۱۹ دسمبر ۱۹۰۲ء بروز جمعہ (بوقتِ فجر)
ملفوظات (جلد 3)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
حضرت اقدس نے اس پر فرمایا کہ
جلد سوم
میں بھی سارے مضمون لوہے کے قلم ہی سے لکھتا ہوں ۔ مجھے بار بار قلم بنانے کی عادت نہیں
ہے۔ اس لئے لوہے کی قلم استعمال کرتا ہوں ۔ آنحضرت نے لوہے سے کام لیا ہم بھی لوہے ہی سے
لے رہے ہیں اور وہی لوہے کی قلم تلوار کا کام دے رہی ہے۔
( حضرت اقدس جس قلم سے لکھا کرتے ہیں وہ ایک خاص قسم کا ہوتا ہے جس کی نوک آگے سے
داہنی طرف کو مڑی ہوئی ہوتی ہے اور اس کی شکل تلوارسی ہوتی ہے۔ ایڈیٹر )
۱۹ دسمبر ۱۹۰۲ء بروز جمعہ (بوقت فجر )
نماز سے پیشتر حضرت اقدس نے فرمایا کہ
الهام
آج یہ الہام ہوا ہے إِنِّي مَعَ الْأَفواج اتي
۔
بعد ادائے نماز خواجہ کمال الدین صاحب نے ایک خواب سنائی جس میں
اپنا نمونہ ٹھیک بناویں دیکھا کہ زلزلہ آیا ہوا ہے۔
فرمایا کہ یہی طاعون زلزلہ ہے۔ میں جماعت کے
جماعت کو کہتا ہوں کہ یہ قیامت ہے جو آ رہی ہے۔
اللہ تعالیٰ ہمیں محفوظ رکھے گا مگر صرف اتنی بات پر خوش نہ ہوں کہ بیعت کی ہوئی ہے۔ قرآن میں ہر جگہ
امنوا کے ساتھ عملِ صالحہ کی تاکید ہے۔ اگر بعض آدمی جماعت میں سے ایسے ہوں کہ جن کو خدا کی پروا
نہیں اور اس کے احکام کی عزت نہیں کرتے تو ایسے آدمیوں کا ذمہ دار نہ خدا ہے اور نہ ہم ۔ ان کو چاہیے
کہ اپنا اپنا نمونہ ٹھیک بناویں زلزلہ تو آرہا ہے۔
( بوقت مغرب )
آپ نے اپنی تین رؤیا سنا ئیں جو کہ آپ نے پے در پے دیکھی تھیں ۔
تین رویا (اول) کہ ایک شخص نے ایک روپیہ اور پانچ چھو بارے رویا میں دیئے۔ اس کے
البدر جلد نمبر ۹ مورخه ۲۶ دسمبر ۱۹۰۲ ء صفحه ۶۸
بعد پھر غنودگی ہوئی تو دیکھا کہ تریاق القلوب کا ایک صفحہ دکھایا گیا ہے جس پر علی شُكْرِ الْمَصَائِبِ
لکھا ہوا ہے جس کے یہ معنے ہوئے کہ هَذِهِ صِلَةٌ عَلَى شُكُرِ الْمَصَائِبِ ۔
گویا یہ روپیہ اور چھوہارے شُكْرِ الْمَصَائِبِ کا صلہ ہے۔ تیسری دفعہ پھر کچھ ورق دکھائے
گئے جن پر بیٹوں کے بارے میں کچھ لکھا ہوا تھا اور جو اس وقت یاد نہیں ہے۔
حضرت مولانا عبدالکریم الہامی دعا ئیں واحد متکلم کے صیغہ کو بصورت جمع پڑھنا صاحب نے ایک عد
نے ایک شخص
کا خط پیش کیا جس میں سوال تھا کہ دعا الہامیہ رَبِّ كُلُّ شَيْءٍ خَادِمُكَ رَبِّ فَاحْفَظْنِي وَانْصُرْنِي
وَارْحَمْنی کو صیغہ جمع متکلم میں پڑ لم میں پڑھ لیا جاوے یا نہ؟
حضرت اقدس نے فرمایا کہ
اصل میں الفاظ تو الہام کے یہی ہیں (یعنی واحد متکلم میں ہیں ) اب خواہ کوئی کسی طرح پڑھ لیوے۔
قرآن مجید میں دونوں طرح دعا ئیں سکھائی گئی ہیں۔ واحد کے صیغہ میں بھی جیسے رَبِّ اغْفِرْ لِی
وَلِوَالِدَی الخ (نوح : ۲۹) اور جمع کے صیغہ میں بھی جیسے رَبَّنَا آتِنَا فِي الدُّنْيَا حَسَنَةً وَ فِي الْآخِرَةِ
حَسَنَةً وَقِنَا عَذَابَ النَّارِ (البقرۃ : ۲۰۲) اور اکثر اوقات واحد متکلم سے جمع متکلم مراد ہوتی ہے
جیسے اس ہماری الہامی دعا میں فاحفظنی سے یہی مراد نہیں ہے کہ میرے نفس کی حفاظت کر بلکہ نفس کے
متعلقات اور جو کچھ لوازمات ہیں سب ہی آجاتے ہیں۔ جیسے گھر بار، خویش و اقارب، اعضا و قوی وغیرہ۔
مفتی محمد صادق صاحب
ایک عیسائی کمیٹی کے نزدیک مسیح کے ظہور کا یہی وقت ہے۔ ولایت کی ایک عیسائی
کمیٹی کا ایک مضمون سناتے رہے جس میں مسیح کی دوبارہ آمد پر بہت کچھ لکھا تھا کہ وقت تو یہی ہے
سب نشان پورے ہو چکے ہیں۔ اگر اب بھی نہ آیا تو پھر قیامت تک نہ آوے گا ۔
اس مضمون کو سن کر حضرت اقدس نے فرمایا کہ
اس نے بعض باتیں بالکل صاف اور سچی لکھی ہیں اور اس نے ضرورت زمانہ کو اچھی طرح محسوس