۱۷ نومبر ۱۹۰۲ء بروز دو شنبہ

ملفوظات (جلد 3)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

مرتبہ مجھے الہام ہوا تھا اردو زبان میں ۔
جلد سوم
آگ سے ہمیں مت ڈرا آگ ہماری غلام بلکہ غلاموں کی غلام ہے
حقیقت یہ ہے کہ جو خدا کا بندہ ہو گا اسے طاعون نہ ہوگی اور جو شخص ضر ر اٹھاوے گا اپنے نفس سے
اٹھاوے گا اگر تم خدا سے صفائی نہیں کرتے تو کوئی طبیب تمہارا علاج نہیں کر سکتا اور نہ کوئی دوا فائدہ بخش
سکتی ہے یہ ذمہ داری صرف خدا کا فعل ہے دل کا پاک صاف کرنا بھی ایک موت ہوتی ہے جب تک
انسان محسوس نہ کرے کہ میں اب وہ نہیں ہوں جو کہ پہلے تھا تب تک اسے سمجھنا چاہیے کہ میں نے کوئی
تبدیلی نہیں کی۔ جب اسے معلوم ہو کہ اب میں گندی زندگی جہالت اور طول امل سے بہت دور آگیا
ہوں تو سمجھے کہ اب میں نے تقویٰ پر قدم رکھا ہوا ہے۔ نفس بہت دھو کے دیتا ہے بیگانہ مال کی خواہش
رکھتا ہے حسد سے دوسرے کے مال کا زوال اور نقصان چاہتا ہے۔ تو یہ باتیں آخری اور نفس سے نکلنے کی
ہوتی ہیں۔ اور یہ وہی آخری وقت ہے۔ خدا کا خوف ایسی تھے ہے کہ انسان کو خصّی کر دیتا ہے۔
( بوقت عشاء)
شه نشین پر تھوڑی دیر بیٹھ گئے اور فرمایا کہ
ایک رؤیا مجھے رویا ہوا ہ کیا دیکھتا ہوں کہ ایک آدمی سر سے نگا میلے کچیلے کپڑے پہنے ہوئے ب
میرے پاس آیا ہے اس سے مجھے سخت بدبو آتی ہے میرے پاس آ کر کہتا ہے کہ میرے کان کے نیچے
طاعون کی گلٹی نکلی ہوئی ہے میں اسے کہتا ہوں پیچھے ہٹ جا۔ پیچھے ہٹ جا۔
آپ نے فرمایا کہ اس کے ساتھ تفہیم الہی کوئی نہیں ۔ اے
۱۷ نومبر ۱۹۰۲ء
بروز دوشنبه
حضرت اقدس آٹھ بجے کے قریب سیر کے لئے تشریف لائے اور قادیان اعجاز احمدی اور مخالفین کی مشرقی طرف تشریف لے لے۔ اعجازاحمدی کا ذکر ہوتا رہا کہ
البدر جلد نمبر ۶،۵ مورخه ۲۸ نومبر و ۱۵ دسمبر ۱۹۰۲ ء صفحه ۳۴

یہ مخالف اب اس کا کیا جواب دے سکتے ہیں ۔ ہاں بعض یہ کہیں گے کہ اگر ہم چاہیں تو لکھ سکتے ہیں اس
پر نواب خان صاحب نے ایک ڈاکٹر صاحب کا ذکر سنایا کہ دہلی میں ایک مولوی نے اعجاز لمسیح کو دیکھ کر
یہی کہا تھا کہ اگر چاہیں تو ہم لکھ سکتے ہیں مگر کون وقت ضائع کرے حضرت اقدس نے فرمایا کہ
یہ وہی مثال ہے کہ ایک شخص نے مشتہر کیا کہ میرے پاس ایک بکری ہے جو شیر کو مار لیتی ہے
بشر طیکہ وہ چاہے۔ اسی طرح یہ لوگ ارادہ نہیں کرتے یہی ان کا حیلہ ہوتا ہے پھر فرمایا کہ
اعجاز احمدی کا اردو حصہ بھی ہمارے تمام رسالوں کا نچوڑ ہے۔
مولوی محمد احسن صاحب نے فرمایا کہ حضور رنگ دوسرا ہے ۔
پھر فرمایا کہ ابھی کیا خبر ہے کہ ہماری جماعت کے کون کون پوشیدہ لوگ ان کے درمیان ہیں وقت
آوے گا تو سب آجاویں گے۔ اس کی مثال ایک شرابی کی مثال ہے کہ وہ جب تک بیہوش ہوتا ہے تو
سب کچھ کہتا رہتا ہے پھر جب ہوش آئی تو سنبھل جاتا ہے اسی طرح ان لوگوں کو بھی حسد اور تعصب کی
شراب کی بیہوشی ہے۔
ایک شخص نے ذکر کیا کہ گو محمد حسین صاحب بٹالوی آخر کار
مولوی محمد حسین بٹالوی کا انجام ہماری جماعت میں داخل ہوں مگران پنجابی تصانیف اور دیگر
تحریروں میں جو کچھ ان کی گت بن چکی ہے وہ صفحہ روزگار پر یادگار رہے گی۔
حضرت اقدس نے فرمایا کہ یہ تمام ان کے گناہوں کا کفارہ ہو جاوے گا خدا کی شان ہے کہ جو
ارادے (ذلت پہنچانے کے ) اس کے ہمارے لئے تھے وہ تمام اس پر الٹے پڑے خود اس کی اپنی
جماعت میں اس کو عزت نہ ہوئی ۔
فرمایا کہ
خدا تعالیٰ کی قدرتیں خدا کی قدرتیں عجیب ہیں جس کو چاہے عنایت کرے یہ تمام اس کی
لہریں ہیں انسان کی غلطی ہے کہ ادھر ادھر پیر مارتا ہے جس قدر وہ لذات چاہتا ہے خدا تعالیٰ قادر
ہے کہ حلال ذریعہ سے پہنچاوے۔ کوئی دوست کسی کی ایسی پاسداری نہیں کرتا جیسے وہ کرتا ہے۔

اس کے خلق اسباب میں عجب مزا آتا ہے۔ قتل کے مقدمہ پر نظر ڈالو کہ کس طرح اللہ تعالیٰ نے
سب میں پھوٹ ڈال دی۔ میرا تو یہ خیال ہے کہ اگر حاکم کے سامنے بھی آدمی جاوے تو اسے
ہرگز نہ کو سے کیونکہ اگر خدا کو یہ راضی کرتا ہے تو وہ خود اس کے دل کو اس کی طرف پھیر دے گا
سب کچھ اسی کے پنجہ میں ہے جسے جس طرف چاہے پھیر دے اس رنگ میں ایک مزا وجودی مذہب
کا آجاتا ہے مگر ان کا قدم ذرا آگے پھیلا ہوا ہے لیکن اگر یہاں تک قدم نہ پڑے تو پھر توحید کا
بھی مزا نہیں آتا ۔
دراصل لوگوں کو شبہات پڑ سب سے زیادہ ضروری تھے خدا کی ہستی پر یقین ہے گئے ہیں اس لئے وہ گناہ
!
سے پر ہیز نہیں کرتے ہر ایک میں کچھ نہ کچھ غفلت کا حصہ رہ جاتا ہے ۔اسی طرح خدا اب چاہتا ہے
کہ یہ لوگ سمجھ لیویں جس طرح نوح کے زمانہ میں اس کے بیٹے نے کہا تھا کہ میں پہاڑ کی پناہ میں آگیا
ہوں ۔ اسی طرح یہ لوگ کہتے ہیں کہ ہم ٹیکہ کی پناہ میں طاعون سے آجاویں گے ۔سب سے زیادہ
ضروری ھے خدا کی ہستی پر یقین ہے بغیر اس یقین کے اعمال میں برکات ہرگز پیدا نہیں ہوتیں ہیں ۔
۔
خدا تعالیٰ نے کہا کہ چلو ذرا ہم ہی چلے چلیں ۔ اگر لوگ آج ہی توحید پر قائم ہو جاویں تو آج ہی یہ
بلا جاتی رہتی ہے۔ خدا انسان کے اعمال کو دیکھتا ہے کہ توحید پر وہ قائم ہیں کہ نہیں۔ بہت سے عمل تو گل
کے برخلاف، توحید کے برخلاف ہوتے ہیں خواہ وہ کسی طرح سے لا اله الا اللہ کہے مگر وہ اس میں
جھوٹا ہوتا ہے اور یہی فسق ہے آج کل جس قدر اسباب پر بھروسہ ہے اس کی نظیر زمانہ سابق میں نہیں ملتی۔
اگر چہ ان وقتوں میں فسق و فجور ہوتا تھا مگر خدا کا خوف بھی دلوں میں ہوتا تھا ایک وقت آتا ہے کہ لوگ
يَا مَسِيحَ الْخَلْقِ عَدُوَانا کہیں گے مگر اس وقت وہ سب ناس ہی رہ جائیں گے جیسے رَأَيْتَ
النَّاسَ يَدْخُلُونَ فِي دِينِ اللهِ أَفْوَاجًا ( النصر : ۳) مگر ایسے وقت پر ان لوگوں کو ایمان چنداں فائدہ
نہیں دیتا۔ خدا فرماتا ہے قُلْ يَوْمَ الْفَتْحِ لَا يَنْفَعُ الَّذِينَ كَفَرُوا إِيْمَانُهُمْ (السجدۃ:۳۰) اس سے
طُلُوعُ الشَّمْسِ مِنْ مَغْرِبِهَا کی حقیقت بھی معلوم ہوتی ہے اس کے یہ معنے نہیں ہیں کہ تو بہ قبول نہ ہو

گی بلکہ خدا اپنے فضل سے بخشے تو بخشے ان کی تو بہ کوئی حقیقت نہ رکھے گی ۔ یہ امر خدا کے اختیار میں ہوگا
جیسے فرمایا إِلَّا مَا شَاءَ رَبُّكَ (هود: ۱۰۹) اور مومنوں کے حق میں ہے عَطَاء غَيْرَ مَجْذُوذ ( هود : ۱۰۹ ) ۔
طاعون بھی مامور ہے اس کا
طاعون مامور ہے اور لوگوں کے لئے ایک تازیانہ ہے کیا قصور جیسے اگر ایک شخص
سپاہی ہو تو خواہ اسے اپنے بھائی حقیقی کے نام وارنٹ ملے تو اسے اس کو گرفتار ہی کرنا پڑے۔ کیونکہ
فرض منصبی ہے میں تو خدا کا شکر کرتا ہوں کہ لوگوں کو سیدھا کرنے کا وقت اب آگیا ہے خدا کی رحمت عظیم
ہے کہ اپنی طرف سے خود ہی ایک تازیانہ مقرر کر دیا کہ یہ لوگ غافل نہ رہیں ۔ اب یہ لوگ سالک نہ
رہے بلکہ مجذوب ہوئے کیونکہ خود خدا نے دستگیری کی ۔ ہماری جماعت میں ہماری طرف سے نصائح کا
سلسلہ تو جاری تھا مگر اس کا اثر کچھ کم ہی ہوتا تھا اب اس نے طاعون کا تازیا نہ چلا یا کیونکہ طاعون کو دیکھ
کر ان لوگوں کے دل متاثر ہوں گے اور ان نصائح کو خوب موقع سمجھیں گے اب ان لوگوں کے لئے
ایک عمدہ موقع اولیاء اور اصفیاء بننے کا ہے ورنہ آرام کے زمانہ میں ان نصائح کا کیا اثر ہوتا۔ بعض وقت
انسان مار کھانے سے درست ہوتا ہے اور بعض وقت مار دیکھنے سے۔ زنا کی سزا کے لئے بھی خدا نے کہا
ہے کہ لوگوں کو دکھا کر دی جائے۔ اسی طرح دوسروں کو تازیانہ پڑ رہا ہے اور ہماری جماعت دیکھ رہی
ہے بہت سے آدمی تھے جنہوں نے ہمارے منشا اور ارادہ کو آج تک نہیں سمجھا تھا مگر اب خدا ان کو
دوسروں کو تا زیا نہ لگا کر سمجھا رہا ہے طَائِفَةٌ مِّنَ الْمُؤْمِنِينَ ( النور : ۳) سے معلوم ہوتا ہے کہ اس
طائفہ میں کوئی کسر ہوگی ۔ اس کی اصلاح اس طرح سے ہو جائے گی کہ وہ دوسرے کو سز املتی دیکھ کر اپنی
اصلاح کرلیں گے اور اس میں کل مومنوں کو بھی نہیں کہا بلکہ ایک طائفہ کو کہا ہے۔
ایک رویا قطرات پر ہے ہیں مگر بڑے آرام اور سکون سے ۔
فرمایا۔ رات میں نے خواب میں کچھ بارش ہوتی دیکھی ہے یونہی ترشح سا ہے اور
سرگرمی انسان کے اندر ہو تو ایمان رہتا ایمان کی حفاظت سرگرمی سے ہوتی ہے ہے ورنہ نہیں۔ کافور کے ساتھ کالی مرچ اس

آج 10 میں سے 10 باقی