۲۵ نومبر ۱۹۰۲ء بروز سہ شنبہ

ملفوظات (جلد 3)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

جمعہ پڑھ کر فرمایا کہ
رات میں نے محمد حسین اور چکڑالوی کے متعلق جو مضمون لکھا تو میں نے دیکھا کہ یہ دونوں
میرے سامنے موجود ہیں تو میں نے ان کو کہا خُسِفَ الْقَمَرُ وَالشَّمْسُ فِي رَمَضَانَ فَبِأَيِّ الآءِ
رَبِّكُمَا تُكَذِّبن -
اور آلاء سے مراد میں خود ہوں ۔کے
۲۵ نومبر ۱۹۰۲ء بروز سه شنبه
بعد ادائے نماز مغرب لوگوں کا دستور ہے کہ وہ پروانہ وار ایک دوسرے پر گرتے ہیں اور ہر ایک کی
کوشش ہوتی ہے کہ ایک قدم آگے ہو جاؤں تا کہ دہن مبارک سے جو کلمات طیبات نکلتے ہیں ان کے الفاظ
کان تک پہنچیں اس لئے احباب میں بیٹھنے کی کشمکش دیکھ کر فرمایا کہ
آپس میں مل جل کر بیٹھ جاؤ جس قدر تم آپس میں محبت کرو گے اسی قدر اللہ تعالی تم سے محبت تم
کرے گا۔
مضمون زیر قلم لکھنے کی نسبت ایک کے استفسار پر فرمایا کہ
یونہی امتحانا میں نے دیکھنا چاہا تھا کہ کچھ لکھ سکتا ہوں کہ نہیں مگر چند ہی حرف لکھنے کے بعد سر کو چکر
آگیا اور میں گرنے کے قریب ہو گیا۔
مصر کے اخبار اللواء نے کشتی نوح کی
مصری اخبار اللواء کے اعتراض کا جواب کسی آیت پر اعتراض کیا تھا کہ سیالوگ
قرآن کو نہیں سمجھتے اور ان کو پتہ نہیں ہے کہ مَا مِنْ دَاءِ إِلَّا وَلَهُ دَوَاء حدیث میں ہے یہ اس پر ایمان
نہیں لائے۔ آپ نے فرمایا کہ
اس نے ہمارے مطلب کو نہیں سمجھا اور پہلی آیت کو دیکھ کر صرف اپنے اندرونی بغض کی وجہ سے
الحکم جلد ۶ نمبر ۴۲ مورخه ۲۴ نومبر ۱۹۰۲ء صفحه ۶

ہم تو قائل
ایک شاعرانہ مذاق پر مضمون لکھنا شروع کر دیا۔ ہم دواؤں سے کب انکار کرتے ہیں ہم تو
ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے ہر ایک شے میں بعض فوائد رکھے ہیں چونکہ اللہ تعالیٰ نے اس کے متعلق ہمیں
قبل از وقت سوجھا دیا ہے کہ یہ اس کا حقیقی علاج ہے اور یہ امر اس نے ہمیں بطور نشان کے دیا ہے تو
اب ہم نشان کو کیسے مشتبہ کریں۔ جب اللہ تعالیٰ کوئی نشان دیوے تو اس کی بے قدری کرنا صرف
معصیت ہی نہیں بلکہ کفر تک نوبت پہنچا دیتا ہے۔
هر مرتبه از وجود اثری دارد
گر حفظ مراتب نه کنی زندیقی
حفظ مراتب کا لحاظ ان لوگوں کے وہم گمان میں کبھی نہیں آتا یا افراط ہے یا تفریط ۔ اسی لیے سمجھ
اسی کا نام ہے خیر اب اس کے مقابلہ میں بھی لکھنے کا عمدہ موقع مل گیا ہے بہتر ہے کہ ایک اشتہار میں سے کے میں کا ہے بہتر ہے کہ
مختصراً اپنے دعاوی اور دلائل لکھ دیئے جاویں۔ معلوم ہوتا ہے کہ اللہ تعالیٰ اب بہانے ڈھونڈتا ہے۔
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے وقت میں جب تبلیغ کا کوئی عمدہ ذریعہ نہ تھا تو اللہ تعالیٰ اسی طرح دشمنوں
کے ہاتھوں سے تبلیغ کراتا تھا کوئی شاعر آتا تو شعر کہہ جاتا لوگ برے برے پیراؤں میں آپ کا ذکر
کرتے مگر سعید روحیں انہی کے الفاظ سے آپ کی طرف کھچی چلی آتیں۔ یہ ہمیشہ سے سنت اللہ ہے۔
بٹالہ میں طاعون کا ذکر سن کر فرمایا کہ
سعادت کے نشان یہ سر زمین بہت گندی ہے خوف ہے کہیں تباہ نہ ہو جاوے۔ اللہ کا حم
ہے اس شخص پر جو امن کی حالت میں اسی طرح ڈرتا ہے جس طرح کسی پر مصیبت وارد ہوتی ہو تو وہ
ڈرے جو امن کے وقت خدا کو نہیں بھلاتا خدا اسے مصیبت کے وقت میں نہیں بھلاتا اور جو امن کے
زمانے کو عیش میں بسر کرتا ہے اور مصیبت کے وقت دعائیں کرنے لگتا ہے تو اس کی دعائیں بھی
قبول نہیں ہوتیں ۔ جب عذاب الہی کا نزول ہوتا ہے تو تو بہ کا دروازہ بند ہو جاتا ہے۔ پس کیا ہی
سعید وہ ہے جو عذاب الہی کے نزول سے پیشتر دعا میں مصروف رہتا ہے صدقات دیتا ہے اور
امر الہی کی تعظیم اور خلق اللہ پر شفقت کرتا ہے۔ اپنے اعمال کو سنوار کر بجالاتا ہے یہی ہیں جو

سعادت کے نشان ہیں ۔ درخت اپنے پھلوں سے پہچانا جاتا ہے اسی طرح سعید اور شقی کی شناخت
بھی آسان ہوتی ہے۔
گھر میں کوئی بیمار تھا اس کی تکلیف کی خبر خدا تعالیٰ جو علاج فرماتا ہے وہ مسمی ہوتا ہے سن کر حضرت اقدس حجت اندر تشریف
لے گئے اور دوا دے کر آئے تو آتے ہی فرمایا کہ
اصل میں انسان جوں جوں اپنے ایمان کو کامل کرتا ہے اور یقین میں پکا ہوتا جاتا ہے توں توں
اللہ تعالیٰ اس کے واسطے خود علاج کرتا ہے۔ اس کو ضرورت نہیں رہتی کہ دوائیں تلاش کرتا پھرے وہ
خدا کی دوائیں کھاتا ہے اور خدا خود اس کا علاج کرتا ہے۔ بھلا کوئی دعوے سے کہہ سکتا ہے کہ فلاں دوا
سے فلاں مریض ضرور ہی شفا پا جاوے گا ہر گز نہیں۔ بلکہ بعض اوقات دیکھا جاتا ہے کہ دوا الٹا ہلاکت
کا موجب ہو جاتی ہے۔ اور ان علاجوں میں سو دھندے ہوتے ہیں بعض وقت تشخیص میں غلطی ہوتی
ہے بعض وقت دواؤں کے اجزاء میں غلطی ہو جاتی ہے۔ غرض حتمی علاج نہیں ہو سکتا ہاں خدا تعالیٰ جو
(علاج) فرماتا ہے وہ حتمی علاج ہوتا ہے اس سے نقصان نہیں ہوتا۔ مگر ذرا یہ بات مشکل ہے نرے کامل
ایمان کو چاہتی ہے اور یقین کے پہاڑ سے پیدا ہوتی ہے ایسے لوگوں کا اللہ تعالیٰ خود معالج ہوتا ہے۔
مجھے یاد ہے کہ ایک دفعہ دانت میں سخت درد تھی میں نے کسی سے دریافت کیا کہ اس کا کیا علاج ہے؟
اس نے کہا کہ موٹا علاج مشہور ہے۔ علاج دنداں اخراج دنداں ۔ اس کا یہ فقرہ میرے دل پر
بہت گراں گذرا کیونکہ دانت بھی ایک نعمتِ الہی ہے اسے نکال دینا ایک نعمت سے محروم ہونا ہے اسی فکر
میں تھا کہ غنودگی آئی تو زبان پر جاری ہوا وَ إِذَا مَرِضْتُ فَهُوَ يَشْفِينِ اس کے ساتھ ہی معا در دٹھہر گیا
اور پھر نہیں ہوا۔ غرضیکہ لوگ اعتراض کے واسطے دوڑتے ہیں حقیقت کے واسطے نہیں دوڑتے اور نہ
اسے دیکھتے ہیں ۔ اعتراض کی صورت کوئی آجاوے تو ان کے واسطے عید ہو جاتی ہے۔ ہم نے کشتی نوح
میں کہاں لکھا ہے کہ دوائیں لغو محض ہیں۔ ٹیکہ نہ کرانے کی صاف وجہ لکھی ہے کہ چونکہ ہمیں آسمانی ٹیکہ
لگایا گیا ہے جو کہ ایک نشان ہے اس لئے اس مادی علاج کو خدا کے نشان میں مشترک کر کے ہم شرک

کے مرتکب ہونا نہیں چاہتے ۔ حقائق اپنے اپنے محل پر ہی چسپاں ہو سکتے ہیں دیکھئے (ماہ رمضان کا )
روزہ ہے۔ کیسے خدا کی رضا اور ثواب کا موجب ہے لیکن اگر کوئی عید کے دن روزہ رکھے تو کیا اس
ثواب کا مستحق ہوگا کہ کسی اور خطاب کا ؟ ان لوگوں نے ہمارے متعلق ذرا سوچ سے کام نہیں لیا اگر
تقویٰ اور نیک نیتی سے کام لیتے اور سوچتے تو اتنا غوغا نہ کرتے بلکہ ان کو حق سمجھ آجاتا اور ہلاک نہ
ہوتے خدا نیک نیت کو ضائع نہیں کرتا۔
حضرت کی خدمت میں عرض کی موضع مد میں میاں محمد یوسف صاحب کا بائیکاٹ گئی کہ معلم ہوا ہے کہ نہ میں
مد
کوئی نہ کوئی خط ایسا پہنچ جاتا ہے کہ محمد یوسف کے گھر کا پانی بند کروان سے میل جول نہ رکھوا اور تعلقات لین دین،
گفتگو ، سلام پیام سب ترک کرو اس لئے ان کے گھرانے کو سخت تکلیف ہے فرمایا کہ
خدا آسمان پر دیکھتا ہے ان کو اس کا اجر دے گا اور ان لوگوں کی سزا ان کو دے گا یونہی ان کو
چھوڑتا نہیں۔
جنات کے وجود اور ان کی معرفت اشیاء منگوانے اور کھانے کا سوال ہوا، حضرت اقدس نے
جنات فرمایا کہ
اس پر ہمارا ایمان ہے۔ مگر عرفان نہیں نیز جنات کی ہمیں اپنی عبادت، معاشرت، تمدن اور
سیاست و غیرہ امور میں ضرورت ہی کیا ہے۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کیا عمدہ فرمایا ہے۔ خدا تعالیٰ پر ہی بھروسہ کریں مِن حُسنِ السَلَامِ الْمَرْءِ تَركُهُ مَا لا يغيبيه انسان عمر
يَعْنِيْهِ
بہت تھوڑی ہے سفر بڑا کڑا اور لمبا ہے اس واسطے زاد راہ لینے کی تیاری کرنی چاہیے ان بیہودہ محض اور لغو
کاموں میں ( پڑے رہنا) مومن کی شان سے بعید ہے خدا کے ساتھ ہی صلح کرو اور اسی پر بھروسہ کرو اس
سے بڑھ کر کوئی قادر نہیں۔ طاقت ور نہیں۔ بات یہ ہے ترے الفاظ اور باتوں سے کچھ نہیں بنتا جب تک خدا
اپنے فضل سے دلوں میں نہ گاڑ دے۔ خدا پر بھروسہ کرنا ہی ہر مرض کا علاج ہوتا ہے میرے نزدیک یہ

عالمگیر موت جو آتی ہے اس کا علاج بجز ایمان کے صیقل اور یقین کی جلا کے ہر گز ممکن نہیں ۔
یہ زمینی چیز نہیں ہے کہ زمین اس کا علاج کرے یہ آسمان سے آتی ہے اور
طاعون کا علاج اسے کوئی روک نہیں سکتا یہ رجز مِنَ السَّمَاءِ ہے سابقہ انبیاء کے وقت بھی یہ
بطور عذاب کے ایک نشان ہوتا رہا ہے پس اس کا علاج یہی ہے کہ اپنے ایمان کو اس کی انتہائی غایت
تک پہنچا دو۔ اس کے آنے سے پیشتر اس خدا سے صلح کرو۔ استغفار کرو۔ تو بہ کرو۔ دعاؤں میں لگو۔
اس کی کوئی دوائی نہیں ہے مرض ہو تو دوا ہو۔ یہ تو ایک عذاب الہی اور قہر ایز دی ہے بجز تقویٰ کے اس کا
کیا علاج ہے؟ یا د رکھو کہ اگر گھر بھر میں ایک بھی متقی ہو گا تو خدا اس کے سارے گھر کو بچاوے گا بلکہ
اگر اس کا تقویٰ کامل ہے تو وہ اپنے محلے کا بھی شفیع ہو سکتا ہے اگر چہ متقی مر بھی جاوے تو وہ سیدھا جنت
میں جاتا ہے مگر ایسے وقت میں جبکہ یہ موت ایک قہر الہی کا نمونہ ہے اور بطور نشان کے دنیا پر آتی ہے ہاتا ہے میں ایک قبر
میرا دل ہر گز شہادت نہیں دیتا کہ کوئی متقی اس ذلت کی موت سے مرے۔ متقی ضرور بچایا جاوے گا۔
کشتی نوح کا بار بار مطالعہ کرو اور اس کے مطابق اپنے آپ کو بناؤ
میں نے بارہا اپنی جماعت کو کہا ہے کہ تم نرے اس بیعت پر ہی بھروسہ نہ کرنا ۔ اس کی حقیقت
تک جب تک نہ پہنچو گے تب تک نجات نہیں ۔ قشر پر صبر کرنے والا مغز سے محروم ہوتا ہے اگر مرید خود
عامل نہیں تو پیر کی بزرگی اسے کچھ فائدہ نہیں دیتی۔ جب کوئی طبیب کسی کو نسخہ دیوے اور وہ نسخہ لے کر
طاق میں رکھ دیوے تو اسے ہرگز فائدہ نہ ہوگا کیونکہ فائدہ تو اس پر لکھے ہوئے عمل کا نتیجہ تھا۔ جس سے
وہ خود محروم ہے۔ کشتی نوح کو بار بار مطالعہ کرو اور اس کے مطابق اپنے آپ کو بناؤ ۔ قَدْ اَفْلَحَ مَنْ
ركها (الشمس : ١٠) ۔
یوں تو ہزاروں چور، زانی، بدکار، شرابی ، بد معاش آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی امت ہونے کا
دعویٰ کرتے ہیں مگر کیا وہ در حقیقت ایسے ہیں؟ ہرگز نہیں اُمتی وہی ہے جو آپ کی تعلیمات پر پورا
کار بند ہے۔

آج 10 میں سے 10 باقی