۲۶ نومبر ۱۹۰۲ء بروز چہارشنبہ (بوقتِ مغرب)
ملفوظات (جلد 3)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
یہ طاعون کوئی مرض نہیں ہے صرف لوگوں کو سیدھا کرنے آئی ہے تم اس کے سیدھے
طاعون کرنے سے سیدھے نہ بنو بلکہ خدا، ھے نہ بنو بلکہ خدا کے واسطے سیدھے ہو جاؤ تا کہ شرک سے بری رہو۔
بعض لوگ اعتراض کرتے ہیں کہ اس سے صرف غریب لوگ ہی مرتے ہیں۔ یہ ایک اور بد قسمتی ہے
بجائے عبرت پکڑنے کے الٹا اعتراض کرتے ہیں بعض کہتے ہیں کہ یہ صرف بیماری ہے اس کو نماز
روزے سے کیا تعلق ہے۔ ڈاکٹروں سے علاج کرانا ۔ علاج کرانا چاہیے غرضیکہ بیبا کی کی یہاں تک نوبت پہنچی
ہوئی ہے اور طاعون تو خدا کا ایک آئینہ ہے جس میں خدا اپنا چہرہ دکھائے گا۔ یا د رکھو کہ طاعون کا نام خدا
نے رحمت نہیں رکھا کہ اس سے مرنے والا شہید ہو۔ یہ تو زمانہ تحدی کا ہے بطور نشان کے آئی ہے مومن
اور غیر مومن میں فرق کر کے جاوے گی۔ اس کا نام رجز ہے اور میرے الہام میں بھی اسے غضب کہا
گیا ہے آج سے تیرہ سو برس پیشتر قرآن میں اس کی خبر ہے اَخْرَجْنَا لَهُمْ دَابَّةً مِّنَ الْأَرْضِ
كلمهم الخ ( العمل : ۸۳) یعنی جب گمراہی اور ضلالت کا زمانہ ہوگا ایسے وقت میں لوگوں کا ایمان
خدا پر صرف ایک بچوں کے کھیل کی طرح ہوگا۔ تب ہم ان میں ایک کیڑا نکالیں گے جوان کو کاٹے گا غرض
یہ خدا کا ایک قہر ہے جس سے بچنے کے واسطے ہر ایک کو لازم ہے کہ اپنی نجات کا آپ سامان کرے۔
۲۶ نومبر ۱۹۰۲ء بروز چهارشنبه ( بوقت مغرب )
حضرت اقدس مسجد کے گوشے میں جلوہ افروز ہوئے اور چند ایک خدا تعالیٰ کی طرف رجوع زوار احباب نے بیعت کی۔ طاعن کے ذکر پر فرمایا کہ
نو ۔
جو خدا کی طرف رجوع کرتا ہے خدا اس کی طرف رجوع کرتا ہے اور جولا پر وا ہے خدا اس سے
لا پروا ہے اب اس وقت بھی جو نہ سمجھے تو اس کی قسمت ہی بد ہے۔
بیعت میں تین نوجوان ایسے بھی شامل تھے جو کہ صرف ایک دن کی
چند نو جوانوں کا اخلاص رخصت پر آئے تھے عصر کے وقت قادیان میں پہنچے اور اگلے روز
ل البدر جلد ا نمبر ۶،۵ مورخه ۲۸ نومبر و ۱۵ دسمبر ۱۹۰۲ صفحه ۳۹،۳۸
انہوں نے کیمپ میں حاضر ہونا تھا۔ ان کے اس اخلاص اور محبت پر فرمایا کہ
باوجود یکہ فوجی نوکر ہیں مگر خدا نے دین کی محبت ڈال دی ہے صدق اور اخلاص لے کر آئے ہیں
خدا ہر ایک کو یہ نصیب کرے۔
ایک صاحب نے اٹھ کر عرض کی کہ میرے سر میں درد رہتا ہے اور ہمیشہ گرمی میں
سر درد کا علاج تک کرتا ہے شام کو جب ٹھنڈ شروع ہوتی ہے تو آرام ہو جا
دن اور گرمی کے وقت مجھے سخت تکلیف رہتی ہے دعا فرمائی جاوے۔
حضرت اقدس نے فرمایا کہ علاج بھی کیا ہے؟
ہو جاتا ہے ورنہ تمام
اس نے کہا ہاں ۔ وہ ٹکیہ بھی کھائی ہیں جو کہ سر درد کے آرام کے لیے آج کل مشہور ہیں مگر فائدہ نہیں۔
فرمایا کہ ہڈیوں کا شور بہ پیا کرو۔ ہڈیاں ایسی لیں جن میں کچھ گوشت چمڑا ہو اس کو ابال کر شور بہ
ٹھنڈا کرو کہ چربی جم جاوے۔ اس چربی کو نکال دو۔ یا ایک رومال پانی میں تر کر کے شور بہ اس میں
چھا نو کہ چربی اس میں لگ جاوے اور خالص شور بہ رہے وہ پیا کرو اور ہم دعا بھی کریں گے۔
پھر اس شخص نے عرض کی کہ میرے گاؤں میں ایک مولوی مدرسہ میں
صبر بھی ایک عبادت ہے ملازمہ سخت مخالف ہے اور مجھے بہت تکلیف دیتا ہے حضر دعا کریں سخت ہے اور ہے
کہ خدا اس کی تبدیلی وہاں سے کر دے۔ حضرت اقدس نے اس مقام پر تبسم فرمایا اور پھر اسے اس طرح
سے سمجھایا کہ
اس جماعت میں جب داخل ہوئے ہو تو اس کی تعلیم پر عمل کرو۔ اگر تکالیف نہ پہنچیں تو پھر ثواب
کیوں کر ہو۔ پیغمبر خدا صلی اللہ علیہ وسلم نے مکہ میں تیرہ برس دکھ اٹھائے تم لوگوں کو اس زمانے کی تکالیف
کی خبر نہیں اور نہ وہ تم کو پہنچیں ہیں مگر آپ نے صحابہ کو صبر ہی کی تعلیم دی۔ آخر کا رسب دشمن فنا ہو گئے ۔
ایک زمانہ قریب ہے کہ تم دیکھو گے کہ یہ شریر لوگ بھی نظر نہ آئیں گے ۔ اللہ تعالیٰ نے ارادہ کیا ہے کہ
اس پاک جماعت کو دنیا میں پھیلا دے۔ اب اس وقت یہ لوگ تھوڑے دیکھ کر دکھ دیتے ہیں مگر جب
یہ جماعت کثیر ہو جاوے گی تو یہ سب خود ہی چپ کر جاویں گے۔ اگر خدا چاہتا تو یہ لوگ دکھ نہ دیتے اور
دکھ دینے والے پیدا نہ ہوتے مگر خدا ان کے ذریعہ سے صبر کی تعلیم دینا چاہتا ہے۔ تھوڑی مدت صبر کے
بعد دیکھو گے کہ کچھ بھی نہیں ہے جو شخص دکھ دیتا ہے یا تو تو بہ کر لیتا ہے یا فنا ہو جاتا ہے۔ کئی خط اس
طرح کے آتے ہیں کہ ہم گالیاں دیتے تھے اور ثواب جانتے تھے لیکن اب تو بہ کرتے ہیں اور بیعت
کرتے ہیں ۔ ۔ صبر صبر بھی ایک عبادت دت ہے ہے خدا خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ صبر والوں کو وہ بدلے ملیں گے جن کا کوئی
حساب نہیں ہے۔ یعنی ان پر بے حساب انعام ہوں گے۔ یہ اجر صرف صابروں کے واسطے ہے۔
دوسری عبادت کے واسطے اللہ تعالیٰ کا یہ وعدہ نہیں ہے۔ جب ایک شخص ایک کی حمایت میں زندگی بسر
کرتا ہے تو جب اسے دکھ پر دکھ پہنچتا ہے تو آخر حمایت کرنے والے کو غیرت آتی ہے اور وہ دکھ دینے
والے کو تباہ کر دیتا ہے اسی طرح ہماری جماعت خدا کی حمایت میں ہے اور دکھ اٹھانے سے ایمان قوی
ہوجاتا ہے۔ صبر جیسی کوئی شے نہیں ہے۔
اس زمانے کی نسبت فرمایا کہ
یہ زمانہ مامور من اللہ کے آنے کا ہے عجیب بات ہے کہ ہندو بھی کہتے ہیں کہ یہ زمانہ
ایک بڑے اوتار کا ہے۔ نواب صدیق حسن خان نے لکھا ہے کہ نزول مسیح میں کوئی شخص چودھویں
صدی سے آگے نہیں بڑھتا۔ (یعنی جس قدر مکاشفات اور اخبار ہیں وہ تمام چودھویں صدی تک کی خبر
دیتی ہیں ) ترقی قمر بھی چودہ تک ہی معلوم ہوتی ہے۔ جیسے قرآن شریف میں ہے وَ الْقَمَرَ قَدَّرْنَهُ
مَنَازِلَ حَتَّى عَادَ كَالْعُرْجُونِ الْقَدِيمِ (ليس : ۴۰)
ایک حافظ نے درخواست کی کہ میں کوشش کرتا ہوں کہ قرآن کی قرآن کریم کی ایک خاصیت میری منزل پھر جوئے گرنا کامیاب ہ رہتا ہوں۔ دعا فرمائیے ۔
گے۔
حضرت اقدس نے فرمایا کہ
ہی
قرآن خود به خاصیت رکھتا ہے کہ اس نقص کو رفع کر دے محبت سے پڑھتے رہو ہم بھی دعا کریں
البدر جلد نمبر ۶،۵ مورخه ۲۸ نومبر و ۱۵ دسمبر ۱۹۰۲ ء صفحه ۳۹