۲۸ دسمبر ۱۹۰۲ء بروز یکشنبہ (بوقتِ ظہر)

ملفوظات (جلد 3)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

مولانا مولوی عبد الکریم صاحب نے اٹھ کر اصل واقعہ حضرت اقدس کی خدمت میں گزارش کیا اور
خود اس خادم نے بھی عرض کی جس پر حضرت اقدس نے فرمایا کہ
اوائل میں جماعت میں ایسی بات ہوا کرتی ہے اسی طرح جب پیغمبر خدا مدینہ میں تشریف لائے
تو آپ نے کچھ زمین ایک صحابی سے خریدنی چاہی تو اس نے کہا کہ میں نے اپنے لڑکوں کے لئے رکھی
ہے حالانکہ سب کچھ تو آپ کے ہاتھ پر فروخت کر چکا ہوا تھا لیکن آخر وہی اصحاب تھے کہ جنہوں نے
سب دینی ضرورتوں کو مقدم رکھا اور اپنی جانوں تک کو قربان کر دیا۔ ہماری جماعت کو چاہیے کہ ہمیشہ
خیال رکھے کہ بعض امور تو سمجھ میں آسکتے ہیں اور بعض نہیں آسکتے تو جو سمجھ میں نہ آیا کریں ان کو
پس پشت نہ کیا جاوے وہ دریافت کر لینے چاہئیں۔ نیکی اسی کا نام ہے ورنہ حبط اعمال ہو جاتا ہے یہ
ہمارا معاملہ اور کاروبار سب خدا کا ہے ہمارے نفس کو اس میں دخل نہیں ہم نے اس خطا کو بخشا اور
معاف کیا۔
L
۲۸ دسمبر ۱۹۰۲ء بروز یکشنبه (بوقت ظهر )
مولوی عبد الکریم صاحب نے ایک احمدی ہر ایک ہلاکت کی راہ سے پر ہیز کیا جائے بھائی کی طرف حضرت اقدس اقدس کی توجہ دلائی
دلائی کہ جن کے دانت میں کرکٹ کھیلنے سے ضرب آگئی تھی اور نیچے کا لب بالکل پھٹ گیا تھا حضرت اقدس
نے فرمایا کہ
تعجب ہے کہ دیدہ دانستہ اپنے آپ کو ہلاکت میں ڈالا جاتا ہے اس جگہ کی یہ تعلیم نہیں ہے کہ ہر
قسم کے شر اور بدعت میں اپنے آپ کو ڈالا جاوے بلکہ یہ کہ ہر ایک ہلاکت کی راہ سے پر ہیز کیا
جاوے۔ لیاقت علمی اور شئے ہے۔ کیا اگر انسان کو کوئی کھیل نہ آتی ہو تو اس کی لیاقت میں فرق آوے گا
ایک قسم ۔
جن لوگوں کی یہ کھیل ایجاد ہے وہ تو مست ہیں ان کو تلف جان کی پروا نہیں مگر ہمیں تو پر وا ہے۔
البدر جلد نمبر ۱۱ مورخه ۹ جنوری ۱۹۰۳ء صفحه ۸۲

( بوقت مغرب )
چند ایک احباب نے اپنی اپنی رؤیا سنائی ، ناموں تعبیر رویا میں ناموں کا بڑا دخل ہے کی نسبت آپ نے فرمایا کہ
جلد سوم
خوابوں میں ناموں کے الفاظ پر بڑا مدار ہوتا ہے تفاؤل کے واسطے ہمیشہ نام کے معانی کی طرف
غور کرنی چاہیے۔ لمبا سلسلہ نہ دیکھے نام کو دیکھ لیوے۔
خواب میں دشمن سے بھاگنا۔ اس پر فرمایا کہ خواب میں دشمن سے بھاگنے کی تعبیر اس کے یہ منے ہوتے ہیں کہ شمن پر فتح ہوگی ۔
اس کی نظیر میں مجبروں نے موسیٰ کے قصہ کو پیش کیا ہے کہ موسیٰ علیہ السلام فرعون سے بھاگے وہ دشمن تھا
انجام کار آپ ہی فرعون پر غالب آئے ۔ اے
قبل دو پہر حضرت اقدس کے حضور بعض احباب کو شرف قدم بوسی حاصل ہوا
غیر معمولی ملاقات جناب ابو سعید عرب صاحب نے اپنے بعض احباب کا تذکرہ کیا اور
گونه افسوس ظاہر کیا کہ ان کو اس سلسلہ کی آگاہی اور اطلاع نہیں ۔ حضرت حجۃ اللہ نے اس تحریک پر ایک
مختصر سی تقریر فرمائی ہم بعد میں پہنچے تھے تاہم ابھی سلسلہ تقریر شروع ہی ہوا تھا ہم نے ایسی طرز پر اس کو
قلمبند کیا ہے کہ سلسلہ نا تمام نظر نہ آئے گا إِنْ شَاءَ اللهُ الْعَزِيزُ (ایڈیٹر )
دنیا دارا حجاب ہے اللہ تعالی نے اس دنیا کو دارالحجب رکھا ہے کچھ چھپایا ہے کچھ ظاہر کیا ہے دنیا دار الحجاب سے فرمایا ای
ب رکھا ہے چھ چھپایا ہے۔ چھ
اس نے دنیا میں اپنے نبی اور رسول بھیجے مگر اپنا منہ چھپایا اس نے کتا بیں اور شریعتیں نازل کیں مگر کسی
نے ان کتابوں کو اترتے ہوئے نہیں دیکھا۔ نبیوں کی معرفت پیشگوئیاں کیں بعض ان میں سے پوری
ہو گئیں اور کچھ باقی رہ گئیں وہ لوگ جن کی نظر دنیا کی سطح سے اوپر نہیں جاتی انہوں نے ان باتوں کو
دیکھ کر اعتراض کیا اور کہہ دیا کہ فلاں بات پوری نہیں ہوئی مگر انہیں اللہ تعالیٰ کی اس سنت پر اطلاع
البدر جلد نمبر ۱۱ مورخه ۹ جنوری ۱۹۰۳ء صفحه ۸۲

نہیں ہے اللہ تعالیٰ نے ایسا کیوں کیا کہ تا ایمانداروں اور جلد بازوں میں امتیاز ہو۔ ہمارا ایمان ہے
کہ اللہ تعالیٰ اس بات پر قادر ہے کہ اسے جو کچھ قیامت کو کرنا ہے وہ اسی دنیا میں کر کے دکھا سکتا تھا۔
کیونکہ وہ عَلى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ (البقرة : ۲۸۵) ہے مگر پھر ایمان ایمان نہ رہتا اور نہ اس کے ثمرات
میسر ہوتے جو لوگ ایمان کی حقیقت سے ناواقف ہیں اور اس کو نہیں سمجھ سکتے وہ ایسے اعتراض کرتے
ہیں ایمان کی حقیقت کچھ نہ کچھ مخفی رہنا ضروری ہے کیونکہ اللہ تعالیٰ نے جو فرمایا ہے مِنْهُم شَقِی
وَسَعِيدُ (هود: ١٠٦)
یہ دونوں فریق اسی سے بنتے ہیں سعید جلد بازی نہیں کرتے بلکہ حُسنِ ظن اور صبر سے کام لے کر
ایمان لاتے ہیں اور جوشقی ہوتے ہیں وہ جلد بازی سے کام لے کر اعتراض کرتے ہیں جو لوگ
منہاج نبوۃ کو نہیں چھوڑتے وہ ٹھو کر نہیں کھاتے اور کوئی ایسا اعتراض نہیں کرتے۔ میں دعوی سے کہتا
ہوں کہ مجھ پر کوئی ایسا اعتراض نہیں ہو سکتا جو پہلوں پر نہ ہوا ہو۔ جو کوئی مجھ پر اعتراض کرے گا وہ دین
سے خارج ہو کر اعتراض کرے گا ۔
عرب صاحب نے حضرت حجۃ اللہ کے جذب کا تذکرہ کیا اور کہا کہ میں ۱۸۹۴ء میں لاہور آیا۔
جناب خواجہ کمال الدین صاحب نے مجھے ایک کتاب آپ کی تصدیق میں اور ایک مولوی نے آپ کی
تردید میں دی مگر میں نے دونوں وہیں کسی کو دے دیں اور پروانہ کی ۔ مجھے کہا گیا کہ قادیان آؤں مگر میں
نہ آیا اور اب خدا کی شان ہے کہ وہ اس قدر فاصلہ (رنگون ) سے مجھے لایا اور اس قدر خرچ کثیر کے بعد
مجھے آنا پڑا ۔
عرب صاحب نے عرض کیا کہ میں معرفتِ الہی سے نماز میں ذوق پیدا ہوتا ہے نماز پڑھتا ہوں مگر دل نہیں ہوتا ۔
فرمایا۔ جب خدا کو پہچان لوگے تو پھر نماز ہی نماز میں رہو گے۔ دیکھو! یہ بات انسان کی فطرت
میں ہے کہ خواہ کوئی ادنی سی بات ہو جب اس کو پسند آجاتی ہے تو پھر دل خواہ نخواہ اس کی طرف کھنچا جاتا
ہے اسی طرح پر جب انسان اللہ تعالیٰ کو شناخت کر لیتا ہے اور اس کے حسن واحسان کو پسند کرتا ہے تو

دل بے اختیار ہو کر اسی کی طرف دوڑتا ہے اور بے ذوقی سے ایک ذوق پیدا ہو جاتا ہے اصل نماز وہی
ہے جس میں خدا کو دیکھتا ہے اس زندگی کا مزہ اسی دن آ سکتا ہے جبکہ سب ذوق اور شوق سے بڑھ کر
جو خوشی کے سامانوں میں مل سکتا ہے تمام لذت اور ذوق دعا ہی میں محسوس ہو۔ یا د رکھو کوئی آدمی کسی
موت وحیات کا ذمہ وار نہیں ہو سکتا خواہ رات کو موت آجاوے یا دن کو ۔ جو لوگ دنیا سے ایسا دل
لگاتے ہیں کہ گویا کبھی مرنا ہی نہیں وہ اس دنیا سے نامراد جاتے ہیں وہاں ان کے لئے خزانہ نہیں ہے
جس سے وہ لذت اور خوشی حاصل کر سکیں۔
انسان جس لذت کا خو گرفتہ اور عادی ہو جب وہ اس سے چھڑائی
جہنم و جنت کی حقیقت جاوے تو وہ ایک دکھ اور در محسوس کرتا ہے اور یہی جہنم ہے پس
جبکہ ساری لذتیں دنیا کی چیزوں میں محسوس کرنے والا ہو تو ایک دن یہ ساری لذتیں تو چھوڑنی پڑیں
گی پھر وہ سیدھا جہنم میں جاوے گا۔ لیکن جس شخص کی ساری خوشیاں اور لذتیں خدا میں ہیں اس کو
کوئی دکھ اور تکلیف محسوس نہیں ہو سکتی وہ اس دنیا کو چھوڑتا ہے تو سیدھا بہشت میں ہوتا ہے۔ ا
اصل بات یہ ہے کہ دل اللہ کے اختیار میں ہے وہ جس دل اللہ تعالیٰ کے اختیار میں ہیں وقت چاہتا ہے دل میں یہ بات ڈال دیتا ہے اور اس ہے اور
کو سمجھ آجاتی ہے کہ سچا سرور اور خوشحالی اس میں ہے کہ خدا کو پہچانا جاوے دیکھو! میں اس وقت یہ بات
تو کر رہا ہوں مگر میرے اختیار میں یہ بات نہیں ہے کہ دلوں تک اس کو پہنچا بھی دوں یہ خدا ہی کا کام
ہے جو دلوں کو زندہ کرتا ہے اور بیدار کرتا ہے۔ باقی تمام جوارح آنکھ ، ہاتھ ، وغیرہ ایسے ہیں جو انسان
کے اختیار میں ہیں ۔ مگر دل اس کے اختیار میں نہیں ہے اس وقت تک اپنے آپ کو مسلمان نہیں سمجھنا
چاہیے جب تک دل مسلمان نہ ہو جاوے اور دل مسلمان نہیں ہوتا جب تک وہ لہو ولعب سے لذت
حاصل کرتا ہے اس کے مسلمان ہونے کا وہی وقت ہے جب وہ دنیوی حیثیت سے دل برداشتہ ہو گیا ہے
اور دنیا کی لذتیں اور خوشیاں ایک تلخی کا رنگ دکھائی دیتی ہیں جب یہ حالت ہو تو پھر انسان اپنے آپ کو

مشاہدہ کرتا ہے کہ میں وہ نہیں رہا ہوں بلکہ اور ہو گیا ہوں پھر دل میں ایک کشش پاتا ہے اور اللہ تعالیٰ کی
یاد میں لذت حاصل کرتا ہے اور ایسی محبت اسے نماز سے ہو جاتی ہے جیسے کسی اپنے عزیز کو دیکھ کر خوش
ہوتا ہے یہ ہے اصل جڑھ ایمان کی۔ مگر یہ انسان کے اپنے اختیار میں نہیں ہے ہم اس بات کا نمونہ
نہیں بتا سکتے اور نہ الفاظ میں اس کو سمجھا سکتے ہیں کیونکہ الفاظ حقیقت کے قائم مقام نہیں ہوتے اس لئے
جب یہ حالت آتی ہے تو پھر انسان اپنی گذشتہ زندگی پر حسرت اور افسوس کرتا ہے کہ وہ یونہی ضائع ہوگئی
کیوں پہلے ایسی حالت مجھ پر نہ آئی ۔
نماز کیا چیز ہے۔ نماز اصل میں رب العزۃ سے دعا ہے جس کے بغیر انسان
نماز کی حقیقت زندہ نہیں ہوسکتا اور نہ عافیت اور خوشی کا سامان مل سکتا ہے جب خدا تعالیٰ اس پر
ا
اپنا فضل کرے گا اس وقت اسے حقیقی سرور اور راحت ملے گی اس وقت سے اس کو نمازوں میں لذت
اور ذوق آنے لگے گا جس طرح لذیذ غذاؤں کے کھانے سے مزا آتا ہے اسی طرح پھر گریہ و بکا کی
لذت آئے گی اور یہ حالت جو نماز کی ہے پیدا ہو جائے گی اس سے پہلے جیسے کڑوی دوا کو کھاتا ہے
تا کہ صحت حاصل ہو اسی طرح اس بے ذوقی نماز کو پڑھنا اور دعائیں مانگنا ضروری ہیں اس بے ذوقی
کی حالت میں یہ فرض کر کے کہ اس سے لذت اور ذوق پیدا ہو یہ دعا کرے۔
کہ اے نماز میں لذت و ذوق حاصل کرنے کی دعا کا اسے لال ہو جو دیکھتاہے کہ میں کیسا اندھا اور نابینا ہوں اور میں اس وقت
بالکل مردہ حالت میں ہوں میں جانتا ہوں کہ تھوڑی دیر کے بعد مجھے آواز آئے گی تو میں تیری طرف
آ جاؤں گا اس وقت مجھے کوئی روک نہ سکے گا لیکن میرا دل اندھا اور ناشناسا ہے تو ایسا شعلہ نوراس پر
نازل کر کہ تیرا انس اور شوق اس میں پیدا ہو جائے تو ایسا فضل کر کہ میں نابینا نہ اٹھوں اور اندھوں میں
نہ جاملوں ۔
جب اس قسم کی دعا مانگے گا اور اس پر دوام کرے گا تو وہ دیکھے گا کہ ایک وقت اس پر آئے گا کہ
اسی بے ذوقی کی نماز میں ایک چیز آسمان سے اس پر گرے گی جو رقت پیدا کر دے گی ۔

آج 10 میں سے 10 باقی