۲۵ دسمبر ۱۹۰۲ء بروز پنجشنبہ (بوقتِ ظہر)

ملفوظات (جلد 3)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

جا بیٹھے تو اسے کچھ حظ نہیں آتا۔ اسی طرح ایک بد نیکوں کی محفل سے کوئی حظ حاصل نہیں کرتا۔ گویا ایک
سمندر حائل درمیان میں ہے کہ نہ ادھر کا آدمی اُدھر اور اُدھر کا اِدھر آ سکتا ہے۔ ایک ہماری جماعت
ہے کہ جو کہیں مان لیتی ہے اور ہر طرح تیار ہیں اور خوب سمجھے ہوئے ہیں اور ایک وہ ہیں کہ جب تک
ہمیں دجال کا فروغیرہ نہ کہہ لیں اور گالیاں نہ دے لیں ان کو صبر نہیں آتا۔ کیا ان کی آنکھیں نہیں کہ
کان نہیں یا دماغ نہیں ۔ سب کچھ ہے مگر كُل يَعْمَلُ عَلَى شَاكِلَتِهِ (بنی اسراءیل: ۸۵)۔
۲۵ دسمبر ۱۹۰۲ء بروز پنجشنبه ( بوقت ظ ظهر )
اس وقت تشریف لا کر حضرت اقدس نے فرمایا کہ
ایک الہام رات کو الہام ہوا ہے اپنی صادِقُ صَادِقٌ وَسَيَشْهَدُ اللهُ بی یعنی میں صادق ہوں اِنِّي لِی
صادق ہوں عنقریب اللہ تعالیٰ میری شہادت دیوے گا۔ خبر نہیں کہ کسی امر کے متعلق ہے۔ یہ مقدمہ جو
اس وقت جہلم میں ہوا ہے یہ تو ایک چھوٹی سی اور شخصی بات ہے اصل مقدمہ ہمارا تو وہ ہے جو کروڑہا
آدمیوں کے ساتھ ہے اور جو قیامت تک نفع پہنچانے والا ہے۔
حسب دستور مغرب کی نماز باجماعت ادا کرنے کے بعد حضرت اقدس طعام تناول فرما کر
تشریف لائے تو ڈاکٹر محمد حسین صاحب اسسٹنٹ سرجن بھیرہ سے ، بابو فخر الدین صاحب کھوکھیاٹ
علاقه میانی ، بابو نبی بخش صاحب ، حافظ فضل احمد صاحب لاہور سے تشریف لائے ہوئے تھے سب نے
حضور علیہ الصلوۃ والسلام سے نیاز حاصل کی ۔ طاعون کا کچھ ذکر نو وارد احباب سے حضرت اقدس
دریافت کرتے رہے۔
اللواء کے اعتراض کا صیح و بلیغ جواب مرد کے انوار کے اعراض پر ضورعلیہ الصلوة والسلام نے عربی میں جو رسالہ تحریر فرمایا ہے
اس کی فصاحت پر مولوی عبد الکریم اور مولوی نور الدین صاحبان کلام کرتے رہے کہ ان شاء الله
البدر جلد ا نمبر ۱۰ مورخه ۲ جنوری ۱۹۰۳ء صفحہ ۷۷

بہت ہی سعید روحیں عرب میں ہوں گی جو اسے دیکھ کر عاشق زار ہو جاویں گی ۔ حکیم صاحب بیان گی۔
کرتے تھے کہ میں حیران ہو ہو جاتا تھا اور جی چاہتا کہ سجدہ کروں پھر حیران ہوتا کہ کون سے لفظ پر
سجدہ کروں ۔
حضرت اقدس نے فرمایا کہ
ہمارا مطلب یہی ہے کہ چونکہ ہر وقت موقع نہیں ہوتا اکثر کام اردو زبان میں ہوتا ہے اس لئے
دو ہزار چھپوا لیا جاوے جہاں کہیں عرب میں بھیجنے کی ضرورت ہوئی بھیج دیا۔ مخالفت میں بھی ہمارے
لئے برکت ہوتی ہے اور جو لکھتا ہے ہماری خیر کے لئے لکھتا ہے ورنہ پھر تحریک کیسے ہو۔
لوگوں کے عیسائی ہونے کے ذکر پر فرمایا کہ
عیسائیت اختیار کرنے والے مسلمان اصل بات سچی یہی ہے کہ بجز ان لوگوں
کے جن کی فطرت میں خدا نے سعادت دی ہے اور وہ احقاق حق چاہتے ہیں باقی گل اکل و شرب
کے واسطے عیسائی ہوتے ہیں اور اسلام سے ان کو کوئی مناسبت نہیں رہتی ۔
اسلام میں تقوی ، طہارت، پاکیزگی ، صوم و صلوۃ وغیرہ سب بجالانا پڑتا ہے وہ لوگ اسے بجالا
نہیں سکتے ۔ حقیقت اسلام کی طرف نظر کی جاوے تو جن کی فطرت میں عیاشی بھری ہوئی ہے ان کو لے
کر ( یعنی مسلمان کر کے ) ہم کیا کریں۔ جہاں کہیں ان کی نفسانی اغراض پوری ہوں گی وہ وہاں ہی
رہیں گے ان کو مذہب اسلام سے کیا کام ۔ جب ان کے اغراض میں فرق آیا پھر وہاں سے چلے جاویں
گے۔ ایسے لوگ بہت ہیں مگر ان کے لانے سے کیا فائدہ؟ اس شخص کو لانا چاہیے جسے اوّل پہچانا
جاوے کہ اس کے اندر اسلام کو قبول کرنے کا مادہ ہے تزکیہ نفس اور تقویٰ اختیار کر سکے گا اور ذرا سے
ابتلا سے گھبرا نہ جاوے گا تو ایسا شخص اگر مشرف باسلام ہو تو اس سے فائدہ ہوا کرتا ہے۔ میری طبیعت
بیزار ہوتی ہے خواہ کوئی ہندو میرے پاس آوے مگر دنیا کے گند سے بھرا ہوا ہو کہ جب ذکر کرتا ہے تو
دنیا کا اور جو خیال ہے دنیا کا۔ تو ایسے کو مسلمان کر کے کیا کیا جاوے گا ؟ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے
وقت میں بھی ایسا ہی تھا۔ جو لوگ متقی نہ رہے آخر وہ کافر ہو گئے ۔ ہماری جماعت کو چاہیے کہ تقویٰ میں

آج 10 میں سے 10 باقی