۱۳ نومبر ۱۹۰۲ء بروز پنجشنبہ (بوقتِ مغرب)
ملفوظات (جلد 3)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
۱۳ نومبر ۱۹۰۲ء بروز پنجشنبه ( بوقت مغرب )
نئی روشنی کے تعلیم یافتہ جو کہ خدا اور اس کے رسول اور اس کے احکام کو نو تعلیم یافتہ ملحدین جواب دے بیٹے ہیں ان کے گر پر فرمایا کہ
۔
وہ خدا جس میں ساری راحتیں مخفی ہیں وہ ان سے بالکل دور ہو گیا ہے جیسے کروڑہا کوس ہے اس
صورت میں ان کا پھر خدا سے کیا تعلق ؟ اور جن کو یہ مہذب کہتے ہیں ان کو کیا سمجھے بیٹھے ہیں۔ (گویا
خدائی کا منصب و قالب سب ان کو دے دیا ہے ) حُبّ دنیا اور حب جاہ نے ان کو اندھا کر دیا ہے۔
ایک شخص نے ذکر کیا کہ اپی فینی میں ایک مضمون ہے ایک علی گڑھ کے طالب علم کی طرف سے کہ
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم بھی گناہ سے خالی نہ تھے اگر چہ اور انبیاء سے بزرگ تر ہیں جن کے گناہ ان سے
زیادہ تھے۔
حضرت نے فرمایا کہ اصل میں یہ لوگ مذہب سے خارج ہیں خدا کا خوف مطلق نہیں
صرف کنبہ کا ہے۔
حضرت اقدس نے ان وہابیوں کے اخلاق اور ادب رسول پر ایک ذکر وہابیوں کی ظاہر پرستی اپنا سنایا کہ ایک دفعہ جب آپ امرتسر میں تھے تو غزنوی پ تھے تو گروہ کے
چند مولویوں نے آپ کو چائے دی چونکہ حضرت اقدس کے داہنے ہاتھ میں بچپن سے ضرب آئی ہوئی
ہے اور ہڈی کو صدمہ پہنچا ہوا ہے آپ نے بائیں ہاتھ سے پیالی لی تو اس پر غزنوی صاحبان نے فوراً
بلا وجہ دریافت کئے کے کہنا شروع کیا کہ یہ خلاف سنت ہے آپ نے ان کو سمجھایا کہ آداب اور
روحانیت بھی سنت ہیں پھر ان کو اصل وجہ بتلا دی گئی اس کے بعد ان لوگوں نے آپ پر یہ اعتراض کیا
کہ آپ نے اپنی تصنیفات میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی بہت تعریف کی ہے اس قدر نہ چاہیے تھی
ہم تو ان کو اسی قدر مانتے ہیں ۔ جس قدر حدیث سے ثابت ہوتا ہے کہ آنحضرت کا مرتبہ یونس بن متی
سے بھی زیادہ نہیں ہے۔
فرمایا۔ جسمانی طور پر جس قدر ترقیات آج تک ہوئی ہیں کیا وہ پہلے زمانوں میں تھیں؟ اسی طرح
روحانی ترقیات کا سلسلہ ہے کہ وہ ہوتے ہوتے پیغمبر خدا صلی اللہ علیہ وسلم پرختم ہوا۔ خاتم النبیین کے
یہی معنے ہیں جب ان ( وہابیوں ) کی یہ حالت ہے تو پھر آنحضرت سے کون سی سچی محبت کر سکتے ہیں
اور کیا فائدہ اٹھا سکتے ہیں؟
فرمایا کہ میرا دل ان لوگوں سے کبھی راضی نہیں ہوا اور مجھے یہ خواہش کبھی نہیں ہوتی کہ مجھے
یہ
۔
وہابی کہا جاوے اور میرا نام کسی کتاب میں وہابی نہ نکلے گا۔ میں ان کی مجلسوں میں بیٹھتا رہا ہوں ۔
ہمیشہ لفاظی کی بُو آتی رہی ہے۔ یہی معلوم ہوا کہ ان میں نرا چھلکا ہے مغز بالکل نہیں ہے۔ محمد حسین نے
خود حدیث کی نسبت اپنی اشاعۃ السنہ میں یہ بات لکھی ہے کہ ایک صاحب الہام یا اہل کشف صحیح
حدیث کو ضعیف یا ضعیف کو صحیح قرار دے سکتا ہے کیونکہ وہ کشفی حالت میں آنحضرت سے اس کی تصحیح
کر الیتا ہے مگر تا ہم میں نے یہ التزام رکھا ہے کہ میں اپنے کشوف اور الہامات پر تحمل نہیں کرتا جب
تک قرآن اور سنت اور صحیح حدیث اس کے ساتھ نہ ہو۔ محمد حسین سے پوچھا جاوے کہ جب عبداللہ
غزنوی احادیث میں اس طرح دخل دے سکتے تھے تو پھر حکم نے کیا گناہ کیا ہے کہ اسے ہر ایک
رطب و یابس ماننے پر مجبور کیا جاتا ہے۔
شحنہ ہند نے جو مخالفت محمد حسین کی کی ہے اس پر فرمایا کہ باقی رہنے والی دوستی جو لوگ اپنی نفسانی اغراض کے پرستار ہوتے ہیں ان میں دوستی نہیں
ہوتی اگر ہو تو جلد جاتی رہتی ہے۔ خدا کے واسطے دوستی ہو تو وہ باقی رہتی ہے وہ ذات پاک قدوس ہے
وہی دلوں میں پاکیزگی بھرتا ہے اور سینوں کو کدورتوں سے صاف کرتا ہے۔
شیخ فضل حق صاحب نو مسلم پشاور سے آئے ہوئے تھے
تقویٰ اور استقامت اختیار کرو ان کی موجودہ حالت پرفرمایا کہ
رض
اوائل میں جو سچا مسلمان ہوتا ہے اسے صبر کرنا پڑتا ہے صحابہ پر بھی ایسے زمانے آئے ہیں کہ صبر
پتے کھا کھا کر گزارہ کئے بعض وقت ان کو ٹکڑا بھی میسر نہیں آتا تھا کوئی انسان کسی کے ساتھ بھلائی