۸ نومبر ۱۹۰۲ ء بروز شنبہ (بوقتِ فجر)
ملفوظات (جلد 3)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
ایک آبپاشی اور تخم ریزی تو کسان کرتا ہے اور ایک خود خدا کرتا ہے ہم اور ہماری جماعت خدا کی تخم ریزی
اور آبپاشی سے ہیں تو خدا کے لگائے ہوئے پودا کو کون اکھاڑ سکتا ہے۔'
مختلف باتوں کے دوران فرمایا۔
قبول حق کے لئے قوت اور توفیق اللہ ہی کی طرف سے آتی ہے اس کی توفیق کے سوا کوئی چارہ نہیں ۔
فرمایا۔ انبیاء نے کبھی تماشے نہیں دکھائے البتہ جب ان پر شدائد
انبیاء کے معجزات اور مصائب آت تھے تواللہ تعالی ان کی طرف سے تماشہ دکھایا کرتا ہے۔
جیسے قُلْنَا يُنَارُ كُونِي بَرْدًا وَ سَلَمَا عَلَى إِبْرَاهِيمَ (الانبیاء :۷۰) سے معلوم ہوتا ہے ایسا ہی ہم پر قتل
کا مقدمہ بھی ایک نارتھا جس سے اللہ تعالیٰ نے نجات دی۔
ایک خواب کی تعبیر میں فرمایا کہ
انبیاء بھی قینچی کا کام کرتے ہیں ایک طرف سے قطع کرتے ہیں اور دوسری طرف پیوست کرتے ہیں۔
کسی شخص نے کہا کہ صحابہ کے کپڑے میلے کچیلے
صحابہ کرام پاک وصاف رہتے تھے ہوتے تھے اور ہونے لگے ہوئے ہوتے تھے۔
پیوند
فرمایا۔ یہ جھوٹ ہے میلے کچیلے ہونا اور بات ہے اور پیوند ہونے اور بات ہے۔ قرآن شریف
میں آیا ہے کہ وَالرُّجْزَ فَاهْجُرُ (المدثر : 1) پس پاک صاف رہنا ضروری ہے ایسا ہی قرآن شریف
میں فرما یالا يَمَسُّةَ إِلَّا الْمُطَهَّرُونَ ( الواقعة : ٨٠)
۸ رنومبر ۱۹۰۲ء بروزشنبه بوقت فجر )
مونگھیر سے محمد رفیق صاحب بی اے محمد کریم صاحب تشریف
ہر احمدی کے لئے تین نصائح لائے ہوئے تھے دونوں صاحبوں نے حضرت اقدس سے
ل البدر جلد نمبر ۴ مورخه ۲۱ نومبر ۱۹۰۲ صفحه ۲۷ ۲ الحکم جلد ۶ نمبر ۴۰ مورخه ۱۰ نومبر ۱۹۰۲ صفحه ۱۶
بیعت کی ۔ بیعت کے بعد حضرت اقدس نے فرمایا کہ
ہماری کتابوں کو خوب پڑھتے رہوتا کہ واقفیت ہو اور کشتی نوح کی تعلیم پر ہمیشہ عمل کرتے رہا کرو
اور ہمیشہ خط بھیجتے رہو ۔
ظہر کے وقت حضور والا نے ایک نو وارد صاحب مخالف باپ کے لئے دعا کی نصیحت سے ملاقات کی اور ان کو تاکید کی کہ وہ اپنے والد
کے حق میں جو کہ حضرت اقدس کے سخت مخالف ہیں دعا کیا کریں انہوں نے عرض کی کہ حضرت میں دعا کیا
کرتا ہوں اور حضور کو بھی ہمیشہ لکھا کرتا ہوں حضرت اقدس نے فرمایا کہ
توجہ سے دعا کرو باپ کی دعا بیٹے کے واسطے اور بیٹے کی باپ کے واسطے قبول ہوا کرتی ہے اگر
آپ بھی توجہ سے دعا کریں تو اس وقت ہماری دعا کا اثر ہوگا۔
لاہور سے ایک شخص کا خط آیا کہ اسے
مسیح موعود کی صداقت کے متعلق خواہیں خواب میں حضرت اقدس کی نسبت جتایا
گیا کہ وہ سچا ہے۔ اس شخص کی ارادت ایک فقیر کے ساتھ تھی جو کہ داتا گنج بخش کے مقبرہ کے پاس
رہا کرتا ہے اس شخص نے اس سے بیان کیا تو اس نے کہا کہ مرزا صاحب کی اتنے عرصہ سے ترقی کا ہونا
اور دن بدن عروج کا ہونا ان کی سچائی کی دلیل ہے پھر ایک اور مست فقیر وہاں تھا اس نے کہا بابا ہمیں بھی
پوچھ لینے دے، دوسرے دن اس نے بتلایا کہ مجھے خدا نے کہا ہے کہ مرزا مولا ہے اول فقیر نے کہا کہ
مولانا کہا ہوگا کہ وہ تیرا اور میرا اور ہم جیسوں سب کا مولا ہے۔
حضرت اقدس نے فرمایا کہ
آج کل خواب اور رویا بہت ہوتے ہیں معلوم ہوتا ہے کہ اللہ تعالیٰ چاہتا ہے کہ لوگوں کو
خوابوں سے اطلاع دیوے خدا کے فرشتے اس طرح پھرتے ہیں جیسے آسمان میں ٹڑی ہوتی ہے وہ
دلوں میں ڈالتے پھرتے ہیں کہ مان لو مان لو۔
پھر ایک اور شخص کا حال بیان کیا کہ جس نے حضور عالی کے رد میں ایک کتاب لکھنے کا ارادہ کیا
تو خواب میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے کہا کہ تو تو رڈ لکھتا ہے اور اصل میں مرزا صاحب
سچے ہیں ۔
( بوقت مغرب )
جلوه
ساعت کا علم کسی کو نہیں حضرت اقدس حسب معمول شرین پر جو کر ہوئے ۔ احاب نہیں سے ایک نے اٹھ کر عرض کی کہ حضور نے تحفہ گولڑویہ میں دار قطنی نے
کی جو حدیث نقل فرمائی ہے اس کے جواب میں حضرت اقدس نے فرمایا کہ
اصل قیامت کا علم تو سوائے خدا کے کسی کو بھی نہیں حتی کہ فرشتوں کو بھی نہیں اور وہاں ساعۃ کا لفظ
ہے اس کی مثال ایسی ہے جیسے کہ عورتوں کے حمل کی میعاد نو ماہ دس دن ہوتی ہے جب نو ماہ پورے
ہو گئے تو اب باقی دس دن میں کسی کو خبر نہیں ہوتی کہ کون سے دن وضع حمل ہو گا گھر کا ہر ایک آدمی بچہ
جننے کی گھڑی کا منتظر رہتا ہے اسی لئے قیامت کا نام ساعت رکھا ہے کہ اس ساعت کی خبر نہیں ۔
خدا کی کتابوں میں جو اس کی علامات ہیں ممکن ہے کہ ان سے کوئی آدمی قریب قریب اس زمانہ
کا پتہ بھی دیدے مگر اس ساعت کی کسی کو خبر نہیں ہے جیسے وضع حمل کی ساعت کی کسی کو خبر نہیں ۔ ایک ڈاکٹر
سے بھی پوچھو وہ بھی کہے گا کہ نو ماہ اور دس دن ۔ مگر جو نہی نو ماہ گذرے پھر فکر رہتا ہے کہ دیکھیے کون سے
دن ہو۔ کتابوں سے معلوم ہوتا ہے کہ چھ ہزار سال کے بعد قیامت قریب ہے اب چھ ہزار تو گذر گئے
ہیں قیامت تو قریب ہو گی مگر اس گھڑی کی خبر نہیں ۔
مولوی ۔ محمد علی صاحب ایم اے نے ایک خط کا
کشمیر سے ایک پرانے صحیفہ کی برآمدگی مضمون سنایا جو کہ سٹریٹ سیلمنٹ سے آیا
تھا اس کا خلاصہ یہ تھا کہ کشمیر سے ایک پرانا صحیفہ ایک پادری بنام فدا ہمس نے حاصل کیا ہے جو کہ دو ہزار
سال کا ہے اس میں مسیح کی آمد اور اس کے منجی ہونے کی پیشگوئی ہے حضرت اقدس نے فرمایا کہ
بعض وقت پادری لوگ عیسوی مذہب کی عظمت دل نشین کرانے کے واسطے ایسی مصنوعات سے
کام لیتے ہیں ۔ ہمارے نزدیک اس کا معیار یہ ہے کہ اگر اس صحیفہ میں تثلیث کا ذکر ہو تو سمجھنا چاہیے کہ