۱۶ نومبر ۱۹۰۲ء بروز یکشنبہ (بوقتِ ظہر)

ملفوظات (جلد 3)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

ہوتے ہی پانچ یا چھ تولہ کے قریب میگنیشیا سالٹ مریض کو پلا دیا گیا ہے تو اسے پھر بفضل خدا ضرور
آرام ہو گیا ہے۔
۱۶ نومبر ۱۹۰۲ء بروز یکشنبه ( بوقت ظهر )
اس وقت حضرت اقدس نے تشریف لا کر کچھ عرصہ مجلس کی مولوی محمد احسن صاحب
ترجمہ کا فائدہ امروہی ایک نظر اعجاز احمدی پر کر رہے تھے چونکہ یہ کتاب رات کو چھپی تھی اس لئے
بعض جگہ سہو کا تب سے غلطی رہ گئی تھی اور بعض جگہ نقطہ و غیرہ لگانا یا دور کرنا رات کو اندھیرے میں رہ گیا تھا
اس کے اوپر تذکرہ ہوا حضرت اقدس نے فرمایا کہ
یہ کوئی غلطی نہیں ہوا کرتی کیونکہ ساتھ ہی ترجمہ ہے اور اگر کوئی لفظ عربی ہے اور نقطہ وغیرہ کی غلطی
ہے تو نیچے او رجمہ اس کی صحت کرتا ہے اور اگر ترجمہ میں کوئی غلطی صحت سے رہ گئی ہے تو پھر اصل عبارت
عربی موجود ہے اس سے اس کی صحت ہو جاتی ہے۔
( بوقت مغرب )
اس وقت اعجاز احمدی کے وہی شخص فائدہ اُٹھائے گا جو یا تقوی اختیار کرے گا اور میں اور اس کے اور سچا
بارہ میں
کے متعلق مختلف احباب ذکر اذکار کرتے رہے ۔۔۔۔ پھر سید عبداللہ صاحب عرب نے حضرت اقدس سے
دریافت کیا کہ میرے اطراف میں درد ہوتا رہتا ہے۔ طاعون کا خطرہ ہے اگر حضورا اپنا گرتہ عطا فرمائیں
تو میں اسے پہنے رہوں ۔ حضرت اقدس نے فرمایا کہ
ہم گرتہ تو دے دیں گے مگر بات یہ ہے کہ جب تک اللہ تعالیٰ کی رحمت اور فضل کا گرتہ نہ ہو تو پھر
کوئی شے کام نہیں آتی ۔ دیکھو! میں جانتا ہوں کہ گو بار بار اللہ تعالیٰ نے وعدہ فرمایا ہے کہ وہ میری اور
میری جماعت کی اس ذلت کی موت سے حفاظت فرمائے گا۔ مگر رسمی مسلمان یا بیعت والے کا کوئی ذمہ دار ہا کا
البدر جلد نمبر ۴ مورخه ۲۱ نومبر ۱۹۰۲ صفحه ۳۱

نہیں ہے جب تک ہمارے ساتھ والے کو حقیقی تقوی نصیب نہ ہو۔ ایک مسلمان نے ایک دفعہ یہودی کو
کہا کہ تو مسلمان ہو جا اس یہودی نے کہا کہ تو اگر چہ مسلمان ہے مگر تو کوئی عمدہ آدمی نہیں ہے اس لئے تم
صرف صورت پر ناز نہ کرو بلکہ حقیقت کام آتی ہے۔ سنو ! ہمارے ہاں ایک دفعہ ایک لڑکا پیدا ہوا اور اس کا
نام خالد رکھا گیا جس کے معنے ہیں ہمیشہ رہنے والا اور پھر اسی دن اسے دفن کر آئے وہ مر گیا اور خالد کا لفظ اس
لڑکے کے کوئی کام نہیں آیا ۔ اسی طرح ہمیشہ انسان کے کام میں حقیقت اور روحانیت ہی کام دے گی۔
میرا دل ہرگز قبول نہیں کرتا کہ ہماری جماعت میں جو سچا تقویٰ اور طہارت رکھتا ہے اور خدا سے
اسے سچا تعلق ہے پھر خدا اسے ذلت کی موت مارے۔ اگر چہ طاعون مختلف وقتوں میں آتی رہی ہے مگر
ہر زمانہ کا حکم الگ الگ ہے بعض وقتوں میں ایسا کوئی آدمی نہ تھا جو اس وقت تم میں بول رہا ہے پس
اللہتعالی گا جوخدا کے منا کوسمجھ ایسے وقت اللہ تعالیٰ فرق کرنا چاہتا ہے اور وہی شخص فائدہ اٹھا دے گا جو خدا کے منشا کو سمجھ کر سچی تقویٰ
اختیار کرے گا اور خدا سے کوئی فرق نہ رکھے گا۔ خدا نے ہمیں خوب سمجھا دیا ہے کہ جو دل سعی اور فرق
کرنے والے ہیں ان سے یہ عذاب خدا نے پھیر دیا ہے اس لئے ایک متقی کب اس میں شریک ہو
سکتا ہے اگر ہماری جماعت میں سے کوئی موت طاعون کی ہو تو ہمیں ماننا پڑے گا کہ اس میں کوئی
نوع غفلت کی تھی میرے وہم اور خیال میں بھی کبھی یہ بات نہیں آئی کہ خدا پر باطنی کی ۔ لہ خدا پر بدھی کی جاوے اور وہ
مخلف الوعدہ ہو۔
اس لیے راتوں کو اٹھ کر روؤ ۔ دعائیں مانگو اور اس
اپنے اردگرد ایک دیوار رحمت بنالو طرح سے اپنے ارد گرد ایک دیوار رحمت بنا لو
خدا رحیم کریم ہے وہ اپنے خاص بندہ کو ذلت کی موت کبھی نہیں مارتا ۔ (اگر خدانخواستہ) کوئی ہماری کی موت نہیں مارتا۔ ؟
جماعت سے ( مرا تو وہ لوگ اعتراض کریں گے کہ ) ذلت کی موت اسے ہوئی ۔ کیونکہ اگر ہم اشتہار نہ
دیتے تو کسی کو اعتراض کا موقع کب ملتا مگر اب تو ہم نے خود مشتہر کیا ہے اس لئے لوگ ضرور اعتراض
کریں گے۔ پس تم کو چاہیے کہ اپنے اندر تبدیلی پیدا کرو مجھے امید ہے کہ جو پورے درد والا ہو گا اور
جس کا دل شرارت سے دور نکل گیا ہے خدا اسے ضرور بچاوے گا تو بہ کرو، تو بہ کرو۔ مجھے یاد ہے کہ ایک

آج 10 میں سے 10 باقی