۷ نومبر ۱۹۰۲ء
ملفوظات (جلد 3)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
حضرت اقدس حسب معمول بعد ادائے نماز مغرب شدن نشین پر جلوہ گر ہوئے فرمایا کہ
آج میں نے ( کام میں بہت توجہ کی ۔ سر میں درد تھا ریزش بھی ہے اور گلا بھی پکا ہوا ہے جیسے دردتھار اور
کسی نے چیرا ہوا ہو اور مریض بھی بہت آئے اگر چہ حکیم نورالدین صاحب کو علاج کے لئے مقرر کیا
ہوا ہے مگر بعض اپنے اعتقاد کے خیال سے مجھ سے ہی علاج کراتے ہیں۔
پھر دنیا کی بے ثباتی پر فرمایا کہ دنیا کی بے ثباتی چند روزہ زندگی ہے اس کا نظارہ کیا ہے۔ کون ہے جو اپنے خویش واقارب
کی موت کا نظارہ نہیں دیکھتا۔
اللہ تعالیٰ نے دنیا کو بے ثبات کر رکھا ہے جو آیا ہے اس کے اوپر جانا سوار ہے۔ ہزار دو ہزار برس
کی عمر ہوتی تب بھی کیا ہوتا ۔ مگر انسان کی عمر تو چیل اور گر جتنی بھی نہیں ہے اگر یہ مضمون دل کے اندر
چلا جاوے تو اس کا اثر ہوتا ہے جیسے ابراہیم ادھم اور شاہ شجاع وغیرہ ان پر ایسا اثر پڑا کہ اپنے تختوں
سے نیچے اتر پڑے۔
ے رنومبر ۱۹۰۲ء
بعد ادائے نماز فجر حضرت اقدس علیہ الصلوۃ والسلام بٹالہ جانے کے لئے تیار ہوئے
بٹالہ کا سفرے نومبر کی صبح کا نظارہ دار الامان کے چوک میں قابل دید تھا۔ دارالامان کی کل جماعت،
مدرسے کے طالب علم نہایت اشتیاق اور اخلاص کے ساتھ اپنے سید و مولا امام کی روانگی کے منتظر اور ہمراہ
چلنے کے حکم کے لئے بیقرار تھے۔ حضرت اقدس نے یہی فرمایا کہ
چونکہ آج ہی واپس آجانا ہے اس لئے کچھ ضرور نہیں کہ سب لوگ ساتھ جاویں ۔ ہے
آپ نے ایک اور طالب علم کو جو پا پیادہ ہمراہ تھا فرمایا کہ
تم کو تو یونہی تکلیف ہوئی تھوڑی دیر شاید ٹھہرنا ہو گا سفر کی کوفت میں تم خواہ مخواہ ہمارے
شریک ہو گئے ۔
۔
ل البدر جلد نمبر ۳ مورخه ۱۴ نومبر ۱۹۰۲۶ صفحه ۲۳ الحکم جلد ۶ نمبر ۴۰ مورخه ۱۰ نومبر ۱۹۰۲ صفحه ۱۴
ایک نو مسلم کو نصیحت حضرت اقدس میاں عبد الرحمان صاحب سے ان کے والد صاحب کے حالات دریافت فرماتے رہے اور نصیحت کی کہ
ان کے حق میں دعا کیا کرو ہر طرح سے حتی الوسع دلجوئی والدین کی کرنی چاہیے اور ان کو پہلے
سے ہزار چند زیادہ اخلاق اور اپنا پاکیزہ نمونہ دکھلا کر اسلام کی صداقت کا قائل کرو ۔ اخلاقی نمونہ
ایسا معجزہ ہے کہ جس کی دوسرے معجزے برابری نہیں کر سکتے سچے اسلام کا یہ معیار ہے کہ اس سے
انسان اعلیٰ درجہ کے اخلاق پر ہو جاتا ہے اور وہ ایک ممیز شخص : بر شخص ہوتا ہے شاید خدا تمہارے ذریعہ سے
ان کے دل میں اسلام کی محبت ڈالے۔ اسلام والدین کی خدمت سے نہیں روکتا۔ دنیوی امور میں
جن سے دین کا حرج نہیں ہوتا ان کی ہر طرح سے پوری فرمانبرداری کرنی چاہیے دل و جان سے
ان کی خدمت بجالاؤ۔
زندگی کا بھروسہ نہیں راستہ میں مولوی قطب الدین صاحب سے ملاقات ہوئی جو کہ شاہ پور
کی طرف ایک مریض کی درخواست سے علاج پر گئے ہوئے تھے اور
وہ بیماران کی رسیدگی پر فوت ہو گیا تھا۔ حضرت اقدس نے فرمایا کہ
انسان کا کیا ہے زندگی کا بھروسہ نہیں جہاں تک ہو سکے آنے والے سفر کی تیاری میں مصروف
ہونا چاہیے ساری بیماریوں کا علاج ہے مگر یہ ایسی بیماری ہے کہ جس کا کوئی علاج نہیں ۔ اے
اعلیٰ حضرت کی سواری ساڑھے نوبجے کے قریب بٹالہ پہنچی۔ اترتے ہی لوگوں کا ایک ہجوم ہو گیا اور
کچہری کے اہلکار اور دوسرے لوگ زیارت کے لئے آموجود ہوئے ۔ اس باغ میں جو کچہری کے سامنے
ہے ڈیرا کیا گیا۔ آپ بعد آپ بعض حوائج سے فارغ ہو کر حلقہ خدام میں ! خدام میں اجلاس فرما ہوئے اور کاغذ طلب کیا۔
فرمایا کہ
راہ میں چند شعر کہے ہیں ان کو لکھ لوں چنانچہ مفتی صاحب نے اپنی نوٹ بک پیش کی اور آپ
لکھنے لگے ۔ کھانا ساتھ ہی تھا حکم دیا کہ پہلے کھانا کھا لیا جاوے۔
البدر جلد نمبر ۳ مورخه ۱۴ نومبر ۱۹۰۲ء صفحه ۲۳
منشی محمد یوسف صاحب اپیل نویس مردان سے مخاطب ہو کر فرمایا کہ
آپ ایک دینی جہاد کر رہے ہیں اللہ تعالیٰ اسی کی جزا دے گا۔ لے
میں نے ایڈیٹر الحکم کو کم دیا ہے کہ وہ سارا مباحثہ الحکم میں چھاپ دیں جو زائد کا پیاں آپ کو مطلوب
ہوں ان سے لے لیں ۔ زائد اخراجات آپ کو برداشت نہ کرنے پڑیں گے اور ثواب بھی ہو گیا۔
اور فرمایا کہ آپ دیکھتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ جلدی اس سلسلہ کو پھیلا رہا ہے اللہ تعالیٰ نے چاہا ہے کہ
اس سلسلہ کو دنیا میں پھیلائے ۔
ضمناً فرمایا۔ کوئی درخت اتنی جلدی پھل نہیں لاتا جس قدر جلدی ہماری جماعت ترقی کر رہی ہے
یہ خدا کا فعل ہے اور عجیب۔ یہ خدا کا نشان اور اعجاز ہے۔
فرمایا۔
مسیح ناصری کے متعلق صحابہ کرام کا عقیدہ میچ نہیں ہے کہ صحابہ حضرت مسیح کی
اس شان کے قائل تھے جو خدائی کے ناواقف مسلمانوں نے ان کی بنا رکھی ہے اگر وہ مسیح کو اسی شان
سے مانتے کہ وہ حقیقی مردے زندہ کرتے تھے اور حتی وقیوم تھے تو ایک بھی مسلمان نہ ہوتا اور اگر
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے بڑھ کر ان کی صفات کو یقین کرتے تو وہ اخلاص اور وفاداری ان میں
پیدا نہ ہوتی ۔
حضرت مسیح علیہ السلام پر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا احسان فرمایا۔
حضرت عیسیٰ علیہ السلام پر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا بہت ہی بڑا احسان ہے کہ آپ نے ان کا
ل البدر میں ہے۔
آپ دلگیر نہ ہوں آپ ایک دینی جہاد میں مصروف ہیں اللہ تعالیٰ آہستہ آہستہ اس سلسلہ کو ایسا پھیلا دے گا
کہ یہ سب پر غالب ہوں گے اور آجکل کے موجودہ ابتلا دور ہو جاویں گے خدا کی یہی سنت ہے کہ ہر ایک کام بتدریج ہو۔
کوئی درخت اتنی جلد پھل نہیں لاتا جس قدر جلدی ہماری جماعت ترقی کر رہی ہے یہ خدا کا فعل ہے اور اس کا نشان “
البدر جلد نمبر ۳ مورخه ۱۴ نومبر ۱۹۰۲ ء صفحه ۲۳)
تبریہ کیا اور ان الزاموں سے پاک کیا جو ان پر ناپاک یہودی لگاتے تھے جو یہودی مسلمان ہوتا تھا
کتنی بڑی بات ہے کہ حضرت عیسی کی رسالت کا اسے پہلے اقرار کرنا پڑتا تھا۔
فرمایا۔ عیسائی مذہب ایسا ہے کہ اس کو پیدا ہوتے ہی صدمہ پہنچا جیسے کوئی لڑکی پیدا ہوتے ہی
اندھی ہو ایسا ہی اس مذہب کا حال ہے مگر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس پر احسان کیا اور اس کو
پاک کیا۔
بٹالہ آنے کا تذکرہ ہو پڑا فرمایا۔ نبی کا ہر سفر حکمت الہی پر مبنی ہوتا ہے ہمارا یہاں آنا تو کوئی اور حکمت کا یہاں ہی رکھتا ہے ورنہ
یہ شہادت کیا اور شہادت بھی لاعلمی کی ۔ ہے
اس پر آپ نے فرمایا کہ
دو بزرگ ابوالقاسم اور ابوسعید نام تھے۔ اتفاق سے دونوں ایک جگہ اکٹھے ہو گئے ان کے ایک
مرید نے کہا کہ میرے دل میں ایک سوال ہے اتفاق سے دونوں ایک جگہ جمع ہو گئے ہیں ۔ میں پوچھنا
چاہتا ہوں اور وہ سوال یہ پیش کیا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم جو مدینہ میں آئے تھے اس کی وجہ کیا تھی ؟
ل البدر میں ہے کہ ان پر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے بڑے احسانات ہیں کہ آپ نے ہر ایک قسم کے الزام
سے ان کو بری کیا جو کہ یہودی لوگ ان پر لگاتے تھے۔ ورنہ وہ تو بیچارے جس دن سے پیدا ہوئے اس دن سے
لوگوں کی لعنت کے مورد ہوئے کیا یہودیوں نے ان کے ساتھ تھوڑی کی ہے ابتدا بھی ان کی لعنت سے ہے اور انتہا
بھی لعنت سے ہے دراصل تو ان کا مصدق دراصل تو ان کا مصدق کوئی نظر نہیں آتا۔ یہود تو لعنت کرتے تھے تھے لیکن جو حواری تھے وہ بھی لعنت
کرتے تھے ایک نے ان میں سے تین بار لعنت کی پھر چھوڑ کر چلے گئے صرف آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم ہی ان کے
مصدق بنے کہ ہر ایک عیب سے ان کی بریت کی بھلا اس سے بڑھ کر اور کیا احسان ہو سکتا ہے کہ بجائے لعنت کے
رحمت کا خطاب ان کو دلا یا اب ۹۵ کروڑ مسلمان رحمۃ اللہ کا لفظ بولتے ہیں ۔“
البدر جلد نمبر ۴ مورخه ۲۱ نومبر ۱۹۰۲ء صفحه ۲۶)
البدر میں ہے کہ ہمارا اس جگہ آنا بھی حکمت الہی پر مبنی ہے ورنہ یہ شہادت تو ایک ایسا معاملہ ہے جس کا جواب
ہمارے پاس سوائے لاعلمی کے اور کچھ نہیں ۔“
البدر جلد نمبر ۴ مورخه ۲۱ نومبر ۱۹۰۲ ء صفحه ۲۶)
ابوالقاسم نے کہا کہ بات اصل میں یہ تھی کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے بعض کمالات مخفی تھے ان کا
ظہور اور بروز وہاں آنے سے ہوا۔
ابوسعید نے کہا آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اس لئے آئے تھے کہ بعض ناقص کے ابھی موجود تھے
ان کی تکمیل کے لئے آئے۔
گویا دونوں نے اپنے اپنے رنگ پر اپنی انکساری کا اظہار کیا اور ایک دوسرے کی تکریم ۔ اسی
طرح ہمارے یہاں آنے کی غرض تو یہی معلوم ہوتی ہے کہ میاں نبی بخش سے ملاقات ہوگئی کچھ تبلیغ ہو
جائے گی بہت لوگوں کو فائدہ پہنچ جائے گا۔
شہادت کے تذکرہ پر فرمایا کہ شہادت کا چھپانا گناہ ہے شہادت کا چھپانا گناہ ہے اور جب سرکار بلائے تو ضرور حاضر
ہونا چاہیے شہادت سے جب کسی کی بھلائی ہو اور حق کھل جاوے تو کیوں ادا نہ کرے۔ ہر جگہ جو
انسان قدم رکھتا ہے اس میں خدا کی حکمت ہوتی ہے زمین پر کچھ نہیں ہوتا جب تک آسمان پر تحریک
اور مقدر نہ ہو۔ کے
ایک سائل نے آکر کچھ مانگا آپ نے میر صاحب کو حکم دیا کہ
اس کو کچھ دے دیں اور جو آ جائیں ان کو بھی کچھ نہ کچھ دے دو۔ سے
ل البدر میں ہے کہ بعض لوگ مدینہ میں ناق ناقص تھے اور معرفت کے پیاسے تھے ان کو کامل کرنے اور دلوں کی
پیاس بجھانے کے لئے آپ مکہ سے مدینہ تشریف لے گئے ۔“ (البدر جلد نمبر ۴ مورخه ۲۱ نومبر ۱۹۰۲ء صفحه ۲۶)
البدر میں ہے کہ شہادت تو ایک بہانہ تھا اور نہ اصل غرض اللہ تعالیٰ کی بعض لوگوں کو فائدہ پہنچانا تھا سو وہ پہنچ گیا۔“
البدر جلد نمبر ۴ مورخه ۲۱ نومبر ۱۹۰۲ء صفحه ۲۶)
سے الحکم جلد ۶ نمبر ۴۰ مورخه ۱۰ رنومبر ۱۹۰۲ ء صفحه ۱۴، ۱۵
ایک مولوی صاحب جو کہ عیسائیوں کے ساتھ مباحثات کے بہت مشاق
عیسائیوں سے مباحثات تھے انہوں نے حضرت اقدس سے نیاز حاصل کی حضرت اقدس
نے دریافت فرمایا کہ آپ کا وہ مباحثہ ہوا کہ نہیں ۔
مولوی صاحب نے جواب دیا کہ عیسائی لوگ مباحثہ سے بھاگ گئے ۔ بالکل مقابل نہیں آئے۔
حضرت اقدس نے فرمایا کہ
اب آپ لوگوں کے وہ پرانے ہتھیار کام نہیں دیتے وہ گند ہو گئے ہیں اور خاطر خواہ کام نہیں
دیتے بلکہ ان سے الٹا ضرر اسلام کو پہنچتا ہے انتیس لاکھ کے قریب مسلمان مرتد ہو چکے ہیں ۔ مباحثات
کا اثر بحیثیت مجموعی دیکھنا چاہیے فرداً فرداً کچھ پتہ نہیں لگا کرتا۔
منشی نبی بخش صاحب نے عرض کی کہ حضور جس آیت کو ہم وفات مسیح کے استدلال میں پیش کرتے
ہیں یعنی مَا جَعَلْنَا لِبَشَرِ مِنْ قَبْلِكَ الْخُلْدَ (الانبیاء : ۳۵) عیسائی لوگ اس آیت سے استدلال پکڑ کے
ان لوگوں کے سامنے الوہیت مسیح ثابت کرتے ہیں جس کا ان لوگوں سے کچھ جواب بن نہیں آتا۔ وہ اس
آیت سے مسیح کو بشریت سے الگ کر کے ان کو قائل کرتے ہیں کہ جب وہ زندہ آسمان پر ہے تو بہر حال
الوہیت کے رنگ میں ہوا اگر بشر ہوتا تو مر گیا ہوتا۔
حضرت اقدس نے فرمایا کہ
یہ سوال تو ان کا بڑا معقول ہے ان مولویوں کو چاہیے کہ اس کا جواب دیویں۔ اب دیکھئے کہ اگر مسلمانوں
کے دو چار جلسوں میں یہ سوال پیش ہو اور مولوی اس کے جواب میں ساکت رہیں اور جواب میں قاصر رہیں
تو پھر اسلام کی ذریت پر کیا اثر پڑ سکتا ہے ایسے ایسے سوالوں کے بعد اگر مسلمان مرتد نہ ہوں تو کیا کریں؟
پھر انہی مولوی صاحب کی طرف مخاطب ہو کر فرمایا کہ ہوکر
مولوی صاحب فرمائیے اب آپ کے ہتھیار کس کام کے ہیں۔ بلکہ یہ لوگ تو اس بات کے بھی قائل
ہیں کہ حضرت عیسی نے بہت سے پرندے بھی بنائے جو اب اللہ تعالیٰ کی مخلوق شدہ پرندوں میں مل جل
گئے ہیں گو یا فَتَشَابَهَ الْخَلْقُ عَلَيْهِمْ ہو گیا ہے۔
ان کے سوا ان لوگوں کے اور ایسے عقیدے ہیں کہ اگر ان کا عیسائیوں کو پتہ لگ جاوے تو وہ ان
کے ساتھ بحث کرنے کو انہیں ڈنکے کی چوٹ بلاویں یہ لوگ تو خطرناک ہیں انہوں نے اگر اسے خدا
نہیں بنایا تو اس کے خدا بنانے میں کسر بھی نہیں چھوڑی۔ ان کا وہی حال ہے جس طرح کوئی کہے کہ
فلاں شخص مرا تو نہیں مگر ہاں اس کی نبض بھی نہیں ، سانس بھی نہیں لیتا ، پیٹ بھی پھول گیا ہے ، حرکت بھی
نہیں کرتا ، غرض ساری علامات مردوں کی ہیں مگر مرا نہیں ۔ یہی ان لوگوں کا حال ہے کہ مسیح کو خدا نہیں
کہتے مگر ساری خدائی کی صفات کو اس میں جمع کر دیتے ہیں ان عیسائیوں کو ہم کیا رڈ دیں ہمارے تو یہ
اندرونی عیسائی ہی اُمت پر چھری چلا رہے ہیں ۔ اے
الحکم میں درج ہے فرمایا کہ
بے شک ان لوگوں پر جو سیح کو زندہ آسمان پر بٹھاتے ہیں یہ سوال معقول ہے انسان اپنے اقرار
سے پکڑا جاتا ہے ان مسلمانوں نے خود اقرار کر لیا ہے کہ مسیح زندہ ہے اور آسمان پر بیٹھا ہے اور ایسا ہی
اس کے معجزات اور اس کا خالق طیور ہونا بہت سی باتیں ہیں جن سے عیسائیوں کو مدد ملی ہے ہم عیسائیوں
کو کیا روئیں ہمارے گھر میں خود یہ مسلمان اسلام پر چھری چلا رہے ہیں۔
لالہ کا ہن چند صاحب مختار عدالت بٹالہ ( جو
الهام أَنْتَ مِنِّي وَ أَنَا مِنْكَ كے معنی توحید پسند ہندو ہیں ) نے آپ سے الہام
انْتَ مِني وَ أَنَا مِنْكَ کی تشریح و تفسیر کے متعلق سوال کیا کہ دافع البلاء میں جو یہ الہام درج ہے اس سے
کیا مراد ہے؟
فرمایا۔ اس کا پہلا حصہ تو بالکل صاف ہے کہ تو جو ظاہر ہوا یہ میرے فضل اور کرم کا نتیجہ ہے اور
جس انسان کو خدا تعالیٰ مامور کر کے دنیا میں بھیجتا ہے اس کو اپنی مرضی اور حکم سے مامور کر کے بھیجتا ہے
جیسے حکام کا بھی یہ دستور اور قاعدہ ہے۔
اب اس الہام میں جو خدا تعالیٰ فرماتا ہے آنا مِنْكَ اس کا یہ مطلب اور منشا ہے کہ میری توحید
میرا جلال اور میری عزت کا ظہور تیرے ذریعہ سے ہوگا۔ ایک وقت آتا ہے کہ زمین فسق و فجور اور شر و فساد
ل البدر جلد ا نمبر ۴ مورخه ۲۱ نومبر ۱۹۰۲ ء صفحه ۲۶
سے بھر جاتی ہے لوگ اسباب پرستی میں ایسے فنا اور منہمک ہوتے ہیں کہ گویا خدا کا نام و نشان بھی نہیں
ہوتا۔ ایسے وقتوں میں خدا تعالیٰ اپنے اظہار کے واسطے ایک بندہ اپنی طرف سے بھیج دیتا ہے ہندوؤں نے
جو او تار کا مسئلہ مانا ہے یہ بھی اسی کا ہمرنگ ہے گویا خدا تعالیٰ ان کے اندر مجازی طور پر بولتا ہے۔
اس زمانہ میں اسباب پرستی اور دنیا پرستی اس طرح پھیل گئی ہے خدا تعالیٰ پر بھروسہ اور ایمان
نہیں رہا۔ دہریت اور الحاد کا زور ہے جو کچھ حالت اس وقت زمانے کی ہورہی ہے اس پر نظر کر کے
کہنا پڑتا ہے کہ زمانہ زبانِ حال سے پکار رہا ہے کہ کوئی خدا نہیں ۔
عملی حالت ایسی کمزور ہو گئی ہے کہ کھلی بے حیائی اور فسق و فجور بڑھ گیا ہے یہ ساری باتیں ظاہر
کرتی ہیں کہ دلوں سے خدا پر ایمان اور اس کی ہیبت اُٹھ گئی ہے اور کوئی یقین اس ذات پر نہیں۔ ورنہ
یہ کیا بات ہے کہ انسان کو اگر معلوم ہو جاوے کہ اس سوراخ میں سانپ ہے تو وہ کبھی اس میں اپنا ہاتھ
نہیں ڈالتا پھر یہ بے حیائی اور فسق و فجور - اتلاف حقوق جو بڑھ گیا ہے کیا اس سے صاف معلوم نہیں
ہوتا کہ خدا پر ایمان نہیں رہا یا یہ کہو کہ خدا گم ہو گیا ہے۔ اس وقت خدا تعالیٰ نے اپنے ظہور کا ارادہ فرمایا
اور مجھے مبعوث کیا اس لئے مجھے کہا کہ أَنْتَ مِنِّی وَ أَنَا مِنْكَ ۔ اور اس کے یہی معنے ہیں کہ میرا جلال
اور میری توحید و عظمت کا ظہور تیرے ذریعہ ہوگا ۔ چنانچہ وہ نصرتیں اور تائیدیں : ب جو اس نے اس سلسلہ
کی کی ہیں اور جو نشانات ظاہر ہوئے ہیں وہ خدا تعالیٰ کی ہستی اور اس کی توحید اور عظمت کے اظہار کے
ذریعہ ہیں۔
یہ امر کوئی ایسا امر نہیں کہ مشتبہ یا مشکوک ہو بلکہ تمام مذاہب میں مشترک طور پر پایا جاتا ہے کہ
ایک وقت خدا کے ظہور کا آتا ہے اور ایک وقت ہوتا ہے کہ خدا اس وقت گم ہوا ہوا سمجھا جاتا ہے یہ وہ
وقت ہوتا ہے جب اس کی ہستی اور توحید اور صفات پر ایمان نہیں رہتا اور عملی رنگ میں دنیا دہر یہ
ہو جاتی ہے۔ اس وقت جس شخص کو خدا اپنی تجلیات کا مظہر قرار دیتا ہے وہ اس کی ہستی تو حید اور جلال
کے اظہار کا باعث ٹھہرتا ہے اور وہ انا منك كا مصداق ہوتا ہے۔
اگر کوئی یہ کہے کہ خدا تعالیٰ کو کسی ذریعہ کی کیا ضرورت ہے؟ تو ہم کہیں گے کہ یہ سچ ہے اس کو کوئی
ضرورت نہیں ہے مگر اس نے اس عالم اسباب میں ایسا ہی پسند فرمایا ہے۔ دیکھو! پیاس لگتی ہے
یا بھوک لگتی ہے مگر یہ پیاس اور بھوک پانی اور کھانے کے بغیر فرو نہیں ہو سکتی ۔ اسی طرح جس قدر قوتیں
اور طاقتیں ہیں اور ان کے تقاضے ہیں وہ اسی طرح پورے ہوتے ہیں اسی طرح دنیا کی تمدنی زندگی کی
اصلاح اور انتظام کے لئے اس نے بادشاہوں اور حکومت کے سلسلے کا انتظام رکھا ہے جو شریروں کو سزا
دیتے اور مخلوق کے حقوق ان کے جان و مال اور آبرو کی حفاظت کرتے ہیں ۔ خدا خود اتر کر تو نہیں آتا۔
حالانکہ یہ سچ ہے کہ وہی حفاظت کرتا ہے اور شریروں کی شرارت سے بچاتا اور محفوظ رکھتا ہے۔
اسی طرح روحانی نظام کے لئے بھی اس کا ایسا ہی قانون ہے۔ سچی پاکیزگی اور طہارت اور وہ
ایمان جس سے معرفت، بصیرت اور یقین پیدا ہو خدا ہی کی طرف سے آتا ہے اور اس کا مامور لے کر
آتا ہے اور وہ ذریعہ ٹھہرتا ہے خدا کے جلال اور عظمت کا۔ اور وہ اس وقت آتا ہے جب دنیا میں سچی
پاکیزگی نہیں رہتی اور خدا سے دوری اور بعد ایسا ہوتا ہے کہ گویا خدا ہے ہی نہیں ۔ اور جب دنیا کے ہاتھ
میں صرف پوست رہ جاتا ہے اور مغز نہیں رہتا تب خدا اپنے کسی بندے کے ذریعہ اپنا ظہور فرماتا ہے
چونکہ اس زمانہ میں اس نے مجھے بھیجا ہے اس لئے مجھے مخاطب کر کے فرمایا أَنْتَ مِني وَ أَنَا مِنْكَ -
بابو کا ہن چند ۔ آپ نے رسالہ میں اور معنے کئے ہیں ۔
فرمایا۔ ہم نے اور معنے کبھی نہیں کئے ہیں۔ ہم تو ہمیشہ یہی معنے کرتے ہیں ۔ آتھم نے بھی یہ
سوال ہم سے کیا تھا اور اس کو یہی جواب دیا گیا تھا۔ انسان کو چاہیے کہ انصاف ہاتھ سے نہ دے یہ تو
حلاوت کی بات ہے انسان اس سے اپنا ایمان بڑھاتا ہے اگر یہ بات نہ ہو تو پھر سلسلہ ہی ختم ہو جاتا۔
آج کل لوگ خدا کے قائل نہیں رہے بلکہ دہر یہ ہیں اس لئے خدا تعالیٰ نے اپنے جلال کو ظاہر کرنے
کے واسطے ایک انسان کو دنیا میں بھیجا ہے۔
كُنتُمْ أَمْوَاتًا فَأَحْيَاكُمْ ثُمَّ يُمِيتُكُمُ (البقرۃ: ۲۹ ) کی تشریح
اس آیت کے معنے پوچھے گئے ۔
فرمایا۔ انسان پر ایک زمانہ آتا ہے کہ وہ نطفہ ہوتا ہے اور اس کا کوئی وجود نہیں ہوتا پھر
مَدَارِج ستہ سے گذر کر اس پر ایک موت آتی ہے اور پھر اسے ایک احیاء دیا جاتا ہے۔ یہ ایک مسلّم
مسئلہ ہے کہ ہر حیات سے پہلے ایک موت ضرور آتی ہے۔
اس آیت میں صحابہ کو مخاطب کر کے فرمایا ہے کہ ایک زمانہ ان پر ایسا گذرا ہے کہ وہ بالکل مردہ
تھے یعنی ہر قسم کی ضلالت اور ظلمت میں مبتلا تھے پھر ان کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ذریعہ زندگی
عطا ہوئی اور پھر ان کی تکمیل اور ایک موت ان پر وارد ہوئی جو فنا فی اللہ کی موت تھی اس کے بعد ان
کو بقا باللہ کا درجہ ملا اور ہمیشہ کے لئے زندگی پائی ۔
ایک حدیث مولوی فتح الدین نے پیش کی جس کی تاویل کر کے اسے مسیح موعود کرے
ایک حدیث کا ذکر کے وجود پرچیاں کیا جاتا تھا۔
فرمایا۔ کیا ضرورت ہے اس بات کی خدا تعالیٰ نے کھلی کھلی تائیدیں ہمارے لئے رکھ دی ہیں کیا
مَنَاكَم ثَلَاثَة ہمارے مخالفوں کے لیے کافی نہیں ایک بخاری کا مِنْكُمْ ( إِمَامُكُمْ مِنْكُمْ ) مسلم کا مِنْكُمْ
(آمَكُمْ مِنْكُمْ ) اور سب سے بڑھ کر قرآن کا مِنْكُمْ وَعَدَ اللَّهُ الَّذِينَ آمَنُوا مِنْكُمْ ) ( النور : ۵۶)
منشی نعمت علی صاحب نے
بیعت کرنے والے ہمارے بدن کے مجزو ہو گئے کھانے کے لئے عرض کیا ۔
فرمایا۔ تکلف کرنے کی کیا ضرورت ہے ہم کھانا کھا چکے ہیں جب تم لوگوں نے بیعت کر لی تو گویا
ہمارے بدن کے جزو ہو گئے پھر الگ کیا رہ گیا۔ یہ باتیں تو اجنبی کے لئے ہو سکتی ہیں۔
جماعت کی اعجازی ترقی کے ذکر پر فرمایا کہ جماعت کی اعجازی ترقی ہماری طرف سے کوئی عی نہیں کی جاتی، ہمارے واعظ نہیں، بایں ہمہ
اس قدر ترقی ہو رہی ہے کہ عقل حیران ہے اور اصل یہ ہے کہ اگر ہماری سعی اور کوشش سے کچھ ہوتا ہے
تو شاید شرک ہوتا۔ اس لئے خدا تعالیٰ خود جو چاہتا ہے کرتا ہے۔ ممالک مغربی و شمالی میں جہاں ہم کو
تین آدمیوں کا بھی علم نہیں مردم شماری کے رُو سے نو سو سے زائد آدمی ہیں اور یہ جماعت اب ایک لاکھ
سے بھی بڑھ گئی ہے۔ یہ خدا تعالیٰ کے کام ہیں۔ مخالف خود محرک ہو رہے ہیں بعض لوگوں کے خطوط
آئے ہیں کہ محمد حسین کے رسالوں میں کوئی مضمون دیکھتے تھے ان سے معلوم ہوا کہ آپ حق پر ہیں
اور بعض ایسے خطوط بھی آئے ہیں کہ کوئی فقیر ایک کتاب لایا تھا وہ کتار کتاب لایا تھا وہ کتاب چھوڑ گیا اور اس کا پتہ نہیں ۔
غرض اس پر ذکر فرماتے رہے کہ
مخالفوں نے ہر طرح سے مخالفت کی مگر خدا نے ترقی کی ۔ یہ سچائی کی دلیل ہے کہ دنیا ٹوٹ کر زور
لگا دے اور حق پھیل جاوے۔ اب ہمارے مقابل کو نسا دقیقہ مخالفت کا چھوڑا گیا مگر آخران کو نا کامی نساد
ہی ہوئی ہے یہ خدا کا نشان ہے اس میں دو چیزوں نے بڑی مدد دی۔ طاعون نے بیعت کرنے والوں
کو بڑھایا اور مردم شماری نے تصدیق کی ۔
له
حضور علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا کہ
حق کی یہ بھی ایک پہچان ہے اور اس کی شناخت کا یہ ایک عمدہ معیار ہے کہ دنیا اپنے سارے
ہتھیاروں سے اس کی مخالفت پر ٹوٹ پڑے جان سے، مال سے،اعضا سے،عزت سے،اور اندرونی
اور بیرونی لوگ اور اپنے اور پرائے گویا سب ہی اس کی مخالفت پر کھڑے ہو جاویں اور پھر وہ
( حق ) آگے ہی آگے قدم رکھتا جاوے اور کوئی روک اس کی ترقی کو نہ روک سکے چنانچہ قرآن شریف
میں ہے کہ فَكِيدُونِي جَمِيعًا ثُمَّ لَا تُنْظِرُونِ الخ (هود: ۵۶)
سواس معیار سے ہمارے سلسلہ کو پرکھا جاوے تو ایک طالب حق کے واسطے کوئی شک و شبہ باقی
نہیں رہتا۔ دیکھ لونہ ہمارا کوئی واعظ ہے، نہ کوئی لیکچرار اور دشمن بھی کیا اندرونی کیا بیرونی سب اکٹھے ہو
کر ہمارے تباہ کرنے کی کوشش میں لگے رہے مگر اللہ تعالیٰ نے ہر میدان میں ہمیں کامیاب کیا اور دشمن
ذلیل ہوئے کفر کے فتوے لگائے قتل کا مقدمہ کیا غرض کہ انہوں نے کوئی دقیقہ ہماری بربادی کا اٹھا نہ
رکھا مگر کیا خدا سے کوئی جنگ کر سکتا ہے؟ ہماری ترقی کے خود مخالف ہی باعث اور محرک ہیں بہت لوگوں
نے انہیں کے رسائل سے اطلاع پاکر ہماری بیعت کی۔ اگر واعظ وغیرہ ہماری طرف سے ہوتے تو
ہمیں ان کا بھی مشکور ہونا پڑتا اور یہ بھی ایک شعبہ شرک کا ہو جاتا مگر اللہ تعالیٰ نے ہمیں اس سے بچایا
الحکم جلد ۶ نمبر ۴۰ مورخه ۱۰ نومبر ۱۹۰۲ صفحه ۱۵ ، ۱۶