۱۷ دسمبر ۱۹۰۲ء بروز چہار شنبہ (بوقتِ فجر)

ملفوظات (جلد 3)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

ہوتا ہے مگر
جلد سوم
ه
ایں سعادت بزور بازو نیست
تا نه بخشد خدائے بخشنده
دنیا میں بھی ہر ایک شخص انعام واکرام کے قابل نہیں ہوتا۔ اسی طرح خدا کے انعام واکرام بھی
خواص پر ہوتے ہیں ۔
پھر عرب صاحب نے بیان کیا کہ ایک دفعہ ایک چینی آدمی کے ایک چینی قیافہ شناس کی گواہی روبرو میں نے آپ (مرزا صاحب ) کی تصویر کو پیش ) کی
کیا وہ بہت دیر تک دیکھتا رہا۔ آخر بولا کہ یہ شخص کبھی جھوٹ بولنے والا نہیں ہے پھر میں نے اور تصاویر والانہ
بعض سلاطین کی پیش کیں مگر ان کی نسبت اس نے کوئی مدح کا کلمہ نہ نکالا اور بار بار آپ کی تصویر کو دیکھ کر کہتا
رہا کہ یہ شخص ہرگز جھوٹ بولنے والا نہیں ہے۔
حسب معمول نماز مغرب ادا کرنے کے بعد
طاعون کا علاج خدا تعالیٰ کے پاس ہے حضرت اقدس پھر دوبارہ تشریف لائے ۔
طاعون کا ذکر ہوا فرمایا کہ
اب اس کا علاج خدا تعالیٰ کے پاس ہے عِنْدِيٌّ مُعَالِجات (الهام) اور اب یہ آیت بالکل
صادق آگئی ہے وَ إِنْ مِنْ قَرْيَةٍ إِلَّا نَحْنُ مُهْلِكُوهَا قَبْلَ يَوْمِ الْقِيمَةِ أَوْ مُعَذِّبُوهَا عَذَابًا شَدِيدًا
(بنی اسراءیل : ۵۹) یعنی ہم کوئی گاؤں نہ چھوڑیں گے کہ اس کو ہلاک نہ کریں۔ اسی طرح اب کوئی یہ
دعویٰ نہیں کر سکتا کہ ہمارے ہاں طاعون نہیں آئی اور جہاں اب تک نہیں آئی تو آخر آنے والی ہے۔ لے
۱۷ دسمبر ۱۹۰۲ء بروز چهارشنبه (بوقت فجر )
اس وقت حضرت اقدس نے تشریف لاکر نماز سے : سے پیشتر تھوڑی دیر مجلس علق اور تکبر سے مراد کی اور اِلی أَحَافِظ كُلَّ مَن فِي النَّارِ إِلَّا الَّذِينَ عَلَوا اس وقت حضرت
اور
ل البدر جلد ا نمبر ۹ مورخه ۲۶ دسمبر ۱۹۰۲ء صفحه ۶۷

وَاسْتَكْبَرُوا کے متعلق فرمایا کہ
جلد سوم
اس میں علو اور تکبر سے یہ مراد نہیں ہے کہ مال و وجاہت کا تکبر ہو بلکہ ہر ایک شخص جو کہ عاجزی
اور تذلل سے خدا کے سامنے اپنے آپ کو پیش نہیں کرتا اور اس کے احکام کو نہیں مانتا وہ اس میں داخل
ہے خواہ وہ غریب ہی کیوں نہ ہو۔
( بوقت ظهر )
جماعت کو نیک اور پاک تبدیلی پیدا کرنے کی نصیحت
ظہر کے وقت حضرت علیہ الصلوۃ والسلام تشریف لائے تو نواب صاحب سے طاعون پر کچھ ذکر ہوا
جس پر حضور نے ذیل کی تقریر کی۔
ہماری جماعت کو واجب ہے کہ اب تقوی سے کام لیوے اور اولیاء بننے کی کوشش کرے اس
وقت زمینی اسباب کچھ کام نہ آوے گا اور نہ منصوبہ اور نہ حجت بازی کام آوے گی ۔ دنیا سے کیا دل لگانا
ہے اور اس پر کیا بھروسہ کرنا ہے یہ ہی امر غنیمت ہے کہ خدا سے صلح کی جاوے اور اس کا یہی وقت
ہے۔ ان کو یہی فائدہ اٹھانا چاہیے کہ خدا سے اسی کے ذریعہ سے صلح کر لیں ۔ بہت مرضیں ایسی ہوتی
ہیں کہ دلالہ کا کام کرتی ہیں اور انسان کو خدا سے ملا دیتی ہیں۔ خاص ہماری جماعت کو اس وقت وہ
تبدیلی یک مرتبہ ہی کرنی چاہیے جو کہ اس نے دس برس میں کرنی تھی اور کوئی اور جگہ نہیں ہے جہاں ان
کو پناہ مل سکتی ہے اگر وہ خدا پر بھروسہ کر کے دعائیں کریں تو ان کو بشارتیں بھی ہو جاویں گی۔ صحابہ پر
جیسے سکینت اتری تھی ویسے ان پر اترے گی صحابہ کو انجام تو معلوم نہ ہوتا تھا کہ کیا ہو گا مگر دل میں تیستی
ہو جاتی تھی کہ خدا ہمیں ضائع نہ کرے گا۔
اور سکینت اسی تسلّی کا نام ہے۔ جیسے میں اگر طاعون زدہ ہو جاؤں اور گلے تک میری جان م زدہ ہو جاؤں اور تھے تک میری جان
آجاوے تو مجھے ہرگز یہ وہم تک نہیں ہو گا کہ میں ضائع ہو جاؤں گا اس کی کیا وجہ ہے؟ صرف وہی تعلق
لے اس سے قبل اس پہلے الہام کے الفاظ اِسْتَكْبَرُوا کی اظ اسْتَكْبَرُوا کی بجائے مِن اسْتِكْبَارٍ آچکے ہیں (مرتب)

جو میرا خدا کے ساتھ ہے وہ بہت قوی ہے انسان کے لئے ٹھیک ہونے کا یہ مفت کا موقع ہے راتوں کو
جا گو۔ دعائیں کرو۔ آرام کرو جو کسل اور سستی کرتا ہے وہ اپنے گھر والوں اور اولاد پر ظلم کرتا ہے کیونکہ
وہ تو مثل جڑھ کے ہے اور اہل و عیال اس کی شاخیں ہیں۔ تھوڑے ابتلا کا ہونا ضروری ہے۔ جیسے لکھا
ہے اَحَسِبَ النَّاسُ أَنْ يُتْرَكُوا أَنْ يَقُولُوا آمَنَّا وَهُمْ لَا يُفْتَنُونَ (العنكبوت : ٣)
پیغمبر خدا صلی اللہ علیہ وسلم کو ایک طرف تو مکہ میں فتح کی خبریں دی جاتی تھیں ابتلاؤں کی غرض اور ایک طرف ان کو جان کی بھی غیر نظر نہ آتی تھی اگر نبوت کا دل نہ
ہوتا تو خدا جانے کیا ہوتا۔ یہ اسی دل کا حوصلہ تھا۔ بعض ابتلا صرف تبدیلی کے واسطے ہوتے ہیں۔ عملی
نمونے ایسے اعلی درجے کے ہوں کہ ان سے تبدیلیاں ہوں اور ایسی تبدیلی ہو کہ خود انسان محسوس
کرے کہ اب میں وہ نہیں ہوں جو کہ میں پہلے تھا بلکہ اب میں ایک اور انسان ہوں ۔ اس وقت خدا کو
راضی کر وحتی کہ تم کو بشارتیں ہوں ۔ کل لکھتے ہوئے ایک پرانا الہام نظر پڑا أَيَّامُ غَضَبِ اللهِ غَضِبْتُ
غَضَبًا شَدِيدًا نُنْجِی اهْلَ السَّعَادَةِ یہاں اہل السعادة سے مراد وہ شخص ہے جو عملی طور پر صدق
دکھلاتا ہے خالی زبان تک ایمان کا ہونا کوئی فائدہ نہیں دیتا جیسے صحابہ نے صدق دکھلا یا ہتھیلی پر جانیں
دے دیں اور بال بچوں تک کو قربان کیا۔ مگر ہم آج ایک شخص کو اگر کہیں کہ سوکوس چلا جا تو وہ عذر کرتا
ہے حتی کہ آبرو و عزت کا معاملہ پیش کرتا ہے اور کاروبار کا ذکر کرتا ہے کہ کسی طرح جانے سے رہ
جاوے مگر انہوں (صحابہ) نے جان، مال، آبرو، عزت سب کچھ خاک میں ملا دیا۔ بعض لوگ یہ کہتے
ہیں کہ ہم پر فلاں فلاں آفت آئی حالانکہ ہم نے بیعت کی تھی مگر ہم نے بار بار جماعت کو کہا ہے کہ نری
بیعت اور صرف زبان سے ماننے سے کوئی فائدہ نہیں ہوتا۔ چاہیے کہ خدا میں گداز ہو کر ایک نیا وجود
بن جاوے، سارا قرآن دیکھو کہیں بھی صرف امنوا نہیں لکھا ہے ہر جگہ عملِ صالحہ کا ساتھ ہی ذکر
ہے۔ غرضیکہ خدا ایک موت چاہتا ہے اور میرا تجربہ ہے کہ خدا مومن پر دو موتیں ہرگز جمع نہیں کرتا کہ
ایک موت تو اس کی خدا کے واسطے ہو اور دوسری دنیا کی لعن طعن کے واسطے ۔ ایسے نازک وقت
میں چاہیے کہ جماعت سمجھ جاوے اور ایک تیر کی طرح سیدھی ہو جاوے۔ اگر ہزاروں آدمی بھی

آج 10 میں سے 10 باقی