۲۸ نومبر ۱۹۰۲ء بروز جمعہ
ملفوظات (جلد 3)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
۲۸ نومبر ۱۹۰۲ء بروز جمعه
لد ٧٠
حضرت اقدس بعد نماز
اعجاز احمدی کے متعلق جعفر زٹلی کے اعتراض کا جواب مغرب مسجد کے گوشہ میں
جلد سوم
ہو بیٹھے جعفر زٹلی نے اپنے اخبار میں اعجاز احمدی کی نسبت لکھا تھا کہ یہ بیان غلط ہے کہ یہ پانچ دن میں تیار
ہوئی بلکہ اس کا مسودہ ایک عرصہ سے تیار ہو رہا تھا۔ صرف مد کے واق ، مد کے واقعات کا تھوڑا سا مضمون ان ایام میں
بنالیا ہے۔ اس سفید جھوٹ پر حضرت اقدس تبسم فرماتے رہے اور تعجب کرتے رہے کہ ان لوگوں کو اس قدر
جھوٹ پر جھوٹ کی کس طرح جرات ہوتی ہے پھر فرمایا کہ
ہر ایک بات کے واسطے فیصلہ ہوتا ہے جب تک خدا تعالیٰ ان لوگوں پر اوّل سبقت نہ کرے ہم
بھی نہیں کرتے۔
اس کے بعد حضرت اقدس نے ارادہ ظاہر فرمایا کہ صداقت کے دلائل کی بنیاد اگر طبیعت درست ہو جائے تو نزول مسیح کو کم کر کے ایک
رساله بزبان فارسی تحریر کیا جاوے جس میں دلائل کی بنیاد تین چیزوں پر رکھی جاوے جس کو ہر ایک نبی
پیش کرتا رہا ہے اور اول نصوص ۔ دوسرے معجزات ۔ تیسرے عقل ۔
پھر فرمایا۔
عادت ایک زنگ ہے مشکل یہ ہے کہ عادت بھی ایک زنگ ہے جب دل پر بیٹھ
پر جاوے
تو ہزار با دلائل ہوں ان کا کوئی اثر نہیں ہوتا جیسے ایک ہندو کے دل میں جو گنگا کی عظمت بیٹھی ہے اس
سے دلائل پوچھو تو کچھ نہ دے گا صرف عادت کے طور پر اس کی بزرگی ہی مانتا جاوے گا۔ اسی طرح
نزول مسیح کے بارے میں ان لوگوں کی عادت ہو گئی ہے کہ وہ یہی مانتے ہیں کہ اسی جسم کے ساتھ
آسمان سے آوے گا۔ یہ مرض بھی دق کی طرح لگا ہے لیکن میں اس پر خوش ہوں کہ میرا خدا ہر ایک شے
پر قادر ہے۔ وہ اس مرض کے دفعیہ کے ہزار ہا سامان پیدا کر دے گا۔