۱۸ نومبر ۱۹۰۲ء بروز سہ شنبہ (بوقتِ فجر)
ملفوظات (جلد 3)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
لیے رکھتے ہیں کہ کافور نہ اڑے۔ اس کی وجہ یہی ہے کہ کالی مرچ میں تیزی ہوتی ہے وہ اسے اڑنے
سے بچائے رکھتی ہے۔
۱۸ نومبر ۱۹۰۲ء بروز سه شنبه ( بوقت فجر )
بعد نماز فرمایا کہ ایک عظیم الشان رویا نماز سے کوئی ہیں یا پچیس منٹ پیشتر میں نے خواب دیکھا کہ گویا
ایک زمین خریدی ہے کہ اپنی جماعت کی میتیں وہاں دفن کیا کریں تو کہا گیا کہ اس کا نام مقبرہ بہشتی
ہے یعنی جو اس میں دفن ہو گا وہ بہشتی ہوگا۔
پھر اس کے بعد کیا دیکھتا ہوں کہ کشمیر میں کسر صلیب کے لئے یہ سامان ہوا ہے کہ کچھ پرانی
انجیلیں وہاں سے نکلی ہیں میں نے تجویز کی کہ کچھ آدمی وہاں جاویں تو وہ انجیلیں لاویں تو ایک کتاب
ان پر لکھی جاوے۔ یہ سن کر مولوی مبارک علی صاحب تیار ہوئے کہ میں جاتا ہوں ۔ مگر اس مقبرہ بہشتی
میں میرے لئے جگہ رکھی جاوے میں نے کہا کہ خلیفہ نورالدین کو بھی ساتھ بھیج دو۔
یہ خواب ہے جو حضرت نے سنایا اور فرمایا کہ
اس سے پیشتر میں نے تجویز کی تھی کہ ہماری جماعت کی میتوں کے لئے ایک الگ قبرستان یہاں سے نے تجویز کی کہ لئے
ہو ۔ سوخدا نے آج اس کی تائید کر دی اور انجیل کے معنے بشارت کے ہیں معلوم ہوتا ہے کہ خدا نے ارادہ
کیا ہے کہ وہاں سے کوئی بڑی بشارت ظاہر کرے اور جو شخص وہ کام کر کے لائے گا وہ قطعی بہشتی ہے۔
بوقت ظهر و عصر )
چند ایک احباب مع مولوی عبد الستار صاحب جو آج تشریف لائے تھے ان سے ملاقات
ایک نشان کی ان کے تحفے تحائف لے کر جو انہوں نے حضرت اقدس کے بطور نذر پیشکش کئے تھے
البدر جلد نمبر ۶،۵ مورخه ۲۸ نومبر و ۱۵ دسمبر ۱۹۰۲ صفحه ۳۴، ۳۵
فرمایا کہ
ان کا آنا بھی ایک نشان ہے اور اس الہام يَأْتُونَ مِنْ كُلِّ فَجٍّ عَمِيقٍ کو پورا کرتا ہے۔
فرمایا ۔ میری طبیعت کچھ ٹھیک نہیں نماز مغرب ہی پڑھی جاوے۔
ا نماز باجماعت ادا کر کے حضرت او
سجد
جلد سوم
کشمیر میں قبر مسیح شمال و مغربی گوشہ میں بیٹھ گئے فجر کی خواب پر حضرت اقدس اور اصحاب کبار
ذکر کرتے رہے۔ فرمایا کہ
کشمیر میں مسیح کی قبر معلوم ہونے سے بہت قریب ہی فیصلہ ہو جاتا ہے اور سب جھگڑے طے ہو
جاتے ہیں اگر فراست نہ بھی ہو تو بھی یہ بات سمجھ میں آجاتی ہے کہ آسان بات کونسی ہے۔ اب آسمان پر
جانے کو کون سمجھے جو باتیں قرین قیاس ہوتی ہیں وہی صحیح نکلتی ہیں آج تک خدا کے اعلام سے اس کے
متعلق کچھ معلوم نہ ہوا تھا۔ ( مگر اب خود ہی اللہ تعالیٰ نے بتلا دیا ) اب تخم ریزی تو ہوئی ہے امید ہے
کہ کچھ اور امور بھی ظاہر ہوں گے عادت اللہ اسی طرح ہے یہ خواب بالکل سچا ہے اور اس کے ساتھ کسی
طرح کی آمیزش نہیں ہے۔ مجھے اس وقت خواب میں معلوم ہوتا تھا کہ کوئی بڑا عظیم الشان کام ہے جیسے
کسی کو لڑائی پر جانا ہوتا ہے اس سے یہ بات تو ثابت ہوگئی کہ ہماری فراست نے خطا نہیں کی۔ یہ عقدہ
اللہ تعالیٰ حل کر دے تو صد ہا برسوں کا کام ایک ساعت میں ہو جاتا ہے اور عیسائیوں اور ان مولویوں
کے گھروں میں ماتم پڑ جاوے۔
لے فجر والے خواب پر تذکرہ سے پہلے الحکم میں ایک اور واقعہ کا ذکر ہے جو یہ ہے۔
مولوی عبد اللہ صاحب کشمیری کی علالت طبع کا ذکر آ گیا کہ ان کو اضطراب بہت ہے۔ فرمایا کیوڑہ اور گاؤ زبان
بہت مفید ہے اور فرمایا کیوڑہ تو میرے پاس بہت اعلیٰ درجہ کا ہے جو سید رضوی صاحب نے حیدر آباد دکن سے بھیجا
ہے مگر گاؤ زبان نہیں۔ کیوڑہ میں لائے دیتا ہوں۔
چنانچہ حضور اندر تشریف لے گئے اور تھوڑی دیر کے بعد کیوڑہ کی ایک بوتل لے آئے ۔
یہ ہمدردی یہ ہمت جس میں سستی اور غفلت نام کو نہیں ۔ کسی عام انسان کا خاصہ نہیں ہوسکتی۔“
الحکم جلد ۶ نمبر ۴۲ مورخه ۲۴ نومبر ۱۹۰۲ صفحه ۴)