یکم دسمبر ۱۹۰۲ء بروز دو شنبہ (بوقتِ سیر)
ملفوظات (جلد 3)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
در بار شام )
جلد سوم
فرمایا۔ گورنمنٹ انگلشیہ نے بڑی آزادی دے رکھی ہے اور ہر قسم کا امن
برطانیہ اور کابل ہے۔ مگر کابل میں تو لوگ ایک طرح سے اسیر اور مقید ہیں۔ وہ باہر جانا چاہیں
تو ان کے لئے کئی قسم کی پابندیاں ہیں اور بیہودہ نگرانیاں کی جاتی ہیں خدا تعالیٰ نے اس سلسلہ کو اسی
لئے اس مبارک سلطنت کے ماتحت رکھا۔
فرمایا۔ جو لوگ حق کو چھپاتے ہیں وہ مرد نہیں بلکہ عورتیں ہیں۔
فرمایا۔ جو خدا کی پروا نہیں کرتا وہ برباد ہو جاتا ہے۔ یہ مسلمانوں کی بد قسمتی ہے کہ انہوں نے
انکار کیا یہ آثار ا چھے نہیں ۔ اللہ تعالیٰ بعض وقت انصاف پسند کا فر کو ظالم کلمہ گو کے مقابلہ میں پسند کرتا
ہے اس سلسلہ کے لئے گورنمنٹ انگلشیہ کے سوا دوسری حکومتیں سخت مصر ہیں ۔ ان میں امن نہیں
ہے۔
یکم دسمبر ۱۹۰۲ء بروز دوشنبه ( بوقت سیر )
حسب معمول سیر کے لئے تشریف لائے آتے ہی فرمایا کہ
آج ہی کے دن سیر ہے کل سے انشاء اللہ روزہ شروع ہوگا تو چار پانچ دن تک سیر بند رہے گی
تا کہ طبیعت روزے کی عادی ہو جاوے اور تکلیف محسوس نہ ہو۔
اعجاز احمدی کی نسبت مخالفین کی طرف سے اعجاز احمدی کا جواب لکھنے کی تیاری ریڈ یا صاحب الحکم
نے سنایا کہ شحنہ ہند نے لکھا ہے کہ شروع ۔ ع سال میں اس کا جواب اعجازی طور پر شائع ہوگا اور اس نے تین
ہزار روپیہ لوگوں سے طلب کیا ہے کہ اس روپے سے وہ کتاب تصنیف کر کے شائع کرے اور دس ہزار
الحکم جلد ۶ نمبر ۴۴ مورخه ۱۰ دسمبر ۱۹۰۲ء صفحہ ۷
انعام لے لیوے اس طرح سے تیرہ ہزار روپیہ وہ لینا چاہتا ہے حضرت نے فرمایا کہ
کیمیا گردھو کہ باز اسی طرح نادانوں کو دھوکہ دے کر لوٹا کرتے ہیں۔
مخالفت پر فرمایا کہ
مخالفت اس سے تحریک ہو کر نشان ظاہر ہوتے ہیں اور مخالفوں کی تحریک ایسی ہے جیسے
گل (مشین ) سے ایک کنواں نکالا جاوے ورنہ موافقین جو امنا کہہ کر چپ کر گئے۔ ان سے کیا
تحریک ہو سکتی ہے اعجاز احمدی سے خود لوگ اس نتیجہ پر پہنچ جاویں گے کہ قرآن دانی اور عربیت کی اصل
جڑھ انہیں لوگوں میں ( احمد یہ مشن میں ) ہے۔ کیونکہ وہ نتیجہ نکال لیں گے کہ جن کی عربی دانی یہ ہے کہ
اس کی مثل لوگ نہیں لا سکتے تو ضرور ہے کہ قرآن دانی بھی انہیں میں ہو۔
اعجاز احمدی میں بہت سی پیشگوئیاں بھی کی ہیں اور اِنْ كُنْتُمْ فِي رَيْبٍ مِّمَّا
ایک تفسیری نکتہ نزلنا علی عبدِنَا فَأْتُوا بِسُورَةٍ مِنْ مِثْلِهِ (البقرۃ: ۴ ۲) اس میں مِنْ مِثْلِهِ
کے معنے بھی اکثر مفسرین نے کئے ہیں کہ اگر مقابلہ میں کوئی لکھ کر لاویں تو اس میں پیشگوئیاں بھی اسی
طرح ہوں جیسے قرآن شریف میں ہیں ۔
مخالفوں کی مخالفت کے تذکرہ پر فرمایا کہ
عدو شود سبب خیر گر خدا خواهد مخالف ما مور کی عمر کو بڑھاتے ہیں اور وہ گو یا سلسلہ نبوت کی
رونق کا باعث ہوتے ہیں ۔ ان کی مخالفت سے تحریک پیدا ہوتی اور خدا تعالیٰ کی غیرت جوش میں آتی
ہے جب مخالفت اٹھ جاتی ہے تو گو یا مامور بھی اپنا کام کر چکتا ہے اور وہ فتح یاب ہو کر اٹھایا جاتا ہے۔
دیکھو! جب تک کفار مکہ کی مخالفت کا زور شور رہا اس وقت تک بڑے بڑے اعجاز ظاہر ہوئے لیکن
جب إِذَا جَاءَ نَصْرُ اللَّهِ وَالْفَتْحُ ( النصر : ۲) کا وقت آیا اور یہ سورۃ اتری تو گویا آپ کے انتقال کا
وقت قریب آگیا۔ فتح مکہ کیا تھی آپ کے انتقال کا ایک مقدمہ تھی ۔ غرض ان مخالفانہ تحریکوں سے
بڑے بڑے فائدے ہوتے ہیں اور ہماری جماعت ان مخالفوں ہی میں سے نکل کر آئی ہے اور اگر
ل البدر جلد ا نمبر ۷ مورخه ۱۲ دسمبر ۱۹۰۲ ء صفحه ۵۱٬۵۰
یہ مخالفت نہ ہوتی تو اس زور شور سے تحریک اور تبلیغ نہ ہوتی ۔ کے
ایک ذرہ حرکت اور سکون نہیں کر سکتا جب تک آسمان پر اول حرکت
وجودی فرقہ کی حالت نہ ہوں۔ ذلت وجودی کی اس سے ہے کہ وہ اس مقام پر لغزش کھا جاتا
ہے۔ طریق تأدب یہ تھا کہ اس مقام پر ٹھہر جاتے اور جو فرق عبد اور معبود کا ہے اس سے آگے نہ
بڑھتے ۔ مگر وہ ایسے طریق پر ہیں کہ عملی حالت میں رہے جاتے ہیں۔ نماز روزہ سے آخر کار فارغ ہو
بیٹھتے ہیں ۔ بھنگ وغیرہ مسکرات استعمال کرنے لگ جاتے ہیں۔ دہریت میں اور ان میں انیس بیس کا
فرق ہے اور ان کی بیبا کی دلالت کرتی ہے کہ اس فرقہ میں خیر نہیں ہے۔ عیسائیوں نے ایک کو خدا بنا کر
آگ لگائی اور انہوں نے ہر ایک وجود کو خدا بنایا۔ ہندوؤں پر بھی ان کا بداثر پہنچا ہے حرمت کی پروا
نہیں ہے۔ اس لئے مناہی وغیرہ سب جائز رکھتے ہیں ۔ صورت پرست ہوتے ہیں نامحرموں پر
بد نظری کرتے ہیں اس زمانہ کا بگاڑ سخت ہے۔
اصل تقویٰ جس سے انسان دھویا جاتا ہے اور صاف
اصل تقولی دنیا سے اُٹھ گیا ہے ہوتا ہے اور جس کے لئے انبیاء آتے ہیں وہ دنیا سے اٹھ
گیا ہے کوئی ہو گا جو قَدْ أَفْلَحَ مَنْ زَكَّهَا ( الشمس : ١٠) کا مصداق ہوگا۔ پاکیزگی اور طہارت عمدہ تھے
ہے انسان پاک اور مطہر ہو تو فرشتے اس سے مصافحہ کرتے ہیں ۔ لوگوں میں اس کی قدر نہیں ہے
ور نہ ان کی لذات کی ہر ایک شئے حلال ذرائع سے ان کو ملے۔ چور چوری کرتا ہے کہ مال ملے لیکن اگر
وہ صبر کرے تو خدا اسے اور راہ سے مالدار کر دے۔ اسی طرح زانی زنا کرتا ہے اگر صبر کرے تو خدا اس
کی خواہش کو اور راہ سے پوری کر دے جس میں اس کی رضا حاصل ہو ۔ حدیث میں ہے کہ کوئی چور
چوری نہیں کرتا مگر اس حالت میں کہ وہ مومن نہیں ہوتا اور زانی زنا نہیں کرتا مگر اس حالت میں کہ وہ
مومن نہیں ہوتا جیسے بکری کے سر پر شیر کھڑا ہو تو وہ گھاس بھی نہیں کھا سکتی تو بکری جتنا ایمان بھی لوگوں کا
نہیں ہے اصل جڑا اور مقصود تقویٰ ہے جسے وہ عطا ہو تو سب کچھ پا سکتا ہے بغیر اس کے ممکن نہیں ہے کہ
انسان صغائر اور کبائر سے بچ سکے۔ انسانی حکومتوں کے احکام گناہوں سے نہیں بچا سکتے ۔ حکام
الحکم جلد ۶ نمبر ۴۴ مورخہ ۱۰ دسمبر ۱۹۰۲ء صفحہ ۷
ساتھ ساتھ تو نہیں پھرتے کہ ان کو خوف رہے۔ انسان اپنے آپ کو اکیلا : را کیلا خیال کر کے گناہ کرتا ہے ورنہ
ا ا وہ کبھی نہ کرے اور جب وہ اپنے آپ کو اکیلا سمجھتا ہے اس وقت وہ دہر یہ ہوتا ہے اور یہ خ ہے اور یہ خیال نہیں کرتا
کہ خدا میرے ساتھ ہے وہ مجھے دیکھتا ہے ورنہ اگر وہ یہ سمجھتا تو گناہ نہ کرتا۔ تقویٰ سے سب شے ہے
قرآن نے ابتدا اسی سے کی ہے إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَ إِيَّاكَ نَسْتَعِينُ (الفاتحة : ۵) سے بھی مراد تقویٰ
ہے۔ کہ انسان اگر چہ عمل کرتا ہے مگر خوف سے جرات نہیں کرتا کہ اسے اپنی طرف منسوب کرے اور
اسے خدا کی استعانت سے خیال کرتا ہے اور پھر اسی سے آئندہ کے لئے استعانت طلب کرتا ہے۔
پھر دوسری سورت بھی هُدًى لِلْمُتَّقِينَ سے شروع ہوتی ہے۔ نماز ، روزہ ، تقویٰ کے ثمرات زکوۃ وغیرہ سب اس وقت قبول ہوتا ہے جب انسان متقی ہو۔ اس وقت
خدا تمام داعی گناہ کے اٹھا دیتا ہے۔ بیوی کی ضرورت ہو تو بیوی دیتا ہے۔ دوا کی ضرورت ہوتو دوا دیتا
ہے۔ جس تھے کی حاجت ہو وہ دیتا ہے اور ایسے مقام سے روزی دیتا ہے کہ اسے خبر نہیں ہوتی ۔
ایک اور آیت قرآن شریف میں ہے اِنَّ الَّذِينَ قَالُوا رَبُّنَا اللَّهُ ثُمَّ اسْتَقَامُوا تَتَنَزَّلُ عَلَيْهِمُ
الْمَلائِكَةُ أَلَّا تَخَافُوا وَلَا تَحْزَنُوا ( حم السجدة: (۳) اس سے بھی مراد متقی ہیں ثُمَّ اسْتَقَامُوا یعنی
ان پر زلزلہ آئے ، ابتلا آئے ، آندھیاں چلیں مگر ایک عہد جو اس سے کر چکے اس سے نہ پھرے۔ پھر
آگے خدا فرماتا ہے کہ جب انہوں نے ایسا کیا اور صدق اور وفا دکھلایا۔ تو اس کا اجر یہ ملا تَتَنَزَّلُ عَلَيْهِمُ
المليكة یعنی ان پر فرشتے اترے اور کہا کہ خوف اور حزن مت کرو تمہارا خدا متوتی ہے۔ وَ ابْشِرُوا
بِالْجَنَّةِ الَّتِي كُنْتُمْ تُوعَدُونَ ( حم السجدة: ۳۲) اور بشارت ) بشارت دی کہ تم خوش ہو اس جنت سے اور اس
جنت سے یہاں مراد دنیا کی جنت ہے جیسے ہے وَ لِمَنْ خَافَ مَقَامَ رَبِّهِ جَنَّتُنِ (الرحمن : ۴۷) پھر
آگے ہے نَحْنُ أَوْلِيَؤُكُمْ فِي الْحَيُوةِ الدُّنْيَا وَ فِي الْآخِرَةِ ( حم السجدۃ:۳۲) دنیا اور آخرت میں
ہم تمہارے ولی اور متکفل ہیں۔
بعض لوگ وَ لِمَنْ خَافَ مَقَامَ رَبِّهِ جَنَّتُن کی آیت کے معارض مومن کی دنیوی زندگی ایک حدیث پیش کیا کرتے ہیں الدُّنْیا سجن المومن اس کے سِجْنُ لِلْمُؤْمِنِ
اصل معنے یہ ہیں کہ مومن کئی قسم کے ہوتے ۔ ہیں فَمِنْهُمْ ظَالِمُ لِنَفْسِهِ وَمِنْهُمْ مُّقْتَصِدٌ وَمِنْهُمْ
سَابِقٌ بِالْخَيْرَاتِ (فاطر : (۳۳) مقتصد سے مراد نفس لوامہ والے ہیں اور یہ تکالیف نفس لوامہ تک ہوتی
ہیں کہ اس میں انسان کے ساتھ کشاکش نفس امارہ کی ہوتی ہے وہ کہتا ہے کہ راحت اور آرام کی یہ
بات اختیار کر اور لوامہ وہ نہیں کرتا۔ اس وقت انسان مجاہدہ کرتا ہے اور نفس امارہ کو زیر کرتا ہے اور اسی
طرح جنگ ہوتی رہتی ہے حتی کہ امارہ شکست کھا جاتا ہے اور پھر نفس مطمئنہ رہ جاتا ہے۔
يَايَتُهَا النَّفْسُ الْمُطْمَئِنَّةُ ارْجِعِي إِلى رَبِّكِ رَاضِيَةً مَرْضِيَّةً ( الفجر : ۲۹،۲۸) یعنی تو میری
جنت میں داخل ہو جا اور اسی وقت ہو جا اور مومن کی جنت خود خدا ہے۔ یعنی جب وہ خدا کے بندوں
میں داخل ہوا، تو خدا تو انہیں میں ہے۔ اور وہ اس کے عباد میں آگیا تو اب اس حالت میں وہ سجن کہاں
رہا؟ ایک مرتبہ ہوتا ہے کہ اس وقت تک وہ تکالیف میں ہوتا ہے جیسے جب کنواں کھودا جاوے تو اس
سے مقصد یہ ہوتا ہے کہ پانی نکل آوے مطمئنہ ہونا اصل میں پانی نکالنا ہے۔ جب پانی نکل آیا۔
اب کھودنے کی ضرورت نہیں ہے تو اس آیت میں ظالم سے مراد نفس اتارہ والے اور مقتصد سے مراد
لوامہ والے اور سابق بالخیرات سے مراد مطمئنہ والے ہیں۔
یہ
ہوتی
پوری تبدیلی زندگی میں جب تک نہ آوے تب تک جنگ رہتی ہے اور لوامہ تک یہ جنگ ہے جب
ی ختم ہوئی تو پھر دار تنظیم میں آجاتا ہے۔ اس وقت اس کا ارادہ خدا کا ارادہ اس کی مرضی خدا کی مرضی
ہے اور ان باتوں میں لذت اٹھاتا ہے جن سے خدا خوش ہوتا ہے۔ ایک عارف جس کی خدا سے ذاتی
محبت ہو جاوے تو اگر خدا اسے بتلا بھی دیوے کہ تو دوزخی ہے خواہ عبادت کر خواہ نہ کر تو اس کی خوشی اسی
میں ہو گی کہ خواہ دوزخ میں جاؤں مگر میں ان عبادات سے رک نہیں سکتا جیسے افیونی کو جب افیون کی
عادت ہو جاتی ہے تو اسے کیسی ہی تکالیف ہوں اور خواہ گھلتا ہی جاتا ہے مگر افیون کو نہیں چھوڑتا۔جس
طرح دنیا میں نو جوانوں کو ہم دیکھتے ہیں کہ ان کو ایک دھن جب لگ جاوے تو خواہ والدین کتنار و کیں منع
کریں مگر وہ کسی کی نہیں سنتے اور اس دھن کی خوشی میں تکالیف کا بھی خیال نہیں ہوتا۔ ایسا ہی اس مومن
عارف کامل کا حال ہوتا ہے کہ اسے اس بات کا خیال بھی نہیں ہوتا کہ اجر ملے گا یا نہیں۔ یہ مقام آخری
مقام ہے جہاں سلوک کا سلسلہ ختم ہوتا ہے اور اس کے سوا چارہ نہیں ۔ اس حالت میں کسی سہارے پر
اس کے جوش نہیں ہوتے۔ کیونکہ جب تک انسان کسی سہارے سے کام کرتا ہے تو ممکن ہے کہ شیطان
اس میں کسی وقت دخل دیوے۔ مگر یہاں ذاتی محبت کے مقام میں سہارا نہیں ہوتا جیسے ماں اور بچے کے
جو تعلقات ذاتی محبت کے ہیں ان میں انسان تفرقہ نہیں ڈال سکتا۔ ماں کی فطرتی محبت ایک دوسرے
سے ملاتی ہے مثل مشہور ہے ماں مارے اور بچہ ماں ماں پکارے اسی طرح اہل اللہ خدا کی مار کھا کر
کہاں جاسکتے ہیں۔ بلکہ مار پڑے تو وہ ایک قدم اور بڑھاتے ہیں دوسرے تعلقات میں خدا کی محبت کا
جلال زور کے ساتھ نزول نہیں ہوتا جیسے جب انسان کسی کو اپنا نو کر سمجھتا ہے اور خیال ہوتا ہے کہ یہ نوکری
اس لئے کرتا ہے کہ اس کی اجرت ملے تو اس کی طرف محبت کامل کا التفات نہیں ہوتا اور وہ ایک نوکر شمار
ہوتا ہے۔ مگر جب کوئی شخص خدمت کرتا ہے اور آقا کو معلوم ہو کہ یہ نوکری کی خواہش سے نہیں کرتا تو
آخر کار بیٹوں میں شمار ہوتا ہے۔ خدا بڑا خزانہ ہے۔ خدا بڑی دولت ہے۔
غفلت غیر معلوم اسباب سے ہے۔ بعض وقت انسان نہیں جانتا اور ایک
استغفار کی حقیقت دفعه ی زنگ اور تیرگی اس کے قلب پر آجاتی ہے۔ اس لئے استغفار
ی
ہے۔ اس کے یہ معنے ہیں کہ وہ زنگ اور تیرگی نہ آوے۔ عیسائی لوگ اپنی بیوقوفی سے اعتراض کرتے
ہیں کہ اس سے سابقہ گناہوں کا ثبوت ملتا ہے۔ اصل معنے اس کے یہ ہیں کہ گناہ صادر نہ ہوں ورنہ اگر
استغفار سابقہ صادر شدہ گناہوں کی بخشش کے معنے رکھتا ہے تو وہ بتلاویں کہ آئندہ گناہوں کے نہ صادر
ہونے کے معنوں میں کون سا لفظ ہے۔ غفر اور کفر کے ایک ہی معنے ہیں ۔ تمام انبیاء اس کے محتاج تھے
جتنا کوئی استغفار کرتا ہے اتنا ہی معصوم ہوتا ہے۔ اصل معنے یہ ہیں کہ خدا نے اسے بچا یا معصوم کے معنے
مستغفر کے ہیں ۔
عیسویت کی ترقی پر فرمایا کہ
عیسائیت جو ترقی انہوں نے کرنی تھی وہ کر چکے پورے طور پر انسان کو خدا بنالیا۔ اگر انسان
خدا بن سکتا ہے تو پکٹ سے کیوں ناراض ہیں ۔ بہت خدامل جاویں گے تو طاقت زیادہ ہوگی ۔
بوقت ظهر )
جلد سوم
پر
بغیر عذر کے دعوت رڈ کرنا اچھی بات نہیں ایک خادم نے عرض کی کہ ایک تقریب اس کے ہاں خوشی ہے اور کچھ کھانے کا انتظام
کیا گیا ہے حضور بھی شام کو تشریف لا کر کھانا وہیں تناول فرماویں تو عین سعادت ہے۔
فرمایا ۔ دعوت راحت کے واسطے ہوتی ہے۔ مجھے ایسی مرض ہے کہ دن کے آخری حصہ میں وہ عود
کرتی ہے اور میں بالکل چل پھر نہیں سکتا ۔ اسی لئے دیکھتے ہو کہ پھرنے کا وقت صبح کا رکھا ہے ابھی بھی
نماز سے پیشتر پاؤں سرد ہو رہے تھے تو میں دوا پی کر آیا ہوں خیال آتا ہے کہ گھڑی گھڑی کیا کہوں کہ
سرد ہو رہا ہوں اس لئے افتاں خیزاں آجاتا ہوں ۔ اس لئے شام کو میں جا نہیں سکتا ورنہ دعوت کا رڈ کرنا
تو اچھی بات نہیں ہے مگر جب بیمار ہو تو انسان مجبور ہے۔
مغرب کی نماز سے چند منٹ ماہ رمضان کی عظمت اور اُس کے روحانی اثرات پیشت ماہ رمضان کا چاند دیکھا
گیا۔ حضور علیہ الصلوۃ والسلام مغرب کی نماز گزار کر مسجد کی سقف پر تشریف لے گئے کہ چاند کو دیکھیں اور
دیکھا اور پھر مسجد میں تشریف لائے۔ فرمایا کہ
رمضان گذشتہ ایسا معلوم ہوتا ہے جیسے کل گیا تھا ۔ شَهْرُ رَمَضَانَ الَّذِي أُنْزِلَ فِيهِ الْقُرْآنُ
(البقرۃ : ۱۸۶) بھی ایک فقرہ ہے جس سے ماہ رمضان کی عظمت معلوم ہوتی ہے۔ صوفیا نے لکھا ہے کہ
یہ ماہ تنویر قلب کے لئے عمدہ مہینہ ہے۔ کثرت سے اس میں مکاشفات ہوتے ہیں۔ صلوۃ تزکیہ نفس کرتی
ہے اور صوم ( روزہ) تجلی قلب کرتا ہے۔ تزکیہ نفس سے مراد یہ ہے کہ نفس امارہ کی شہوات سے بُعد
حاصل ہو جاوے اور تجلی قلب سے یہ مراد ہے کہ کشف کا درواز ہ اس پر کھلے کہ خدا کو دیکھ لیوے۔ پس
أُنْزِلَ فِيهِ القُرآن میں یہی اشارہ ہے اس میں شک و شبہ کوئی نہیں ہے روزہ کا اجر عظیم ہے لیکن امراض اور
اغراض اس نعمت سے انسان کو محروم رکھتے ہیں مجھے یاد ہے کہ جوانی کے ایام میں میں نے ایک دفعہ خواب
میں دیکھا کہ روزہ رکھنا سنت اہلِ بیت ہے۔ میرے حق میں پیغمبر خدا نے فرمایا سَلْمَانُ مِنَّا أَهْلَ
الْبَيْتِ - سَلْمَانُ یعنی الصُّلْحُ کہ اس شخص کے ہاتھ سے دو صلح ہوں گی ۔ ایک اندرونی دوسری بیرونی
اور یہ اپنا کام رفق سے کرے گا نہ کہ شمشیر سے۔ اور میں مشرب حسین پر نہیں ہوں کہ جس نے جنگ کی
بلکہ مشرب حسن پر ہوں کہ جس نے جنگ نہ کی میں نے سمجھا کہ روزہ کی طرف اشارہ ہے چنانچہ میں
نے چھ ماہ تک روزے رکھے۔ اس اثنا میں میں نے دیکھا کہ انوار کے ستونوں کے ستون آسمان پر
جا رہے ہیں یہ امر مشتبہ ہے کہ انوار کے ستون زمین سے آسمان پر جاتے تھے یا میرے قلب سے لیکن
یہ سب کچھ جوانی میں ہو سکتا تھا اور اگر اس وقت میں چاہتا تو چار سال تک روزہ رکھ سکتا تھا۔
ه
نشاط نوجوانی تا به سی سال
چو چہل آمد فرو ریزد پر و بال
اب جب سے چالیس سال گزر گئے دیکھتا ہوں کہ وہ بات نہیں ۔ ورنہ اول میں بٹالہ تک کئی بار
پیدل چلا جاتا اور پیدل آتا اور کوئی کسل اور ضعف مجھے نہ ہوتا اور اب تو اگر پانچ یا چھ میل بھی جاؤں تو
تکلیف ہوتی ہے چالیس سال کے بعد حرارت غریزی کم ہونی شروع ہو جاتی ہے خون کم پیدا ہوتا ہے
اور انسان کے اوپر کئی صدمات رنج و غم کے گذرتے ہیں ۔ اب کئی دفعہ دیکھا ہے کہ اگر بھوک کے علاج
میں زیادہ دیر ہو جائے تو طبیعت بے قرار ہو جاتی ہے۔
خدا تعالیٰ کے احکام دو قسموں میں تقسیم ہیں۔ ایک عبادات
عبادات مالی و عبادات بدنی مالی دوسرے عبادات ہانی۔ عبادات مالی تو اس کے لئے اسی
ہیں جس کے پاس مال ہو اور جن کے پاس نہیں وہ معذور ہیں اور عبادات بدنی کو بھی انسان عالم جوانی
میں ہی ادا کر سکتا ہے ورنہ ساٹھ سال جب گزرے تو طرح طرح کے عوارضات لاحق ہوتے ہیں
نزول الماء وغیرہ شروع ہو کر بینائی میں فرق آجاتا ہے۔ یہ ٹھیک کہا کہ پیری و صد عیب اور جو کچھ انسان
جوانی میں کر لیتا ہے اسی کی برکت بڑھاپے میں بھی ہوتی ہے اور جس نے جوانی میں کچھ نہیں کیا اسے
بڑھاپے میں بھی صد با رنج برداشت کرنے پڑتے ہیں۔
ع
موئے سفید از اجل آرد پیام
میں
انسان کا یہ فرض ہونا چاہیے کہ حسب استطاعت خدا کے فرائض بجالا وے۔روزہ کے بارے
ا خدا فرماتا ہے وَ اَنْ تَصُومُوا خَيْرٌ لَكُمْ (البقرة : ۱۸۵) یعنی اگر تم روزہ رکھ بھی لیا کرو تو تمہارے
واسطے بڑی خیر ہے۔
ایک دفعہ میرے دل میں آیا کہ فدیہ کس لئے مقرر کیا گیا ہے تو معلوم ہوا کہ توفیق
فدیہ کی غرض کے واسطے ہے۔ تاکہ روزہ کی توفیق اس سے حاصل ہو۔ خدا ہی کی ذات ہے جو
توفیق عطا کرتی ہے اور ہر شے خدا ہی سے طلب کرنی چاہیے ۔ خدا تعالیٰ تو قادر مطلق ہے وہ اگر چاہے
تو ایک مدقوق کو بھی روزہ کی طاقت عطا کر سکتا ہے تو فدیہ سے یہی مقصود ہے کہ وہ طاقت حاصل ہو
جاوے اور یہ خدا کے فضل سے ہوتا ہے۔ پس میرے نزدیک خوب ہے کہ دعا کرے کہ الہی یہ تیرا
ایک مبارک مہینہ ہے اور میں اس سے محروم رہا جاتا ہوں اور کیا معلوم کہ آئندہ سال زندہ رہوں یا نہ۔
یا ان فوت شدہ روزوں کو ادا کر سکوں یا نہ۔ اور اس سے توفیق طلب کرے تو مجھے یقین ہے کہ ایسے دل
کو خدا طاقت بخش دے گا۔
اگر خدا چاہتا تو دوسری امتوں کی طرح اس امت میں کوئی قید نہ رکھتا مگر اس
روزہ کی فرضیت نے قیدیں بھلائی کے واسطے رکھی ہیں میرے نزدیک اصل یہی
ہے کہ جب انسان صدق اور کمال اخلاص سے باری تعالیٰ میں عرض کرتا ہے کہ اس مہینے میں تو مجھے اور
محروم نہ رکھ تو خدا اسے محروم نہیں رکھتا اور ایسی حالت میں اگر انسان ماہ رمضان میں بیمار ہو جاوے تو یہ
بیماری اس کے حق میں رحمت ہوتی ہے۔ کیونکہ ہر ایک عمل کا مدار نیت پر ہے مومن کو چاہیے کہ وہ اپنے
سے اپنے آپ کو خدا تعالیٰ کی راہ میں دلاور ثابت کر دے جو شخص کہ روزے سے محروم رہتا۔ رہتا ہے مگر
اس کے دل میں یہ نیت درد دل سے تھی کہ کاش میں تندرست ہوتا اور روزہ رکھتا اور اس کا دل اس بات
وجود سے ا۔
کے لئے گریاں ہے تو فرشتے اس کے لئے روزے رکھیں گے بشرطیکہ وہ بہانہ جو نہ ہو تو خدا تعالیٰ ہرگز
اسے ثواب سے محروم نہ رکھے گا۔
یہ ایک بار یک امر ہے کہ اگر کسی شخص پر ( اپنے نفس کی کسل کی وجہ سے روزہ گراں ہے اور وہ
اپنے خیال میں گمان کرتا ہے کہ میں بیمار ہوں اور میری صحت ایسی ہے کہ اگر ایک وقت نہ کھاؤں تو
فلاں فلاں عوارض لاحق حال ہوں گے اور یہ ہو گا اور وہ ہو گا تو ایسا آدمی جو خدا کی نعمت کو خود اپنے
او پر گراں گمان کرتا ہے ۔ کب اس ثواب کا مستحق ہوگا ۔ ہاں وہ شخص جس کا دل اس بات سے خوش
ہے کہ رمضان آ گیا اور اس کا منتظر میں تھا کہ آوے اور روزہ رکھوں اور پھر وہ بوجہ بیماری کے نہیں
رکھ سکا تو وہ آسمان پر روزے سے محروم نہیں ہے ۔ اس دنیا میں بہت لوگ بہا نہ بجو ہیں اور وہ خیال
کرتے ہیں کہ ہم جیسے اہل دنیا کو دھوکا دے لیتے ہیں ویسے ہی خدا کو فریب دیتے ہیں ۔ بہانہ جو
اپنے وجود سے آپ مسئلہ تراش کرتے ہیں اور تکلفات شامل کر کے ان وسائل کو صحیح گردانتے ہیں لیکن
خدا کے نزدیک وہ صحیح نہیں ہے تکلفات کا باب بہت وسیع ہے ۔ اگر انسان ، خدا چاہے تو اس کی رُو
سے ساری عمر بیٹھ کر نماز پڑھتا رہے اور رمضان کے روزے بالکل ہی نہ رکھے مگر خدا اس کی نیت
اور ارادہ کو جانتا ہے جو صدق اور اخلاص سے رکھتا ہے۔ خدا جانتا ہے کہ اس کے دل میں درد ہے
اور خدا اسے ثواب سے زیادہ بھی دیتا ہے کیونکہ درد دل ایک قابل قدر شے ہے۔ حیلہ جو انسان
تاویلوں پر تکیہ کرتے ہیں لیکن خدا کے نزدیک یہ تکیہ کوئی ٹھے نہیں ۔ جب میں نے چھ ماہ روزے
رکھے تھے تو ایک دفعہ ایک طائفہ انبیاء کا مجھے ملا ( کشف میں ) ۔ اور انہوں نے کہا تو نے کیوں
اپنے نفس کو اس قدر مشقت میں ڈالا ہوا ہے ، اس سے باہر نکل ۔ اسی طرح جب انسان اپنے آپ کو
خدا کے واسطے مشقت میں ڈالتا ہے تو وہ خود ماں باپ کی طرح رحم کر کے اسے کہتا ہے کہ تو کیوں
مشقت میں پڑا ہوا ہے۔
یہ لوگ ہیں کہ تکلف سے اپنے آپ کو مشقت سے محروم رکھتے ہیں۔
خدا تعالیٰ کی شفقت اس لئے خدا ان کو دوسری مشقتوں میں ڈالتا ہے اور نکالتا نہیں
اور
دوسرے جو خود مشقت میں پڑتے ہیں ان کو وہ آپ نکالتا ہے۔ انسان کو واجب ہے کہ اپنے نفس پر
آپ شفقت نہ کرے بلکہ ایسا بنے کہ خدا اس کے نفس پر شفقت کرے کیونکہ انسان کی شفقت اس
کے نفس پر اس کے واسطے جہنم ہے اور خدا کی شفقت جنت ہے۔ ابراہیم علیہ السلام کے قصہ پر غور کرو