۴ نومبر ۱۹۰۲ء بروزسہ شنبہ (بوقتِ سیر)
ملفوظات (جلد 3)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
۴ رنومبر ۱۹۰۲ء بروز سه شنبه ( بوقت سیر )
جلد سوم
حضرت اقدس سیر کے لئے تشریف لائے۔ علاقہ جہلم سے دو شخص بہت ضعیف العمر حضرت اقدس کی
زیارت کے لیے تشریف لائے ہوئے تھے بوجہ ضعیف العمری کے وہ چل نہیں سکتے تھے حضرت اقدس ان کی
خاطر ٹھہر گئے اور ان کے حالات دریافت کرتے رہے۔ پھر حضرت اقدس مشرق کی طرف چلے۔
سرور
آیت مَا ذَا أَجِبْتُمْ قَالُوا لا علم لنا کی تفسیر سید رو شاہ صاحب نے حضرت اقدس سے سوال کیا کہ قرآن شریف سے
معلوم ہوتا ہے کہ قیامت کے دن ہر ایک رسول اپنی اُمت کے حالات سے لا سے لاعلمی ظاہر کرے گا جیسے
قرآن شریف میں ہے يَوْمَ يَجْمَعُ اللهُ الرُّسُلَ فَيَقُولُ مَا ذَا أَجِبْتُمْ قَالُوا لَا عِلْمَ لَنَا ( المائدة : ١١٠ )
تو پھر اس آیت کے مفہوم کے مطابق اگر مسیح بھی اپنی امت کے حالات سے لاعلمی ظاہر کریں اگر چہ وہ
آخر زمانہ میں پھر آکر چالیس برس ان لوگوں میں گزار بھی جاویں تو آیت فَلَمَّا تَوَفَّيْتَنِی کے لحاظ سے وہ
اللہ تعالیٰ کے روبرو کا ذب کیسے ٹھہر سکتے ہیں؟ حضرت اقدس نے فرمایا کہ
یہ لا علمی انبیاء کی ان کی اس اُمت کے بارے میں ہوتی ہے جو ان کی وفات کے بعد ہوتی ہے
مسیح بھی کہتا ہے كُنْتُ عَلَيْهِمْ شَهِيدًا مَّا دُمْتُ فِيهِمُ ( المائدة : ۱۱۸) تو پھر اگر ان کو علم نہیں تو وہ
شہید کس طرح ہوئے اور کس بات کے ہوئے اسی طرح رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے حالات
سے تو لاعلمی ظاہر کر سکتے ہیں مگر صحابہ کرام کی نسبت نہیں کر سکتے کیونکہ آپ کو ان کے حالات ت م معلوم تھے
اور آپ ان میں رہتے تھے۔ اس قسم کی لاعلمی سے وہی لا علمی مراد ہے یعنی اس امت کا ذکر جو کہ نبی
کے بعد آیا کرتی ہے یا بہت آخری وقت پر آتی ہے کہ اسے نبی کی صحبت سے کچھ حصہ نہیں ملتا۔
ایک تعبیر
پھر ایک صاحب نے خواب سنایا کہ اس نے رات کو ہاتھی خواب میں دیکھا اور یہ کہ حضرت اقدس
اس کے سر کو تیل لگا رہے ہیں حضرت اقدس نے تعبیر فرمائی کہ
رات کے وقت ہاتھی دیکھنا عمدہ ہوتا ہے اور تیل لگا نا بھی زینت ہے یہ بھی اچھا ہے۔
حضرت اقدس کے گذشتہ ایما پر مرکز سے عربی رسالہ جاری کرنے کی خواہش عبداللہ عرب صاحب نے کشتی نوح
چند ورق کا ترجمہ عربی زبان میں کیا تھا وہ حضرت اقدس کو سناتے رہے۔ حضرت اقدس نے فرمایا کہ
اگر یہ مشق کر لیں کہ اردو سے عربی اور عربی سے اردو ترجمہ کر لیا کریں تو ہم ایک عربی پرچہ یہاں
سے جاری کر دیویں ۔
پھر شرم کے ذکر پر فرمایا کہ
شرم ایک شرم انسان کو دوزخ میں لے جاتی ہے اور ایک شرم بہشت میں لے جاتی ہے جو شخص
شرم کی وجہ سے اپنے علم سے فائدہ نہیں اٹھا تا اس کے لئے شرم دوزخ ہے۔
پھر آج کل کے معترض مولویوں کی حالت پر فرمایا کہ مولویوں کی حالت ان لوگوں نے بالکل پادریوں کا ڈھنگ اختیار کیا ہوا ہے جیسے وہ جب
ملتے ہیں تو سب کچھ چھوڑ چھاڑ کر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر سب وشتم شروع کر دیتے ہیں ؟ ہیں اسی طرح یہ لوگ اسی
ہمارے معاملہ میں کرتے ہیں لیکن اللہ تعالیٰ بھی تماشہ دیکھ رہا ہے آنحضرت کے زمانہ میں بھی کفار کیا کیا نہ
کرتے تھے اگر خدا چاہتا تو اسی وقت کفار کو تباہ کر دیتا مگر اس نے ایسانہ کیا کچھ عرصہ ان کی ناز برداری کرتا رہا۔
پھر سرور شاہ صاحب سے حضرت اقدس کچھ گفتگو ان کے سفر امرتسر ایک پیشگوئی کا پورا ہونا کے متعلق کرتے رہے ایک مقام پرفرمایا کہ
ہم نے مالی انعامات دے دے کر ان لوگوں کو اپنے مقابلہ پر بلا یا مگر یہ لوگ نہ آئے مگر ہم دینے
سے تھکے نہیں ابھی اور دیویں گے اور اگر وہ اسے قبول نہ کریں گے تو گویا اپنے ہاتھوں سے ایک اور
پیشگوئی ہمارے حق میں پوری کر دیں گے وہ یہ ہے کہ حدیث شریف میں ہے کہ مسیح مال دے گا اور
لوگ نہ لیں گے تو اگر انکار کرتے ہیں تو اپنے ہاتھ سے اسے پورا کرتے ہیں ۔
فرمایا ۔ گفتگوئیں ایسے مقامات پر ہونی چاہئیں جہاں رؤساء بھی جلسہ مذہبی گفتگو کا طریق میں ہوں اور تہذیب اور نرم زبانی سے ہر ایک بات کریں کیونکہ دشمن
جب جانتا ہے ہے کہ محاصرہ میں آگیا تو وہ گالی اور درشت زبانی سے پیچھا چھڑانا چاہتا ہے طالب حق
بن کر ہر ایک بات کرنی چاہیے اور یہ امریچ ہے ہمارے حق پر ہونے کی یہ علامت ہے کہ اللہ تعالیٰ فرماتا
ہے لَأَغْلِبَنَ أَنَا وَ رُسُلِی (المجادلة : ۲۲) اگر ہم حق پر نہیں ہیں تو ہم غالب نہ ہوں گے ہم نے ان کو
کئی بار لکھا ہے کہ سب متفق ہو جاویں کوئی عیب نہیں ہے ۔ ہماری طرف سے ان کو اجازت ہے
ان تمام مولویوں میں سے بہت ایسے ہیں کہ عربی لکھتے ہیں بلکہ اشعار بھی کہتے ہیں مگر ہمارے
مقابل پر خدائے تعالیٰ ان کی زبان بند کر دیتا ہے اور ان کو ایسا امر پیش آتا ہے کہ چپ رہ جاتے ہیں۔
پھر مکان قریب آگیا اور حضرت اقدس السلام علیکم کہہ کر تشریف لے گئے ۔
بوقت ظهر )
پھر انہیں امور کا ذکر ہوتا رہا جو کہ سیر میں بیان ہوئے اور فرمایا کہ
خدا کے فضل کی ضرورت ہے سر میں درد ہے۔ ریزش بھی ہے ایسا نہ ہو کہ زیادہ ہو جاوے پھر
فرمایا کہ نماز پڑھ لی جاوے اور نماز پڑھ کر تشریف لے گئے ۔
( بوقت عصر )
اس وقت مولوی محمد علی صاحب نے حضرت اقدس کو ایک انگریزی مضمون سنایا۔
مغرب کی نماز کے بعد حضرت اقدس حسب دستور شہ نشین پر جلوہ گر ہوئے سید عبداللہ عرب صاحب
نے ایک رسالہ ایک شیعہ علی حائری کے رد میں زبان عربی میں لکھا تھا اس کا نام سبیل الرشاد رکھا تھا وہ
حضرت اقدس کو سناتے رہے حضرت اقدس نے فرمایا کہ
ساتھ ساتھ اردو تر جمہ بھی کرتے جاؤ کہ تم کو مشق ہو۔
مگر عرب صاحب کو جرات نہ ہوئی کہ اتنی مجلس میں ترجمہ ٹوٹے پھوٹے اُردو میں سنا دیں اس رسالہ کہ سناد
کے ایک مقام پر حضرت اقدس نے فرمایا کہ
مجھے اس جگہ ان کے الفاظ سے یہ تحریک ہوئی ہے کہ مسیح کے بارہ میں یہود کا موقف یہود لوگ حضرت مسی کو دو وجہ سے ملعون ٹھہراتے تھے
ایک ان کو ولد اللہ نا کہہ کر ۔ دوسرا مصلوب کرنے کے لحاظ سے ۔ جب خدا تعالیٰ نے ان کے ولد الرنا
ہونے کا ذب کیا ہے تو چاہیے تھا کہ ان کے مصلوب ہونے کا بھی ذب کرتا۔ جسم کے ساتھ آسمان پر
جانا تو ایک الگ تھلگ امر ہے۔ اوّل ذب دلالت کرتا ہے کہ دوسرا بھی ذب ہو ۔
اولاد الشيطان
پھر یہ بات بیان ہوئی کہ اہلِ شیعہ کا یہ اعتقاد ہے کہ ولد الزنا کی تو بہ ہرگز قبول نہیں
ہوتی اگر چہ وہ حسین اور بارہ اماموں کی بھی محبت رکھتا ہو۔
حضرت اقدس نے فرمایا کہ
توریت میں بھی ایسے ہی لکھا ہے اور اسی لئے وہ مسیح کو ملعون کہتے تھے اس بات کی اصل قرآن شریف
میں بھی ہے کہ خدا نے اس میں تخصیص کی ہے۔ ایک اولاد الرحمان اور ایک اولا دالشیطان۔ کیونکہ جب
شیطان نطفہ میں شریک ہو گیا تو پھر اس کے قومی میں یہ بات بطور جزو کے آگئی۔
ایک مقام پر ہے بَعدَ ذَلِكَ زَنِيمٍ (القلم : (۱۴) یعنی یہ ولد الزنا ہے اور تجربہ بتلاتا ہے کہ
ولد الز ناشرارت سے باز نہیں آیا کرتے۔
پھر رسالہ میں مَا قَتَلُوهُ (النساء : ۱۵۸) کے لفظ پر حضرت اقدس کو یہ تحریک ہوئی کہ
وَمَا قَتَلُوهُ مَا قَتَلُوهُ پر سوال ہوتا ہے کہ یہود کیوں قتل کرتے تھے ان کی کیا غرض تھی جس کے
جواب میں خدا نے فرمایا بَلْ رَفَعَهُ اللهُ إِلَيْهِ (النساء : ۱۵۹) یعنی قتلنا سے ان کی مراد لَعَنا تھی۔
اہل عرب میں چونکہ ایک ہزار سے آگے شمار نہیں ہے حضرت اقدس نے اس پر
ایک لطیف نکتہ فرمایا کہ
اس سے معلوم ہوتا ہے کہ ان کا میلان دنیا کی طرف نہ تھا اور نہ دوسری دنیا دار قوموں کی طرح لاکھوں
کروڑوں تک گنتی وہ بھی رکھتے ۔
او
پھر وہ رسالہ سن کر حضرت اقدس نے تعریف کی کہ عمدہ لکھا ہے اور معقول جواب دیتے ہیں ۔ کے
ل البدر جلد نمبر ۳ مورخه ۱۴ رنومبر ۱۹۰۲ء صفحه ۲۱، ۲۲