۲۹ دسمبر ۱۹۰۲ء بروز دو شنبہ (بوقتِ مغرب)

ملفوظات (جلد 3)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

خدا تعالیٰ کے آسمان میں ہونے کا مفہوم
پر ہے؟
عرب صاحب نے عرض کیا کہ خدا آسمان
جلد سوم
فرمایا۔ اللہ تعالیٰ ہر چیز کا مالک ہے مگر لَهُ الْأَسْمَاءُ الْحُسْنی (طه : ۹) اس نے اپنے آپ کو علو
ہی سے منسوب کیا ہے پستی کی طرف اس کو منسوب نہیں کر سکتے سُبُحْنَهُ وَتَعَلى (الانعام : ١٠١ ) عُلُو
کو ہم مشاہدہ کرتے ہیں اور کشفی صورتوں میں آسمان سے نور نازل ہوتا ہوا دیکھا ہے گو ہم اس کی کنہ اور
کیفیت بیان نہ کر سکیں مگر یہ سچی بات ہے کہ اس کو غلو ہی سے تعلق ہے بعض امور آنکھوں سے نظر آتے
ہیں اور بعض نہیں۔ ہر صورت میں فلسفہ کام نہیں آتا پس اصل بات یہی ہے کہ ایک وقت ایسی حالت
انسان پر آتی ہے کہ وہ محسوس کرتا ہے کہ آسمان سے اس کے دل پر کچھ گرا ہے جو اسے رقیق کر دیتا ہے
اس وقت نیکی کا بیج اس میں بویا جاوے گا۔ لے
۔
۲۹ دسمبر ۱۹۰۲ء بروز دوشنبه ( بوقت مغرب )
حضور علیہ الصلوۃ والسلام تشریف لائے تو آ کر فرمایا کہ
روزہ ایک یا دو اب رہ گئے ہیں بڑی آسانی سے گذر گئے ۔
ایک صاحب نے ذکر کیا کہ ان کا ایک افسر سخت مزاج تھا بوقت ضرورت جمع صلوتین روانگی نماز میں اکثر میں بجیں ہوا کرتا تھا حضرت اقدس
نے فرمایا کہ
خدا نے ضرورتوں کے وقت جمع صلو تین رکھا ہے ظہر اور عصر کی نمازیں ایسی حالتوں میں جمع کر
کے پڑھ لیں۔
بعض انگریز حکام کی قدر شناسی پر فرمایا کہ پنجابیوں کے ساتھ انگریزوں کا حسن ظن اب زمانہ بدل گیا ہے اور پنجابیوں کے
الحکم جلدے نمبر ا مورخہ ۱۰ جنوری ۱۹۰۳ ء صفحہ ۱۱

ساتھ انگریزوں کی ساری قوم کا حسن ظن ہے اور بعض ایسے انگریز ہوتے ہیں کہ ان کا ارادہ ہوتا ہے کہ
ما تحت کو فائدہ پہنچاویں تا کہ وہ ان کو یا درکھے۔
مصر میں تبلیغ ایک احمد عمر صاحب نہ کرنے کے واسطے جاتے ہوئے کچھ عرصہ مصر میں قیم رہے اور
ابھی
تک وہیں ہیں اور حضرت اقدس اقدس کی کتب کی اشاعت کر رہے ۔ ر رہے ہیں انہوں نے
لکھا تھا کہ اگر حکم ہو تو میں اس سال حج ملتوی رکھوں اور مجھے اور کتب ارسال ہوں تو ان کی اشاعت کروں ۔
حضرت امام الزمان مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے ارشاد فرمایا کہ
ان کو لکھ دیا جاوے کہ کتا بیں روانہ ہوں گی ان کی اشاعت کے لئے مصر میں قیام کریں اور حج
انشاء ال پھر آئندہ سال کریں ( مَنْ أَطَاعَ الرَّسُولَ فَقَدْ أَطَاعَ اللَّهَ )
ابوسعید صاحب عرب کو کمال شوق دلی کے جلسے کا تھا کہ روحانی سیر کی طرف متوجہ ہوں وہاں کی رونق دیکھیں چنانچہ انہوں نے اجازت بھی
چاہی تھی اور حضرت اقدس نے اجازت دے بھی دی تھی مگر یہ بھی ارشاد فرمایا تھا کہ دعائے استخارہ کرلو
دعا سے پھر ایسے اسباب پیدا ہوئے کہ عرب صاحب دتی جانے سے رک گئے اور آپ ابھی یہاں ہی ہیں ۔
حضرت اقدس نے ان کو مخاطب ہو کر فرمایا کہ فرمائیے اب دلی جانے کا خیال ہے کہ نہیں؟
عرب صاحب نے جواب میں عرض کی کہ حضور اب تو بالکل جانے کو دل نہیں چاہتا۔
حضور علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا کہ
اب دوسری سیروں کو چھوڑ کر روحانی سیر کی طرف متوجہ ہو جاویں یہ آپ کی سعادت کی علامت
ہے کہ اتنی دور سے اس جلسہ کے واسطے آئے اور یہاں ٹھہر گئے اور اس قدر مقابلہ نفس کا کیا۔ ہر ایک کو
یہ طاقت نہیں ہوتی کہ جذب نفس کے ساتھ کشتی کرے۔ آپ نے جن کو وہاں جا کر دیکھنا تھا ان کی
صورتیں انسانوں کی ہی ہوں گی مگر دل کا کیا پتہ کہ وہ بھی انسانوں کے ہوں گے یا نہ، لوگ باوجود اس
کے کہ ابتلاؤں میں مبتلا ہیں مگر تکبر ان کے دماغ سے نہیں گیا ہم سے تمسخر وغیرہ اسی طرح ہے اور دتی
والے پنجابیوں کو تو بیل کہتے ہیں (جس کے معنے پنجابی میں ڈھگا ہے ) ان کے خیالوں میں صرف دنیا

آج 10 میں سے 10 باقی