۲۹ نومبر ۱۹۰۲ء بروز شنبہ (بوقتِ سیر)

ملفوظات (جلد 3)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

جمعہ کی تعطیل جمود علی کے لے ای میموریل دربار دہلی کی تقریب پر گورنمنٹ ہند کی خدمت
میں پیش کرنے کی تجویز حضرت اقدس نے کی ہے جو کہ عنقریب شائع ہوگا۔
اس کے بعد ترقی جماعت کا ذکر ہوا کہ
جماعت کی ترقی یہ ایک عظیم الشان امر ہےجو کہ اللہ تعالی نے ان تین سالوں میں ظاہر کیا
ہے۔ ان تین سالوں سے پیشتر ہماری جماعت صرف کئی سو تھی اور ان تین سالوں میں ایک لاکھ سے
زیادہ ہوگئی باوجود یکہ ہر طرف سے مزاحمت ہوتی رہی مخالفت میں کوئی فرق نہیں رکھا۔ اور ناخنوں تک
زور لگایا۔
۲۹ نومبر ۱۹۰۲ء اء بروز شنبه (بوقت سیر )
آٹھ بجے کے بعد حضرت اقدس سیر کے لئے تشریف لائے اور ٹیکہ طاعون کے منفی نتائج
احباب ہمراہ چلے ۔ گذشتہ شب کو جو ٹیکہ طاعون کے خطرناک نتائج
سول ملٹری گزٹ اور پایونیر کے حوالہ سے حضرت کو سنائے گئے تھے کہ ملکوال مقام میں انیس موتیں ٹیکہ کے
لگنے سے ہوئیں ۔اس پر ذکر ہوتا رہا کہ
یہ بھی خدا تعالیٰ کی کتنی رحمت ہے ہماری کشتی نوح میں صاف لکھا ہوا ہے کہ اگر آسمانی ٹیکہ کے
علاوہ اور اس کے مقابلے پر کسی اور طرح سے زیادہ فائدہ ہو سکتا ہے تو ہمارا دعویٰ جھوٹا اور نہ سچا۔
اس ٹیکہ کے انتظام پر گورنمنٹ کا لاکھوں روپیہ صرف ہوا ہے اس میں بھی خدا کی حکمت ہے کہ
ہماری کشتی نوح پر بڑے بڑے متعصب اخباروں نے حتی کہ مصر کے اللواء نے بھی مخالفت میں
مضمون درج کیا۔ کیا اب ان کی روسیاہی ہوئی یا نہیں؟ حق کا رُعب ایسا ہوتا ہے کہ منہ بند ہو جاتے
ہیں اب دیکھیں کہ اللواء کیا لکھے گا اور اب بھی شرمندہ ہو گا کہ نہیں ؟
ل البدر جلد نمبر ۶،۵ مورخه ۲۸ نومبر و ۱۵ دسمبر ۱۹۰۲ ء صفحه ۳۹

ایک دو دن اور ٹھہر جاویں اور دیکھ لیں ۔ ذرا طبیعت ٹھیک ہو جاوے تو ان موتوں کے مفصل
حالات دریافت کر کے پھر اللواء کو پیش کیا جاوے کیونکہ یہ اس کے لئے ایک بڑا تا زیا نہ ہوگا یہ اللہ کی
طاقتیں ہیں اور اسی کا کام ہے۔
تعجب یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ حق کے چمکانے اور ہمارے اس سلسلہ کی تائید میں اس
سلسلہ کی تائید قدر کثرت سے زور دے رہاہے اور پھر بھی ان لوں کی آنکھیں نہیں ملتیں۔
یہ بھی ایک عادت اللہ ہے کہ مکذبین کی تکذیب خدا کے نشانات کوکھینچتی ہے۔ جب ان کی تکذیب ٹھنڈی
ہو جاوے گی تو یہ نشانات بھی ٹھنڈے پڑ جاویں گے۔ برسات میں جس قدر گرمی زیادہ ہوتی ہے اسی قدر
بارش زور سے ہوتی ہے۔ خدا تعالیٰ نے منہاج نبوت کا نظارہ دکھلا دیا ہے۔ کیا کیا کچھ کیا ہے ہماری
تائید میں آسمان کو چھوڑا نہ زمین کو مگر ان لوگوں نے کسی بات سے فائدہ نہ اٹھا یا ہمیشہ سے ان لوگوں کا نہ کو گران بات فائدہ نہ اٹھایا
خیال تھا کہ صدی کے سر پر کوئی آیا کرتا ہے اس میں سے بھی ہیں سال گزر گئے مگر آج تک ان کی سمجھ
میں نہ آیا۔ اب تو قیامت کا سامنا باقی ہے اور تو کوئی کسر باقی نہیں۔ ایک مخالف نے ایک دفعہ مجھے خط لکھا
کہ آپ کی مخالفت میں لوگوں نے کچھ کمی نہیں کی مگر ایک بات کا جواب ہمیں نہیں آتا کہ باوجود اس
مخالفت کے آپ ہر بات میں کامیاب ہی ہوتے جاتے ہیں یہ تائید کیوں ہوتی ہے؟
ایمان کی لذت بھی یہی ہے کہ خدا کی نصرتوں کو انسان آنکھوں سے دیکھ لے
ایمان کی لذت جب آنکھیں کھلتی ہیں جب انسان سجھ لیتا ہے کہ سچ یہی ہے تو پھر اس پر
مرنے کو بھی تیار ہو جاتا ہے جب تک کے خدا کی نصرتیں چمک کر ظاہر نہیں ہوتیں اس وقت تک تو
ل الحکم میں اس جگہ مزید مضمون بیان ہوا۔ مزید مضمون بیان ہوا ہے جو البدر میں نہیں البدر کی باقی ڈائری الحکم کی نسبت زیادہ مفصل ہے مگر
ذیل کا مضمون اس میں نہیں الحکم میں لکھا ہے کہ حضور نے فرمایا کہ دو پہلو غور کے لائق ہیں اول یہ کہ میں سال ہوئے
جبکہ ہمارے پاس ایک شخص بھی نہ تھا اور اس وقت پیشگوئی ہو رہی تھی کہ تیرے ساتھ ایک جماعت کثیر ہوگی ۔
دوم ۔ مخالفوں کو بار بار کہا جاتا ہے کہ جس قدر شرارتیں اور مکر و فریب تم کر سکتے ہو کر و۔ پھر ہم اس کو بڑھا کر دکھا دیں
گے جیسے فرما یا إِذَا جَاءَ نَصْرُ اللَّهِ وَالْفَتْحُ وَ انْتَهَى أَمْرُ الزَّمَانِ أَلَيْسَ هُذَا بِالْحَقِّ یعنی اس وقت ہم ان لوگوں
سے پوچھیں گے کہ کیا یہ ہماری بات اور ہمارا سلسلہ سچا نہ تھا۔" (الحکم جلد ۶ نمبر ۴۴ مورخه ۱۰ دسمبر ۱۹۰۲ء صفحه ۶)

تذبذب میں رہتا ہے مگر جب ان کی چہکار نظر آتی ہے تو سینہ کی غلاظتیں دور ہو جاتی ہیں۔ یہ کتنی خوشی کی
بات ہے کہ اب معلوم ہوتا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہماری جماعت کا تزکیہ نفس کرنے لگا ہے اولیاء خدا کے
وفادار بندے ہی ہوا کرتے ہیں اور کون ہوتے ہیں۔
یہ بھی ایک الہام ہے کہ آگ سے ہمیں مت ڈراؤ آگ ہماری غلام بلکہ غلاموں کی غلام ہے۔
یہ بات بھی کیسی پوری ہوئی طاعون بھی آگ ہے حدیث میں آیا ہے کہ بہشتی ایک دفعہ دوزخ کی
سیر کو جاویں گے اور ایک پیر آگ پر رکھیں گے کہ کس طرح جلاتی ہے تو آگ کہے گی اے مومن ! ذرا
پیچھے ہٹ جاتو تو مجھے بجھاتا ہے۔
عصر کی نماز سے پیشتر آپ نے تھوڑی دیر مجلس فرمائی اور ایک خواب بیان کیا۔ جسے دیکھے
ایک رؤیا ہوئے قریب دو ہفتے گزرے تھے وہ خواب یہ ہے کہ
ایک مقام پر میں کھڑا ہوں تو ایک شخص آکر چیل کی طرح جھپٹا مار کر میرے سر سے ٹوپی لے گیا
پھر دوسری بار حملہ کر کے آیا کہ میرا عمامہ لے جاوے مگر میں اپنے دل میں مطمئن ہوں کہ یہ نہیں لے جا
سکتا۔ اتنے میں ایک نحیف الوجود شخص نے اسے پکڑ لیا مگر میرا قلب شہادت دیتا تھا کہ یہ شخص دل کا
صاف نہیں ہے۔ اتنے میں ایک اور شخص آگیا جو قادیان کا رہنے والا تھا اس نے بھی اسے پکڑ لیا میں
جانتا تھا کہ موخر الذکر ایک مومن متقی ہے پھر اسے عدالت میں لے گئے تو حاکم نے اسے جاتے ہی چار
یا چھ یا نو ماہ کی قید کا حکم دے دیا۔
( بوقت مغرب )
نور بخش صاحب نے بیعت کی اور عرض کیا کہ الحکم میں لکھا ہوا دیکھا
غیروں کی مساجد میں نماز ہے کہ غیر از جماعت احمدیہ کے پیچھے نماز نہ پڑھو۔
فرمایا۔ ٹھیک ہے اگر مسجد غیروں کی ہے تو گھر میں پڑھ لو۔ اکیلے پڑھ لو۔ حرج نہیں اور تھوڑے سے
صبر کی بات ہے۔ قریب اللہ تعالیٰ ان کی مسجدیں برباد کر کے ہمارے حوالہ کر دے گا۔ آنحضرت کے
زمانہ میں بھی کچھ عرصہ صبر کرنا پڑا تھا۔

موجودہ حالت میں طاعون سے ہندوؤں کے زیادہ
عذاب کے بارہ میں عادت اللہ مرنے پرفرمایا کہ
جلد سوم
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے او لَمْ يَرَوْا اَنَا نَاتِي الْأَرْضَ نَنْقُصُهَا مِنْ أَطْرَافِهَا (الرعد: ۴۲) ہم دور دور
سے زمین کو گھٹاتے چلے آتے ہیں یہ عادت اللہ ہے کہ اوّل عذاب ایسے لوگوں سے شروع ہوتا ہے جو
دور دور ہوتے ہیں اور ضعیف اور کمزور ہوتے ہیں۔ بیوقوف یہ خیال کرتے ہیں کہ یہ صرف انہیں کے
لئے ہے ہمارے لئے نہیں مگر عذاب لپک کر ان تک پہنچتا ہے جن کو خبر نہیں ہوتی اور بے پروا ہوتے
ہیں۔ خدا کی اس میں حکمتیں ہوتی ہیں چاہتا ہے کہ یہ اور شوخی کر لیں لوگوں کو اس طاعون کی خبر نہیں ہے
وہ مجھے لکھتے ہیں اور اشتہاروں میں شائع کرتے ہیں کہ یہ بھی ایک مرض ہے جس کا علاج ہو سکتا ہے۔
اب ان کو لازم ہے کہ ڈاکٹروں سے علاج کرائیں ۔ آخر سول نے لکھ دیا کہ ہم کہاں تک اس پر پردہ
ڈالیں خود گورنمنٹ کو بھی اس ٹیکہ سے تکلیف پہنچی ہے۔
فرمایا۔
طاعون کی اقسام طاعون تین قسم کی ہے ایک خفیف جس میں صرف گلٹی لگتی ہے اور تپ
نہیں ہوتا۔ دوسری اس سے تیز کہ جس میں گلٹی کے ساتھ تپ بھی ہوتا ہے۔ تیسری سب سے تیز اس
میں تپ نہ گلٹی آدمی سویا اور مر گیا۔ ہندوستان کے بعض دیہات میں ایسا ہی ہوا ہے کہ دس آدمی
رات کو سوئے تو صبح کو مرے ہوئے پائے ۔ اس کا اصل باعث طعن ہے یہ لوگ ٹھٹھہ کرتے ہیں مگر
ان کو عنقریب پتہ لگ جائے گا جو مخالف بکواس کیا کرتے ہیں ان پر یک لخت پتھر نہیں پڑا کرتے۔
اول ان کو دور سے آگ دکھلائی جاتی ہے تا کہ وہ تو بہ کریں۔
شیخ نور احمد صاحب نے عرض کی حضور
خدا تعالیٰ اس وقت اپنا چہرہ دکھلانا چاہتا ہے اب بھی مخالف یہی کہتے ہیں کہ ہمیں
طاعون کیوں نہیں ہوتی ۔ فرمایا کہ
قرآن میں بھی یہی لکھا ہے کہ وہ لوگ خود عذاب طلب کرتے تھے کمبخت یہ تو نہیں کہتے کہ دعا کرو

خدا
کہ ہمیں ہدایت ہو جاوے طاعون ہی مانگتے ہیں دراصل یہ لوگ دہر یہ ہیں خدا پر ان کو ایمان نہیں ہے
اس وقت اپنا چہرہ دکھانا چاہتا ہے۔ اس وقت جس قدر عیاشی وفسق و فجور ، حقوق العباد میں ظلم و
ہو رہے ہیں کیا اس کی کوئی حد ہے۔ ہمیں بعض کہتے ہیں کہ اور دوکانداروں کی طرح ایک دوکاندار ہے
وغیرہ
مگر عنقریب خدا ان کو بتلا دے گا کہ دکان تو ہے مگر خدا کی دکان ہے ایک صریح کشش آسمان سے ہے
اور صریح خدا کے ارادے معلوم ہیں کہ وہ کیا کرنا چاہتا ہے۔
یہ میرا ایک پرانا الہام ہے۔ افلا
قادیان آنے والا ہر تحفہ اور نذرا یک نشان ہے يَتَدَبَّرُونَ أَمْرَكَ وَلَوْ كَانَ مِنْ
عِنْدِ غَيْرِ اللَّهِ لَوَجَدُوا فِيهِ اخْتِلَافًا كَثِيرًا براہین کے وقت سے اب اسے دیکھو کہ کیسا برابر ایک
سلسلہ چلا آرہا ہے میں اس امر پر ایک دفعہ غور کرتا رہا کہ يَأْتُونَ مِنْ كُلِّ فَجٍّ عَمِيقٍ اور يَأْتِيكَ
مِنْ كُلِّ فَجٍّ عَمِيقٍ ان دونوں الہاموں میں کیا مناسبت ہے تو معلوم ہوا کہ يَأْتُونَ مِنْ كُلِّ فَجٍّ
عمیق سے یہ خیال پیدا ہوا کہ جب اس قدر لوگ آئیں گے تو ان کے کھانے وغیرہ کا انتظام بھی
چاہیے تو آگے بتلایا گیا کہ يَأْتِيكَ مِنْ كُلِّ فَجٍّ عَمِيقٍ یعنی وہ اپنے کھانے دانے بھی اپنے ہمراہ
لاویں گے قادیان کے لوگ خوب واقف ہیں کہ اس وقت کیا حالت تھی ۔ کیا یہ انسان کا کام ہے کہ
مدت دراز کے بعد جو بات ہونے والی تھی وہ اس قدر پیشتر بتلائی گئی ۔ اسی لئے جو شخص آتا ہے اور جو
تحفہ اور نذر وہ لاتا ہے ہر ایک، ایک نشان ہوتا ہے اور اگر اس طرح سے ہم حساب کریں تو نشانات
پچاس لاکھ تک پہنچتے ہیں ۔
ایک شخص نے اپنی خانگی تکالیف کا ذکر کیا۔ فرمایا کہ
تکالیف کے ازالہ کا طریق پورے طور پر خدا پر توکل یقین اور امید رکھو تو سب کچھ
ہو جاوے گا اور ہمیں خطوط سے ہمیشہ یاد کراتے رہا کر وہم دعا کریں گے۔
البدر جلد نمبر ۶،۵ مورخه ۲۸ نومبر و ۱۵ دسمبر ۱۹۰۲ ء صفحه ۳۷

آج 10 میں سے 10 باقی