۲ دسمبر ۱۹۰۲ء بروز سہ شنبہ

ملفوظات (جلد 3)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

کہ جو آگ میں گرنا چاہتے ہیں تو ان کو ( خدا ) آگ سے بچاتا ہے اور جو خود آگ سے بچنا چاہتے
ہیں وہ آگ میں ڈالے جاتے ہیں۔ یہ سلم ہے اور یہ اسلام ہے کہ جو کچھ خدا کی راہ میں پیش آوے
اس سے انکار نہ کرے اگر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اپنی عصمت کی فکر میں خود لگتے تو والله
يَعْصِمُكَ مِنَ النَّاسِ ( المائدة : ۶۸ ) کی آیت نہ نازل ہوتی ۔ حفاظت الہی کا یہی سر ہے۔
او پر کی تقریر فارسی زبان میں تھی میں نے افادہ عام کی خاطر اردو میں ترجمہ کر کے لکھی۔ ایڈیٹر )
لو
۲ دسمبر ۱۹۰۲ء
بروز سه شنبه
عصر کے وقت جب حضور کی خدمت میں یہ بات با یہ بات پیش کی گئی کہ
مولوی ثناء اللہ کی حیلہ جوئی شاء اللہ لکھا ہے کہ میری موت کی پینگوئی کرو تو حضور نے
فرمایا کہ
یہ حیلہ ہے ورنہ وہ جانتا ہے کہ ہم حکومت سے معاہدہ کر چکے ہیں کہ موت کی پیشگوئی نہ کریں گے
اس لئے دیدہ دانستہ لکھتا ہے۔ ورنہ ہم نے جو لکھ دیا ہے وہ خود حسب شرائط شائع کر دے کہ جو کا ذب
ہے وہ پیشتر مر جاوے۔ اسے اس طرح لکھنے سے کیوں خوف آتا ہے اس طرح نہ لکھنا اور ہمیں لکھنا کہ
پیشگوئی کریں یہ صرف حیلہ جوئی ہے۔ ہے۔
۱۳ دسمبر ۱۹۰۲ء بروز چهارشنبه (بوقت مغرب )
استغفار کی حقیقت
ماسٹر عبدالرحمان صاحب نو مسلم تھرڈ ماسٹر مدرسہ تعلیم الاسلام قادیان عیسائی نو
پرچہ اپنی فینی سے ایک مضمون سناتے رہے۔ جو کہ کسی نے انگریزی رسالہ
ریویو آف آف ) ریلیجنز میں سے لفظ ذنب کے معانی پر مخالفانہ رنگ میں لکھا ہے کہ لفظ ذنب ایک ایسا لفظ
البدر جلد ا نمبر۷ مورخہ ۱۲ دسمبر ۱۹۰۲ صفحه ۵۱ تا ۵۳
البدر جلد نمبرے مورخہ ۱۲ دسمبر ۱۹۰۲ ء صفحہ ۵۳

ہے جو کہ قرآن میں کبائر گناہ پر بولا گیا ہے اور مرزا صاحب اس کے معانی کو وسعت دے کر جب یہ لفظ
نبیوں کے حق میں آوے تو اس کے اور معنے کرتے ہیں اور جب عوام الناس پر بولا جاوے تو اور معنے کرتے
ہیں اور یہ لفظ اپنے معانی پر استعمال ہوتا ہے کہ گذشتہ گناہ جو انسان کر چکا ہے اس کی معافی طلب کی
جاوے۔ اس سے اس نے استدلال کیا ہے کہ ضرور ہے کہ پیغمبر خدا ( محمد صلی اللہ علیہ وسلم ) سے گناہ سرزد
ہوئے ہوں۔
اس کے جواب میں حضرت اقدس نے فرمایا کہ
اگر استغفار کے لیے معنے ہیں کہ گذشتہ گناہوں سے معافی ہو تو پھر بتلاویں کہ آئندہ گنا ہوں سے
محفوظ رہنے کے لئے کون سا لفظ ہے۔ گناہ سے حفاظت یعنی عصمت تو انسان کو استغفار سے ملتی ہے کہ
انسان خدا سے چاہے کہ ان قومی کا ظہور اور بروز ہی نہ ہو۔ جو معاصی کی طرف کھینچتے ہیں۔ کیونکہ جیسے
انسان کو اس بات کی ضرورت ہے کہ گذشتہ گناہ اس کے بخشے جاویں اسی طرح اس بات کی ضرورت بھی
ہے کہ آئندہ اس کے قومی سے گناہ کا ظہور و بروز نہ ہو۔ یہ مسئلہ بھی قابل دعا کے ہے۔ ورنہ یہ کیا بات
ہے کہ جب گناہ میں مبتلا ہو تو اس وقت تو دعا کرے اور آئندہ گناہوں سے محفوظ رہنے کی دعا نہ
کرے۔ اگر انجیل میں یہ دعا نہیں ہے تو پھر وہ کتاب ناقص ہے۔ انجیل میں لکھا ہے مانگو تو دیا جاوے
گا۔ پس آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے استغفار مانگا آپ کو دیا گیا مسیح نے نہ مانگا ان کو نہ دیا گیا۔
غرضیکہ طبعی تقسیم قرآن نے کی ہے کہ گناہ سے حفاظت کے ہر ایک پہلو کو دیکھ کر استغفار کا لفظ رکھا ہے
کیونکہ انسان دونو راہ کا محتاج ہے کبھی گناہ کی معافی کا کبھی اس امر کا کہ وہ قومی ظهور و بروز نہ کریں۔
ورنہ یہ کب ممکن ہے کہ قومی خدا کی حفاظت کے بغیر خود بخود بچے رہیں وہ کتاب کامل ہے جس نے
دونوں قسم کی تعلیم بتلائی اور عقل اور ضرورت خود دونوں قسم کی دعا کا تقاضا کرتی ہے۔
پھر دیکھو کہ ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے تو کسی کے ہاتھ پر تو بہ بھی نہیں کی کہ آپ کا گنہگار ہونا
ثابت ہو۔ حالانکہ مسیح نے تو یحیی کے ہاتھ پر گناہوں کی توبہ کی۔ اور ان سے تو یحییٰ ہی اچھا رہا جس نے
کسی کی بیعت نہ کی ۔ اب بتلاؤ کس کا گنہگار ہونا ثابت ہے۔ اور اگر مسیح گناہ سے صاف تھا تو اس نے

آج 10 میں سے 10 باقی