۱۱ نومبر ۱۹۰۲ء بروز سہ شنبہ

ملفوظات (جلد 3)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

ہیں ہماری طرف سے کوشش ہی کیا ہوئی ہے آسمان پر ایک جوش ہے وہی کشاں کشاں لوگوں کو لا رہا ہے۔
پھر اس کے بعد نظم ایک شخص سناتے رہے ایک مقام پر عیسائیوں کے ذکر
عیسائیوں کا مذہب پر حضرت نے فرمایا کہ
یہ لوگ اتنا فلسفہ اور ہیئت پڑھ کر ڈوبے ہوئے ہیں چوڑھوں کا بھی کچھ مذہب ہوتا ہے کہ کچھ
بات پیش کرتے ہیں مگر یہ تو بالکل ہی ڈوبے ہوئے ہیں۔
پھر ایک صاحب نے ایک خواب سنایا کہ ایک شخص خواب میں گالیاں دینے کی تعبیر اسے گالیاں دے رہا ہے۔ حضرت نے تعبیر دی کہ
جو شخص خواب میں گالی دینے والا ہوتا ہے وہ مغلوب ہوتا ہے اور جس کو گالی دی جاتی ہے وہ
غالب ہوتا ہے۔
۱۱ نومبر ۱۹۰۲ء
بروز سه شنبه
ظہر کے وقت حضرت تشریف لائے۔ دینی کاموں کے لئے دن رات ایک کر دو احباب کوفرمایا کہ
یہ وقت بھی ایک قسم کے جہاد کا ہے میں رات کے تین تین بجے تک جاگتا ہوں اس لئے ہر ایک کو
چاہیے کہ اس میں سے حصہ لیوے اور دینی ضرورتوں اور دینی کاموں میں دن اور رات کو ایک کرے۔
کلام کی فصاحت اور بلاغت پر فرمایا کہ کلام کا نشان دائمی ہوتا ہے دوسری قسم کے جس قدر نشانات ہوتے ہیں وہ تو غائب ہو
جاتے ہیں مگر اس طرح کا نشان ہمیشہ قائم رہتا ہے بھلا اب موسی کے سانپ کو کوئی دکھا سکتا ہے؟ اور
کلام کا معجزہ اور نشان ایسا ہوتا ہے کہ آئندہ آنے والے ہمیشہ اس سے فائدہ اٹھاتے ہیں اور نتیجہ
نکالتے ہیں کہ فلاں شخص ( مرد خدا) نے یہ کلام بطور نشان کے پیش کیا اور مخالف کچھ نظیر نہ لا سکے اور
البدر جلد نمبر ۴ مورخه ۲۱ نومبر ۱۹۰۲ ء صفحه ۲۸

اسے کچھ جواب نہ بن آیا۔
جلد سوم
مغرب کی نماز سے پیشتر جناب میر ناصر نواب صاحب نے حافظ محمد یوسف کی نیش زنی امرتسر سے آکر بیان کیا کہ حافظ محمد یوسف صاحب ملے تھے
اور ان سے باتیں ہوئیں تھیں آخر نیش زنی پر آگئے میں نے جواب دیئے حضرت اقدس نے فرمایا کہ
اگر ہم کا ذب ہیں تو ہم ادنیٰ سے ادنی جو آدمی ہے اس سے بھی بدتر ہیں۔ کاذب کی حقیقت ہی کیا
ہوتی ہے۔
پھر نماز کے بعد مولوی محمد علی صاحب ایم ۔ اے نے بیان کیا کہ ایک شخص نے
فارقلیط اور احمد فارقلیط پر یہ اعتراض کیا ہے کہ اس کے معنے تو حق اور باطل کے تمیز کرنے والے
کے میگزین میں کئے گئے ہیں تو پھر یہ معنی لفظ احمد پر کیسے چسپاں ہو سکتے ہیں؟ اور یہ کیسے ہو سکتا ہے کہ
فارقلیط سے مراد احمد ہے لفظ احمد کی پیشگوئی کا ذکر کتب سابقہ میں کہاں ہے؟
خدا کے برگزیدہ نے فرمایا کہ
ہمارے ذمہ ضروری نہیں ہے کہ موجودہ کتب تو ریت وغیرہ سے وہ لفظ نکال کر دکھلاویں جب
قرآن کریم نے ان کو مبدل و محرف قرار دیا ہے تو ہم کہاں سے نکالیں؟ جب فارقلیط ہی محرف ہے تو
ممکن ہے کہ کوئی اور بھی لفظ ہو جس کے معنی احمد کے ہوں۔
لسان العرب میں لکھا ہے کہ فارقلیط لفظ فارق اور لیط کا مرکب ہے فارق بمعنی فرق کرنے والا
اور لیط بمعنے شیطان۔ یعنی شیطان کو الگ کر دینے والا دوسری یہ بات ہے کہ آنحضرت کا نام فارقلیط
بھی ہے کیونکہ وہ صاحب فرقان ہے اور فرقان کے معنے فرق کرنے والے کے ہیں اور اعُوذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيْطَنِ
الرَّحِيمِ میں لفظ شیطان ہے جو لیط کا معنے ہے اس طرح آپ کا نام فارقلیط بھی ہو گیا اور احمد کے
معنے بہت تعریف کرنے والے کے ہیں تو اس سے بڑھ کر اور کون ہو گا جو توحید کے ذریعہ سے ہر ایک قسم کی
شیطنت کو دور کرے۔ فارقلیط بننے کے واسطے احمد ہونا ضروری ہے احمد وہ ہے جو دنیا میں سے شیطان کا
حصہ نکال کر خدا تعالیٰ کی عظمت اور جلال کو قائم کرنے و ت اور جلال کو قائم کرنے والا ہو فارقلیط کا منشا دوسرے الفاظ میں احمد ہے۔

اس کے بعد ایک ہندو صاحب تشریف لائے جو کہ علاقہ کرشن اور رام چندر کی پرستش مدراس کے ایک مقام رائے ڈرگ ضلع بلباری سے آئے ڈروگ سے
تھے ۔۔۔۔۔ حضرت اقدس نے دریافت فرمایا کہ
آپ کے شہر میں کرشن اور رامچندر اور پتھر کے بتوں وغیرہ کی بھی پرستش ہوتی ہے؟
لالہ صاحب نے جواب دیا کہ ہاں لوگ کرتے ہیں ، میں نہیں کرتا۔
حضرت اقدس نے فرمایا کہ
مدراس سے ہندو ہندو کا آنا بھی نشان ہے اب ان کا اس قدر دور دراز مقام سے آنا بھی
يَأْتِيكَ مِنْ كُلِّ فَجٍّ عَمِيقٍ کا مصداق ہے اگر ایسے نشانوں کو ہم جمع کریں تو دس ہزار سے بھی
زیادہ نکلتے ہیں اور گواہ بھی محمد حسین کافی ہے۔
فرمایا که
آتھم کا رجوع یہ بات بھی یاد رکھو کہ میں نے اس وقت مباحث میں سناد یا تھا کہ اس مباحثہ
وو
اور پیشگوئی کی بنیاد یہ ہے کہ آتھم نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا نام دجال رکھا تو اسی وقت آتھم نے
تو بہ توبہ کر کے کانوں پر ہاتھ رکھے اور کہا " مرزا صاحب مجھے ناحق مارتے ہیں میں نے تو دجال نہیں کہا؟
( مولوی عبد الکریم صاحب نے کہا مجھے یہ الفاظ خوب یاد ہیں ) کیا یہ اس کا یہ عمل رجوع تھا یا نہیں ؟
لنڈن میں جھوٹے مسیح پکٹ کے بعد سچے مسیح کا قدم ہوگا
کچھ عرصہ ہوا کہ مفتی محمد صادق صاحب نے ایک خط مسٹر پکٹ مدعی مسیح کولندن میں لکھ کر مزید حالات
اس کے دعوی کے دریافت کئے تھے اس کے جواب میں پکٹ کے سکرٹری نے دواشتہار اور ایک خط روانہ
کیا تھا وہ حضرت کو سنائے ۔۔۔۔۔ پکٹ کے اشتہار کا عنوان انگریزی لفظ میں تھا جس کے معنے ہیں کشتی نوح ۔
فرمایا ۔ اب ہماری سچی کشتی نوح جھوٹی پر غالب آجائے گی ۔
اور فرمایا کہ یورپ والے کہا کرتے تھے کہ جھوٹے مسیح آنے والے ہیں سو اول لنڈن میں

آج 10 میں سے 10 باقی