۲۴ دسمبر ۱۹۰۲ء بروز چہار شنبہ

ملفوظات (جلد 3)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

پر تلوار اٹھا لیوے اور اس سے اسے کیا فائدہ ہوگا ؟ اگر امام مہدی نے لڑائی کے لئے آنا تھا تو اللہ تعالیٰ
اپنی سنت قدیمہ کے موافق پہلے مسلمانوں کی قوم کو جنگ آزمائی سے آگاہ کر دیتا اور ان کی طبائع
کا میلان جنگ کی طرف ہوتا اور ایسے اسباب ہوتے کہ مسلمان جنگ میں مشاق ہوتے مگر اہل اسلام
کی موجودہ حالت سے معلوم ہوتا ہے کہ ان کو جنگ سے کوئی انس نہیں اور جس قدر لوگ آج کل مہدی
کے نام سے مدعی ہو کر یورپ کی اقوام سے جنگ کر چکے ہیں ان تمام نے شکستیں کھائی ہیں۔ ان تمام
باتوں اور اسباب سے مفہوم ہوتا ہے کہ ارادہ الہی جنگ کا ہرگز نہیں ہے۔ یقین رکھو کہ جسمانی تلواروں
کے ساتھ ان کا مقابلہ کوئی نہ کر سکے گا۔ خود مسلم کی حدیث میں ہے کہ اس زمانہ میں آخر دعاؤں کے
ساتھ مقابلہ ہوگا۔ جن کو نہ یہ روک سکتے ہیں اور نہ مقابلہ کر سکتے ہیں۔ اور یہی دعائیں ہوں گی کہ جن
سے مخالفوں کی حالت میں روحانی تبدیلی ہو جاوے گی ۔
یا جوج ماجوج کے ذکر پر فرمایا کہ
یا جوج ماجوج کے لمبے کانوں سے مراد اس کے لیے کانوں سے مراد جاسوسی کی
سے
مشق ہے جیسے اس زمانہ میں ہم دیکھتے ہیں کہ تار خبر کا سلسلہ اور اخبار وغیرہ سب اسی میں ہیں ۔
موجودہ علامات سے عقل مند جانتا ہے کہ اگر خدا کا ارادہ جنگ کا ہوتا تو مسلمانوں کو نبرد آزمائی کے
سامان میسر آتے اور ان میں قوت اور شوکت بڑھتی مگر اہلِ اسلام تو دن بدن تنزل پر ہیں اور ان کی یہ
حالت ہے کہ اگر ان کو سامان جنگ کی ضرورت ہوتی ہے تو وہ یورپ کی سلطنتوں سے منگواتے ہیں اور
خود نہیں تیار کر سکتے ۔
۲۴ دسمبر ۱۹۰۲ء
بروز چهارشنبه
عشاء کی نماز سے قبل جب آپ نے مجلس کی تو سید ابوسعید صاحب دنیا اور آخرت کی حسنات عرب نے حضرت اقدس علیہ اصلاۃ و السلام سے عرض کی کہ
ل البدر جلدا نمبر ۱۰ مورخه ۲ جنوری ۱۹۰۳ء صفحہ ۷۷،۷۶

دعا ربَّنَا آتِنَا فِي الدُّنْيَا حَسَنَةً وَ فِي الْآخِرَةِ حَسَنَةً وَقِنَا عَذَابَ النَّارِ ( البقرۃ: ۲۰۲) کے کیا معنے
ہیں اور اس سے کیا مراد ہے؟
حضرت اقدس نے فرمایا کہ
انسان اپنے نفس کی خوشحالی کے واسطے دو چیزوں کا محتاج ہے۔ ایک دنیا کی مختصر زندگی اور اس
میں جو کچھ مصائب، شدائد، ابتلا وغیرہ اسے پیش آتے ہیں ان سے امن میں رہے۔ دوسرے فسق و فجور
اور روحانی بیماریاں جو اسے خدا سے دور کرتی ہیں ان سے نجات پاوے تو دنیا کا حسنہ یہ ہے کہ کیا
جسمانی اور کیا روحانی طور پر ہر ایک بلا اور گندی زندگی اور ذلت سے محفوظ رہے خُلِقَ الْإِنْسَانُ
ضَعِيفًا (النساء : ۲۹) ایک ناخن میں ہی درد ہو تو زندگی بے مزا ہو جاتی ہے میری زبان کے تلے ذرا
درد ہے اس سے سخت تکلیف ہے اسی طرح جب انسان کی زندگی خراب ہوتی ہے جیسے بازاری عورتوں
کا گروہ کہ ان کی زندگی کیسی ظلمت سے بھری ہوئی اور بہائم کی طرح ہے کہ خدا اور آخرت کی کوئی خبر
نہیں تو دنیا کا حسنہ یہی ہے کہ خدا ہر ایک پہلو سے خواہ وہ دنیا کا ہو خواہ آخرت کا ہر ایک بلا سے محفوظ
رکھے اور فِي الْآخِرَةِ حَسَنَةً میں جو آخرت کا پہلو ہے وہ بھی دنیا کی حسنہ کا ثمرہ ہے۔ اگر دنیا کا حسنہ
انسان کو مل جاوے تو وہ فال نیک آخرت کے واسطے ہے۔ یہ غلط ہے جو لوگ کہتے ہیں کہ دنیا کا حسنہ کیا
مانگنا ہے آخرت کی بھلائی ہی مانگو۔ صحت جسمانی وغیرہ ایسے امور ہیں جن سے انسان کو دنیا میں آرام
ملتا ہے اور اس کے ذریعہ سے وہ آخرت کے لئے کچھ کر سکتا ہے اور اسی لئے دنیا کو آخرت کا مزرعہ کہتے ہیں
اور در حقیقت جسے خدا دنیا میں صحت ، عزت، اولا د اور عافیت دیوے اور عمدہ عمدہ اعمال صالحہ اس کے
ہوں تو امید ہوتی ہے کہ اس کی آخرت بھی اچھی ہوگی ۔ كُل يَعْمَلُ عَلَى شَاكِلَتِهِ (بنی اسرآءيل: ۸۵)
بات بہت عمدہ ہے کہ انسان نیکی اور پاکیزگی کی طرف جھک جاوے۔ دنیا میں مختلف فطرتیں ہوتی ہیں
جس حد تک ایک سعید پہنچ جاتا ہے اس حد تک ہر ایک انسان نہیں پہنچتا۔ بعض کھو پریاں ایسی ساخت
کی ہوتی ہیں کہ اس کھو پری والے انسان سمجھ ہی نہیں سکتے ۔ ایک نیک ہوتا ہے اور وہ بدوں کی مجلس میں

آج 10 میں سے 10 باقی