹)
یعنی عذابی پیشگوئیوں کا بعض حصہ تو پورا ہو گا اور بعض بوجہ تو بہ واستغفار ٹل جاوے گا۔
منہاج نبوت کو دیکھا جاوے تو صریح نظر آتا ہے کہ نبی سے اجتہادی غلطی ہوسکتی ہے انبیاؤوں سے اجتہ ہے انبیاؤوں سے اجتہادوں میں غلطیاں ہوتی ہیں
جیسے عیسیٰ علیہ السلام نے کہا کہ تم ابھی نہیں مرو گے کہ میں واپس آجاؤں گا تو یہ آپ کا اجتہا دتھا مگر
خدا تعالیٰ کے نزدیک ان کے آنے سے یہ مراد نہ تھی بلکہ دوسرے کا آنا تھا اور ممکن ہے کہ الیاس کا بھی
یہ خیال ہو کہ میں ہی واپس آؤں گا اسی طرح پیغمبر خدا صلی اللہ علیہ وسلم نے حدیبیہ کا سفر کیا تو حضرت عمر
لے یعنی مولوی ثناء اللہ صاحب امرتسری
کو ابتلا آیا خود آنحضرت کا اجتہاد اس طرف دلالت کرتا تھا کہ ہم فتح کر لیویں گے مگر وہ اجتہاد صحیح نہ
نکلا۔ اسی طرح ایک دفعہ آپ نے کہا کہ میں نے سمجھا تھا کہ ہجرت یمامہ کی طرف ہوگی مگر یہ بات
درست نه سی ۔ نہ نکلی کیونکہ یہ آپ کا اجتہاد تھا خدا پر یہ امر لازم نہ تھا کہ ہر ایک بار یک امر آپ کو بتلادیوے
پس بحث مباحثہ میں اوّل مخالف سے منہاج نبوت کو قبول کروا کر اس کے دستخط کروا لینے چاہئیں ۔
پھر آتھم والی پیشگوئی کی تفصیل کرتے ہوئے فرمایا کہ
وہاں تو یہ لکھا ہے کہ بشرطیکہ اس کی طرف رجوع نہ کرے یہ تو نہیں لکھا کہ بشر طیکہ مسلمان ہو
جاوے۔ اس سے اول وہ رسول اللہ کو دجال لکھ چکا تھا اور یہی وجہ مباحثہ کی تھی پھر جب میں نے
پیشگوئی سنائی تو اس نے اسی وقت کانوں پر ہاتھ دھرے اور کہا کہ تو بہ تو بہ میں تو دجال نہیں کہتا۔ کہ بہ
یہ لوگ نہیں سمجھتے کہ صرف عیسائی ہونا یا بت پرست ہونا اس عذابوں کے نزول کی وجہ امر کا موجب نہیں ہوتا کہ دنیا میں عذاب آوے ایسے عذابوں
کے لئے تو قیامت کا دن مقرر ہے۔ عذاب ہمیشہ شوخیوں پر آتا ہے اگر ابو جہل وغیرہ شرارتیں نہ
کرتے تو عذاب نازل نہ ہوتا۔ نرے باطل مذہب کے پابند ہونے پر نہ کوئی عذاب ہوتا ہے نہ کوئی
پیشگوئی ۔ ہمیشہ زیادہ شوخیوں پر پیشگوئیاں ہوتی ہیں یہود کو مغضوب علیہم اسی لئے کہا کہ انہوں نے
شوخیاں کیں گستاخیاں کیں ان پر غضب وارد ہوئے لیکن ضالین کو مغضوب علیہم نہ کہا حالانکہ آخرت
میں تو عذاب یہود کو بھی ہونا ہے اور نصاری کو بھی۔ مگر چونکہ انہوں نے شوخی نہ کی اس لئے دنیا میں ان
پر غضب نازل نہیں ہوا ۔ انسان کیسے ہی بت پرست انسان پرست کیوں نہ ہو مگر جب تک شرارت
نہ کرے عذاب نہیں آتا اگر ان باتوں پر بھی عذاب دنیا میں ہی آجاوے تو پھر قیامت کو کیا ہوگا۔
یہودیوں پر عذاب اسی لئے آئے کہ انہوں نے پیغمبروں کو دکھ دیئے ان کے قتل کے منصوبے کئے ان
کی گستاخیاں کیں ۔ کافروں کے لئے اصل زنداں تو قیامت ہی ہے۔ اس پر سوال ہوتا ہے کہ پھر دنیا
میں کیوں عذاب آتا ہے تو جواب یہی ہے کہ شوخیوں کے واسطے آتا ہے۔
عوام الناس سے ہمیشہ موٹی موٹی باتیں کرنی چاہئیں ۔ خدا تعالیٰ نے جو معجزات نبوت کی جزو
رکھے ہیں اس کی وجہ یہ ہے کہ عوام فائدہ اٹھاویں کیونکہ خواص کے لئے معجزات کی ضرورت نہیں ہوتی
ان کے لئے تو حقائق اور معارف ہی کافی ہیں عوام کو چونکہ یہ معرفت نہیں ہوتی اس لئے ان کے خوش
کرنے کو معجزات رکھے گئے ہیں۔
( بوقت عصر )
اس وقت نماز کے بعد حضرت اقدس نے الحکم مرکزی اخبارات کو محتاط رہنے کی ہدایت اور البدر کے ایڈیٹروں کو بلاکر تاکید کی کہ
وہ مضامین کے قلمبند کرنے میں ہمیشہ محتاط رہا کریں ایسا نہ ہو کہ غلطی سے کوئی بات غلط پیرا یہ
میں بیان ہو جاوے یا کسی الہام کے الفاظ غلط شائع ہوں تو اس سے معترض لوگ دلیل پکڑیں اس لئے
مناسب معلوم ہوتا ہے کہ آپ ایسے مضامین مولوی محمد علی صاحب ایم اے کو دکھا لیا کریں اس میں
آپ کو بھی فائدہ ہے اور تمام لوگ بھی غلطیوں سے بچتے ہیں ۔
حضرت اقدس نے بعد نماز مغرب حسب دستور جلوس فرما کر مباحثہ موضع حد کے حُسن و قبح
مباحثہ مد پر تذکرہ کیا کہ
یہ مولوی لوگ عوام کے بھڑکانے کے واسطے عجیب عجیب حیلہ گھڑتے ہیں اور حق رسی سے ان کو
کوئی کام نہیں ہوتا۔
اس پر مولا نا عبد الکریم صاحب اور مولانا حکیم نور الدین صاحب نے اپنے اپنے مباحثات سنائے
جن میں مخالفین نے عوام الناس کو اصل مقام بحث سے بالکل الگ تھلگ باتیں سنا کر اس لئے بھڑ کا یا تھا
کہ جنگ اور فساد ہو اور عام جہاں مولانا صاحبان کی آبرو پر حملہ کریں۔ حکیم نور الدین صاحب کے
واقعات ایک خوارق عادت رنگ رکھتے تھے کہ عین مباحثہ کے اوقات میں انہوں نے مخالفت عام دیکھ کر
اللہ تعالیٰ سے دعا کی اور ایسے اسباب اسی وقت پیدا ہو گے ہو گئے کہ جماعت مخالف کو نیچا دیکھنا پڑا۔ یہ تمام اذکار
اور نظائر اس لئے سنائے گئے تھے کہ ہمارے بھائی ہمیشہ مباحثہ میں اس امر کا خیال رکھیں کہ لوگوں کے فہم
کے مطابق باتیں کریں جو لوگ باریک بین اور نکتہ رس نہیں ہوتے ان کے روبرو بار یک دربار یک حقائق