۲۱ دسمبر ۱۹۰۲ء بروز یکشنبہ (بوقتِ مغرب)
ملفوظات (جلد 3)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
( بوقت مغرب )
لد ١٥
جلد سوم
عشاء سے قبل یورپ کی لامذہبی کے متعلق فرمایا کہ یورپ میں بے دینی پھلے گی عیسائی مذہب کی عمارت تو کرنی شروع ہوگئی ہے تقریب
سوائے پادریوں کے اور سب لا مذہب کہلائیں گے۔ اے
۲۱ / دسمبر ۱۹۰۲ء بروز یکشنبه (بوقت مغرب)
ڈاکٹر عباد اللہ صاحب امرتسری اور خواجہ کمال الدین اعتکاف کے متعلق بعض ہدایات صاحب پلیڈر یہ ہر دو صاحبان قادیان کی مسجد میں
آجکل مختلف ہیں ) کی طرف مخاطب ہو کر فرمایا کہ
اعتکاف میں یہ ضروری نہیں ہے کہ انسان اندر ہی بیٹھا رہے اور بالکل کہیں آئے جائے ہی نہ۔
چھت پر دھوپ ہوتی ہے وہاں جا کر آپ بیٹھ سکتے ہیں کیونکہ نیچے یہاں سردی زیادہ ہے اور ہر ایک
ضروری بات کر سکتے ہیں۔ ضروری امور کا خیال رکھنا چاہیے۔ اور یوں تو ہر ایک کام ( مومن کا )
عبادت ہی ہوتا ہے۔
پھر جہاد کا ذکر ہوا تو آپ نے فرمایا کہ تلوار کا استعمال صرف دفاع کی خاطر تھا اب تلوار سے کام لینا تو اسلام پر تلوار
مارنی ہے اب تو دلوں کو فتح کرنے کا وقت ہے اور یہ بات جبر سے نہیں ہو سکتی ۔ یہ اعتراض کہ
آنحضرت نے پہلے تلوار اٹھائی بالکل غلط ہے تیرہ برس تک آنحضرت اور صحابہ صبر کرتے رہے پھر
باوجود اس کے کہ دشمنوں کا تعاقب کرتے تھے مگر صلح کے خواستگار ہوتے تھے کہ کسی طرح جنگ نہ ہو
اور جو مشرک تو میں صلح اور امن کی خواستگار ہوتیں ان کو امن دیا جاتا اور صلح کی جاتی ۔ اسلام نے بڑے
بڑے پیچوں سے اپنے آپ کو جنگ سے بچانا چاہا ہے جنگ کی بنیاد کو خود خدا تعالیٰ بیان فرماتا ہے کہ
ل البدر جلد نمبر ۱۰ مورخه ۲ جنوری ۱۹۰۳ ء صفحه ۷۴
چونکہ یہ لوگ بہت مظلوم ہیں اور ان کو ہر طرح سے دکھ دیا گیا ہے اس لئے اب اللہ تعالیٰ اجازت دیتا
ہے کہ یہ بھی ان کے مقابلہ پر لڑیں۔ ورنہ اگر تعصب ہوتا تو یہ حکم پہنچتا کہ مسلمانوں کو چاہیے کہ دین کی
اشاعت کے واسطے جنگ کریں لیکن ادھر حکم دیا کہ لا إِكْرَاهَ فِي الدِّينِ (البقرة : ۲۵۷) ( یعنی دین
میں کوئی زبردستی نہیں ) اور ادھر جب غایت درجہ کی سختی اور ظلم مسلمانوں پر ہوئے تو پھر مقابلہ کا حکم دیا۔
دین اسلام ایسا
کمالات مجاہدہ سے حاصل ہوتے ہیں نہ کسی کے خون سے دین ہے کہ اگر
خدا
ہمیں عمر اور فرصت دے تو چند ایام میں ان لوگوں کو معلوم ہو جاوے گا کہ کیسا میٹھا اور شیریں دین
ہے۔ کمالات تو انسان کو مجاہدات سے حاصل ہوتے ہیں مگر جن کو سہل نسخہ مسیح کے خون کا مل گیا وہ
کیوں مجاہدات کرے گا۔ اگر مسیح کے خون سے کامیابی ہے تو پھر ان کے لڑکے امتحان پاس کرنے
کے واسطے کیوں مدرسوں میں محنتیں اور کوششیں کرتے ہیں چاہیے کہ وہ تو صرف خون کے پر بھروسہ
رکھیں اور اس سے کامیاب ہوں اور کوئی محنت نہ کریں اور مسلمانوں کے بچے محنتیں کر کر کے اور
ٹکریں مار مار کر پاس ہوں ۔ اصل بات یہ ہے لَيْسَ لِلْإِنْسَانِ إِلَّا مَا سَعَى (النجم : ۴۰) ۔ اس
دنیا میں ہم دیکھتے ہیں کہ ایک انسان جب اپنے نفس کو مطالعہ کرتا ہے تو اسے فسق و فجور وغیرہ معلوم
ہوتے ہیں ۔ آخر وہ یقین کی حالت پر پہنچ کر ان کو صیقل کر سکتا ہے لیکن جب خون مسیح پر مدار ہے تو
پھر مجاہدات کی کیا ضرورت ہے ان کو جھوٹی تعلیم سچی ترقیات سے روک رہی ہے۔ سچی تعلیم والا
دعائیں کرتا ہے کوششیں کرتا ہے آخر دوڑتا دوڑتا ہاتھ پاؤں مارتا ہوا منزل مقصود تک پہنچ جاتا
ہے۔ جب یہ بات ان کی سمجھ میں آوے گی کہ یہ سب باتیں قصہ کہانی ہیں (اور ان سے اب کوئی
آثار اور نتائج مرتب نہیں ہوتے ) اور ادھر سچی تعلیم کی تخم ریزی کے ساتھ برکات ہوں گی تو یہ
لوگ خود سمجھ لیویں گے انسان کھیتی کرتا ہے اس میں بھی محنت کرنی پڑتی ہے۔ اگر ایک ملازم ہے تو
اسے بھی محنت کا خیال ہے غرضیکہ ہر ایک اپنے اپنے مقام پر کوشش میں لگا ہے اور سب کا ثمرہ
کوشش پر ہی ہے۔ سارا قرآن کوشش کے مضمون سے بھرا پڑا ہے ۔ لَيْسَ لِلْإِنْسَانِ إِلَّا مَا
لے یعنی حضرت مسیح کے خون پر (مرتب)