۲۲ دسمبر ۱۹۰۲ء بروز دو شنبہ (بوقتِ ظہر)

ملفوظات (جلد 3)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

سعى (النجم : ۴۰)
جلد سوم
ان لوگوں کو جو ولایت میں خونِ مسیح پر ایمان لاکر بیٹھے ہیں کوئی پوچھے کیا حاصل ہوا۔ مردوں یا
عورتوں نے خون پر ایمان لا کر کیا ترقی حاصل کی۔ یہ باتیں ہیں جو بار باران کے کانوں تک پہنچانی
چاہئیں یہ قصہ جھوٹا ہے کہ خدا پیٹ میں رہا۔ پھر ا سے خسرہ وغیرہ نکلی ہوگی ۔ طفولیت کے عالم میں ماں
بھی کوئی دھول دھپا مار بیٹھی ہوگی ۔ لڑکوں میں کھیلتا ہوگا وہاں بھی مارکھاتا ہوگا۔ اب اس نظارہ کو کوئی
دیکھے کہ بڑا ہو کر بھی مار کھاتا رہا اور چھوٹا تھا تو بھی طمانچے پڑتے رہے۔ ہے
۲۲ دسمبر ۱۹۰۲ء بروز دوشنبه ( بوقت ظهر )
طاعون کے متعلق آپ نے فرمایا کہ حقیقی طاعون بعض طلب کی کتابوں میں لکھا ہے کہ جب تک سرسام نہ ہو ش نہ ہوتو صر ا تک سرسام ہو، مستی نہ ہوتا و غشی صرف گلٹی
کے ساتھ جو بخار ہوتا ہے اور اس سے جو مر جاوے تو اصل میں اس کا نام اصل میں طاعون نہیں ہے
بلکہ خاص طاعون کے دنوں میں یہ ایک مرض تشابہ بالطاعون ہوا کرتی ہے اس سے معلوم ہوتا ہے کہ
حقیقی طاعون کا لفظ ایسی موتوں پر نہیں آسکتا جس میں صرف گلٹی اور بخار ہو اور دوسرے علامات
طاعون نہ ہوں ۔
پھر فرمایا کہ
ایک الہام گذشتہ شب کو دو یا تین کے یہ الہام ہوا اور بڑے زور کے ساتھ ہوا تاتي عليك
وو
عَلَيْكَ
الحکم سے مجاہدات پر اللہ تعالیٰ کی راہیں کھلتی ہیں اور نفس کا تزکیہ ہوتا ہے جیسے فرمایا ہے ۔ قَدْ اَفْلَحَ
مَنْ زَكَّهَا (الشمس: ۱۰) اور وَالَّذِينَ جَاهَدُوا فِيْنَا لَنَهْدِيَنَّهُمْ سُبُلَنَا ( العنكبوت : ٧٠)
الحکم جلد ۶ نمبر ۴۶ مورخه ۲۴ دسمبر ۱۹۰۲ صفحه ۱۰)
البدر جلد ا نمبر ۱۰ مورخه ۲ جنوری ۱۹۰۳ ء صفحه ۷۴

زَمَنْ كَمَثَلِ زَمَنِ مُوسَی اتنے برس سے یہ سلسلہ ہمارا جاری ہے مگر یہ الہام کبھی نہیں ہوا۔ اس سے
معلوم ہوتا ہے کہ آسمان پر تیاری ہوئی ہے۔
او
مولویوں کے احادیث پیش کرنے پر فرمایا کہ سیح بمعنی سیاح ان پر ایسا وثوق تو نہں ہوتا جیسے کلام الہی پر کیونکہ خواہ کچھ ہی ہو، پھر بھی
وہ میں انسان سے تو خالی نہیں ۔ مگر خدا تعالیٰ جس کی تنقید کرتا جاوے وہ صحیح ہوتا جاوے گا۔ اگر احادیث
میں نزول مسیح کا ذکر تھا تو دیکھئے قرآن شریف میں وَ قَفَّيْنَا مِنْ بَعْدِهِ بِالرُّسُلِ (البقرة : ۸۸) موجود
ہے جو کہ اصل حقیقت کو واضح کر رہا ہے۔ مولویوں نے اس بات کو نہیں سمجھا اور اور طرف دوڑتے
رہے۔ مسیح کے معنے بہت سیر کرنے والا ۔ اب ان سے کوئی پوچھے کہ جب وہ آسمان پر ہے تو اس نے
سیر کہاں کی ہوگی اور لفظ مسیح کے معنے اس پر کیسے صادق آویں گے۔ ایک طرف اسے آسمان پر بٹھاتے
ہیں دوسری طرف سیاح کہتے ہیں تو اس کی سیاحت کا وقت کونسا ہوا ۔ کے
اء الحکم میں ہے۔ ” مولانا مولوی حضرت عبدالکریم صاحب نے عرض کی کہ حدیث میں جو آیا ہے کہ مسیح اپنی جماعت
کو طور پر لے جاوے گا۔ شاید اس کا تعلق اس سے ہو ۔ (الحکم جلد ۶ نمبر ۴۶ مورخه ۲۴ دسمبر ۱۹۰۲ء صفحه ۱۱)
مسیح کے ذکر کے سلسلہ میں الحکم میں مندرجہ ذیل عبارت درج ہے۔
فرمایا ۔ خدا تعالیٰ نے جیسے بنی اسرائیل میں ایک مسیح رکھا تھا اور اس لئے لَقَدْ آتَيْنَا مُوسَى الْكِتَبَ وَقَفَّيْنَا
مِنْ بَعْدِهِ بِالرُّسُلِ الآية ( البقرة : (۸۸) فرمایا اسی طرح آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے سلسلہ میں بھی ایک مسیح رکھا
ہوا تھا مگر مسلمانوں نے اس کو نہ سمجھا اور آسمان سے انتظار کرنے لگے۔
افسوس ہے کہ ان کو اتنی سمجھ نہ آئی کہ کیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی عظمت اس سے پائی جاتی ہے کہ مسیح
اسرائیلی آوے یا یہ کہ آپ ہی کی اُمت میں سے آوے یہاں بھی اسی طرح مسیح کا آنا ضروری تھا جیسے بنی اسرائیل
میں ایک مسیح آیا۔
فرمایا۔ براہین میں جو سیح کی دوبارہ آمد کا ذکر کیا گیا اور پھر وہ تمام وعدے اور آیات میرے حق میں ہیں جو سیح
موعود کے لئے ہیں اور اس پر میں اقرار کرتا ہوں کہ مسیح دوبارہ آئے گا۔ اس سے صاف معلوم ہوتا ہے کہ یہ دعویٰ
بناوٹ کی راہ سے نہیں کیا گیا اور اس قسم کے واقعات قریباً تمام نبیوں کے واقعات زندگی میں پائے جاتے ہیں ۔
الحکم جلد ۶ نمبر ۴۶ مورخه ۲۴ دسمبر ۱۹۰۲ صفحه ۱۱)

( بوقت مغرب )
حضرت اقدس کے تشریف لاتے ہی ہمارے مکرم مخدوم ابوسعید مسیح بن باپ پیدا ہوئے عرب صاحب نے جو رنگون سے آئے ہوئے ہیں سوال کیا کہ
ا
جلد سوم
مسیح کی ولادت کے متعلق کیا بات ہے وہ بن باپ کس طرح پیدا ہوئے؟ حضرت اقدس نے جواباً
فرمایا۔
إِذَا قَضَى أَمْرًا فَإِنَّمَا يَقُولُ لَهُ كُنْ فَيَكُونُ ( البقرة: ۱۱۸) ہم اس بات پر ایمان لا مان لاتے ہیں
کہ مسیح بن باپ پیدا ہوئے اور قرآن شریف سے یہی ثابت ۔ ما ثابت ہے۔ اصل بات یہ ہے کہ حضرت مسیح یہود
کے واسطے ایک نشان تھے جو ان کی شامت اعمال سے اس رنگ میں پورا ہوا۔ زبور اور دوسری کتابوں
میں لکھا گیا تھا کہ اگر تم نے اپنی عادت کو نہ بگاڑا تو نبوت تم میں رہے گی۔ مگر خدا تعالیٰ کے علم میں تھا کہ
یہ اپنی حالت کو بدل لیں گے۔ اور شرک و بدعت میں گرفتار ہو جائیں گے۔ جب انہوں نے اپنی حالت
کو بگاڑا تو پھر اللہ تعالیٰ نے اپنے وعدہ کے موافق یہ تنبیہی نشان ان کو دیا اور مسیح کو بن باپ پیدا کیا۔
اور بن باپ پیدا ہونے کا سر یہ تھا کہ چونکہ سلسلہ مسیح کے بن باپ پیدا ہونے کا سر نسب کا باپ کی طرف ہوتا ہے تو اس طرح گویا
سلسلہ منقطع ہو گیا اور اسرائیلی خاندان کی ایک ٹانگ ٹوٹ گئی کیونکہ وہ پورے طور سے اسرائیل کے
خاندان سے نہ رہے۔ مُبَشِّرًا بِرَسُولٍ يَأْتِي مِنْ بَعْدِي اسْمُهُ أَحْمَدُ (الصف : ۷) میں بشارت
ہے۔ اس کے دو ہی پہلو ہیں یعنی ایک تو آپ کا آپ کا وجود ہی بشارت تھا بشارت تھا کیونکہ بنی اسرائیل کے
خاندانِ نبوت کا خاتمہ ہو گیا دوسرے زبان سے بھی بشارت دی یعنی آپ کی پیدائش میں بھی بشارت
تھی اور زبانی بھی۔ انجیل میں بھی مسیح نے باغ کی تمثیل میں اس امر کو بیان کر دیا ہے اور اپنے آپ کو
مالک باغ کے بیٹے کی جگہ ٹھہرایا ہے۔ بیٹے کا محاورہ انجیل اور بائبل میں عام ہے۔ اسرائیل کی نسبت
آیا ہے کہ اسرائیل فرزند من بلکه نخست زاده من است - آخر اس تمثیل میں بتایا گیا ہے کہ بیٹے کے بعد
وہ مالک خود آ کر باغبان کو ہلاک کر دے گا اور باغ دوسروں کے سپرد کر دے گا ۔ یہ اشارہ تھا اس امر کی

طرف کہ نبوت ان کے خاندان سے جاتی رہی ۔ پس مسیح کا بن باپ ہونا اس امر کا نشان تھا۔
مسیح کے بن باپ پیدا ہونے پر عقلی دلائل کیا ہیں؟
ا
پھر سوال کیا کہ مسیح
فرمایا۔ آدم کے بن باپ پیدا ہونے پر کیا دلیل ہے اور عقلی امتناع بن باپ پیدا ہونے میں کیا
ہے۔ عقل انسان کو خدا سے نہیں ملاتی بلکہ خدا سے انکار کراتی ہے۔ پکا فلسفی وہ ہوتا ہے جو خدا کو
نہیں مانتا۔ بھلا آپ سوچ کر دیکھیں کہ اس بات میں عقل ہمیں کیا بتلاتی ہے کہ جو کچھ ہم بول رہے
یہ کہاں جاتا ہے کیا کسی جگہ بند ہوتا ہے یا یونہی ہوا میں اُڑ جاتا ہے۔ عقل کے جس قدر ہتھیار ہیں
وہ سب لکھتے ہیں ۔ مگر ہم خدا تعالیٰ کے وعدوں اور نشانوں کو دیکھتے ہیں تب یقین کرتے ہیں کہ خدا ہے۔
ایک فلسفی اگر بہت خوش اور تدبر کے بعد کوئی نتیجہ نکالے گا تو صرف اس قدر کہ ایک خدا ہونا چاہیے مگر
ہے اور ہونا چاہیے میں بہت بڑا فرق ہے مثلاً ہم کہیں کہ اگر دو آنکھیں ہماری آگے ہیں تو دو اور پیچھے کی
طرف بھی ہونی چاہئیں تھیں کہ انسان پیچھے سے بھی دیکھتا رہتا اور اگر کوئی دشمن پیچھے سے حملہ کرنا چاہتا تو
وہ اپنی حفاظت کر سکتا ۔ مگر ہم دیکھتے ہیں کہ پیچھے کی طرف آنکھیں نہیں ہیں ۔ اسی طرح سے ہونا چاہیے
اور ہے میں بہت فرق ہے۔ غرضیکہ عقل سے بالکل خدا کا وجود ثابت نہیں ہو سکتا۔
۔
عرب صاحب نے کہا کہ اسلام کا کوئی مسئلہ عقل کے خلاف نہیں؟ عقل کی حیثیت حضرت اقدس نے فرمایا۔
یہ سچ ہے۔ ہم یہ نہیں کہتے کہ عقل بالکل نکلتی ھے ہے اس کی مثال ایسی ہے جیسے روٹی کے ساتھ
سالن کہ اس کے سہارے انسان کھانا خوب کھالیتا ہے۔ ایسے ہی عقل ہے کہ اس سے ذرا ( معرفت خدا)
میں مزا آ جاتا ہے ورنہ یوں عقل اس میدان میں بڑی نکلتی ہے۔ خدا کی معرفت دوسرے حواس سے ہے رنہ میں کی حوا
کہ جس میں یہ معقل کوئی کام نہیں کرتی۔ نہ تسلی دیتی ہے ایک ناکارہ ہتھیار کی طرح ہے۔
عرب صاحب نے سوال کیا، یہ ہم تو مان لیویں مگر دوسرے آدمی کو کیسے سمجھاویں کہ اور حواس ہیں؟
حضرت اقدس نے فرمایا کہ
غیر کو ہم یہ جواب دیویں گے کہ جو لوگ ایسی بات کے اہل ہیں ان کی صحبت میں رہو کہ ان کو پتہ

لگے کہ ان حواس کے علاوہ اور حواس بھی انسان کے اندر ہیں۔ خدا کی معرفت کا ان سے پتہ لگتا ہے اور
اور اُمور بھی ہیں جن پر انسان ایمان لاتا ہے۔ لے مثلاً روح، ملائک ، اب عقل ان کے متعلق کیا بتلا سکتی
ہے۔ روح کے بقا اور ملائکہ کے متعلق کیا دلیل لاؤ گے ۔ کوئی شے ظاہری طور پر ثابت شدہ تو ہے نہیں۔
آپ پ ہی بتلاویں کہ خدا ، روح ، ملائک ان تین میں عقل نے کیا فیصلہ کیا ہے جو کچھ کیا ہے سب ا
ہے۔ اصل بات کوئی نہیں اگر کہو علت العلل کے سلسلہ سے خدا کی معرفت تامہ ہوتی ہے تو یہ بات بھی
سب انکل
غلط ہے کیونکہ علت اور معلول کے سلسلہ کو تو دہر یہ بھی مانتے ہیں۔ مگر پھر خدا کو نہیں مانتے ۔ فلسفہ میں
ذرا کچے جو رہتے ہیں وہ خدا کا نام لیتے ہیں ورنہ پکا فلسفی ضرور د ہر یہ ہوتا ہے۔
حکیم نورالدین صاحب نے اس مقام پر حضرت کی خدمت میں عرض کی کہ مجوسی لوگ اس دور تسلسل پر
کو چرخہ اور زنجیر کہتے ہیں اور انہیں سے یہ مسئلہ لیا گیا ہے۔
حضرت اقدس نے فرمایا کہ ہستی باری تعالیٰ کا ثبوت ہم تو کہتے ہیں کہ خدا کے وجود جیسا اور کوئی وجود روشن ہی
نہیں ہے۔
اس مقام پر حکیم نورالدین صاحب نے عرض کی کہ حضرت بہت دہریوں کے ساتھ میرا اتفاق ملنے کا
ہوا ہے مگر ایک دہر یہ میں نے نیاد ۔ نیاد یکھا اس کا یہ مقولہ ہے کہ خدا ایک ہستی ضرور ہے مگر اس کی مثال ایسی ہے
جیسے ایک گلاب کا پھول ہوتا ہے اور ایک اس کی جڑھ جس سے وہ پھول نکلا ہوا ہوتا ہے۔ اسی طرح خدا تو
مثل جڑھ کے ہے اور ہم وہ پھول ہیں مگر پھول جڑھ سے زیادہ عمدہ اور مفید ہوتا ہے۔ اسی طرح ہم خدا سے
لے الحکم میں اس جگہ حواس کا مضمون یوں درج ہے۔ یہ کبھی نہیں ہو سکتا کہ ان حواس کے ذریعہ ہم ان باتوں کو ان باتو
محسوس کر لیں جن کے لئے دوسرے حواس ہیں ۔ کیا کان آنکھ کا کام دے سکتے ہیں یا زبان کانوں کا کام دے سکتی
ہے پھر کس قدر غلطی ہے کہ اس امر پر زوردیا جاوے۔ خدا شناسی کے لئے حواس اور ہیں اور ان کے ذریعہ ہی ان
امور پر جوان محسوسات سے ماوراء ہیں ایمان پیدا ہوتا ہے عقل مند ان چیزوں پر جیسے ملائک ہیں ، خدا ہے ، روح کا
بقا ہے۔ ان پر عقلی دلائل تلاش نہیں کرتا بلکہ اس راہ سے ایمان لاتا ہے جو اس کے لئے مقرر ہے۔ فلاسفر صرف
اٹکل بازی سے کام لیتے ہیں وہ قطعی فیصلہ نہیں کر سکتے ۔ ہاں انکار کر دیتے ہیں ۔“
الحکم جلد ۶ نمبر ۴۶ مورخه ۲۴ دسمبر ۱۹۰۲ صفحه ۱۲)

افضل اور برتر ہیں دن بدن ترقی کر رہے ہیں ۔
لد ٧٥
جلد سوم
اس پر حضرت اقدس نے فرمایا کہ
اگر انکار ہو سکتا ہے تو مخلوق کے وجود کا ہو سکتا ہے کہ خدا تعالیٰ کی ذات کا تصرف ہر آن میں اس
کے ہر ذرہ ذرہ پر اس قدر ہے کہ گویا اس کی ہستی کوئی شے ہی نہیں ہے اور بلا اس کے تصرف کے ہم نہ
کچھ بول سکتے ہیں نہ کچھ کر سکتے ہیں۔ جو طالب حق ہے وہ ہماری صحبت میں رہے۔ ہم کہتے ہیں کہ
خدا تعالیٰ ایسی ہی ذات ہے جن صفات سے قرآن شریف میں لکھا ہے۔ ان صفات سے ہم اسے
ثابت کر کے دکھا دیویں گے۔ بڑی نادانی یہ ہے کہ ایک عالم کی بات کو وہ دوسرے عالم کے حواس سے
ثابت کرنا چاہتے ہیں ۔ حالانکہ روز مرہ مشاہدہ کرتے ہیں کہ ایک حواس سے دوسرے حواس کا کام نہیں
لے سکتے مثلاً آنکھ ناک کا اور کان آنکھ کا کام نہیں دے سکتے ۔ جب خارج میں یہ حالت ہے تو باطن
میں وہ کیا کہہ سکتے ہیں۔ بات یہ ہے کہ انسان کو ایک اور حواس ملتے ہیں ۔ تب یہ اللہ تعالیٰ کو شناخت کر
سکتا ہے۔ بجز اس کے ہرگز نہیں کر سکتا۔ ایک دہریہ سے یہ سوال ہے کہ قبل از وقت طاقت اور اقتدار
سے بھری ہوئی پیشگوئیاں جو ہم کرتے ہیں یہ کہاں سے ہوتی ہیں؟
اگر کہو کہ یہ کوئی علم نہیں ہے تو اس علم کے ذریعے سے وہ بھی کر سکتا ہے کر کے دکھاوے۔ ورنہ ماننا
پڑے گا کہ ایک زبر دست طاقت ہے جو الہام کر رہی ہے یہ پیشگوئیاں جو کہ غیبو بیت کے رنگ اور
طاقت اور اقتدار کے ساتھ ہوتی ہیں۔ ان سے بڑھ کر اور کوئی نشان ( خدا پر ایمان لانے کے واسطے )
نہیں ہے نہ آسمان نہ زمین نہ اور کوئی تھے۔ ان پر نظر کر کے جو نتیجہ نکالیں گے اور جو بات پیش کریں
گے وہ ظنی ہوگی ۔ یہی ایک بات ( پیشگوئی والی ) یقینی ہے کہ جس کے ساتھ کوئی مقابلہ نہیں کر سکتا۔
عرب صاحب نے ذکر کیا کہ ایک شخص نے نے ذکر کیا کہ ایک لیکھرام کو قتل کروانے کے الزام کا جواب کیا اسے لیکرام کو خود اپنے کسی کہا جماعت
کے آدمی کے ذریعہ سے مروا ڈالا ہے۔ اس پر فرمایا کہ
ہمارے ساتھ ہزار ہا جماعت ہے اگر ان میں سے کسی کو کہوں کہ تم جا کر مار آؤ تو یہ میری پیری

اور بیعت کا سلسلہ کب چل سکتا ہے؟ یہ تو جب ہی چل سکتا ہے کہ صفائی ہو اور پیروؤں کو معلوم ہو کہ
پاک باطنی کی تعلیم دی جاتی ہے اور جب ہم خود ہی قتل کے منصوبے لوگوں کو سمجھاویں تو یہ کاروبار کیسے
چل سکتا ہے؟ اب یہ اس قدر گروہ ہے کوئی ان میں سے بولے کہ ہم نے کس کو کب کہا تھا کہ جا جا کر
اسے مار ڈالے۔
پھر عقل کے شیدائیوں کی نسبت فرمایا کہ یہ سلسلہ منہاج نبوت پر چل رہا ہے جس طور سے ہم سمجھتے ہیں اور منہاج نبوت پر یہ
سلسلہ چل رہا ہے اس کے بغیر سمجھ نہیں آتا۔ یہ لوگ خواہ دہر یہ ہوں یا نہ ہوں مگر بے بہرہ ضرور ہیں۔
پاک زندگی ، استقامت ، تو کل ان کو پورے طور پر نصیب نہیں ہوتا اور بڑے دنیا دار ہوتے ہیں۔
عرب صاحب نے سوال کیا کہ ایک شخص نے مجھ پر اعتراض کیا تھا کہ شریعت
یتیم پوتے کا مسئلہ اسلام میں ہونے کے واسطے کوئی حصہ وصیت میں نہیں ہے ۔ ہے۔ اگر ایک شخص کا
پوتا یتیم ہے تو جب وہ شخص مرتا ہے تو اس کے دوسرے بیٹے حصہ لیتے ہیں اور اگر چہ وہ بھی اس کے بیٹے کی
اولاد ہے مگر وہ محروم رہتا ہے۔
حضرت اقدس نے فرمایا کہ
دادے کا اختیار ہے کہ وصیت کے وقت اپنے پوتے کو کچھ دیدے بلکہ جو چاہے دیدے اور
باپ کے بعد بیٹے وارث قرار دیئے گئے کہ تا ترتیب بھی قائم رہے اور اگر اس طرح نہ کہا جاتا تو پھر
ترتیب ہرگز قائم نہ رہتی کیونکہ پھر لازم آتا ہے کہ پوتے کا بیٹا بھی وارث ہو اور پھر آگے اس کی اولا د ہو
تو وہ وارث ہو۔ اس صورت میں دادے کا کیا گناہ ہے۔ یہ خدا کا قانون ہے اور اس سے حرج نہیں
ہوا کرتا ورنہ اس طرح تو ہم سب آدم کی اولاد ہیں اور جس قدر سلاطین ہیں وہ بھی آدم کی اولاد ہیں تو ہم
کو چاہیے کہ سب کی سلطنتوں سے حصہ بٹانے کی درخواست کریں۔ چونکہ بیٹے کی نسبت سے آگے
پوتے میں جا کر کمزوری ہو جاتی ہے اور آخر ایک حد پر آکر تو برائے نام رہ جاتا ہے۔ خدا تعالیٰ کو یہ علم
تھا کہ اس طرح کمزوری نسل میں اور ناطہ میں ہو جاتی ہے اس لئے یہ قانون رکھا۔ ہاں ایسے سلوک اور

آج 10 میں سے 10 باقی