۱۶ دسمبر ۱۹۰۲ء بروز سہ شنبہ (بوقتِ فجر)
ملفوظات (جلد 3)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
وغیرہ سناتے رہے۔ مولوی عبد الکریم صاحب کے سفر میں ہر ایک قسم کے عوارض اور شکایت سے محفوظ
رہنے پر حضرت اقدس نے فرمایا کہ
ہمارا ایمان ہے کہ سب اس کے ہاتھ میں ہے خواہ اسباب سے کرے خواہ بلا اسباب کے۔
۱۶ دسمبر ۱۹۰۲ء بروز سه شنبه (بوقت فجر )
اس وقت حضرت اقدس تشریف لا کر نماز سے پیشتر کچھ عرصہ طاعون اور مخالفین کا ایک عذر بیٹھے رہے اور ایک شخص طاعون کے کچھ حالات حضرت
کو سنا تا رہا کہ جب لوگوں کو کہا جاتا ہے کہ تم مسیح موعود کو مان لو تو اس سے محفوظ رہو گے تو وہ جواب دیتے ہیں
کہ خدا کو کیوں نہ مانیں جو اس کے ایک بندے کو جا کر مانیں۔ حضرت اقدس نے فرمایا کہ
ابو جہل اور اس کے ساتھی بھی یہی کہا کرتے تھے۔
( بوقت ظهر )
اس وقت مولوی عبد الکریم صاحب نے
آئینہ کمالات اسلام کا اثر ایک عرب پر جناب ابوسعید عرب صاحب احمدی تاجر
برنج رنگوں برہما کے حالات حضرت کو سنائے جن کا خلاصہ یہ تھا کہ اول اول عرب صاحب ایک
بڑے آزاد مشرب اور نیچریت کے رنگ میں رنگے ہوئے تھے پھر کتاب آئینہ کمالات اسلام کسی طرح
ان کی نظر سے گذری تو اس نے اس سلسلہ کی طرف توجہ دلائی اور سلسلہ کی طرف توجہ دلائی اور حقیقت اسلام ان پر پر منکشف ہوئی۔
حضرت صاحب پھر خود عرب صاحب سے ان کے حالات دریافت کرتے رہے اور پوچھا کہ آپ
کتنے دن تک رہ سکتے ہیں۔ عرب صاحب نے بیان کیا کہ میں نے کلکتہ سے سیکنڈ کلاس کا واپسی ٹکٹ لیا ہے
جس کی میعاد جنوری ۱۹۰۳ ء تک ہے حضرت اقدس نے فرمایا کہ
میری بڑی خوشی ہے کہ آپ اس دن تک ٹھہریں جب تک کہ ٹکٹ اجازت دیتا ہے۔
البدر جلد نمبر ۹ مورخه ۲۶ / دسمبر ۱۹۰۲ ء صفحه ۶
اس پر عرب صاحب نے نیاز مندی سے عرض کی کہ کرایہ کی فکر نہیں میں زیادہ بھی ٹھہر سکتا ہوں ۔
پھر عرب صاحب اپنی مذہبی زندگی کی کیفیت حضرت اقدس کو سناتے رہے کہ میں اس مشرب کا آدمی تھا
کہ خدا کے وجود پر بھی ایمان نہ تھا یہی خیال تھا کہ کھانا ہے اور کمانا ہے۔ آئینہ کمالات اسلام نے آخر
اس غلطی سے نجات دے کر حضور کی محبت کا تخم دل میں جمایا۔ اس پر حضرت اقدس نے فرمایا کہ
حقیقی لذات خدا میں ہیں
خدا ہی کی تلاش کرو۔ حقیقی لذت خدا ہی میں ہے۔ جو لذات
اس دنیا سے لے جاوے گا وہی اس کے ساتھ رہیں گی۔ ایک
دہر یہ جب مرے گا تو اسے یہی خیال ہو گا کہ میں وہیں ہوں اور صرف جسم جدا ہوا ہے اس کو حسرت ہی
حسرت رہے گی ۔ جسم کے اندھے اچھے ہیں اور وہ قابل رحم ہیں بہ نسبت اس کے کہ دل کے اندھے
ہوں ۔ سید احمد خان نے تفریط کی راہ لی ۔ اور ان ( وہابیوں ) نے افراط کی ۔ طرح طرح کی بد نما باتیں بدنما
پیش کیں ۔ انسان ان کو کہاں تک قبول کرتا۔ کوئی راہ تسلی اور سکینت کی نہ تھی کہ انسان مانتا ۔
دین کا سارا حصہ ایسا نہیں ہوتا کہ انسان اسے اپنی آنکھوں سے دیکھ لیوے۔ ایک حصہ ایسا بھی
ہوتا ہے کہ خود خدا سمجھا دے۔ پھر جو سمجھنے والے ہوتے ہیں خدا تعالیٰ آہستہ آہستہ ان کے دلوں میں
بٹھاتا جاتا ہے۔ انسان کو پوری سعادت تک پہنچانے کے واسطے خدا نے اور حواس رکھے ہیں۔ اگر وہ
نہ ہوتے تو پھر دین کو انسان سمجھ نہ سکتا اور اس وقت میں حقیقی طور پر انسان خدا پر ایمان لاتا ہے۔ خدا پر
ایمان اس کا ہے جسے خدا نے ہی ایمان دیا برہمو کی طرح زمین اور آسمان کو دیکھ کر پھر خدا کی ضرورت کو
ماننا تو گویا اپنی طرف سے ایک خدا تجویز کرنا ہے اور اس طرح سے گویا خود انسان کا احسان خدا پر ہے
کہ اس نے خدا کا پتہ لگایا۔ اصل میں اس روز سے انسان کو سچی زندگی حاصل ہوتی ہے جس دن سے وہ
خدا پر احسان نہیں رکھتا بلکہ خدا کا اپنے اوپر احسان مانتا ہے کہ اس نے خوداپنے وجود سے اسے خبر دی
اور اسی دن سے سفلی زندگی سے انسان کو نجات حاصل ہوتی ہے جس دن خدا کہے کہ میں غالب ہوں
اور اس دن سے وہ ترک گناہ پر قادر ہوگا۔ یہی وہ سلسلہ ہے جس سے انسان کو کامل یقین خدا پر حاصل