۱۵ دسمبر ۱۹۰۲ء بروز دو شنبہ (بوقتِ مغرب)

ملفوظات (جلد 3)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

ہوتی ہے بار ہا آزمایا ہے کہ جب اسے لے کر منہ میں رکھا اور چبایا اور اس کا اثر دانت پر پہنچا کیسا ہی
سخت درد کیوں نہ ہو آرام ہو جاتا ہے۔
که
ایک ڈاکٹر صاحب نے کہا کہ کارا بارا اور کاربولک ایک ہی تھے معلوم ہوتی ہے۔ حضرت نے فرمایا
یہ عربی لفظ قلع و برا ہوگا نہ کہ کار بولک ۔
مولوی عبدالکریم صاحب نے ایک شہادت پر گورداسپور جانا تھا۔ اس
قِيَامَ فِي مَا أَقَامَ اللهُ پر مولوی صاحب نے کہا کہ میں یہاں سے باہر جانا نہیں چاہتا مگر
اب تو اللہ تعالیٰ لے چلا ہے خود تو میں نہیں جاتا۔ حضرت اقدس نے فرمایا کہ
قِيَامُ فِي مَا أَقَامَ اللهُ یہی تو ہے۔
طاعون کے ذکر پر فرمایا کہ
طاعون کا علاج اس کے لئے جونک کا لگانا اور زیادہ مقدار میں مگنیشیا کا جلاب دے کر پھر
کیوڑہ اور نریسی وغیرہ مصفی خون ادویہ کا استعمال کرنا بہت مفید اور مجرب ہے کیونکہ اس میں خونی وسود اوی
لے
مواد ہوتے ہیں۔ یہ ان دونوں کا علاج ہے۔ اے
۱۵ دسمبر ۱۹۰۲ء بروز دوشنبه (بوقت مغرب )
نماز ادا کر کے حضرت اقدس تشریف لے جانے لگے تو مفتی محمد صادق صاحب سر درد اور متلی کا علاج
حضرت اقدس نے فرمایا کہ
۔ نے سر درد اور کچھ متلی وغیرہ کی شکایت کی ۔
آج شب کو کھانا نہ کھانا اور کل روزہ نہ رکھنا سکنجبین پی کر اس سے قے کر دو۔
ل البدر جلد نمبر ۹ مورخه ۲۶ دسمبر ۱۹۰۲ء صفحه ۶۶

اور پھر مفتی صاحب کے مکان کی نسبت دریافت کر کے فرمایا کہ صفائی رکھنے کی تاکید اس کے مالکوں کو کہو کہ روشندان نکال دیں اور آج کل گھروں
میں خوب صفائی رکھنی چاہیے کپڑوں کو بھی ستھرا رکھنا چاہیے۔ آج کل دن بہت سخت ہیں اور ہوا زہریلی
ہے اور صفائی کا رکھنا تو سنت ہے۔ قرآن شریف میں بھی لکھا ہے وَثِيَابَكَ فَطَهِّرُ وَالرُّجْزَ فَاهْجُرُ
(المدثر : ۶۰۵ ) ۔
یہ کلام حضرت کا ہم نے بالواسطہ سن کر لکھا ہے ۔ (ایڈیٹر )
( بوقت عشاء )
تین اشخاص نے آپ کے ہاتھ پر بیعت بیعت کے ساتھ عمل صالح ضروری ہے کی بعد بیت آپ نے مباھین کی طرف
مخاطب ہو کر فرمایا کہ
آدمی کو بیعت کر کے صرف یہی نہ ماننا چاہیے کہ یہ سلسلہ حق ہے اور اتنا ماننے سے اسے برکت
ہوتی ہے آج کل بلا کا زمانہ ہے طاعون ہر طرف پھیل رہی ہے صرف ماننے سے اللہ تعالیٰ خوش نہیں ہوتا
جب تک اچھے عمل نہ ہوں ۔ کوشش کرو کہ جب اس سلسلہ میں داخل ہوئے ہو تو نیک بنو، متقی بنو، ہر ایک
بدی سے بچو۔ یہ وقت دعاؤں سے گزارو۔ رات اور دن تضرع میں لگے رہو جب ابتلا کا وقت ہوتا ہے تو خدا
کا غضب بھی بھڑ کا ہوا ہوتا ہے۔ ایسے وقت میں دعا، تضرع ، صدقہ خیرات کرو۔ زبانوں کو نرم رکھو۔ استغفار کو
اپنا معمول بناؤ۔ نمازوں میں دعائیں کرو مثل مشہور ہے منتیں کرتا ہوا کوئی نہیں کرتا۔ نراماننا انسان کے
کام نہیں آتا اگر انسان مان کر پھر اسے پس پشت ڈال دے تو اسے فائدہ نہیں ہوتا پھر اس کے بعد یہ
شکایت کرنی کہ بیعت سے فائدہ نہیں ہوا بے سود ہے۔ خدا تعالیٰ صرف قول سے راضی نہیں ہوتا۔
قرآن شریف میں اللہتعالی نے کے ساتھ صلح رکھا قرآن شریف میں اللہ تعالیٰ نے ایمان کے ساتھ عمل صالح بھی رکھا عمل صالح کی تعریف سے عمل صالح اسے کہتے ہیں جس میں ایک ذرہ بھر فسد نہ ہو ۔
یاد رکھو کہ انسان کے عمل پر ہمیشہ چور پڑا کرتے ہیں وہ کیا ہیں ۔ ریا کاری ( کہ جب انسان دکھاوے

کے لئے ایک عمل کرتا ہے ) مجب ( کہ وہ عمل کر کے اپنے نفس میں خوش ہوتا ہے ) اور قسم قسم کی
بدکاریاں اور گناہ جو اس سے صادر ہوتے ہیں۔ ان سے اعمال باطل ہو جاتے ہیں ۔ عملِ صالحہ وہ ہے
جس میں ظلم ، عجب ، ریا، تکبر اور حقوق انسانی کے تلف کرنے کا خیال تک نہ ہو جیسے آخرت میں عملِ صالحہ
سے بچتا ہے ویسے ہی دنیا میں بھی بچتا ہے اگر ایک آدمی بھی گھر بھر میں عملِ صالحہ والا ہو تو سب گھر بچا
رہتا ہے۔ سمجھ لو کہ جب تک تم میں عملِ صالحہ نہ ہو صرف ماننا فائدہ نہیں کرتا۔ ایک طبیب نسخہ لکھ کر دیتا
ہے تو اس سے یہ مطلب ہوتا ہے کہ جو کچھ اس میں لکھا ہے وہ لے کر پیوے اگر وہ ان دواؤں کو استعمال
نہ کرے اور نسخہ لے کر رکھ چھوڑے تو اسے کیا فائدہ ہوگا۔
۔
اب اس وقت تم نے توبہ کی ہے اب آئندہ خدا دیکھنا چاہتا ہے کہ اس
استغفار کی ضرورت تو بہت اپنے آپ کوتم نے کتنا صاف کیا اب زمانہ ہے کہ خدا تقوی سے
ا
کے ذریعہ سے فرق کرنا چاہتا ہے۔ بہت لوگ ہیں کہ خدا پر شکوہ کرتے ہیں اور اپنے نفس کو نہیں دیکھتے
کے اپنے نفس کے ظلم ہی ہوتے ہیں ورنہ اللہ تعالیٰ رحیم اور کریم ہے۔
انسان کےا۔
بعض آدمی ایسے ہیں کہ ان کو گناہ کی خبر ہوتی ہے اور بعض ایسے کہ ان کو گناہ کی خبر بھی نہیں ہوتی ۔
اسی لئے اللہ تعالیٰ نے ہمیشہ کے لئے استغفار کا التزام کرایا ہے کہ انسان ہر ایک گناہ کے لئے خواہ وہ
ظاہر کا ہو خواہ باطن کا۔ خواہ اسے علم ہو یا نہ ہو اور ہاتھ اور پاؤں اور زبان اور ناک اور کان اور آنکھ اور
سب قسم کے گناہوں سے استغفار کرتا رہے۔ آج کل آدم علیہ السلام کی دعا پڑھنی چاہیے ۔ رَبَّنَا
ظَلَمْنَا أَنْفُسَنَا وَإِنْ لَّمْ تَغْفِرُ لَنَا وَتَرْحَمْنَا لَنَكُونَنَّ مِنَ الْخَسِرِينَ (الاعراف : ۲۴) یہ دعا اول
ہی قبول ہو چکی ہے غفلت سے زندگی بسرمت کرو جو شخص غفلت سے زندگی نہیں گزارتا ہرگز امید نہیں
کہ وہ کسی فوق الطاقت بلا میں مبتلا ہو کوئی بلا بغیر اذن کے نہیں آتی جیسے مجھے یہ دعا الہام ہوئی ہے۔
رَبِّ كُلُّ شَيْءٍ خَادِمُكَ رَبِّ فَاحْفَظْنِي وَانْصُرْنِي وَارْحَمْنِي -
یہاں تک آپ نے تقریر کی تھی اتنے میں مولوی عبد الکریم
سب خدا کے ہاتھ میں ہے صاحب گورداسپور سے اور دیگر ا
سے احباب اور دیگر احباب آگئے اور حالات سفر

آج 10 میں سے 10 باقی