۱۴ نومبر ۱۹۰۲ء (بروز جمعہ)

ملفوظات (جلد 3)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

نہیں کر سکتا جب تک خدا بھلائی نہ کرے جب انسان تقوی اختیار کرتا ہے تو خدا اس کے واسطے
دروازہ کھول دیتا ہے مَنْ يَتَّقِ اللهَ يَجْعَل لَّهُ مَخْرَجًا ( الطلاق : ۳) خدا پر سچا ایمان لاؤ اس سے
سب کچھ حاصل ہوگا استقامت چاہیے ۔ انبیاوؤں کو جس قدر درجات ملے ہیں استقامت سے ملے
ہیں ۔ اور یوں خشک نمازوں اور روزوں سے کیا ہو سکتا ہے؟
اس کے بعد تین احباب نے بیعت کی حضرت اقدس نے
بیعت پر آخر دم تک قائم رہو فرمایا کہ
جو بیعت کی اس پر آخر دم تک قائم رہو۔ تب خدا راضی ہوتا ہے۔
طاعون کے ذکر پر فرمایا کہ
ہم کسی کے ذمہ دار نہیں ہو سکتے خدا تعالیٰ کا وعدہ ہے کہ جو شخص تقوی اختیار کرے گا وہ اس کو
نجات دے گا اس لئے تقوی اختیار کرو۔ ہماری جماعت دراصل مطعون تو ہو چکی ہے کہ مخالفین کا نشانہ
بنی ہوئی ہے اس طرح سے طاعون اپنا کام اس میں کر چکی ہے۔
ایک صاحب نے حکیم صاحب کی معرفت کہا کہ اگر بعض واقعات حقہ کو ناول کے پیرا یہ ناول نویسی میں بیان کیا جاوے تو یہ امر معیوب تونہیں ہے ۔
فرمایا۔ اس میں معصیت نہیں ہے مطالب کو سمجھانے کے واسطے ہمیشہ زید و عمر و بکر کا ذکر فرضی طور
پر رکھ لیتے ہیں خود تعزیرات ہند میں مثالیں موجود ہیں ۔ کے
۱۴ نومبر ۱۹۰۲ء
بروز جمعه
بعد ادائے نماز مغرب حضرت اقدس حسب دستور شہ نشین پر جلوہ گر ہوئے
اس زمانہ کا جہاد مولوی محمد علی صاحب سیالکوٹی نے رخصت طلب کی کہ میں جا کر صرف چند روز
گھر رہوں گا پھر وہ بہ وہ پھر کر پنجابی نظم کے پیرا یہ میں حضور کے سلسلہ کی تبلیغ اور اتمام حجت کروں گا۔
رده
البدر جلد نمبر ۴ مورخه ۲۱ نومبر ۱۹۰۲ ء صفحه ۳۰

حضور علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا کہ
یہ بہت عمدہ کام ہے اور اس زمانے کا یہی جہاد ہے جو لوگ پنجابی سمجھتے ہیں آپ ان کے لئے
بہت مفید کام کرتے ہیں ۔
سید سرور شاہ صاحب نے لالہ بڑہایا کی طرف سے نجات خدا کے فضل سے ہوتی ہے عرض کی کہ رات کو انہوں نے ایک سوال کیا کہ
اسلام کے سوا غیر مذاہب کے لوگ جو نیکی کرتے ہیں کیا ان کو نجات ہے کہ نہیں؟
حضرت اقدس علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا کہ
نجات اپنی کوشش سے نہیں بلکہ خدا کے فضل سے ہوا کرتی ہے۔ اس فضل کے حصول کے لئے
خدا تعالیٰ نے جو اپنا قانون ٹھہرایا ہوا ہے وہ کبھی باطل نہیں کرتا وہ قانون یہ ہے کہ قُلْ إِن كُنتُم
تُحِبُّونَ اللَّهَ فَاتَّبِعُونِي يُحْبِبْكُمُ اللهُ (ال عمران : ۳۲) اور وَ مَنْ يَبْتَغِ غَيْرَ الْإِسْلَامِ دِينًا فَلَنْ
يقْبَلَ مِنْهُ (ال عمران : ۸۶)۔ اگر اس پر دلیل پوچھو تو یہ ہے کہ نجات ایسی شے نہیں ہے کہ اس کے
برکات اور ثمرات کا پتہ انسان کو صرف مرنے کے بعد ہی ملے بلکہ نجات تو وہ امر ہے کہ جس کے آثار
اسی دنیا میں ظاہر ہوتے ہیں کہ نجات یافتہ آدمی کو ایک بہشتی زندگی اسی دنیا میں مل جاتی ہے دوسرے
مذاہب کے پابند بکلی اس سے محروم ہیں اگر کوئی کہے کہ اہلِ اسلام کی بھی یہی حالت ہے تو ہم کہتے ہیں
کہ وہ اسی لئے اس سے بے نصیب ہیں کہ کتاب اللہ کی پابندی نہیں کرتے۔ اگر ایک شخص کے پاس
دوا ہو اور وہ اسے استعمال نہ کرے اور لا پروائی سے نہ کھاوے تو وہ بہر حال اس کے فوائد سے محروم
رہے گا یہی حال مسلمانوں کا ہے ان کے پاس قرآن جیسی پاک کتاب موجود ہے مگر وہ اس کے پابند
نہیں ہیں مگر جو لوگ خدا کے کلام سے اعراض کرتے ہیں وہ تو ہمیشہ انوار و برکات سے محروم رہتے
ہیں ۔ پھر اعراض بھی دو قسم کے ہوتے ہیں ایک صوری اور معنوی یعنی ایک تو یہ ہے کہ (ظاہری اعمال
میں اعراض ہو اور ) دوسرے یہ کہ اعتقاد میں ہو اور انسان کو انوار اور برکات سے حصہ نہیں مل سکتا جب
تک وہ اسی طرح عمل نہ کرے جس طرح خدا فرماتا ہے کہ كُونُوا مَعَ الصُّدِقِينَ (التوبة : ١١٩ ) ۔

بات یہی ہے کہ خمیر سے خمیر لگتا ہے اور یہی قاعدہ ابتدا سے چلا آتا ہے پیغمبر خدا آئے تو آپ کے
ساتھ برکات اور انوار تھے جن میں سے صحابہؓ نے بھی حصہ لیا پھر اسی طرح خمیر کی لاگ کی طرح آہستہ
آہستہ ایک لاکھ تک ان کی نوبت آئی اور اس سے بڑھ کر دلیل یہ ہے کہ سوائے اسلام کے اور کسی
مذہب میں برکات نہیں ہیں اور اسلام کے سوا اور کسی مذہب میں رکھا ہوا کیا ہے؟
ہندوؤں کو دیکھو بُت پرست ہیں عیسائیوں نے ایک عاجز انسان کو خدا بنا رکھا ہے۔ اگر کوئی کہے کہ
ہم بہت پرست نہیں ہیں تو جب ہم اس کی تفتیش کریں گے تو ثابت کر دیں گے۔ آریہ لوگ غیر اللہ کی
پرستش کرتے ہیں خود کلام خدا کا متبع نہ ہونا اور یہ دعویٰ کرنا کہ میں خدا سے مل جاؤں گا یہ بھی گمراہی ہے جیسے
حدیث میں ہے کہ اے لوگو تم سب اندھے ہو مگر جسے میں آنکھیں دوں۔ جو شخص دعوی کرتا۔ ہے کہ میں
خدا کے کلام کے سوانجات پالوں گا وہ بھی مشرک ہے نجات کی کنجی تو خدا کے ہاتھ میں ہے وہی جس کے لئے
چاہے اس کے دروازے کھول دے۔ خدا بار بار یہی فرماتا ہے کہ رسول کی پیروی کرو اگر ایک باغ ہو اور
اس میں لاکھوں پھل ہوں مگر جب تک باغبان اجازت نہ دے تو کوئی اس میں سے ایک پھل بھی نہیں کھا سکتا
اسی طرح بازاروں میں کئی قسم کی اشیاء ہوتی ہیں اور ہزاروں ہوتی ہیں مگر مالک کی اجازت ہو تو کوئی لیوے۔
تعالیٰ کی نعمتوں کے حاصل کرنے کا ایک یہی طریق ہے اور یہ آدم سے اسی طرح چلا آتا ہے
اس میں بحث کی بھی ضرورت نہیں ہے کیونکہ ہر ایک نور اور معرفت کی نظیر اور جگہ مل ہی نہیں سکتی۔
حقیقی کرامت انسان کا سب سے پہلا جزہ یہ ہے کہ خدا تعالی اسے تقوی بخشے جودل پلید
ہوتے ہیں ان کا بیان ہی کرنا بے فائدہ ہے اگر کوئی ہمارے پاس آکر ایک
کاغذ کا کبوتر بنا کر دکھا دے تو کیا اسے ہم کرامت سمجھ لیں گے؟ بات یہی ہے کہ انسان کی زندگی کھادے
پاک ہوفراست ہو اور تقویٰ ہو۔ کے
دوسرا سوال یہ تھا کہ معجزہ کی قسم کے بعض امور اور لوگ بھی دکھاتے ہیں ۔
۔
معجزہ کی حقیقت دوسرا سوا فرمایا۔ میں قصوں کو نہیں سنتا یہ جو فرانس یا کسی اور جگہ کے قصے سنائے جاتے
البدر جلد نمبر ۴ مورخه ۲۱ نومبر ۱۹۰۲ء صفحه ۳۱

آج 10 میں سے 10 باقی