۸ دسمبر ۱۹۰۲ء بروز دو شنبہ (بوقتِ عصر)
ملفوظات (جلد 3)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
تصرف کرنا گناہ ہے۔ انسان ایک آدمی کو بد خیال کرتا ہے اور پھر آپ اس سے بدتر ہو جاتا ہے۔
کتابوں میں میں نے ایک قصہ پڑھا ہے کہ ایک بزرگ اہل اللہ تھے انہوں نے ایک دفعہ عہد کیا کہ
میں اپنے آپ کو کسی سے اچھا نہ سمجھوں گا ایک دفعہ ایک دریا کے کنارے پہنچے کہ ایک شخص ایک جوان
عورت کے ساتھ کنارے پر بیٹھا روٹیاں کھا رہا ہے اور ایک بوتل پاس ہے اس میں سے گلاس بھر بھر
کر پی رہا ہے ان کو دور سے دیکھ کر اس نے کہا کہ میں نے عہد تو کیا ہے کہ اپنے کو کسی سے اچھا نہ خیال
کروں گا۔ مگر ان دونوں سے تو میں اچھا ہی ہوں۔ اتنے میں زور سے ہوا چلی اور دریا میں طوفان آیا۔
ایک کشتی آرہی تھی وہ غرق ہو گئی وہ مرد جو کہ عورت کے ساتھ روٹی کھا رہا تھا اٹھا اور غوطہ لگا کر چھ
آدمیوں کو نکال لایا اور ان کی جان بچ گئی پھر اس نے اس بزرگ کو مخاطب ہو کر کہا کہ تم اپنے آپ کو مجھ
سے اچھا خیال کرتے ہو۔ میں نے تو چھ کی جان بچائی ہے اب ایک باقی ہے اسے تم نکالو۔ یہ سن کر وہ
بہت حیران ہوا اور پھر اس سے پوچھا کہ تم نے یہ میرا ضمیر کیسے پڑھ لیا اور یہ معاملہ کیا ہے؟ تب
اس جوان نے بتلایا کہ اس بوتل میں اسی دریا کا پانی ہے شراب نہیں ہے اور یہ عورت میری ماں ہے
اور میں ایک ہی اس کی اولاد ہوں ۔ قومی اس کے مضبوط ہیں اس لئے جو ان نظر آتی ہے۔ خدا نے مجھے
مامور کیا تھا کہ میں اسی طرح کروں تا کہ تجھے سبق حاصل ہو۔
پھر فرمایا کہ
خضر کا قصہ بھی اسی بنا پر معلوم ہوتا ہے سوء ظن جلدی سے کرنا اچھا نہیں ہوتا۔ تصرف فی العباد ایک نازک امر
لے
ہے اس نے بہت سی قوموں کو تباہ کر دیا کہ انہوں نے انبیاؤں اور ان کے اہلِ بیت پر بدظنیاں کیں ۔ اے
۱۸ دسمبر ۱۹۰۲ء
بروز دوشنبه ( بوقت عصر )
اس وقت نماز سے قبل آپ نے ایک رؤیا سنائی ۔
ایک رویا میں دیکھتا ہوں کہ ایک جگہ پر وضو کرنے لگا تومعلوم ہوا کہ وہ زمین پولی ہے اور اس
ل البدر جلد نمبرے مورخہ ۱۲ دسمبر ۱۹۰۲ ء صفحه ۵۴
کے نیچے ایک فارسی چلی جاتی ہے میں نے اس میں پاؤں رکھا تو دھس گیا اور خوب یاد ہے کہ پھر میں
نیچے ہی نیچے چلا گیا۔ پھر ایک جست کر کے میں اوپر آگیا اور ایسا معلوم ہوتا ہے کہ میں ہوا میں تیر رہا
ہوں اور ایک گڑھا ہے مثل دائرے کے گول اور اس قدر بڑا جیسے یہاں سے نواب صاحب کا گھر ۔
اور میں اُس پر اِدھر سے اُدھر اور اُدھر سے ادھر تیر رہا ہوں سید محمد احسن صاحب کنارہ پر تھے۔ میں
نے ان کو بلا کر کہا کہ دیکھ لیجیے کہ لیجیے کہ عیسی تو پانی پر چلتے تھے اور میں ہوا؟ تھے اور میں ہوا پر تیر رہا ہوں اور میرے خدا کا فضل
ان سے بڑھ کر مجھ ۔ پر ہے۔ حامد علی میرے ساتھ ہے اور اس گڑھے پر ہم نے کئی پھیرے کئے۔ نہ
ہاتھ نہ پاؤں ہلانے پڑتے ہیں اور بڑی آسانی سے ادھر ادھر تیر رہے ہیں ایک بجنے میں بیس منٹ
باقی تھے کہ میں نے یہ خواب دیکھا۔
( بوقت مغرب )
ایک شخص امرتسری نے حضرت اقدس بات وہ کرنی چاہیے جس سے لڑائی کا خاتمہ ہو کو بہت بخش اور گندی گالیاں دی
تھیں ۔ ایک با غیرت آپ کے مخلص خادم نے اس کا جواب درشتی سے دینا چاہا تھا۔
حضرت اقدس نے فرمایا کہ
جوش کے مقابلہ پر جوش ہو تو فساد کا باعث ہوتا ہے اور بات وہ کرنی چاہیے جس سے لڑائی کا
خاتمہ ہو۔ اگر ہم بدی کا جواب اس حد تک کی بدی سے دیویں تو پھر ہمارے کاروبار میں برکت نہیں
رہتی ۔ جوش اور اشتعال کے وقت کے لکھے ہوئے مضامین میں فصاحت و بلاغت جاتی رہتی ہے۔
فصاحت اور بلاغت نرمی کا بیٹا ( فرزند ) ہے جس قدر نرمی ہو گی اسی قدر عبارت فصیح ہو گی ۔ اہل حق کو ہوگی ۔
درہم برہم نہ ہونا چاہیے۔ گندی بات قابل جواب ہی نہیں ہوا کرتی ۔
اصحاب کبار میں سے ایک نے ایک شے طلب کی ۔ احباب سے حضور کی شفقت حضرت اقدس اس وقت خود اٹھ کر اندر تشریف لے گئے
اور وہ شے لا کر دی۔
البدر جلد نمبرے مورخہ ۱۲ دسمبر ۱۹۰۲ ء صفحه ۵۵