۳۰ نومبر ۱۹۰۲ء بروز یکشنبہ (بوقتِ سیر)
ملفوظات (جلد 3)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
۳۰ نومبر ۱۹۰۲ء بروز یکشنبه (بوقت سیر )
تقوی
قریب آٹھ بجے کے حضرت اقدس سیر کے واسطے تشریف لائے ۔ طاعون کے ذکر پر ایک جگہ
فرمایا کہ
خدا کا وجود ثابت ہو رہا ہے مجھے تو اسی میں مزا آتا ہے ساری جڑ تقویٰ اور ط ہے ساری جڑ تقویٰ اور طہارت ہے اسی سے
ایمان شروع ہوتا ہے اور اسی سے اس کی آبپاشی ہوتی ہے اور نفسانی جذبات دیتے ہیں۔ ا
پھر اعجاز احمدی اور اپنے سلسلہ کی بے نظیر ترقی پر فرمایا کہ
سلسلہ کی ترقی اگر کذاب کا یہ حل ہےتو پر صدق کی مٹی پلید ہے ا لوگوں میں ایسی رومی بھی
ہیں جن پر ایک سخت انقلاب آوے گا جیسے آنحضرت کے زمانے میں ابو سفیان ایک بڑا ضعیف القلب ابو
اور کم فراست والا آدمی تھا جب آنحضرت نے مکہ پر فتح پائی تو اسے کہا کہ تجھ پر واویلا ۔ کے
لو
اس نے جواب میں کہا کہ اب سمجھ آگئی کہ تیرا خدا سچا ہے اگر ان بتوں میں کچھ ہوتا تو یہ ہماری
اس وقت مدد کرتے ۔ پھر جب اسے کہا گیا کہ تو میری نبوت پر ایمان لاتا ہے؟ تو اس نے تردد ظاہر کیا
اور اس کی سمجھ میں توحید آئی اور نبوت نہ آئی ۔ بعض مادے ہی ایسے ہوتے ہیں کہ ان میں فراست کم
ہوتی ہے جو تو حید کی دلیل تھی وہی نبوت کی دلیل تھی مگر ابو سفیان اس میں تفریق کرتا رہا۔ اسی طرح
سعید لوگوں کے دلوں میں اثر پڑ جاوے گا سب ایک طبقے کے انسان نہیں ہوتے۔ کوئی اول جیسے
صدیق اکبر رضی اللہ عنہ۔ کوئی اوسط درجہ کے اور کوئی آخر درجہ کے۔
میری ایک پرانی وحی ہے يَخِرُونَ عَلَى الْأَذْقَانِ سُجَّدًا رَبَّنَا اغْفِرْ لَنَا إِنَّا كُنَّا خَاطِئِينَ یعنی ا كُنَّا
ل الحکم میں ہے۔
دو
دنیا ۔ معلوم ہوتا ہے کہ کچھ دنیا میں ابھی ایسی روحیں بھی ہیں کہ جب ان کی آنکھیں کھلیں گی ۔ جب ایک انقلاب نظر آئے
گا۔ جیسے کہ ابوسفیان میں فراست کم تھی۔ جب آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے مکہ فتح کیا تو کہا کہ کیا تو اب بھی
نہیں سمجھتا ؟ تجھ پر واویلا ۔ تجھے اب تک پتہ نہیں لگا کہ یہ انسانی ہاتھ کا کام نہیں۔“
الحکم جلد ۶ نمبر ۴۴ مورخه ۱۰ دسمبر ۱۹۰۲ء صفحه ۶)
پیچھے آنے والے کہیں گے ان کے لئے آگے خوشخبری بھی ہے۔ لا تَثْرِيبَ عَلَيْكُمُ الْيَوْمَ -
محمد حسین کو فرعون کہا گیا ہے اور نذیر حسین کو ہامان تو ہامان کو ایمان نصیب نہ ہوا۔ اسی طرح نذیر حسین
بے نصیب گیا اور میرا استنباط ہے کہ جس طرح فرعون نے آمَنْتُ أَنَّهُ لَا إِلَهَ إِلَّا الَّذِي آمَنَتْ بِهِ
بَنُوا إِسْرَاءِيلَ (یونس : ۹۱) کہا تھا ویسے ہی یہ بھی کہے گا۔ محی الدین ابن عربی نے کہا ہے کہ قرآن سے
یہ ثابت نہیں کہ فرعون جہنم میں جاوے گا۔ یہ ہے کہ اس نے اپنی قوم کو جہنم میں ڈالا۔ شاید یہ رعایت اس
کے ساتھ اس لیے ہو کہ اس نے موسی کو پالا ، پرورش کیا، تعلیم دلوائی، تربیت کیا۔ مگر ہمارے آنحضرت صلی
اللہ علیہ وسلم کو دوسرے کی تربیت کا ذریعہ نہیں ملا۔ صرف خدانے ہی کی۔
سیر سے واپس ہوتے ہوئے ایک حافظ نماز اور استغفار دل کی غفلت کا علاج ہیں صاحب نے آپ سے مصافحہ کیا اور عرض
کی کہ میں نابینا ہوں ذرا کھڑے ہو کر میری عرض سن لیں۔ حضور کھڑے ہو گئے اس نے کہا میں آپ کا
عاشق ہوں اور چاہتا ہوں کہ غفلت دور ہو۔ حضرت اقدس نے فرمایا کہ
نماز اور استغفار دل کی غفلت کے عمدہ علاج ہیں نماز میں دعا کرنی چاہیے کہ مجھ میں اور میرے
گناہوں میں دوری ڈال ۔ صدق سے انسان دعا کرتا رہے تو یہ یقینی بات ہے کہ کسی وقت منظور ہو
جاوے۔ جلدی کرنی اچھی نہیں ہوتی۔ زمیندار ایک کھیت ہوتا ہے تو اسی وقت نہیں کاٹ لیتا۔ بے صبری
کرنے والا بے نصیب ہوتا ہے نیک انسان کی یہ علامت ہے کہ وہ بے صبری نہیں کرتے۔ بے صبری
کرنے والے بڑے بڑے بد نصیب دیکھے گئے ہیں۔ اگر ایک انسان کنواں کھودے اور بیس ہاتھ
کھو دے اور ایک ہاتھ رہ جائے تو اس وقت بے صبری سے چھوڑ دے تو اپنی ساری محنت کو برباد کرتا
ہے اور اگر صبر سے ایک ہاتھ اور بھی کھو دے تو گوہر مقصود پالیوے۔ یہ خدا کی عادت ہے کہ ذوق اور
شوق اور معرفت کی نعمت ہمیشہ دکھ کے بعد دیا کرتا ہے اگر ہر ایک نعمت آسانی سے مل جاوے تو اس کی
قدر نہیں ہوا کرتی ۔ سعدی نے کیا عمدہ کہا ہے۔
گر نباشد بدوست راه بردن
شرط عشق است در طلب مردن
مخالفت نفس بھی ایک عبادت ہے انسان سویا ہوا مخالفت نفس بھی ایک عبادت ہے ہوتا ہے جی چاہتا ہے کہ اورسولے مگروہ مخالفت نفس
کر کے مسجد جاتا ہے تو اس مخالفت کا بھی ایک ثواب ہے اور ثواب نفس کی مخالفت تک ہی ہوتا ہے ورنہ
جب انسان عارف ہو جاتا ہے تو پھر ثواب نہیں ہوتا۔ عبدالقادر جیلانی علیہ الرحمۃ کہتے ہیں کہ جب
آدمی عارف ہو جاتا ہے تو اس کی عبادت کا ثواب ضائع ہو جاتا ہے کیونکہ جب نفس مطمئنہ ہو گیا اما رہ
نہ رہا تو ثواب کیسے رہا۔ نفس کی مخالفت کرنے سے ثواب تھا وہ اب رہی نہیں ۔
قرآن شریف میں ہے وَ لِمَنْ خَافَ مَقَامَ رَبِّهِ جَنَّتُن
بے صبر نہیں ہونا چاہیے (الرحمن : ۴۷) یعنی وہ جنت میں داخل ہوگیا اور اسکا درجہ ثواب کا
نہ رہا تو یہ بات بے صبری سے نہیں ملتی ۔ انسان کو یہاں تک صبر کرنا چاہیے کہ اس کا دل یقین کر لے کہ
میرے جیسا کوئی صابر نہیں۔ آخر خدا تعالیٰ مہربان ہو کر دروازہ کھول دیتا ہے اسی طرح ایک اور بزرگ
بن
کا قول ہے جب انسان عارف ہو جاتا ہے تو تمام عبادتیں ساقط ہو جاتی ہیں اس کے یہ معنے نہیں ہیں کہ
وہ عبادات ترک کر دیتا ہے بلکہ یہ ہیں کہ عبادات کی بجا آوری میں جو اسے تکلیف ہوتی تھی وہ ساقط ہو
جاتی ہے۔ اب عبادات محبوبات نفس میں شامل ہو گئیں جیسے اور کھانا پینا وغیرہ اس کے محبوبات نفس
تھے ایسے ہی نماز ، روزہ ہو گیا۔ خدا تعالیٰ جیسا وفادار اور کوئی نہیں ۔ دوستی اور اخلاص کا حق جیسے وہ ادا کر
سکتا ہے اور کوئی نہیں کر سکتا۔ انسان بڑے جوش والا ہے وہ صبر سے حقوق ادا نہیں کر سکتا جلدی بے صبر
نہیں ہونا چاہیے۔
ہماری جماعت کو چاہیے کہ وقتاً فوقتاً ہمارے پاس آتے رہیں اور کچھ دن یہاں رہا
صحبت کا اثر کریں۔ انسان کا دماغ جیسے خوشبو سے حصہ لیتا ہے ویسے ہی بد بو سے بھی حصہ
لیتا ہے اسی طرح زہریلی صحبت کا اثر اس پر ہوتا ہے۔
مخالفین کی موجودہ حالت پر فرمایا کہ
مکہ معظمہ کی حالت کا تو کسی نے معائنہ نہیں کیا مگر اب اس وقت کی حالت دیکھ کر پتہ لگتا ہے کہ ایسا ہی
حال اس وقت تھا۔
جلد سوم
ابو جہل کو فرعون کہا گیا ہے۔ مگر میرے نزدیک وہ تو فرعون سے بڑھ کر ہے فرعون
مکہ کے دو عمرو نے تو آخر کہا کہ امنت أَنَّهُ لَا إِلَهَ إِلَّا الَّذِي آمَنَتْ بِهِ بَنُوا إِسْرَاءِيلَ
(یونس : ۹۱) مگر یہ آخر تک ایمان نہ لایا مکہ میں سارا فساد اسی کا تھا اور بڑا متکبر اور خود پسند۔ عظمت اور
شرف کو چاہنے والا تھا اس کا اصل نام بھی عمرہ تھا اور یہ دونوں عمر و مکہ میں تھے خدا کی حکمت یہ کہ ایک عمرو کو تو کینچ
لیا اور ایک بے نصیب رہا اس کی روح تو دوزخ میں جلتی ہوگی اور حضرت عمرو نے ضد چھوڑ دی تو بادشاہ ہو گئے۔
سورۃ الکوثر کی تفسیر جیسے ان شَانِئَكَ هُوَ الْابْتَرُ (الکوثر (۴) آنحضرت کے حق میں ہے
ایسا ہی میرا بھی یہ الہام ہے۔ یہ کم بخت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو جسمانی اور
روحانی طور پر ہر دو طرح ابتر قرار دیتے ہیں۔ حالانکہ خدا تعالیٰ فرماتا ہے إِنَّا أَعْطَيْنَكَ الْكَوْثَرَ ( الكوثر : ٢)
یہاں کوثر کا قرینہ فَصَلِّ لِرَبِّكَ وَانْحَرُ ہے۔ نحر اولاد کے لئے ہوتا ہے کہ جب عقیقہ ہوتا ہے تو قربانیاں
دیتے ہیں ۔ پس اگر نبی کریم کی اولاد نہ روحانی ہوئی نہ جسمانی تو نحر کس کے لئے آیا؟
اس وقت قرآن کی عظمت بالکل دلوں میں نہیں رہی عبداللہ غزنوی
عبداللہ غزنوی کا الہام صاحب کا بھی ایک کشف ہے جو اس کے متعلق تھا کہ اس میں ان
کو الہام ہوا تھا کہ هَذَا كِتَابِي هَذَا عِبَادِي فَاقْرَأْ كِتَابِي عَلَى عِبَادِی ۔
عمر سے کسی نے پوچھا کہ آپ بڑے غصہ والے ہوتے
حضرت عمر رضی اللہ عنہ کا غصہ تھے اب غصہ مسلمان ہونے سے دور ہو گیا فرمایا۔ دور تو
نہیں ہوا منعقد ہو گیا ہے اور اب اپنے ٹھکانے پر چلتا ہے۔ ہے
لے الحکم میں ہے ۔ ابو جہل کو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرعون کہا وہ پرلے درجہ کا متکبر اور سرکش اور بے دین تھا
کیونکہ اول تو اس کو ایمان نصیب نہ ہوا ۔ دوسرے سر کاٹنے والے کو کہا کہ ذرا گردن لمبی کر کے کاٹنا تا کہ دوسروں سے
یہ سر بڑا دکھائی دے ۔ گویا مرتے دم تک تکبر نہ چھوڑا (الحکم جلد ۶ نمبر ۴۴ مورخه ۱۰ دسمبر ۱۹۰۲ صفحه ۷ )
البدر جلد نمبرے مورخہ ۱۲ دسمبر ۱۹۰۲ء صفحہ ۵۰