۹ نومبر ۱۹۰۲ء بروز یکشنبہ

ملفوظات (جلد 3)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

مصنوعی ہے کیونکہ خود عیسویت کی ابتدا میں تثلیث کا عقیدہ نہ تھا یہ بعد میں وضع ہوا ہے۔
پھر اس امر پر تذکرہ ہوتا رہا کہ قدیم اور اصل لفظ عیسیٰ ہے یا یسوع ۔ عیسی اصل ہے یا یسوع حضرت اقدس نے فرمایا کہ
پرانا نام عیسی ہی ہے تمام عرب میں عیسیٰ ہے یسوع کا ذکر پرانے اشعار عرب میں بھی نہیں
پایا جا تا چونکہ عیسی نبی تھے اس لئے مصلحتا انہوں نے کسی موقع پر عیسی کو بدل کر یسوع بنا لیا ہو یہ بھی
تعجب ہے کسی اور نبی کا نام آج تک نہیں الٹا صرف انہیں کا الٹا اور مذہب بھی انہیں کا الٹا ایسا ہی کسی
کا شعر ہے۔
نہ ہو کیوں کر ہمارا کام الٹا
ہم الٹے، بات الٹی، یار الٹا
حکیم نورالدین صاحب نے فرمایا کہ ساری انجیلوں میں کہیں عیسیٰ کا نام نہیں آیا یسوع کا آیا ہے۔ اے
۹ نومبر ۱۹۰۲ء بروز یکشنبه
اعجاز احمدی اللہ تعالی کی خاص مدد سے لکھی گئی ہے بعد دوران انار مخرب دوائیں ادائے نشین
پر جلوہ افروز ہوئے اور جو مضمون مشمولہ قصائد عربی کے آج کل زیر تحریر ہے اس کے متعلق زبان مبارک
سے ارشاد فرمایا کہ
اس کی نسبت دل گواہی دیتا ہے کہ یہ بالکل اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہے۔ (مولوی عبدالکریم
صاحب کی طرف مخاطب ہو کر ) آپ بھی دیکھیں گے تو پتہ لگ جائے گا جس طرح کلمہ کی گواہی دی
جاتی ہے اسی طرح اس کی گواہی بھی دی جاتی ہے کہ یہ منجانب اللہ ہے۔ یہ حالت بھی ہوتی رہی ۔ ہے کہ
البدر جلد ا نمبر ۴ مورخه ۲۱ نومبر ۱۹۰۲ ء صفحه ۲۷ ۲ مراد اعجاز احمدی (مرتب)

ذرا اونگھ آئی اور ایک شعر الہام ہو گیا۔ اسی طرح کئی اشعار اس میں الہامی ہیں۔ وحی جلی بھی ہوتی ہے اور خفی
بھی ، یہی معلوم ہوتا تھا کہ دل میں مضمون پڑ جاتا ہے اور میں لکھتا جاتا ہوں گویا یہ میری طرف سے
نہیں ہے (اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہے ) خدا کی مدد سے اس قدر یقین ہے کہ یہ کاروبار ایک دن میں
ہو سکتا تھا دیر تو اس لئے لگتی ہے کہ دوبارہ دیکھنا پڑتا ہے کا پی وغیرہ بھی صحیح کرنا فرض ہے ہر ایک بات
میں دیکھا گیا ہے کہ سب سامان خدا نے اوّل سے ہی کیسے ہوئے ہیں۔ قصیدوں میں واقعات کا نبھانا
مشکل امر ہوا کرتا ہے شاعر اسے نہیں کر سکتے ان کو قافیہ اور ردیف کے لئے بالکل بے جوڑ باتیں
اور الفاظ لانے پڑتے ہیں ( اس مقام پر عربی کے دو فقرے مقامات حریری کے پڑھے جن میں محض
تلازم شعر کے لئے بالکل بے تعلق باتیں ذکر کی ہوئی تھیں ) اس کے مقابل پر قُلْ هُوَ اللهُ أَحَدٌ - اللهُ
الصَّمَدُ (الاخلاص: ۲، ۳) کو دیکھو۔
قرآن شریف کی فصاحت و بلاغت کے دعوی پر بعض نادان آریہ اور عیسائی کہہ دیتے ہیں کہ
مقامات حریری وغیرہ بھی فصیح و بلیغ ہیں مگر وہ یہ نہیں بتا سکتے کہ ان میں یہ دعوی کہاں کیا گیا ہے اور ان
کتابوں میں کہاں پر یہ تصریح لکھا گیا ہے کہ قرآن کی تحدی کے مقابلہ میں ہیں اور علاوہ ازیں ان کو
قرآن کے مقابلہ میں پیش کرنا بالکل لغو ہے کیونکہ قرآن شریف میں حقائق اور معارف کو بیان کیا گیا
ہے اور ان کتابوں میں صرف لفظوں کا اتباع کیا گیا ہے واقعات سے کوئی غرض ہی نہیں رکھی گئی ہے۔ کے
آج کے مبائعین میں سے ایک نے کچھ اظہار محبت کے کلمات کہے مبائعین کی خوش قسمتی حضرت اقدمن نے فرمایا کہ
تم بڑے خوش قسمت ہو یہ جو بڑے بڑے مولو مت ہو یہ جو بڑے بڑے مولوی تھے ان کے لئے خدا نے دروازے بند کر
دیئے اور تمہارے لئے کھول دیئے خدا کا تم پر بہت احسان ہے۔
پھر دعا کی درخواست پر فرمایا کہ
میں اپنے دوستوں کے لئے پنج وقتہ نمازوں میں دعا کرتا ہوں اور میں تو سب کو ایک سمجھتا ہوں۔
البدر جلد نمبر ۴ مورخه ۲۱ نومبر ۱۹۰۲ء صفحه ۲۸،۲۷
الحکم جلد ۶ نمبر ۴۱ مورخه ۱۷ نومبر ۱۹۰۲ ء صفحه ۴

آج 10 میں سے 10 باقی